Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں خطرناک گیس لیکج کا پھر واقعہ،100 سے زائد افراد متاثر

    کراچی میں خطرناک گیس لیکج کا پھر واقعہ،100 سے زائد افراد متاثر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب نجی کمپنی میں گیس لیکج سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں

    اطلاع پرریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،کمپنی میں متاثر ہونے والے مزدوروں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے،36 متاثرین کو الخدمت ہسپتال فیز، 25 سے زائد اسٹیل ملز ہسپتال اور 20 سے زائد کو عائشہ ہسپتال منتقل کیا کردیا گیا جبکہ تین کی حالت سیرئس ہے

    ذرائع کے مطابق نجی کمپنی میں لائن پھٹی ہے جس سے گیس لیک ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے کو بند کردیا ہے۔کمپنی ذرائع کے مطابق ٹونٹے والے پائپ کی مرمت کا کام جاری ہے ،کپمنی کے سارے عملے کو باہر نکال دیا ہے

    ایم ایس جناح ہسپتال کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب اینگرو پولیمراینڈ کیمیکل لمیٹیڈ کےٹرمینل سے کیمیکل اخراج کے باعث 70 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کچھ افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، تاہم تمام افراد اب بہتر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ متاثرہ افراد کو دیگر 2 نجی اسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کیماڑی کے علاقے میں پراسرار گیس کے اخراج سے 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 500 سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ حکام گیس کے اخراج کی اصل وجوہات جاننے سے قاصر رہے تھے۔

    پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ چیف انجنییر کا کیماڑی واقعہ پر کہنا تھا کہ نہ کوئی زہریلی گیس لیک ہوئی اور نہ ہی سویابین کو ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگر گیس لیک ہوتا تو بندرگاہ پر کام کرنے والے افراد بھی متاثر ہوتے مگر یہاں صرف کیماڑی کے رہائشی زیادہ نشانہ بنے ہیں.

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے واقعہ پر صوبائی و وفاقی حکومتوں سمیت سندھ انوائرنمنٹل ایجنسی، چیئرمین کے پی ٹی و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے،

    عدالت میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا تھا کہ زہریلی گیس سے اموات واقع ہوئیں لیکن کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا۔ درخواست گزار نے کیماڑی واقعے پر عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور تعین کیا جائے کہ واقعے کا ذمہ دار کون ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا جواب آنے دیں۔ عدالت نے تمام فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

  • عمارت گری، لوگ مرے، رات کیسے سوئے، کسی کے کان پر جوں رینگی؟ چیف جسٹس کا شدید برہمی کا اظہار

    عمارت گری، لوگ مرے، رات کیسے سوئے، کسی کے کان پر جوں رینگی؟ چیف جسٹس کا شدید برہمی کا اظہار

    عمارت گری، لوگ مرے، رات کیسے سوئے، کسی کے کان پر جوں رینگی؟ چیف جسٹس کا شدید برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل خالد جاوید ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سرکلر ریلوے پر پیش رفت سے آگاہ کریں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سرکلر ریلوے سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سنایا،چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی ماس ٹرانزٹ کے نقشے پر عدم اعتماد کر دیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اس نقشے میں تو کچھ سمجھ نہیں آرہا، جس طرح کا نقشہ ہے اسی طرح کے کام ہیں،آپ کیوں نہیں سمجھ رہے کراچی کو کس طرح کام کی ضرورت ہے،گرین لائن میں 3سال کس بات کے لگے؟ 3سال میں تو پورے ایشیا کے منصوبے مکمل ہو جائیں، یہ مہینوں کا کام ہے، کیا رکاوٹ ہے جو کام وقت پر پورا نہیں ہوتا؟

    حکام نے کہا کہ اگلے سال گرین لائن مکمل ہو جائے گی،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے سال کیوں، اس سال کیوں نہیں؟ ٹھیکیدار کو پیسہ اس وقت دیتے ہیں جب آپ کا کمیشن ملتا ہے،ابھی ناظم آباد جائیں کوئی کام نہیں ہورہا،سب سمجھتے ہیں آپ کے معاملات ٹھیک نہیں ،کوئی انسانیت والا عمل ہے، ملک سے محبت ہے آپ لوگوں کو؟ آپ بین اور بانسری بجا رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، ابھی تو مرنے کی گنتی شروع ہو ئی ہے، خدانخواستہ کراچی پورا ہی نہ گرجائے، جس طرح کراچی میں تعمیرات ہوئیں بہت بڑا رسک بنا دیا گیا،آپ لوگوں کو کراچی کا کچھ پتہ ہی نہیں،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیماڑی کا پل گرنے والا ہے، کچھ احساس ہے؟ اگر کیماڑی پل گر گیا تو کراچی سے تعلق ہی ختم ہو جائے گا،شہید ملت روڑ، کشمیر روڑ، ناظم آباد کا کیا حال کر دیا، کراچی میں یونیورسٹی روڑ تباہ کر دیا،خوبصورت ترین روڑ تباہ کر دیئے ،کل عمارت گر گئی ،رات کو آپ سب سکون سے سوئے ہیں ؟ کس کے کان پر جوں رینگی ؟ جوں رینگنا سمجھتے ہیں ؟ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ایک ہفتہ تک نہیں سوئی تھی ،

  • حکومت ہٹانے کے لئے کسی الائنس کی ضرورت نہیں بلکہ…شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ

    حکومت ہٹانے کے لئے کسی الائنس کی ضرورت نہیں بلکہ…شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں، ہم نظام کو درست کرنے کے لئے الیکشن چاہتے ہیں، اقتدار والے بیٹھیں اور سوچیں کہ حکومت کیسے کرنی ہے، یہ حکومت نہیں چل سکتی، پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن متنازعہ ہے، پاکستان اندرونی خطرات میں ہے، معیشت تباہ ہے، کوئی امید دینے والا نہیں، جو بھی محب وطن ہے فیصلہ کرے کہ ملک کیسے بچانا ہے، پاکستان کی عوام کو شفاف الیکشن کی جانب لے کر جائیں گے

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قومی حکومت کے خط کی حیثیت ردی کے کاغذ جیسی ہے،ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت کو مسلط کی گئی ہے، عمران خان کیوں جواب نہیں دیتا کہ آٹا کیوں مہنگا ہوا، میڈیا پرپابندیاں کیوں لگیں، جتنی آمریت اب ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی، ملک کو ترقی دیں، دنیا کہاں جا رہی ہے ہم کہاں جا رہے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے، سب ترقی چاہتے ہین، ہمیں تشویش ہے،

    ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

     

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ، پاکستان کی بہتری کے لئے ایم کیو ایم سمیت سب سے ملیں گے، ہم اقتدار کے طالب نہیں، ہمیں ملک کی ترقی چاہئے، ہم یہاں موجود ہیں، پیپلز پارٹی کا اپنا بیانیہ اور ہمارا اپنا ہے، کچھ باتوں پر اتفاق نہیں ہے. سب نے اپنی اپنی سیاست کرنی ہے.

    کس کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں؟ احسن اقبال کا ایئر پورٹ پرہوا پرتپاک استقبال، گونیازی گو کے نعرے

  • کراچی عمارت حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی، ریسکیو میں مشکلات کا سامنا

    کراچی عمارت حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی، ریسکیو میں مشکلات کا سامنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلڈنگ گرنے کے واقعہ کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عمارت سے اب تک 3لاشیں نکالی جاچکی ہیں،22 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،متاثرہ بلڈنگ میں آپریشن مکمل ہونے تک تمام متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا،

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تعینات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعقلہ افسران کی غفلت ہے،چھوٹی رہائشی 399مربع گز تک کےپلاٹوں پر گراؤنڈ پلس ٹو کی تعمیرات کی اجازت ہے،یہ پرانی بلڈنگ تھی جس پر 4،5ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئیں،گولیمار نمبر 2 میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں،گرنے والی عمارت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں،اس کچی آبادی میں 40،40گز کے چھوٹے چھوٹےپلاٹ ہیں،چھوٹی رہائشی 399مربع گز تک کےپلاٹوں پر گراؤنڈ پلس ٹو کی تعمیرات کی اجازت ہے،پرانی بلڈنگ پر مزید تعمیرات کے نتیجے میں وزن بڑھا اور یہ برابر والی 2 بلڈنگ پر گری،کچی آبادی اور پورے شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 3 غیرقانونی تعمیرات کو توڑتی ہے 10 بننا شروع ہوجاتی ہیں،بلڈنگ کنٹرول کے عملے کی ملی بھگت سے اس قسم کی تعمیرات ہوتی ہیں،شہر میں غیر قانونی تعمیرات وائرس کی طرح پھیل گئی ہیں،غیر قانونی تعمیرات کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے،بلڈنگ انسپکٹر کی ذمے داری ہے کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کی انسپکشن اور اسےگرانے کی کارروائی کرے ،بلڈنگ کنٹرول کے متعلقہ افسران کو معطل اور انکے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی

    واضح رہے کہ راچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، گورنر سندھ نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایک جاں بحق شخص کی غلام مصطفیٰ کے نام سےشناخت ہوئی، زخمیوں میں 42سالہ خرم، 18سالہ دانیال، 70سالہ خاتون شامل ہیں جبکہ 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور 28سالہ اویس بھی زخمی ہوئے۔ عمارت 3 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اور بلڈر چار منزلہ عمارت پر پانچویں منزل تعمیر کر رہا تھا۔

