Baaghi TV

Category: کراچی

  • بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ جھوٹااور جعل ساز شخص ہے ، نبیل ظفر کی اعلیٰ پولیس حکام سے درخواست

    بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ جھوٹااور جعل ساز شخص ہے ، نبیل ظفر کی اعلیٰ پولیس حکام سے درخواست

    کراچی : بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ اور شعیب شیخ کے کار خاص عدیل ارشد کی زیادتیوں کے خلاف ایس ایس پی ساوتھ کراچی کے پاس پہنچ گئے .

    نبیل ظفر کی درخواست میں نے شعیب شیخ کے پاس کام کرتا جس کی مجھے رقم تاحال ادا نہیں کی گئی. شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف رقم کی ادائیگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے

    نبیل ظفرنے کہا کہ دوران ملازمت کے ساتھ مجھے دو گاڑیاں بھی دی گئیں تھیں، نبیل نے مزید کہا کہ شعیب شیخ میرے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن پر جھوٹی شکایت درج کرا رہا ہے . میرے جعلی دستخط کرکے مجھے قانونی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے

  • بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر "بول ” ٹی وی کے خلاف بول پڑے ،ہائی کورٹ میں درخواست

    بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر "بول ” ٹی وی کے خلاف بول پڑے ،ہائی کورٹ میں درخواست

    کراچی:بول ٹی وی کے انٹر ٹینمنٹ کے سابق ہیڈ نبیل ظفر بول ٹی وی کی زیادتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے،نیبل ظفر نے ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی تنخواہوں کے 194 ملین روپے بول ٹی وی سے دلوائے

    نبیل ظفر نے عدالت کو درخواست کی کہ بول ٹی وی نے اس کی کردار کشی کی ہے .نبیل نے مزید کہا کہ بول ٹی وی نے یہ سب کچھ جھوٹ اور غلط بیانی سے کیا .لہٰذا ہرجانہ کے طور مزید 100 ملین روپے دینےکا حکم صادر کرے .

    نبیل ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی مالکان نے
    نے کئی اور ملازمین کی تنخواہیں بھی ابھی تک ادا نہیں کیں. دیگر ملازمین نے بھی بول ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں. نبیل ظفر نے اعادہ کیا ہے کہ اسے امید ہے کہ عدالت اسے ضرور انصاف دے گے اور ایسے غیر ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی بھی ضرور کرے گی

  • سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وفاقی وزیرداخلہ

    سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وفاقی وزیرداخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بدھ کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔

    فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ ، حکومت کیا کر رہی ہے، وزیر داخلہ اسمبلی میں بول پڑے

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کوپاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے .

     

    کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

     

    وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

  • پاکستان کی خواتین ملکی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں، مصظفیٰ کمال

    پاکستان کی خواتین ملکی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں، مصظفیٰ کمال

    پاکستان کی خواتین ملک کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں، مصظفیٰ کمال کی خواتین سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے کیونکہ 21 جولائی کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاؤس میں شعبہ خواتین کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنے کیلیے آگے آئیں کیونکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہونے کے باوجو د ہم ایک عظیم قوم نہیں بن سکتے جب تک اس میں خواتین کا کردار نہیں ہو گااور۔پی ایس پی کی جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے

    انہوں نے کہا ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور پاک سر زمین پارٹی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔اانہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس پی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے لہزا ا خواتین کا فرض ہے کہ گھر کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے پی ایس پی کا پیغام محبت کے پیغام کو گھر گھر محلے محلے پہنچائی تاکہ آنے والوں نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکیں

  • حافظ سعید کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع، اہم خبر

    حافظ سعید کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع، اہم خبر

    سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے بعد اور بھی اہم گرفتاریاں متوقع ہیں

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ "حافظ محمد سعید صاحب کی آج کچھ عرصہ قبل عبد الرحمن مکی اور جلد مسعود اظہر کی گرفتاری اس امر کا اظہار ہے کہ ریاست پاکستان بلاخر اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ اب پاکستان کو soft power بنانا ہے جہادی تنظیمیں ہر صورت فارغ کرنی ہیں بصورت دیگر FATF پاکستان کو اکتوبر میں بلیک لسٹ کردے گا .

     

    حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

     

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے  گرفتار کیا ہے.حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    مزید یہ بھی پڑھیے

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل اچانک امریکا روانہ ہو گئے، بلاول 21 جولائی تک امریکا رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں سے وہ کل امریکا جائیں گے، بلاول کراچی ائیر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے، وہ 15 سے 21 جولائی تک امریکا میں قیام کریں گے .

    بلاول زرداری اپنے دورہ امریکا میں امریکی سینیٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے. بلاول زرداری کے دورہ امریکا میں امریکیوں سے ملاقاتوں کا اہتمام حسین حقانی نے کیا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے بھی بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی ایم کیوایم نے پاکستان کے موجودہ چیئرمین پرمکمل اعتماد کااظہار کیا ہے. ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف کسی بھی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی،

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بھاری اکثریت سے منتخب یافتہ چیئرمین ہیں، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ نے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی ہے اور میر حاصل بزنجو کو متفقہ طور پر اپنا امیدوار مقرر کیا ہے. ادھر حکومتی عہدیداران سینیٹرز سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپنا پورا زور لگا رہی ہیں.

  • فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کو چور حکومت کہہ دیا

    فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کو چور حکومت کہہ دیا

    سندھ حکومت چور حکومت ہے فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت پر الزام

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں نااہل اور چور حکومت ہے جس نے کچرے سے لے کر پانی تک کراچی والوں کا کوئی مسلہ حل نہیں کیا۔ کے فور پر اب تک صرف بیس فیصد کام ہوا ہے اور تاجروں اور صنعتکار کماتے بہت ہیں انہیں ٹیکس دینا پڑے گا

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں سندھ میں ایک نااہل اور چور حکومت ہے جس نے کراچی والوں کا کچرے سے لے کر پانی کی فراہمی تک کوئی مسلہ حل نہیں کیا۔

    فردوس شمیم نقوی کہا کہنا تھاکہ صنعتکار ہوں یا پھر ٹرانسپورٹرز اچھا خاصا کماتے ہیں ٹیکس دینا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ پر اب تک صرف بیس فیصد ہی کام ہوا ہے منصوبے سے شہریوں کو جلد پانی ملنے والا نہیں۔

  • کراچی، رینجرز کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی، رینجرز کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرز نے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں پانچ کلاشنکوف، 11 ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، نائن ایم ایم، ایم پی فائیو پستول، میگزینز ایمونیشن، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یو ایس بیز اور کیمرہ شامل ہے.

    انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسندھ رینجرز نے 14 ملزمان کی گرفتاری کی

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے گولیوں کی بڑی تعداد بھی قبضہ میں لے لی . ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے یہ کارروائی گرفتار ملزمان نوید اقبال، خرم ممتاز اور اقبال عرف جرمن کی نشاندہی پر کی ، ملزمان جوڑیا بازار کے تاجر کے قتل میں ملوث ہیں۔

  • عمران خان پرویزمشرف کے نقش قدم پر چل رہا ہے ،بلاول بھٹوزرداری

    عمران خان پرویزمشرف کے نقش قدم پر چل رہا ہے ،بلاول بھٹوزرداری

    سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار نے سکھر میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل پڑا ہے .اس بالکل ایک ڈکٹیٹر کی طرح حکومت چلا رہاہے.

    گھوٹکے میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھی عوام کی خدمت کررہی ہے.بلاول نے سکھر کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کی عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں.اور ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کی جائے

    بلاول بھٹو نے حسب روایت وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں. بجٹ،مہنگائی اورکٹھ پتلی حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہےگا .صوبوں کےحقوق پرڈاکاڈالاجارہاہے

    بلاول نے کہا کہ گھوٹکی کےضمنی الیکشن میں حکومت دباؤڈال رہی ہے.اگربغیردباؤکےالیکشن ہوں گےتوجیت پیپلزپارٹی کی ہوگی. بلاول بھٹونے سکھر میں‌عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےسب سےزیادہ قربانیاں دیں