Baaghi TV

Category: کراچی

  • میڈیا کے سپاہی ملکی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ ہیں، فردوس عاشق اعوان

    میڈیا کے سپاہی ملکی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی مفاداوربیانیہ یکجا ہوجائے توہرمحاذ پر مخالف کو شکست دی جاسکتی ہے

    وزیراعظم کا دورہ امریکا، ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا وارمیں پی بی اے دفاعی کردارادا کررہاہے ،ورکرزکی میڈیاوارمیں پی بی اےفرسٹ لائن آف ڈفینس ہے .انشااللہ جلدنئی ایڈورٹائزنگ پالیسی پرعملدرآمدکریں گے ،میڈیاورکرزکی جوجائزشکایتیں ہیں اس کاازالہ ہوناچاہئے،

    وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

    قومی مفاداوربیانیہ یکجا ہوجائے توہرمحاذ پر مخالف کو شکست دی جاسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ساتھ گلے شکوے جو پی بی اے نے کئے ان کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قانون کی پاسداری ہو گی اور پی بی اے اس حوالہ سے مؤثر کردار ادا کرے گی، سوشل میڈیا اہم ٹول ہے، سوشل میڈیا پیمرا کے رول میں نہیں آتا ،کچھ ذمہ داریاں ریاست کی ہیں اس پر بھی لائحہ عمل بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا کے حوالہ سے ذمہ دارانہ کردار پی بی اے ہمارے ساتھ کرے گی، ترجیحات طے کرنے جا رہے ہیں ،آگے جا کر اس حوالہ سے میکانزم بنائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کے سپاہی ملکی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ ہیں. وزیراعظم کے دورہ امریکا میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا.

    امریکا کے ساتھ اب تعلقات کیسے ہوںگےِ؟ وزیراعظم نے پاکستان واپسی سے قبل اعلان کر دیا

  • کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں جائیداد کی ویلیو ایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے فروری 2019 کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کٹوتی کے لیے ایف بی آر نے نیا ویلو ایشن ٹیبل جاری کردیا، قدر و قیمت کے لحاظ سے زمین کی درجہ بندی 11 حصوں میں کی گئی ہےایف بی آر کے مطابق کراچی میں اے ون کٹیگری کے اوپن رہائشی پلاٹ کی ویلوایشن اب 65 ہزار روپے فی گز پر ہو گی جبکہ سب سے آخری کٹیگری میں شامل رہائشی پلاٹ 11 ہزار 200 روپے گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔

    اسی طرح اے ون کٹیگری کا اوپن کمرشل پلاٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی گز کے حساب سے ویلو ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق نئی ویلو ایشن کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہوگا۔

    پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کے نوٹیفکیشن کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ کمرشل پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ایف بی آر ذرائع سے یہ بات کہی گئی تھی کہ یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کردیئے جائیں گے، شہر کے 9 ٹاؤنز کے 1 ہزار 246 مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں 20 سے 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ اب اس پروگرام پر عملی اقدام ہو گیا ہے.

  • کراچی، سینٹرل جیل توڑ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا کیا ہوا انجام؟ جانیے تفصیل میں‌

    کراچی، سینٹرل جیل توڑ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا کیا ہوا انجام؟ جانیے تفصیل میں‌

    کراچی سینٹرل جیل سے فرار دہشت گرد شیخ ممتاز کوئٹہ میں آپریشن کے دوران مارا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دہشت گردشیخ ممتاز دیگرساتھیوں کےہمراہ سنٹرل جیل توڑکرفرارہوگیاتھا، کراچی آپریشن میں دہشت گردکےدیگرساتھی بھی مارےگئے ہیں،

    دہشت گردکراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اورسنگین نوعیت کےجرائم میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گردکی گرفتاری کےلئےسی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری تھیں،

  • چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، جہانگیر ترین بھی متحرک ہو گئے

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، جہانگیر ترین بھی متحرک ہو گئے

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہو گئے، جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے.

    ملکی ترقی کیلئے زراعت کی ترقی ضروری، جہانگیر ترین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کوتیسری بارسندھ میں حکومت ملی،کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے،پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے ،افسوس وڈیروں نےاندرون سندھ پانی کو روکا ہوا ہے،وڈیرے غریب کسانوں کو پانی نہیں دے رہے،وفاقی حکومت پانی کا بحران ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے.

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل سے واقف ہیں کراچی کےترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے رہنما ہیں، جہانگیر ترین جب بھی حکومت مشکل میں ہو متحرک نظر آتے ہیں، اب بھی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے باز گشت چل رہی ہے، کئی دنوں سے کہا جا رہا تھا کہ ابھی تک جہانگیر ترین کا طیارہ نہیں نکلا، اب جہانگیر ترین متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے.

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

  • کراچی:سابق صوبائی وزیر خوابوں والی سرکار منظور وسان کی صحافیوں سے بدتمیزی

    کراچی:سابق صوبائی وزیر خوابوں والی سرکار منظور وسان کی صحافیوں سے بدتمیزی

    کراچی:سندھ کی مشہور سیاسی شخصیت جو سیاسی خوابو ں کی وجہ سے مشہور ہونے والے سابق صوبائی وزیر منظور وسان اور ان کے ساتھیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں صحافیوں سے بدتمیزی کی ہے جبکہ منظور وسان نے ایک صحافی کا موبائل فون بھی چھینا۔

    سندھ ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق نیب نے منظور وسان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا ، سماعت کے موقع پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نیب سے منظور وسان کے خلاف نو ستمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کی۔

    ذرائع کے مطابق سماعت کے بعد صحافیوں نے سابق وزیرسے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو منظور وسان نے صحافی کا موبائل چھین لیا جبکہ سابق صوبائی وزیر کے حامیوں نے بھی احاطہ عدالت میں صحافیوں کو دھکے دئیے، بعد ازاں منظور وسان اور اس کے ساتھی صحافیوں کو دھکے دے کر چلتے بنے۔

  • کراچی: بارش سے 152 سے زائد فیڈر ٹرپ، شہری پریشان

    کراچی: بارش سے 152 سے زائد فیڈر ٹرپ، شہری پریشان

    کراچی: کراچی میں ہلکی پھلکی بارش سے ایک طرف موسم تو خوشگوار ہوا گیا لیکن دوسر ی طرف بارش سے ہی روشنیوں کےشہر میں اندھیرے کےڈیرے۔ کراچی میں ایک سو باون سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ کراچی میں ایک سو باون سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔بجلی کی بندش والے علاقوں میں کلفٹن،ڈیفنس اورگلستان شامل جبکہ سرجانی،کورنگی،اورنگی اور لانڈھی میں بھی بجلی معطل ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر کچھ دنوں سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہے .جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہورہی ہیں.دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی اور اندرون سندھ بھی بارشوں کی امید ہے.

  • کراچی : قبائلی سسٹم  ؟ جرگے کے فیصلے پر بزرگ شخص قتل

    کراچی : قبائلی سسٹم ؟ جرگے کے فیصلے پر بزرگ شخص قتل

    کراچی : قبائلی قوانین یا سیاسی جبر کراچی مین جرگے کےفیصلے پربزرگ شخص کوقتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج صبح سچل مدینہ کالونی سے ملنے والی لاش کی شناخت 65 سالہ علی جان کے نام سے کرلی گئی۔پولیس کےمطابق مقتول علی جان کاگل خان نامی شخص سے لین دین کا تنازع تھا۔مقتول کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنےکے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جرگہ کراچی میں مقیم افغان شہریوں کی طرف سے تشکیل دیئے جانےکی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں . اس میں کون ملوث ہے اور کس کس نے کیا کیا .تفتیش کے بعد پتہ چلے گا.

  • عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا

    عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا۔

    پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویز سنٹر ہو گا۔

  • سپریم کورٹ میں خواتین کی رو رو کر دہائیاں، جسٹس گلزار نے کہا بی بی رونے سے کچھ نہیں ہو گا

    سپریم کورٹ میں خواتین کی رو رو کر دہائیاں، جسٹس گلزار نے کہا بی بی رونے سے کچھ نہیں ہو گا

    کراچی سپریم کورٹ رجسٹری نے کورنگی میں کے ایم سی کے کوارٹرز کی ملکیت سے متعلق دعویداروں کی درخواستیں مسترد کر دیں

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ڈائریکٹر لینڈ کچی آبادی، کے ایم سی کی رپورٹس پیش کر دی گئی، دوران سماعت خواتین نے عدالت میں رو رو کر دہائیاں دیں اور کہا کہ ہم 45 سال سے ان گھروں میں رہ رہے ہیں، جس پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دئیے کہ بی بی رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، آپ 45 سال سے یا 100سال سے رہ رہے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا،کیا آپ کو پاکستان پورا الاٹ کردیں؟پورے کراچی میں یہی ہوتا رہا ہے، ہم کراچی میں یہ بہت دیکھتے آئے ہیں.

    جسٹس سجاد علی نے کہا کہ آپ نے کے ایم سی سے بجلی میٹرلگانےکی اجازت لی مطلب کوارٹرکے ایم سی کےہیں،عدالت نے درخواستیں مسترد کر دیں.

    گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کورنگی میں سرکاری اراضی اور مکینوں کے درمیان ملکیت کے دعوے سے متعلق دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کورنگی ساڑھے تین پر کوارٹرز کس کے ہیں، مکینوں کا کہنا تھا کہ 45 سال سے گھروں میں رہ رہے ہیں اب کے ایم سی خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے، 1997 میں چالان اور لیز کی کارروائی شروع ہوئی، کے ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ گھر کے ایم سی افسران کے کوارٹرز کی جگہ ہے، جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ کچی آبادی کل صدر کو بھی کچی آبادی نہ قرار دے دے، جب کوئی جائیداد خریدی جاتی ہے تو چھان پھٹک بھی کی جاتی ہے،کل کسی نے سپریم کورٹ کی جگہ بھی کسی کو لیز کردی تو کیا اس کی ہوجائے گی،پاکستان کوارٹر، جمشید کورٹرز میں بھی یہی مسلہ تھا،اگر زمین کے ایم سی کی ہے تو کچی آبادی کے چالان کیسے جاری ہو گئے، کے ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچی آبادی قرار دینے کی قرار داد ضرور آئی مگر منظور نہ ہو سکی

  • بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

    بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ،عدالت نے حکم دیا کہ بانی ایم کیو ایم سمیت 7 مفرورملزمان کوجلد گرفتارکرکے پیش کیا جائے،ایم کیو ایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز مفرور ملزمان میں شامل ہیں.

    تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرایا جا چکا ہے،ملزمان کومقدمے کی نقول فراہم کر دی گئیں ہیں ،آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کی جائے گی ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی.

    بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی چل رہا ہے جو کراچی سے اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے،