Baaghi TV

Category: کراچی

  • خواجہ سراوَں کے حقوق ،عدالت نے سندھ حکومت کو دیا بڑا حکم

    خواجہ سراوَں کے حقوق ،عدالت نے سندھ حکومت کو دیا بڑا حکم

    خواجہ سراوَں کے حقوق ،عدالت نے سندھ حکومت کو دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں خواجہ سراوَں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،وفاقی وزرات برائےانسانی حقوق نےسندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا کہ خواجہ سراوَں سےمتعلق قانون کےبعدرولز بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،رولز بنانے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے،

    آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

    عدالت نے کہا کہ قانون 2018 میں بنا مگر ایک سال ہوگیا رولز نہیں بنائے جا سکے،جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراوَں کو بھیک مانگنے سے روکیں گے مگر روزگار کا کیا کریں گے؟قانون بنانے سے نہیں عمل درآمد کرنے سے معاملات آگے بڑھتے ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

  • سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں؟ ترجمان بحریہ نے بتائیں تفصیلات

    پاک بحریہ کی جانب سے اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کے ٹی بندر اور شاہ بندر میں سمندری طوفان ”کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا،

    اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کے ٹی بندر اور شاہ بندر میں سمندری طوفان ”کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ضروری ساز و سامان اور کشتیوں کے ہمراہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں کیٹی بندر کے گوٹھ ٹھاکر کاریو اور حجامارو جبکہ شاہ بندر کے گوٹھ گل محمد اور عباس جٹ شامل تھے جہاں تقریباً 300 گھروں میں طوفان کے باعث سمندری پانی داخل ہو چکا تھا،

    پاک بحریہ کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک میرینز کے دستوں نے پانی کا بہائو روکنے کیلئے حفاظتی بند باندھنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں مقامی افراد کو طبی امدادبھی فراہم کی گئی۔

  • سمندری طوفان کیار،پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن

    پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران حالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو معاونت فراہم کی گئی۔ سمندری طوفان کیار کے باعث سطح سمندر بلند ہونے سے اس علاقے میں تین سو مکانات متاثر ہوئے۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ متاثرہ عوام کو بنیادی طبی امداد اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی گئیں۔ پاک میرینز کے جوانوں نے سمندری کٹاوُ کو روکنے کے لئے بند کی دوبارہ تعمیر میں مقامی لوگوں کی مدد کی۔

  • سمندری طوفان سےشدیدطغیانی،کئی گاؤں زیرآب

    ٹھٹھہ :بحیرہ عرب میں سپر سائیکلون "کیار” کے خطرہ کے بعد ٹھٹھہ کے ماہی گیروں نے کشتیاں ساحل پر کھڑی کردیں۔ متعدد گاؤں سمندری پانی داخل ہونے سے زیر آب آگئے۔دوسری طرف حکام کے کہنے کے باوجود ماہی گیر یہ جگہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں

    ٹھٹھہ سے ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے سمندر کا پانی آبادی میں داخل ہونے کے بعد ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کیٹی بندر، کھارو، چھان جاتی، شاہ بندر سمیت دیگر علاقوں سے سمندر میں شکار کے لئے جانے والی کشتیوں کو ماہی گیروں نے واپس محفوظ مقام پر کھڑا کردیا۔

    ماہی گیروں کے مطابق اب بھی متعدد ماہی گیر روزگار کیلئے کشتیوں کے ہمراہ سمندر میں موجود ہیں۔ ماہی گیروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں موجود ماہی گیروں کی واپسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لئے عارضی کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ لوگ کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے گا۔

  • پانی ہے تو زندگی، کراچی کے لیے پانی کی فراہمی بھی سیاسی بنادی گئی، رضاہارون

    کراچی میں پانی پر بھی سیاست شروع ، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضاہارون کے کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ کے حوالےسے سنگین الزامات لگادئیے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین کے مرکزی رہنما نے کہا ہےکہ کراچی کے لیے پانی کا منصوبہ کو جان بوجھ کر سیاسی بناکراس کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کیے جارہے ہیں ،


    رضا ہارون نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ پتا چلا ہے کہ حکومت کا یہ کہنا کہ یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہوگا جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ،رضاہاورن نے مزید کہا کہ کراچی کی سول سوسایئٹیز اور این جی اوز کو چاہیےکہ وہ اس مسئلے پر اپنی سرگرمیاں دکھائیں‌ کیوں یہ ہماری زندگیوں کا معاملہ ہے ، رضا ہارون نے کہا کہ میں بہت جلد بہت سے انکشافات کرنےجارہاہوں ،

    رضاہارون نے مزید کہا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس منصوبے میں سیاسی قوت استعمال کرکے مالی فواءد حاصل کرنا چاہتے ہیں ،اور یہ کرپشن کا ایک کھلا راستہ ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ عوامی سطح پر کراچی کی زندگیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مہم چلائیں گے ،


    رضا ہارون نے پانی کی خطرناک صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو سندھ حکومت کہتی ہے کہ یہ سندھ کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ہے لیکن ڈر یہ ہے کہ یہ سیاست،کرپشن اور اجارہ داری کی نظر ہوجاءے گا نہ پانی ملے گا اور نہ زندگیاں محفوظ رہ سکیں گی

  • کنٹینر پھنسنے پر سینیٹر فیصل جاوید نے دیا ایسا مشورہ کہ مولانا کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

    کنٹینر پھنسنے پر سینیٹر فیصل جاوید نے دیا ایسا مشورہ کہ مولانا کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

    مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا جس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر پل میں پھنس گیا،مولانا ہمارا کنٹینر لیتے تو اچھا تھا کیونکہ ہم نے پورے پاکستان میں موجود پلوں کی پیمائش مدنظر رکھ کر کنٹیر تیار کیا تھا۔ اتوار کو سینٹر فیصل جاوید نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کنٹینر پورے پاکستان سے ہر جگہ سے گزر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیر مولانا اب اس کو تھوڑا سا بہتر کریں، سب اچھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مولاناکہتے ہیں عمران خان گھر جائیں۔ انہوں نے مولانا کو جواب دیا کہ وہ (عمران خان) تو روز گھر جاتے ہیں، اور اپنے گھر جاتے ہیں۔ عمران خان مولانا کے “جرم کے شراکت داروں” کی طرح وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے،

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیراعظم بھی اپنے گھر کا خرچہ خود ہی اٹھاتے ہیں، عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے گرد باڑ بھی اپنے خرچے سے لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے گھر کے باہر سڑک کا کام بھی اپنے خرچے سے کروایا، عمران خان مولانا اینڈ کمپنی کی طرح عوام کے پیسے پر عیاشیاں نہیں کرتے،

    واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر آزادی مارچ کے دوران ہائی وے پر بنے پل کے نیچے پھنس گیا تھا،

  • آزادی مارچ کا آغاز، کافلوں‌ کا سلسلہ چلنے لگا

    جمعیت علمائے اسلام نے آزادی مارچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے ہو رہا ہے،
    کراچی ٹول پلازہ جلسے کا نقطہ آغاز ہے، جہاں افتتاحی جلسے سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب کریں گے جب کہ کوئٹہ سے جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ سہہ پہر تین بجے مولانا عبدالواسع کی قیادت میں روانہ ہوگا۔
    پھر یہ آزادی مارچ حیدرآباد ، سکھر ، گھوٹکی، روہڑی سے گزرتا ہوا پنجاب میں داخل ہو گا.کوٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں سے گزرتا ہوا ، ڈیرہ غازی خان، ملتان،  اور پھر اسلام آباد داخل ہو گا.

    اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام اور حکومت کے مابین آزادی مارچ کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق اپوزیشن جماعتیں پشاورموڑپرریلی کاانعقاد کریں گی، ریلی شرکا کے راستے اورکھانےکی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ہوگی،

    معاہدے کے مطابق جلسےکی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یوآئی کی اپنی ہوگی، ریلی شرکااس بات کویقینی بنائیں گے کہ شہریوں کےحقوق سلب نہ ہوں،ریلی کےشرکا مختص مقام سےباہرنہیں جائیں گے،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی،

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

  • پولیس کےتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس نے آزادی مارچ کے تناظر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کےتناظرمیں آئی جی سندھ کلیم امام نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ آئی جی نے محکمہ پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

    میں یتیم تھا ،اداکاری نہیں کرسکتا،جوہی چاولہ کااحسان یاد رکھوں‌گا

    آئی جی آفس کے مطابق چھٹیاں منسوخی کے حوالے سے آئی جی سندھ نے باقاعدہ لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں پرجاے والےافسران واہلکار فوراًواپس رپورٹ کریں۔لیٹر کے مطابق کسی بھی افسریااہلکارکی چھٹی کی درخواست ارسال نہ کی جائے اور آئندہ احکامات تک تمام ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

    ڈینگی کے قاتل حملے جاری ، مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

    یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا آغاز کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

    پاک فوج نے بھارت کے 60 سے زائد فوجی ماردیئے ہیں.آصف غفور

  • کراچی، کرپشن کیس سماعت،ملزم پیش نہ کرنے پر عدالت نے کیا کہا؟

    کراچی، کرپشن کیس سماعت،ملزم پیش نہ کرنے پر عدالت نے کیا کہا؟

    کراچی، کرپشن کیس سماعت،ملزم پیش نہ کرنے پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،،ملزم اقبال زیڈ احمد کو جیل حکام نے احتساب عدالت میں پیش نہ کیا ،عدالت نے اقبال زیڈ احمد کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی

    ایل این جی کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان

    اقبال زیڈ احمد منی لانڈرنگ کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،احتساب عدالت کراچی نے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ اقبال زیڈ احمد کو الحمرا کے قریب دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں کراچی منتقل کر دیا گیا ،،اقبال زیڈ احمد پاکستان میں ایل این جی پروڈیوسر ہیں،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

  • کراچی تباہ ہوگا تو ملک تباہ ہوگا، مصطفیٰ کمال کا وفاق و سندھ کو پیغام

    کراچی تباہ ہوگا تو ملک تباہ ہوگا، مصطفیٰ کمال کا وفاق و سندھ کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کراچی آتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملے بغیر چلے جاتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت کے بغیر وفاق ایک روپے بھی خرچ نہیں کرسکتا ،کے فور کراچی کی لائف لائن ہے، کراچی تباہ ہوگا تو ملک تباہ ہوگا ،

    پاک سرزمین پارٹی میں کس نے شمولیت اختیار کی؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

    پاک سرزمین پارٹی میں کراچی سے مختلف برادریوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پاک سرزمین پارٹی کے اعلامئے کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سیکٹر 4 کے سرکل انچارج جاوید نے مصطفیٰ کمال کے پیغام سے متاثر ہوکر PSP میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر دانش رحمانی بھائی اور ٹاؤن صدر ضمیر احمد بھائی اور کمیٹی موجود تھے.

    حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان