مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبریں، ترجمان جامعہ بنوریہ کا ردعمل آ گیا، حقیقات بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں معروف عالم دین مفتی نعیم کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،
سائٹ میں قائم جامعہ بنوریہ کے مہتمم،دیوبند کے جید عالم دین مفتی نعیم کی شدید طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مفتی نعیم بیرونی دورے سے واپسی پر مردان کے افراد سے ملے تھے.
معروف عالم دین مفتی نعیم نے اپنی صحت کےحوالے سے پیغام میں کہا تھا کہ رات میں طبعیت خراب ہوئی،سانس لینےمیں مشکل ہورہی تھی، اسپتال آیا 2گھنٹے میں طبعیت بہترہوگئی تھی ،دعاؤں کی برکت سے اللہ نے جلد صحتیاب کیا ہے.
جامعہ بنوریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کو پیرکی شام ہارٹ کا مسئلہ پیش آیا،رات ضروری ٹیسٹ کے بعد کراچی کے نجی ہستپال کے سیمی وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھا تا ہم اب وہ گھر آ گئے ہیں.
ترجمان جامعہ بنوریہ کا مزید کہنا تھا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں،جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریزکریں،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے،
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مفتی محمد نعیم عارضہ قلب کے باعث سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر انکو کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں سوشل میڈیا میں جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت من پسندخبریں وائرل کی جارہی ہیں گزشتہ دنو ں عارضہ قلب کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوئی تو ہسپتال لیجایا گیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں۔اسپتال لیجایا جارہا ہے ، مفتی نعیم نے نہ کوئی بیرون ممالک کادورہ کیا اور نہ ہی کسی وفد سے ملاقات کی تھی۔ مفتی صاحب کی ہسپتال لیجاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو کو غلط رخ سے پیش کیا جارہاہے ،جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف جامعہ بنوریہ قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے
