Baaghi TV

Category: کراچی

  • عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی اور جیل سے رہائی کے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،

    سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ آج ہونے والی سماعت میں منسٹری آف فارن افئیرز نے اپنا جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا، جواب میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی مرتبہ اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے دستخط شدہ رحم کی اپیل بھی امریکی صدر کو مارچ دوہزاربیس میں بھجوائی جاچکی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اچھے برتاؤ سے متعلق متعدد بار مدعا اٹھایا ہے اور ان کے ساتھ جیل میں رکھے گئے ناروا سلوک کو بھی ذکر کیا گیا، جس پر امریکی حکام نے تحقیقات کے بعد وہاں کے ایک لوکل اسٹاف کو جیل سے ہٹ ادیا ہے۔

    منسٹری آف فارن افئیرز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہیوسٹن میں موجود عملہ ان کی والدہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیرو عافیت سے آگاہ کرتے رہتے ہیں،امریکہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے درخواست گزار آگاہ ہیں پھر بھی پاکستان قونصل جنرل امریکی جیل حکام سے رابطے میں ہیں۔

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    جواب میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی وجہ سے امریکی جیل حکام نے قونصل جنرل کی عافیہ صدیقی سے ملاقات معطل کر رکھی ہے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ویڈیو کال پر بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

     

  • جماعت اسلامی کراچی نے کاروبار کھولنے کے لیے تاجروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، کیا حکمت عملی ہو گی؟

    جماعت اسلامی کراچی نے کاروبار کھولنے کے لیے تاجروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، کیا حکمت عملی ہو گی؟

    جماعت اسلامی نے کاروبار کھلوانے کے لیے تاجرو ں کے ہمراہ احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔ کل سہ پہر ساڑھے تین بجے فائیو اسٹاف چورنگی نارتھ ناظم آباد پر تاجر برادری کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

    ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں الزامات لگانے کے بجائے لاک ڈاؤن اور کاروبار ی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک اعلان کریں۔ سندھ حکومت کل سے کراچی میں مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کا اعلان کرے۔ کاروبار نہیں کھولا توکل سے احتجاجی تحریک شروع کردیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ پر امن اور ایس او پی کے مطابق ہوگا۔ احتجاج جمہوری حق ہے۔ لاہور اور کراچی میں ایک ہی کورونا وائرس ہے،لاہور میں کاروبار کھلا ہے تو کراچی میں کیسے بند رہ سکتاہے؟ حکومت سندھ تاجروں سے مذاکرات میں ایس او پیز پر اتفاق کر چکی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو کاروبار کھولنے سے متعلق واضح پالیسی دے۔ 7 مئی کو ادارہ نور حق میں د کا نمائندہ کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔ تاجر رہنما محمود حامد کا کہنا ہے کہ واضح لائحہ عمل اختیار کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔محمودحامد تاجر رہنماحکومت سندھ تاجروں کو بےعزت نہ کرے۔ آن لائن کاروبار یار کی صورت میں تاجروں کو لالی پاپ دیا گیا ہے۔ تاجروں کی گرفتاریوں کو بند کیا جائے۔

  • کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کوایسا کیا کہ دیا؟

    کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کوایسا کیا کہ دیا؟

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کروناوائرس وباء کے بحران کے دوران اگر وفاقی حکومت کی یہ پالیسی رہی کہ سندھ اپنی مشکلات کو خود دیکھے اور بلوچستان اپنے آپ کو خود سنبھالے تو پھر وفاق اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا۔ حکومت سندھ کی جانب سے مہلک وباء کی روکتھام کی کاوشوں میں پاک فوج اور رینجرز اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جس سے صوبائی حکومت کے اعتماد میں اضافا ہوا ہے۔

    پی ٹِی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑ سکے، جبکہ ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھی ٹی وی چینلز کے ٹی این، سندھ ٹی وی نیوز، آواز، دھرتی اور مہران ٹی وی کو مشترکہ انٹرویو کے دوران گفتگو میں کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومتِ سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا ہونے سے روک دیا، کینونکہ دیگر صوبوں نے بھی سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کی، اور شروعاتی 15 دنوں کے لاک ڈاوَن کے باعث مہلک وباء تیزی سے پھیل نہیں سکی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ گورنر سندھ جو وفاق کا نمائندہ ہے سندھ میں لاک ڈاوَن کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ وفاقی وزراء نے فرنٹ لائین پر سینہ سپر ڈاکٹرز کے بارے میں کہا کہ یہ سندھ حکومت کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے دوہرے رویے کے باعث کروناوائرس کے معاملے پر ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ڈاکٹرز اور پئرامیڈیکل اسٹاف کو تاحال پی پی آئِز فراہم نہیں کی گئیں۔

    این ڈِی ایم اے کی جانب سے کچھ ماسکس اور ٹیسٹ کٹس صوبوں کو فراہم کی گئیں ہیں۔ تاحال کروناوائرس بحران کے دوران ہونے والے اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں، لیکن اس عالمی وباء کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے۔ وفاق کے عدم تعاون کے باعث صوبے اس مہلک وباء کے خلاف لڑائی میں انتھائی مشکلات میں گِھرے ہوئے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پئرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں، جو اپنے جانوں پر کھیل کر شہریوں کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد میں دن رات مصروف ہیں۔ کروناوائرس بہت بڑا بحران ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر استیک ہولڈرز اور میڈیا بھی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر غریب، محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور ہوئے ہیں، لیکن اس وقت ہمیں ان کی اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں عزیز ہیں۔ بلاول بھَٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جن اداروں سے غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدام اٹھا رہی ہے، خواہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا یوٹیلیٹی اسٹورز، وہ تمام ادارے پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں ہی قائم ہوئے۔ ٹڈی دلی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی۔

    میں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اِن انسیکٹس کے خاتمے کے لیئے اقدام اٹھائے، کیونکہ فوڈ سکیورٹی کا وفاقی وزیر بھی رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں اسپتالوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، اب میری خواہش ہے کہ سندھ میں تعلیم پر بھی اسی طرح فوکس کیا جائے جس طرح صحت کے شعبے پر کیا گیا ہے، گو کہ مشکلات ہیں، لیکن ہمارا عزم و حوصلے بلند ہیں۔

  • ناموراداکار سہیل اصغرکے معدے کاکراچی میں آپریشن

    ناموراداکار سہیل اصغرکے معدے کاکراچی میں آپریشن

    کراچی: ماضی کے معروف فلم اورٹی وی اداکار سہیل اصغرکے معدے کا آپریشن کل مقامی ہسپتال میں ہو گا. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہے.انہیں دعاوں اور پیار پربے حد یقین ہے. انہوں نے اپنے مداحوں دوستوں اور چاہنے والوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے.سہیل اصغرنے لاہور سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا. انہوں نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو جوکی کے طور پر کام کیا . اس کے ساتھ ساتھ مقامی تھیٹر میں شوز کرتے رہے.پی ٹی وی کے پروڈیوسر نصرت ٹھاکر انہیں ٹی وی ڈرامہ میں لے کر آئے.انہوں نے اپنے ڈرامہ رات میں سہیل اصغر کو کام کرنے کا موقعہ دیا. گو کہ اس ڈرامہ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا نہیں کیا لیکن ٹی وی ناظرین نے ان کے کردار کو بے حد سراہا. اس کے بعد انہوں نے ڈرامہ خواہش میں جو اداکاری کی اسے بے حد پذیرائی ملی. ان کے دیگر معروف ڈراموں میں لاگ، پیاس، چاندگرہن اور کاجل گھر شامل ہیں. 2003 میں انہوں فلم مراد میں کام کیا اور یوں انہوں نے چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر پہلا قدم رکھا.2004 میں انہوں نے فلم ماہ نور میں اداکاری کے جوہر دکھائے.

  • سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا ماہ رمضان کے حوالے سے پیغام

    سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا ماہ رمضان کے حوالے سے پیغام

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھ کرکام کریں،ظلم کے سیاہ بادل ہٹانے اور روشن مستقبل کیلئے اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے،صحت،تعلیم،خوراک سے پریشان مظلوم عوام کی سنوائی تک نہیں ہوتی،سرمایہ دارانہ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں،حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، رمضان مبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرائز کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے،صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے سمیت پھلوں،سبزیوں میں ہوشرباء اضافے کا نوٹس لے،جمہوریت مستحکم اور عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

    خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست خادم بن کر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے،سیاستدان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ومنظم ہونا ہوگا،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے یہود ونصاریٰ اسلام کے قلعے کو کمزور کرنے کے درپے ہیں محب وطن عوام یہود ونصاری کی ہر سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنادینگے،ملک کا آئین عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرتاہے اور نفی کرنیوالوں کو غیر مسلم و فتنہ قرار دیتا ہے،اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی افطار پارٹی پر سوشل میڈیا صارفین کی  تنقید

    وزیراعلیٰ سندھ کی افطار پارٹی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ٹراسپورٹس،دفاتر ،سکول، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے ثقافتی سرگرمیاں بند ہیں لوگوں پر گھروں سے بغیر ضروری کام باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے کاروباری نظام معطل ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ٹراسپورٹس،دفاتر ،سکول، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے ثقافتی سرگرمیاں بند ہیں لوگوں پر گھروں سے بغیر ضروری کام باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے کاروباری نظام معطل ہو گیا ہے ملک میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے

    پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح شہر قائد میں بھی کورونا کی وجہ سے سندھ گورنمنٹ نے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا کے مریضوں کی تعداد کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر اور مہلک وائرس پر قابو پانے کے لئے سندھ گورنمنٹ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی ادارے ثقافتی سرگرمیاں اور کاروباری ادارے مارکیٹیں بند کروارکھی ہیں کسی بھی کسی کی اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد ہے

    وزیر اعظم سند کے کورونا کی پیش نظر کئے جانے واکے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور ان کے مہلک بیماری سے جنگ لڑنے کی حکمت عملی کی تعریفیں کی گئیں تاہم کل سے وزیر اعلی سندھ کوسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے اس کی وجہ ان کا کورونا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنا ہے

    رمضان المبارک میں افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے افطاری اور سحری جیسےاجتماعات پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے حکومت کے اس اقدام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے ا فطار پارٹی رکھی جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

    وزیراعلی سندھ کی افطار پارٹی کی تصاویر سامنے آتے ہیں ان کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


    ایک صارف وقار انصاری نے لکھا کہ افطار پارٹی سندھ حکومت کے خصوصی انتظامات کے باعث کرونا وائرس کا داخلہ منع ہے۔
    شرم کرلیں مُراد علی شاہ صاحب اس ہی سندھ میں عوام لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوکی بیٹھی ہے آپ عیاشیاں کر رہے ہیں کورونا وائرس کے نام پر۔
    https://twitter.com/ShujaathHussain/status/1256859881602195456?s=19
    شجاعرت حسین نامی صارف نے لکھا کہ وزیرے اعلی سندھ مراد علی شاہ سبکو گھر بیٹھا کر ہاتھ جوڑ جوڑ کے خود #CONVID19 افطار پارٹی انجوائے کر رہے ہیں
    https://twitter.com/MyBuriedFreedom/status/1256745580975607814?s=19
    ایک صارف نے لکھا کہ سماجی فاصلہ سیکھئے کیسے کیسے نگینے اللہ نے اس دنیا میں بھیجے ہیں ہماری تفریح و طبع کیلئے
    https://twitter.com/Jooookeeeerrrr/status/1256824034282651649?s=19
    ایک صارف نے لکھا کہ سندھ کے شوباز نا مراد علی شاہ کا افطار پارٹی!!سوشل ڈسٹنس کا جنازہ سندھ سرکار خود نکال رہا ہے۔
    عام شہریوں کو خلاف ورزی پر جیل میں ڈال دیتے ہیں۔۔
    https://twitter.com/azamindhar/status/1256805260401704961?s=19
    ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ہمارا چیف منسٹر مراد علی شاہ صاحب افطاری پارٹی کے مزے لے رہا ہے کچھ تو رحم کرو سندھ کے عوام پر ابوجھ اور مسکین لوگوں پر


    دانیال علی نامی صارف نے لکھا کہ سندھ کے فرعون مُراد علئ شاہ کی دعوت افطار میں شرکت۔ لوگوں کو برباد کرکے کاروبار تباہ کرکے خود مزے اُڑا رہے ہیں۔ کہاں ہے سوشل ڈسٹینسنگ؟کہاں ہیں سب کے ماسک؟


    ایک صارف نے لکھا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ کا ڈرامہ لاک ڈاؤن کے بہانے کراچی کو برباد اور سوشل ڈیسٹینس کے نام پر مار مار کے لہو لوہان
    اور وزیراعلی خود کتنا سوشل ڈیسٹینس رکھے ھوئے ہیں آپ دیکھیں پارٹیاں ھو رھی ہیں



    حکومت کے اقدامات سے پاکستان ووہان اور اٹلی بننے سے بچ گیا، بلاول نے حکومت کی کارکردگی مان لی

    حملے کا خدشہ: وزیر اعلیٰ سندھ نے مدد کےلیے وزیراعظم کوخط لکھ دیا

    کرونا وائرس قومی سلامتی کو خطرہ، رحمان ملک کی کتاب کی ہوئی تقریب رونمائی

  • شہر قائد میں کرونا نے پکڑی سپیڈ،کتنے ہو گئے مریض؟

    شہر قائد میں کرونا نے پکڑی سپیڈ،کتنے ہو گئے مریض؟

    شہر قائد میں کرونا نے پکڑی سپیڈ،کتنے ہو گئے مریض؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 376 نئے کیسز سامنے آگئے ،کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 249 ہوگئی ،ضلع جنوبی 131 ، شرقی 65 اور ضلع وسطی سے 46 کیسز سامنے آئے،کورنگی 54 ،ملیر 33 اور غربی سے 47 کیسز رپورٹ ہوئے،

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ‌ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،کراچی پولیس کے مطابق صرف شہر قائد کراچی میں 40 روز کے دوران صوبے بھر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

     

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا  کہنا تھا کہ 28 تا 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں، ان سب کے ٹیسٹ کے نتیجہ میں 190 مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے، 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان سے ہے، شہر کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو درخواست کی ہے کہ خدارہ اپنا احتیاط کریں

  • وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

    خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں فصل پر ٹڈیاں 15 مئی کے بعد بڑا حملہ کرسکتی ہیں، 6 مارچ کو صوبے میں اسپرے کے لیے وفاق سے درخواست کی تھی۔ یقین دہانی کے باوجود ٹڈی دل کے حملے روکنے کے لیے کوئی تعاون نہیں کیا گیا، جلد فصل پر اسپرے نہیں کیا گیا تو شدید نقصان ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کہ ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کا حملہ گزشتہ سال سے زیادہ ہوگا لہٰذا وفاقی حکومت ٹڈی دل کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ابھی تک نہ تو ایئرکرافٹ خریدے گئے نہ ہی سندھ اور بلوچستان میں اسپرے شروع ہوئی،سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو 6 ایئرکرافٹ اسپرے کیلئے مہیا کرنے کی درخواست کی تھی،اگر یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ٹڈی دل اگلی فصلوں کو تباہ کردیں گی، جو ایک بھیانک صورتحال ہوگی،

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا اور پاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائےگا۔ سندھ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں، وفاق کورونا کیطرح ٹڈی دل کو بھی ہلکا لے رہا ہے.

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سند ھ ،بلوچستان او ر پنجاب میں ٹڈی دل کے حملوں کے حولہ اسے سینیٹ میں قرار داد پیش کردی ہے ۔

    ایک قرار داد میں کہا گیاہے کہ سینیٹ کا یہ ایوان صوبہ بلوچستان، سندھ کے بعد پنجاب کے جنوبی اضلاع میں فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل کے تباہ کن حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور وفاقی حکومت کی طرف سے بروقت امدادی کارروائیاں نہ کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ کسانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

    سینیٹ کا یہ ایوان وفاقی حکومت کو یاددہانی کراتا ہے کہ ٹڈی دل نے بلوچستان میں مارچ، اپریل 2019میں حملہ کیاوہاں نقصان کے بعد سندھ کے علاقوں خیرپور،مٹھی ،عمرکوٹ ،بدین ،نوشہروفیروز،کھپرو،سانگھڑ،ڈھرکی،پنوعاقل سمیت دیگر علاقوں میں نقصان کیا اورپھلتی پھولتی رہی اسکے بعدپنجاب کا رخ کیا اور صادق آباد،رحیم یار خان ،یزمان ،ہارون آباد ،بہاولنگر سمیت دیگر علاقوں میں اب تک حملہ آور ہے جس میں سرسوں ،کینولہ ،اسپغول ،چارہ جاتی فصلوں کا شدید نقصان ہوا ہے لیکن اس کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاق نے محدود اقدام سمیت کوئی مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی نہیں کی ۔

    سینیٹ کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹڈی دل سے متأثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرے ۔بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے فوری طور پر تخمینہ لگائے ہوئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور کوآرڈی نیشن کے ذریعے فی الفور امدادی کارروائیوں کا آغاز کرے۔متأثرہ کسانوں کو نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ٹڈی دل کے حملوں سے بچنے کے لیے موثر احتیاطی تدابیر کی جائیں

  • وزیراعظم کچھ نہیں "کرتے”، ہماری "ضرویات”پوری کی جائیں، بلاول

    وزیراعظم کچھ نہیں "کرتے”، ہماری "ضرویات”پوری کی جائیں، بلاول

    وزیراعظم کچھ نہیں "کرتے”، ہماری "ضرویات”پوری کی جائیں، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت لاک ڈاوَن میں میڈیا ورکرز سے متعلق پالیسی پر کام کررہی ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یوم مزدور پر ہر سال جلسے کرتے ہیں،اس سال کورونا کے باعث مزدوروں کے ساتھ آج کا دن نہ منا سکے، ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں،400طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا آج کا دن ڈاکٹروں اور طبی عملے کے نام کرتے ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سب سےزیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا،حکومت پاکستان کو دیہاڑی دار طبقے اور طبی عملے کیلئے عملی اقدام کرنا چاہیے،کورونا وائرس سے پاکستان میں 9ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے،ڈاکٹر،نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف سے کم تنخواہ پر کام لے رہے ہیں،صوبائی سطح پر ہماری ضروریات پوری کی جائیں،

    کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

    مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

    مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

    نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز کو تیاری کے ساتھ بھیجنا ہوگا،ہر صوبہ کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، وزیراعظم مزدوروں کی بات کرتے ہیں مگردیتے کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دیکر کسی اور کو موقع دیں۔ ڈر ہے کراچی کے حالات اٹلی اور نیو یارک جیسے نہ ہو جائیں۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے کتنا شرح اموات کافی ہے۔ دو فیصد شرح اموات بہت بڑا نمبر ہے۔ شکر الحمداللہ ہم اٹلی ، ایران نہیں بنے۔ پیپلز پارٹی نے کرورونا وائرس نہیں بنایا۔ ہم اپنے ہیروز کی طرف دھیان دے رہے ہیں۔ وزیراعظم سے امید کرتے ہیں کہ کام کرو۔ ہم چاہتے ہیں سکولوں میں، کرایوں میں، یوٹیلٹی میں ریلیف ملے۔ ہم اس بیماری کا مقابلہ کر سکتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ہر کرائسسز کا مقابلہ کیا ہے، پاکستان، بھارت، افغانستان ملکوں کے درمیاں رہ کر جی رہے ہیں۔ اس بیماری سے نکلنے کے بعد تاریخ لکھی جائے گی کس ملک نے کیا کیا۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب کنٹینر سے اترو اور اپنا کام کرو۔ پختونخوا اور پنجاب حکومت کی تجویز پر لاک ڈاؤں کو بڑھایا گیا۔ وفاقی حکومت کی مدد کے بغیر کوئی اکیلا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہم سب سے مل کر اس وبا کے خلاف جنگ لڑنا ہے۔ وفاقی حکومت نےاپنی نالائقی اورنااہلی سےصوبائی حکومتوں کونقصان پہنچایاہے، پہلے دن سےوزیر اعظم روزانہ اجرت والوں کاذکرکرتےہیں، لیکن پیسے نہیں دیتے، اس مرض سے سب سے زیادہ خطرہ غریب عوام کو ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میرے صوبے اور عوام کو نشانے پر رکھتے ہیں۔ ہم نے کبھی ان کا جواب نہیں دیا۔ پہلے دن سے وزیراعظم اور ان کے نمائندے میرے صوبے پر مسلسل حملہ کرتے ہیں۔ اس وبا سے ہم نے لڑنا ہے، میں سیاسی اختلاف کو بھول جاتا ہوں۔ میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے۔ وفاقی حکومت کو اپنی زمہ داری اٹھانی پڑے گی۔ دو مہینے گزر چکے ہیں ، لاک ڈاؤن ہر صوبے میں ہو رہا ہے۔

    یوم مزدور پر سنائی شیخ رشید نے ریلوے مزدوروں کو خوشخبری

  • بیرون ملک سے 3 پروازوں میں آنیوالے افراد میں کتنے کرونا مریض نکلے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    بیرون ملک سے 3 پروازوں میں آنیوالے افراد میں کتنے کرونا مریض نکلے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں بیرون ملک سے 3 پروازوں میں آنیوالے افراد میں کتنے کرونا مریض نکلے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 622نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کراچی میں کورونا کے 446 نئے مریض سامنے آئے ہیں،ہم نے 3384 نئے ٹیسٹ کئے تھے، اس وقت تک 57761 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہے ، آج 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار کر زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں کل کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 118 ہے،118 انتقال کرنے والے کل مریضون کا 1.76 فیصد ہے، کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5262 ہے، 4044 گھروں میں زیرعلاج ہیں،733 آئیسولیشن مراکز جبکہ اسپتالوں میں 485 مریض زیرعلاج ہیں،45 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 28 تا 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں، ان سب کے ٹیسٹ کے نتیجہ میں 190 مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے، 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان سے ہے، شہر کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو درخواست کی ہے کہ خدارہ اپنا احتیاط کریں