Baaghi TV

Category: کراچی

  • ذاکر کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ، کامران چائناکی عمدہ بولنگ الاخوان سی سی کی لگاتار دوسری فتح

    ذاکر کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ، کامران چائناکی عمدہ بولنگ الاخوان سی سی کی لگاتار دوسری فتح

    کراچی۔ (اے پی پی) الاخوان سی سی نے مدمقابل بوم بوم اسپورٹس کو بہ آسانی 112 رنز سے شکست دے دی۔ محمد ذاکر کھتری میموریل چیمپئننز لیگ ٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے روز ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراؤنڈ پر طاقتور الاخوان سی سی نے مدمقابل بوم بوم اسپورٹس کو بہ آسانی 112 رنز سے شکست دے کر دوسری شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں الاخوان سی سی اور جناح اسپورٹس نے دو دو میچوں میں کامیابی بعد 4 -4 پوائنٹس کے ہمراہ سرفہرست ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جبکہ آج اتوار 29 ستمبر کو دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہو نے والے ٹاکرے کا نتیجہ لیگ کی نمبر 1 اور نمبر 2 کا فیصلہ کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز اور کھلاڑیوں کو اس میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ کھیلے گئے پہلے میچ کی نمایاں خصوصیات فاتح الاخوان سی سی کے آصف علی جی کے(38رنز)، وکٹ کیپر بیٹسمین نوید جی بی کے(38رنز)، حمید(37رنز ناٹ آؤٹ) جبکہ کامران چائنا کی(11 /4 وکٹیں).دوسری جانب بوم بوم اسپورٹس کے صدیقی کی 4/30 وکٹیں) تھیں۔ میں الاخوان سی سی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 198 رنز رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ آصف علی جی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 38 رنز کی دلکش باری میں 8 مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن کی سیر کرائی، وکٹ کیپر بیٹسمین نوید جی بی نے ذمدارانہ 38 رنز میں 6 چوکے لگائے، دنوں کے درمیان 78 رنز کی شاندار اوپنگ شراکت بھی رہی، حمید نے ناقابلِ شکست 37 رنز 20 گیندوں پر 3 چوکوں اور چھکے کی مدد سے بنائے اے بی جوبت نے جارحانہ 21 رنز 8 گیندوں ہر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت بنائے۔ صدیقی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا، ایم فیضان نے 32 رنز کے بدلے 2 وکٹوں کا سودا کیاجبکہ طلحہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ جوابی بیٹنگ میں بوم بوم اسپورٹس کی بیٹنگ لائن فاتح ٹیم کے بولروں کی عمدہ اور نپی تلی بولنگ کے آگے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم مقررہ 20ویں اوورز کی آخری گیند پر 86 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بوم بوم اسورٹس کی جانب سے نوید 21 رنز، اسد 14 اور ایم صادق 10 رنز ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ کامران چائنا نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، حماد بی جے نے 12 اور ارسلان بی جے نے 18 رنز کے بدلے 2-2 وکٹیں جبکہ کامران کھتری ایک وکٹ لی۔ اس موقع پر محمدفیصل کھتری، شاہد تاؤ،حسنین 5 اسٹار، معیز 5 اسٹار، عزیر واڈا، شہزاد پٹنی، حذیفہ 5اسٹار، اوسامہ سونیجا، نادر چھاٹ پاٹ بھی موجود تھے۔

  • سندھ کے نوجوانوں کوعمران خان کا ساتھ دینا چاہیے، حلیم عادل شیخ، عامر کیانی کا خطاب

    سندھ کے نوجوانوں کوعمران خان کا ساتھ دینا چاہیے، حلیم عادل شیخ، عامر کیانی کا خطاب

    تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کےدشمنوں کےسامنےدیوار بن کر کھڑے ہیں،

    کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کےعوام کےلیےاپنےبچےاورگھربارتک چھوڑدیا، سندھ کےنوجوانوں کوعمران خان کاساتھ دیناچاہیے، عمران خان نےحکومت میں نہ ہوتےہوئےبھی اسپتال بنائے، تحریک انصاف کےورکرزکنونشن سےایم پی اے حلیم عادل شیخ نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ لاڑکانہ کے77فیصدلوگ گندا پانی پیتے ہیں،

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    حلیم عادل شیخ نے کہاکہ :تحریک انصاف سندھ کےعوام کواکیلانہیں چھوڑےگی،

     

  • منشیات فروخت کر کے کالعدم جماعت کو فنڈنگ کرنے والا گرفتار

    منشیات فروخت کر کے کالعدم جماعت کو فنڈنگ کرنے والا گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے منیشات کے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈر کے سی ٹی ڈی انچارج چوھدری صفدر نے منشیات فروشوں کے حوالہ سے میڈیا کو بتایا کہ سی ٹی ڈی گارڈن نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، بلوچستان قلعہ عبداللہ سے کراچی اسمگل ہونے والی ساڑھے 4 من منشیات پکڑی ہے ،منشیات سے حاصل رقم کالعدم جماعت کو فنڈنگ کی جاتی تھی .

    16 کلو منشیات، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا

    سی ڈی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات اسمگل کرنےوالے 2ملزمان کو گرفتارکیا ہے،برآمد منشیات بین الصوبائی منشیات فروش حاجی نورمحمد کی ہے .

    خیبرپختونخواہ پولیس کے کیا کہنے،وہ چاہتی تومیری گاڑی ریکور کرلیتی، سپریم کورٹ

    ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

  • شرجیل میمن کی ریفرنس کے خلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

    شرجیل میمن کی ریفرنس کے خلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

    شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق دوسرے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکلا نے ریفرنس کو عدالت میں چیلنج کردیا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ،فیصلہ چار اکتوبر کو سنایا جائے گا،

    ملزمان کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے ،پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانےکے ثبوت موجودہیں،نیب نے شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف دوسرا ریفرنس دائر کیا ہے

    آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بدعنوانی کی۔جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    ڈی جی صاحب، آپ کے تفتیشی افسر کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، عدالت کا ڈی جی نیب سے مکالمہ

  • سپیکر سندھ اسملی آغا سراج درانی کا کیس، سماعت ملتوی

    سپیکر سندھ اسملی آغا سراج درانی کا کیس، سماعت ملتوی

    سپیکر سندھ اسملی آغا سراج درانی کو عدالت پہنچا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آج آغا سراج درانی کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    گزشتہ سماعت پر نیب نےسراج درانی کی بےنامی جائیدادوں اوراثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں ،نیب حکام نے آغا سراج درانی کے خلاف قائم ریفرنس کی کاپی بھی پیش کردی

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی

  • شہر قائد میں نئے قبرستانوں کی ضرورت پڑھ گئی،

    شہر قائد میں نئے قبرستانوں کی ضرورت پڑھ گئی،

    شہرت قائد میں نئے قبرستانوں‌کی ضرورت پڑ گئ،
    اس سلسے میں سندھ حکومت نے کراچی میں نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نئ زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    اس سلسلے میں‌چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں قبرستانوں کے لیے نئی زمین مختص کی جائے گی۔چیف سیکٹری نے منظور ی دی کہ گڈاپ میں 300 ایکڑ، بن قاسم ٹاؤن میں 200 ایکڑ زمین قبرستان کیلیے مختص کی جائے.ضلع ویسٹ میں 200 ایکڑ، ضلعی ایسٹ میں 100 ایکڑ زمین قبرستان کے لیے مختص کی جائے۔

  • پاک بحریہ کی صلاحیتوں سے بھرپور جنگی مشقیں”مشق رباط” جاری

    پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے. ، مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے. جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے،مشق میں پاک بحریہ کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے – جنگی مشق کے انعقاد کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا – ترجمان پنیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا – پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے- دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • ٔتبدیلی سندھ پہنچ گئی ، سندھ کے پانچ اضلاع میں جلد صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کردیاگیا

    ٔتبدیلی سندھ پہنچ گئی ، سندھ کے پانچ اضلاع میں جلد صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کردیاگیا

    کراچی: ٔتبدیلی سندھ پہنچ گئی ، سندھ کے پانچ اضلاع میں جلد صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کردیاگیا ، اطلاعات کےمطابق صحت کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ کے پانچ اضلاع میں جلد صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    عالمی ماحولیاتی فوائد ” پروگرام کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے یواین ڈی پی کے وفد کا پی آئی ٹی بی ہیڈ آفس کا دورہ
    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دل کی بڑھتی بیماریوں میں کمی کے لیے خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں عالمی یومِ امراض قلب کے حوالے سے شروع ہونے والی آگاہی مہم کے سیمینار سے خطاب کررہے تھے

     

    خبردار ، ہوشیار ! پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، ترجمان خرم شہزاد

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے لیے آرٹیکل 149لاگو کرنے کی تجویز کوئی پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے پانچ اضلاع میں صحت کارڈ فراہم کرنے کا آغاز جلد کیا جائے گا، صحت کارڈ دینے کا آغاز تھر سے ہوگا۔

     

    غریبوں‌کی بھی کوئی زندگی ہے ، مالک مکان نے ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، کدھر جائیں‌ یہ بیچارے

    کراچی میں‌صفائی مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کچرے کی صفائی ایک دن کا نہیں روز کا کام ہے، اس طرح کی مہم جاری رہنا اچھی بات ہے، مگر کچرا اٹھانے کا کام مستقل اور روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے

  • کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    کراچی میں بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میں سے بیشترعلاقے بحال کر دیئے گئے ہیں،

    کراچی بارشیں، شہر کو نئے نظام کی ضرورت، آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہے، شہریوں‌ کو برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتنے اور کھمبوں اور تاروں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کےپیش نظرفوری طورپر118کال سینٹرپراطلاع دیں، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی تھی اور آج تیسرے دن بھی بارش ہوئی ہے،

    کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور اور کیماڑی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے،

    بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے،

  • کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ میں 20 افراد زخمی، پاکستان کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن

    کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ میں 20 افراد زخمی، پاکستان کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن

    کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادرجانے والی مسافرکوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس سے 20 مسافر زخمی ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کوسٹل ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کوبروقت طبی امداد دی گئی، زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزکی بروقت امدادی کارروائی کےباعث قیمتی جانوں کوبچالیاگیا،

    زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کے اہل خانہ سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے،