Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کر دی

    ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرےسےوبائی امراض پھیل رہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی بین الاقوامی سطح پر گندا شہر مشہور ہو رہا ہے، کراچی ملک کامعاشی انجن ہے لیکن 70سال سے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، یوسی ناظمین کو2کروڑروپےصفائی کےلیےدیئےگئے، جن کوایم کیوایم سےنکالناتھاوہ نہیں نکلے، ایم کیوایم کےرہنماؤں کےبیرون ملک گھربن گئے،

    فاروق ستار نے کہاکہ کاش تحریک انصاف ایم کیوایم کی جگہ لےلیتی، تحریک انصاف کے14میں سے10ایم این اےڈیفنس میں رہتےہیں،

  • علماء کرام محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشیں ناکام بنا دیں، مصطفیٰ کمال

    علماء کرام محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشیں ناکام بنا دیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے. یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، ہماری جدوجہد ہے کہ قوم ایک ملت واحد کی طرح متحد ہوکر اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر عالم اسلام کی ترقی کیلئے کام کرے اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یگانگت قائم رکھے،

    سید مصطفی کمال نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے اس دوران ہمیں اپنے اندر صبر و ضبط برقرار رکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے عوام اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشوں کو ناکام بناد یں، دریں اثناء ‏چئیرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے دیگر عہدیداروں کیساتھ نو محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور ملیر جعفر طیار امام بارگاہ اور امام بارگاہ دربارِ حسینی ملیر کا دورہ کیا اور انتظامیہ سےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کیں اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،

  • پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگر ، گوگل کا خراج تحسین

    پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگر ، گوگل کا خراج تحسین

    پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کا آج 90واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے، رتھ فاؤ کے چاہنے والوں کی جانب سے جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے وہیں گوگل نے بھی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو اُن کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے 56 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروفِ عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے۔
    ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی ۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

    روتھ فاؤ نے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سسٹر بیرنس کے ساتھ میکلو روڈ پر ڈسپنسری سے کوڑھ کے مریضوں کی خدمت شروع کی۔ جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر کی بنیاد رکھی۔ یہ سنٹر 1965ء تک اسپتال کی شکل اختیار کر گیا۔

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی کوششوں سے 1996 میں پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا اورعالمی ادارہ صحت نے پاکستان کوجذام پر قابو پانے والا ملک قرار دے دیا۔ 1988ء میں ڈاکٹر فاؤکو پاکستان کی شہریت دے دی گئی۔

    گراں قدر خدمات پر پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے بھی نوازا گیا۔

    جبکہ جرمن حکومت نے انہیں بیم بی ایوارڈ اور آغا خان یونیورسٹی نے روتھ فاؤ کو ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ بھی دیا۔

  • کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

    کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

    شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلیے۔ رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔

    9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی۔، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

     

    جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پاک فوج کی 52 کمپنیاں، رینجرز کے 7700 سے زائد اور پولیس کے 71 ہزار 400 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کی 342 سمیت صوبے بھر میں 2015 امام بارگاہیں ہیں، سندھ بھر میں 6288 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سے 439 کو انتہائی حساس اور 1788 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15971 مجالس ہوتی ہیں جن میں سے 1408 انتہائی حساس اور 5199 حساس ہیں۔

     

     

     

  • وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی کے قیام پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ‌گئی، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کیلئے صرف کمیٹی پر کمیٹی بنا رہے ہیں ،وفاقی حکومت اگر کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تو فوراً 162 ارب روپے جاری کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی پر 1.9 ارب ڈالر خرچ کررہی ہے ،سندھ حکومت کراچی میں پانی اور سیوریج کی لائینوں کی بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے جارہی ہے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کے لیے 2 نئے منصوبے ریڈ لائن اور یلو لائن شروع کررہے ہیں ،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 22 ارب روپے خرچ کریں گے،وفاقی حکومت اگر کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تو فوراً 162 ارب روپے جاری کرے ،

    انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کراچی کے لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں تو 1200 کیوسک اضافی پانی کی منظوری دیں ،

    سعید غنی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کراچی میں گندگی پھیلانے پر علی زیدی کے خلاف کارروائی کی جائے،

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حوالہ سے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اگلے ہفتے کراچی جائیں گے،گورنر سندھ کی وطن واپسی پر وزیراعظم کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،اجلاس میں پارٹی ارکان نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے، اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

    وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے. وزیر اعلیٰ سندھ

    سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے. وزیر اعلیٰ سندھ

    سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے.یہ کہنا تھا مراد علی شاہ کا جو پھر سے صوبائی تفریق کی باتیں کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرا علی سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسمبلی کے ارکان کے ساتھ مناسب سلوک نہیں رکھا جاتا. سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے.پروڈکشن آرڈرجاری ہونےپرسعدرفیق کوبھی اسمبلی لایاجاتاہے،

    جب سےفریال تالپورجیل میں ہیں، پنجاب حکومت اجلاس میں نہیں بھیج رہی،میں نےخودگورنرپنجاب سےفرتالپورکےپروڈکشن آرڈرسےمتعلق بات کیمیں نےخودگورنرپنجاب سےفرتالپورکےپروڈکشن آرڈرسےمتعلق بات کی،سندھ اسمبلی کےاراکین کےساتھ غیرمنصافانہ رویہ رکھاجارہاہے،

  • کراچی:محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی:محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پاک فوج کی 52 کمپنیاں، رینجرز کے 7700 سے زائد اور پولیس کے 71 ہزار 400 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
    کراچی کی 342 سمیت صوبے بھر میں 2015 امام بارگاہیں ہیں، سندھ بھر میں 6288 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سے 439 کو انتہائی حساس اور 1788 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
    کراچی سمیت سندھ بھر میں 15971 مجالس ہوتی ہیں جن میں سے 1408 انتہائی حساس اور 5199 حساس ہیں۔
    کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کیلئے پابندی عائد
    سندھ بھر میں موبائلوں پر گشت کرنے والی نفری کی تعداد 7044 جب کہ 52725 اسٹیٹک ہیں۔
    صوبے بھر میں تعزیے کے 737 جلوس بھی نکالے جائیں گے جن میں سے 242 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
    حرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے 93 موبائل فون جیمرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔
    ‏کراچی سمیت سندھ میں 484 فلیش پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، سب سے زیادہ فلیش پوائنٹس کراچی میں ہیں جن کی تعداد 245 ہے۔

    کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تین دن کیلئے لگادی گئی ہے جبکہ جلوسوں کے اطراف موبائل فون نیٹ ورک بند کرنے کی گزارش بھی کی گئی ہے۔
    جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے راستے کو سوئپ کرے گا۔

  • سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے تفتیشی افسر اور اہم گواہ کو بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر ساجد سدوزئی نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل کورس کی غرض سے ایک سال کیلئے امریکہ جانا چاہتا ہوں۔ جانے کی اجازت دی جائے ،جس پر عدالت نے کیس کے اہم گواہ اورتفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جب تک ساجد سدوزئی کا بیان ریکارڈ نہیں ہوجاتا ان کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

    سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بھی تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان اور تین پولیس افسران کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے،ساجد سدوزئی کے ملک سے باہر جانے سے بلدیہ کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے

    فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ايم کيو ايم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھتہ نہ دينے پر فيکٹری ميں آگ لگائی، فیکٹری مالکان نے بتایا ایم کیو ایم والوں نے 25 کروڑ مانگے۔گواہ نے انکشاف کيا کہ مرکزی ملزم زبير چريا سے فيکٹری مالکان نے کہا کہ ايک کروڑ روپے بھتہ کردو، ملزم زبیر چریا نے کہا 20 کروڑ سے کم نہیں ہوگا، رقم نہ دينے پر ملزم زبير چريا نے فيکٹری مالکان سے کہا سنگين تنائج کا انتظار کریں

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012ء کو آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، عدالت برہم، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، عدالت برہم، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال،سابق ڈی جی ایس بی سی اےافتخارقائمخانی عدالت میں پیش ہو گئے، نیب کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ مفرورملزمان کی کیارپورٹ ہے؟ عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.

     

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی .

  • کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

    کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ،سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی ہے ،کچر ے کے کام میں سب کود گئے ہیں ،کراچی میں صفائی کا نظام کیسا ہے سب دیکھ رہے ہیں ،ہمارے دور میں صفائی کا نظام سب دیکھ چکے ہیں ،میرے پاس کراچی میں صفائی کافارمولا ایمانداری ہے ،

    مصطفیٰ کمال نے سوال اٹھایا کہ کراچی کو اگر اربوں روپے ملے ہیں تو یہ کدھر گئے ؟

    کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کا ہاتھ قوت بازو سے روکنا ہوگا،بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ،کشمیری مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر یوں کی عملی مدد کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.