  • کس کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں؟ احسن اقبال کا ایئر پورٹ پرہوا پرتپاک استقبال، گونیازی گو کے نعرے

    کس کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں؟ احسن اقبال کا ایئر پورٹ پرہوا پرتپاک استقبال، گونیازی گو کے نعرے

    کس کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں؟ احسن اقبال کا ایئر پورٹ پرہوا پرتپاک استقبال
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا وفد کراچی پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر احسن اقبال شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مصدق ملک کا پرتپاک استقبال کارکنان نے کیا،کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ایئر پورٹ پر ن لیگی کارکنان نے احسن اقبال کو کندھے پر اٹھایا اور نعرے بازی کی،

    لیگی رہنما ایئر پورٹ سے مزار قائد پہنچے اور بانی پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ رہائی کے بعد مزار قائد حاضری کے لیےآئے ہیں،2018انتخابات میں کراچی کا مینڈیٹ چرایا گیا،کراچی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار تھا،کراچی میں بوری لاشیں ملتی تھیں،مسلم لیگ ن نے کراچی میں امن قائم کیا،ہمارے دورمیں کراچی میں 200 سے زائد بندکارخانے دوبارہ بحال ہوئے ،کراچی میں نوازشریف کے پیغام کو لیکر آئے ہیں،کراچی ن لیگ کا قلعہ بنے گا

  • کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس،1 شخص جاں بحق، بچوں سمیت 10 زخمی

    کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس،1 شخص جاں بحق، بچوں سمیت 10 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، رضویہ تھانے کے قریب عمارت گر گئی ہے

    فیڈرل بی ایریا میں عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر مرمتی کام جاری تھا جس کے دوران واقعہ پیش آیا۔ اطلاع پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے تا ہم تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے

    عمارت کے ساتھ ملحقہ دوسری عمارت کے گرنے کا بھی خطرہ ہے وہاں مقیم خاندان بھی سامان نکال رہا ہے، گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق عمارت زیادہ پرانی نہیں تھی.

    https://twitter.com/RePorter1979/status/1235471809031495681

    عمارت گرنے کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بچوں،چار خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے. ایدھی اور چھیپا کے رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں،

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی کراچی میں ایک عمارت زمین بوس ہو گئی تھی

  • کرونا وائرس سے تعلیم کا حرج  کیوں ، بعض اداروں کی طرف سے آن لائن کلاسز جاری

    کرونا وائرس سے تعلیم کا حرج کیوں ، بعض اداروں کی طرف سے آن لائن کلاسز جاری

    کرونا وائرس سے تعلیم کا حرج کیوں ، بعض اداروں کی طرف سے آن لائن کلاسز جاری

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے کام میں بندش کیوں کراچی کے بعض تعلیمی اداروں نے آن لائن پڑھانا شروع کردیا .کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کے تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش پر طلباء وطالبات کا تعلیمی سال بچانے کے لیے کیمبرج ایجوکیشن سسٹم سے منسلک کراچی کے نجی کالجز نے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا۔

    کراچی میں آن لائن کلاسز کے لیے اے لیول کے کالجز سیڈر، نکسر اور لائسیم نے پہل کی ہے، تعلیمی اداروں نے طلبہ کو اینڈرائیڈ، ایپل موبائل فونز، آئی پیڈز، لیپ ٹاپس اور کمپیوٹر پر آن لائن کلاسز کی سہولت فراہم کی ہے۔
    سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی

    ایپ میں لاگ ان ہونے کے لیے مطلوبہ خانہ پر کرکے پاس ورڈ یا کوڈ انٹر کرنے سے طالب علم کلاس کے مقررہ وقت پر ٹیچر سے آن لائن ہو جاتا ہے، طالب علم اپنی ڈیوائس کا مائیک اور کیمرہ بند کرکے کلاس میں شرکت کر سکتا ہے جب کہ لیکچر کے دوران ٹیچر اسکرین پر طلبہ کو سمجھا بھی رہا ہوتا ہے۔

    دوران لیکچر طالب علم کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو ’ریز یور ہینڈ‘ کے آپشن میں جاکر تحریری طور پر لکھ سکتا ہے، یہی نہیں متعلقہ لیکچر سے متعلق ٹیچنگ میٹیریل اور نوٹس طالبعلم کو ای میل کیے جاتے ہیں۔

    آن لائن لیکچر کے دوران طالب علم کی حاضری بھی مانیٹر کی جاتی ہے، موڈریٹرز اس دوران کلاس میں موجود ہوتے ہیں جو آن لائن اٹینڈنس چیک کرتے ہیں سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 13 مارچ تک صوبے کے تمام سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں 13مارچ تک تعطیلات ہونگی۔
    اس سے پہلے واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

    کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

  • یہ ہے بلاول کا سندھ،تنخواہ لینے جانیوالے پولیس اہلکار کو چھینک آئی تو "کرونا” کا مریض بنا کر ہسپتال میں بند کر دیا گیا

    یہ ہے بلاول کا سندھ،تنخواہ لینے جانیوالے پولیس اہلکار کو چھینک آئی تو "کرونا” کا مریض بنا کر ہسپتال میں بند کر دیا گیا

    یہ ہے بلاول کا سندھ،تنخواہ لینے جانیوالے پولیس اہلکار کو چھینک آئی تو "کرونا” کا مریض بنا کر ہسپتال میں بند کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا خوف پاکستانیوں میں پھیلنے لگا،کھانسی آنے پر سندھ پولیس اہکار کو کرونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دے دیا گیا

    پولیس اہلکار حاکم علی کا کہنا ہے کہ میری تنخواہ بند ہے کھلوانے ایس ایس پی آفس گیا تھا،دفتر میں کھانسی آگئی تو پولیس نے پکڑ کر لے گئی اور ہمیں اسپتال پہنچا دیا، ہسپتال گئے تو ڈاکٹروں نے چیک کرنے کی بجائے کمرے میں بند کر دیا،

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1235147300344864769

    پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اسے کرونا وائرس نہیں ہے اسے ہسپتال سے نکالا جائے.میں ایران نہیں کراچی گیا تھا،واپسی سے اب تک جیکب آباد میں ہی ہوں، مجھے ہسپتال میں بند کر دیا گیا ہے باہر نکالا جائے.

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے دو اور پاکستان میں کل 5 کیسز سامنے آ چکے ہیں،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مجھے بڑی امید ہے کہ تمام سیکٹرز وفاقی اور صوبائی سطح پر ملکر کام کر رہے ہیں اس کا اچھا نتیجہ ملے گا، اس وقت ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سکول بند کر دیئے جائیں، صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں وہ خود فیصلے کرتی ہیں، پنجاب میں چھٹیوں کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی ،وفاق کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا،اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں ابھی تک سکول بند نہیں کئے گئے،5 مریضوں کا علاج جاری ہے وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ 620 طلبا ووہان میں ہیں، اور 1094 صوبے میں ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی حکومت کے ساتھ ملکر جو کیا جا سکتا تھا کر رہے ہیں، ہماری ایمبیسی فعال ہے، ہم چین کے قوانین کا احترام کرتے ہیں، ہبئی صوبہ سے باہر کسی پر آنے جانے میں کوئی پابندی نہیں،

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

     

  • لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت نے کی طلب

    لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت نے کی طلب

    لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت نے کی طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں  درجنوں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،

    لاپتہ ہونے والے بس کنڈیکٹر سمیر کی والدہ نے عدالت میں کہا کہ میرے بیٹے کو 4 سال ہو گئے وہ گھر نہیں آیا ،پولیس حکام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے ، عدالت میں بھی متعلقہ پولیس افسر پیش نہیں ہوتے،دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف تاریخ پر تاریخ ملتی ہے لیکن ہمارے بچوں کا کچھ پتہ نہیں چلتا ،اگرہمارے پیاروں پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کریں۔

    عدالت نے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری بازیاب کروانے کا حکم دے دیا اورآئندہ سماعت پر پولیس حکام سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

    لاپتہ افراد کے وکیل کی گمشدگی، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دے دیا

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی غلام سرور ابڑو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد محمد زمین عرف نوراسلام کو خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد سابق امیر فقیر محمد اورنائب امیرگل کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم نے نارتھ وزیرستان میں 2015میں چشمہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، دہشت گرد حملے میں میجر فتح یحیی سمیت دیگر جوان شہید ہوئے تھے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں ملزم کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی تھی، علاج کے دوران ملزم کی بائیں ٹانگ بھی ضائع ہوگئی تھی۔ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور بم بنانے کا ماہر ہے، دہشت گرد چمن بارڈر کے ذریعے بلوچستان سے کراچی پہنچا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے دو دستی بم، فنڈنگ کی رسیدیں برآمد ہوئی ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں پشاور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے،پشاور کے علاقہ ریگی ملاگورہ میں سی ٹی ڈی، پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا،پشاور کے علاقے ریگی شگئی میں سی ٹی ڈی نے مشتبہ افراد کی نشاندہی پر کارروائی کی اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے.

    27 جنوری کو سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دو مختلف واقعات میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوا تھا پشین کےعلاقےسرخاب میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے،جس میں 2دہشتگردہلاک ہو گئے ہیں، سی ٹی ڈی نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے

    ماہ جنوری میں سی ٹی ڈی کا ٹانک میں بھی دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں‌ 2دہشتگردہلاک ہو گئے تھے سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں اول خان اورجہانزیب شامل ہیں،دونوں دہشتگردکئی مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے

    ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتارکئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا