Baaghi TV

Category: کراچی

  • آئس نشہ کا سپلائرز،تعلیمی اداروں ، ڈانس پارٹیوں میں آئس فراہم کرنے والا گرفتار

    آئس نشہ کا سپلائرز،تعلیمی اداروں ، ڈانس پارٹیوں میں آئس فراہم کرنے والا گرفتار

    کراچی میں مہلک نشے آئس کے سپلائرزکے خلاف سی ٹی ڈی انٹیلی جنس متحرک ،بلدیہ حب ریورروڈ پرسی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی کارروائی،آئس کا ڈیلرگرفتارکر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم طلحہ آصف کے قبضے سے آئس سمیت دیگرمنشیات برآمد ہوئی ،ملزم کراچی میں ڈانس پارٹیوں اورتعلیمی اداروں میں آئس فراہم کرتارہا ،ملزم نےزیادہ تر بہادرآباد،فیروزآباد اور سولجربازارمیں آئس کی فراہمی کی ،ملزم کا کوئٹہ میں آئس کےحصول کے لیے بڑے نیٹ ورک سے رابطہ ہے .

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم حب کے راستے کوئٹہ سے آئس لاتاتھا ،ملزم کے نیٹ ورک میں شامل دیگرملزمان کوبھی جلد گرفتارکیا جائے گا ،ملزم کوئٹہ سے آئے آئس نیٹ ورک کے کارندوں کے لیے رکنےکا انتظام بھی کرتا تھا ،

    اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار کئے گئے،

    اے این ایف ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 864کلوگرام بھنگ، 2.79 گرام میتھ ایمفیٹامائن،50 گرام کوکین6.4 کلو گرام ممنوع کیمیائی مواد شامل ہیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت3 ارب 75 کروڑ روپے ہے،

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

  • کراچی: دو افرادگرفتار ، جرم جن کا بہت گھناؤنا تھا ، جانیے تفصیل میں

    کراچی: دو افرادگرفتار ، جرم جن کا بہت گھناؤنا تھا ، جانیے تفصیل میں

    کراچی کے علاقے منگھوپیر سے دو افراد گرفتار کیے گئے ہیں پولیس کے مطابق انتہائی فعل کے مرتکب تھے یہ دونوں افراد .مردہ گائے بھینسوں کو کاٹ کر گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق منگھو پیر میں ایک رکشا ڈرائیور نے اطلاع دی تھی کہ 2 افراد مردہ بھینس کو کاٹ رہے ہیں ، اس اطلاع پر پولیس نے چھاپا مار کر ملزم زاہد اور شیراز کو مردہ جانور کے گوشت سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 ملزمان عمران اور خادم حسین مفرور ہیں ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ باڑہ مالکان نقصان سے بچنے کے لئے مردہ گائے بھینسیں انہیں فروخت کرتے ہیں اور وہ ان ہی باڑوں میں جانوروں کو کاٹ کر گوشت ہوٹل مالکان کو بیچ دیتے ہیں

  • اور بھٹو مر گیا، پیپلز پارٹی نے بھی آج تسلیم کر لیا

    پیپلز پارٹی کے بالآخر بھٹو کے مرنے کو تسلیم کر ہی لیا، پی پی رہنما سندھ کے سعید غنی نے اعتراف کر لیا کہ بھٹو مر گیا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ ،پیپلزپارٹی نے سمجھوتہ کرنا ہوتا توذوالفقار بھٹو اوربے نظیربھٹو زندہ ہوتے،

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں ،آصف زرداری جیل سے رہائی کی بھیک نہیں مانگیں گے،سندھ کے لوگوں کو پہلے بھی غلط پیغام دیا گیا ،پیپلزپارٹی نہ آج کوئی سودے بازی کرے گی نہ ہی مستقبل میں ،پیپلزپارٹی قیادت کا موقف تبدیل کرنےکےلیے دباوَ ڈالا جارہا ہے

    عمران خان کا بیانیہ درست ثابت، نواز،زرداری لٹیرے نکلے،میاں اسلم اقبال

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی ناکام پالیسیوں کےخلاف آواز اٹھا رہی ہے،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے کردار کو منوانے کےلیے آواز اٹھارہی ہے،اگر سندھ میں پیپلزپارٹی ارکان عدالتوں پر اثرانداز ہیں تو پی ٹی آئی والے بھی ہو رہے ہوں گے، سندھ کےنیب افسران پر اعتماد نہیں تھا،تو چیئرمین دوسرے افسران تعینات کردیتے، علیمہ خان کی غیر ملکی جائیدادیں ثابت ہوچکی ہیں،فریال تالپور اورعلیمہ خان کےلیےالگ الگ قانون ہے،پیپلزپارٹی چھوڑ کر کسی اور جماعت میں جانے والا پاک ہوجا تاہے،

    احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ان کی بیٹی سے ملنے نہیں دیا جارہا،جن کا ٹرائل سندھ میں ہونا چاہیے ان کا ٹرائل اسلام آباد میں ہورہا ہے،سمجھ نہیں آرہا سندھ کے لوگوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے،

    فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لانے پر پی پی کا احتجاج

  • ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت

    ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت

    سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس اے ٹی سی اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے کیس وفاقی کابینہ کی منظوری سے اسلام آباد منتقل کرنے کاخط پیش کردیا ،جسٹس صلاح الدین پر مشتمل بینچ نے کیس چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردیا

    وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو کیس ٹرانسفر کرنے کا اختیار نہیں،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی منظوری سے کیس ٹرانسفر ہوسکتا ہے ،

    بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

    امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

    سابق سینیٹرایم کیو ایم احمد علی نے مقدمہ اے ٹی سی اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ضمانت پر رہا سابق سینیٹراحمدعلی بھی بانی ایم کیوایم کےساتھ منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نامزد ہیں.

  • سب بیچ دو کی پالیسی چل رہی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

    سب بیچ دو کی پالیسی چل رہی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

    سندھ ہائیکورٹ میں سوسائٹی کےنام پرشہریوں سےفراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آپریشنزظاہرشاہ،ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نیب پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی آخرکب ختم ہوگی؟ بیشترتفتیشی افسران کوجے آئی ٹی کےساتھ لگا دیا گیا ہے،ہربارایک ہی جواب آتا ہےجے آئی ٹی میں مصروف ہیں،

    ڈی جی آپریشنز نے عدالت میں کہا کہ کچھ تفتیشی افسران کوزیادہ کیسز دیئے گئے ہیں ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سب بیچ دوکی پالیسی چل رہی ہے،قبرستان،فٹ پاتھ سب بیچ دیئے گئے،عدالت نے ملزمان کیخلاف 25 ستمبرتک انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا.

  • علی زیدی کراچی کی صفائی کرے گا تو سندھ حکومت بھی کرے گی ، کب کرے گی شیڈول سامنے آگیا

    علی زیدی کراچی کی صفائی کرے گا تو سندھ حکومت بھی کرے گی ، کب کرے گی شیڈول سامنے آگیا

    کراچی: سندھ حکومت ایک طرف تو پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماء وفاقی وزیر علی زیدی کی طرف سے کراچی کی صفائی پر اعتراض کررہی ہے اور دوسری طرف خود صفائی کرنے کا اعلان کردیا . مگر یہ اعلان بھی حکومتی فیصلوں کی طرح بڑا عجیب ہے ،

    ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی کی صفائی مہم سے گندگی بڑھی۔ پہلے ایم کیو ایم سیوریج لائنیں بند کیا کرتی تھی اور اب نامعلوم افراد نے بھی یہ کام شروع کردیا ہے۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں‌ میں کاروائیاں، لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں‌ میں کاروائیاں، لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں‌ پاکستان رینجرزکی طرف سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں اور اس دوران لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رینجرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لیاری چاکیواڑہ سےملزم عاقل حمید گرفتار ہوا ہے، ملزم کاتعلق لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ سے ہے، گرفتارملزمان سےاسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، دونوں ملزمان ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں،

    رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماڈل کالونی اورگارڈن سے2ملزمان روہت اوراحمدرضاگرفتار ہوئے ہیں، ملزم اسلحےکی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں،

  • مصطفیٰ کمال کراچی میں اعزا مجالس کی سیکورٹی اور انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں

    مصطفیٰ کمال کراچی میں اعزا مجالس کی سیکورٹی اور انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں

    چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ‌ کمال اور پریزیڈینٹ پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی کا اعزا خانہ سادات امروہہ اسکیم ٣٣ کا دورہ . اعزا خانہ سادات کے انتظامات کا جائزہ لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے اعزا خانہ سادات امروہہ اسکیم امام بارگاہ کے منتظمین اور انجمنوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ، چئیرمین مصطفیٰ کمال نے علاقہ میں مختلف سبیل حسین کا دورہ بھی کیا اور محرم الحرام میں مجالس کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا

  • علی زیدی کراچی کی صفائی کی بجائے  ماہی گیروں کے مسائل حل کریں، مرتضیٰ وہاب

    علی زیدی کراچی کی صفائی کی بجائے ماہی گیروں کے مسائل حل کریں، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: کراچی کی صفائی کی بجائے علی زیدی ماہی گیروں کے مسائل حل کریں ، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے پی ٹی نے ماہی گیروں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔کراچی کی صفائی کے لیے بڑی بے تاب ہے

    ذرائع کے مطابق کراچی فش ہاربر پر فلوٹنگ جیٹی کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت کا کوئی وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ کے پی ٹی نے ان ماہی گیروں کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ علی زیدی فوری طور پر ماہی گیروں کے مسائل حل کریں۔

    کراچی کی ابتر صورتحال پر بھی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی زیدی کراچی صاف کرنے کیلئے کوئی فنڈ نہیں لائے ہیں، انہوں نے کراچی والوں سے ہی چندہ مانگا ہے۔

  • ایل این جی کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان

    ایل این جی کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان

    ایل این جی کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم نے کراچی میں مختلف دفاتر میں چھاپے مارے اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ،نیب نے ملزمان کے خلاف اہم شواہد اور دستاویزات حاصل کر لیں ،نیب نے سوئی سدرن گیس،ایل این جی ٹرمینل اور دیگر دفاتر پرچھاپے مارے ،نیب نے گرفتار ملزمان سے حاصل معلومات کی روشنی میں کارروائی کی ،

    نیب نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو گرفتار کر رکھا ہے

     

    ایل این جی کیس ،نیب کراچی کی ٹیم نے اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقبال زیڈ احمد کو الحمرا کے قریب دفتر سے گرفتار کیا گیا، آج انہیں ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ،نیب کراچی کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر مشتا ق احمد نے کی ،اقبال زیڈ احمد کا راہداری ریمانڈ لےکرکراچی منتقل کیاجائےگا،اقبال زیڈ احمد پاکستان میں ایل این جی پروڈیوسر ہیں،

     

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے