Baaghi TV

Category: کراچی

  • گورنر سندھ سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، صوبے میں‌ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

    گورنر سندھ سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، صوبے میں‌ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

    گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیرفہمیدہ مرزاکی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر ذوالفقارمرزااورحسنین مرزابھی ملاقات میں موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبےکی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں سندھ کےعوام کی بہتری کےلیےمل کرکام کرنےکےعزم کااظہار کیا گیا،

    ملاقات کے دوران گورنرسندھ کی فہمیدہ مرزاکوصوبےمیں پانی کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کروائی گئی، ان کا کہنا تھاکہ چاہتےہیں کہ پورےصوبےکومساوی پانی میسرآسکے، ادھر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ بدین کےکاشت کارپانی نہ ہونےکی بناپرچاول کی فصل نہیں لگاپارہے، صوبےمیں پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتےہیں،

  • وزیراعلیٰ سندھ چھٹی کے روز بھی کام پر نکل پڑے،عوامی ناشتہ کیا،شہریوں میں گھل مل گئے

    وزیراعلیٰ سندھ چھٹی کے روز بھی کام پر نکل پڑے،عوامی ناشتہ کیا،شہریوں میں گھل مل گئے

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عوام الناس سے ملنے کے لیے کراچی کے دورے پر نکلے تو ان کو ماضی کی یادیں بھی ستانے لگی،، اچانک بوٹ بیسن کے علاقے پہنچے تو پسند کا ناشتہ بھی کیا۔

    مراد علی شاہ بوٹ بیسن کلفٹن کے مقام پر رکے اور چلے گئے ہوٹل کے اندر،ناشتے کی فرمائش کی اور بغیر پروٹوکول کے عام شہریوں کے طرح بن گئے گاہک،وزیراعلیٰ سندھ فرمائشی حلوہ پوری،، چنے بھجیا قیمے والا پراٹھا کھایا اور دودھ پتی چائے کی بھی چسکی لگا لی ۔

    اپنے دورے کے دوران جب مراد علی شاہ کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے پہنچے تو موٹر سائیکل حادثے کی شکار فیملی کو دیکھ کر رک گئے انہوں نےفوری طور پر موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے شوہر اور بیوی کوطبی امداد کیلئے ٹیکسی کراکر دی اور ہسپتال منتقل کردیا

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ گارڈن چڑیا گھر پہنچے تو چھٹی کے روز سیروتفریح کیلئے آئے بچوں سے گھل مل گئے ،وزیراعلیٰ سندھ کا عوامی انداز دیکھ کر کراچی کے شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا کئی مقامات پر شہریوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ چھٹی کے روز بھی ایکشن میں آئے تو وزیر بلدیات سعید غنی مشیر اطلاعات بیریسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ چانک شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے،مراد علی شاہ نے گارڈن چڑیا گھر، شہید ملت انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال دیکھی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں دیکھا کچرا تو ہوگئے انتظامیہ پر برہم ،مراد علی شاہہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کی بھی لے لی کلاس اور کہا میونسپل کمشنر کی سرزنش کریں مجھے شہر صاف دکھائی دے ،انہوں نے شہید ملت انڈر پاس کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے کے کراچی میں ترقی کا عمل سست دیکھ کر معائنہ کرنے آیا ہوں ۔

    وزیر اعلی سندھ کے اچانک دورے کی اطلاع ملتے ہی افسران کی دوڑیں لگ گئی ،،،سید مراد علی شاہ شہر کا دورہ کرتے رہے جبکہ افسران سندھ کے کپتان کی تلاش کرتے رہے ۔

  • ایم کیو ایم کے سبزواری کی مدیحہ نقوی سے شادی نے دھوم مچا دی

    ایم کیو ایم کے سبزواری کی مدیحہ نقوی سے شادی نے دھوم مچا دی

    کراچی : ایم کیوایم رہنما بازی لے گئے،اطلاعات کے مطابق فیصل سبزواری نے معروف اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا . ساتھیوں کو دعوت ولیمہ بلا کر اپنی شادی کی خوشی میں شامل کیا.مدیحہ نقوی ایک نجی ٹی وی میں‌ بطور اینکر کام کرتی ہیں.

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق رات کراچی میں‌بہت بڑے ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا .جس میں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں کو دعوت گئی تھی .یاد رہے کہ پاکستان مٰیں اس وقت سیاستدانوں کی شادیوں پر سوشل میڈیا پر بڑی بحث ہورہی ہے اور یہ بحث ان شادیوں کے متعلق ہوتی ہے جو خفیہ کی جاتی ہیں لیکن فیصل سبزواری نے اعلانیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا

  • کراچی میں ایس ایچ او نے آئی فون گفٹ‌ نہ کرنے پر جھوٹا مقدمہ بنایا تو کیا سلوک کیا ہوا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    کراچی میں ایس ایچ او نے آئی فون گفٹ‌ نہ کرنے پر جھوٹا مقدمہ بنایا تو کیا سلوک کیا ہوا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    کراچی میں‌ ایس ایچ او شارع فیصل کو آئی فون مانگنا مہنگا پڑ گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او سے متعلق میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ایچ اواوراہلکاروں نےآئی فون گفٹ نہ کرنےپرقاسم علی کےخلاف جھوٹامقدمہ بنایا، خبرنشرہونےپرآئی جی سندھ نےنوٹس لےکرایس ایس پی ایسٹ کوانکوائری آفیسرمقررکیا ہے،

    انکوائری میں ایس ایچ اوکی غلطی ثابت ہوئی توعہدے سےہٹا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ نئےایس ایچ اوشارع فیصل سرور کمانڈو ہوں گے،

  • لیاقت آباد کراچی میں فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

    لیاقت آباد کراچی میں فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

    کراچی کے لیاقت آباد علاقہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر آئی جی سندھ نے سختی سے نوٹس لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نےایس ایس پی سینٹرل سےرپورٹ طلب کرلی ہے، ملزمان کی گرفتاری کوجلدیقینی بنایاجائے،

    آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ زخمی اہلکارکوطبی امدادکی فراہمی میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے، واضح رہے کہ لیاقت آباد علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

  • سکھر، بچے نہاتے ہوئے ڈوبے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ 6 بچوں کی لاشیں ملنے پر شہر میں کہرام

    سکھر، بچے نہاتے ہوئے ڈوبے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ 6 بچوں کی لاشیں ملنے پر شہر میں کہرام

    سکھر میں‌ گزشتہ روز کوئنس روڈ سے 6 بچوں کےلاپتا ہونے کا معاملہ سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ پرمسجد کےقریب جھاڑیوں سےلاپتا بچوں کےکپڑے اورچپلیں ملی ہیں، اس واقعہ کی خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

    سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے یا کوئی اور واقعہ ہوا ہے، اس سلسلہ میں تفتیش جاری ہے، اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ‌ حکام سے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے. لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے اصل حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں.

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

    کراچی:شہر قائد میں شرپسندوں نے پھر سر اٹھا لیا ،وارداتوں میں‌ اضا فہ ہونا شروع ہوگیا.اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو شہید کردیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر غلام قادر شر شہید ہوگیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ شہید کو گھر سے تھانے کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا واردارت کے وقت شہید سپاہی اکیلا تھا،

  • علی رضا عابدی قتل کیس، سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد

    علی رضا عابدی قتل کیس، سہولت کاروں کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کیس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے 10 مسلح افراد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں عدالت نے ملزم ابوبکر،محمد غزالی،فاروق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں،ضمانت پر رہائی نہیں دے سکتے.

    سابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا کلمات کیس،فیصل رضا عابدی کو عدالت نے بری کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے علی رضا عابدی کے قاتلوں کو قتل کرنے میں سہولت کاری کی، علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا،

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    واضح رہے کہ علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔علی رضا عابدی نے 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان کے خلاف کراچی کے حلقے این اے 243 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمد

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمد

    کراچی :کراچی میں‌بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے بعد سیکورٹی اداروں نے جرائم پشہ افراد کےخلاف پھر کارروائی شروع کردی . رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاررروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

    رینجرز نے کراچی کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلاگروپ سے ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سعیدآباد سے دو ملزمان محمد نعمان اورطاہرحسن کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ماڈل کالونی میں کارروائی کرکے دو ملزمان یاسر خان اور خلیل احمد کو حراست میں لیا گیا ہے، مذکورہ ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

  • یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    کراچی: حکومت سندھ کے پاس شہریوں کو آوارہ کتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اب علاج کی ویکسین بھی ختم ہوگئی،یہی وجہ ہے کہ مریض کہتے ہیں کہ وہ علاج کیلئے کہاں جائیں

    سندھ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، سول اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین ختم ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سول اسپتال کراچی میں جمعے کو کتے کے کاٹے سے متاثرہ درجنوں مریضوں کی حالت اس وقت غیر ہوگئی جب انہیں بتایا گیا کہ اسپتال میں ویکسین ختم ہو گئی ہے۔

    اس موقع پر مریضوں اور اہلخانہ نے اسپتال کے اے ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر ظہور احمد شیخ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔مریضوں کے مطابق ایک طرف حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کر رہی تو دوسری طرف اب علاج کی ویکسین بھی ختم ہوگئی ہے، وہ علاج کیلئے کہاں جائیں؟

    سول اسپتال کراچی کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین قریشی کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے جس کا انہیں علم ہوا تھا اور انہوں نے اپنے فنڈز میں سے پیسے دے دیئے ہیں جس کے بعد اگلے ہفتے ویکسین دستیاب ہوگی۔

    ماہرین صحت کے مطابق اگر کسی کو عام کتا بھی کاٹ لے تو اسے چاہیے کہ زخم کو جلد از جلد صابن اور پانی کے ساتھ 8 سے 10 منٹ تک دھوئے اور پھر اسی وقت اینٹی ٹیٹنس انجیکشن لگوایا جائے اور مکمل علاج کرایا جائے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کتے کے کاٹنے پر علاج کیلئے جدید اور مؤثر ویکسین استعمال کی جارہی ہے، یہ 4 انجیکشن کا کورس ہے جوکہ کتے کے کاٹنے کے پہلے دن، تیسرے دن، 7 ویں دن اور 28 ویں دن لگایا جاتا ہے، اگر یہ انجیکشن نہ لگوائے جائیں اور مرض سرائیت کر جائے تو اس سے 100 فیصد موت واقع ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں اب تک کتے کے کاٹے سے 12افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔دو روز قبل بھی جناح اسپتال میں سانگھڑ کی رہائشی 50 سالہ خاتون کتے کے کاٹنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