Baaghi TV

Category: کراچی

  • لیاری،رہائشی عمارت گرنے سے 7 اموات،8 زخمی،رپورٹ جاری

    لیاری،رہائشی عمارت گرنے سے 7 اموات،8 زخمی،رپورٹ جاری

    کراچی،لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کی ریسکیو کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی

    اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا،ملبےتلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،عمارت منہدم ہونے کی اطلاع 10بجکر53 منٹ پر موصول ہوئی، 5ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل، 2 اسنارکل اور متعدد ایمبولینس موقع پر موجود ہیں ،متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے کرینز اور لفٹر جائے وقوعہ پر پہنچا دیے گئے ہیں، ریسکیو کے100 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، لوگوں کے ہجوم اور جگہ جگہ راستے بلاک ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں، ریسکیو کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے،

  • کراچی،لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

    کراچی،لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر پانچ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں تقریباً 6 فیملیز رہائش پذیر تھیں اور عمارت کی اچانک تباہی نے ان کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس عمارت کے بارے میں کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس یا وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی، جس سے بچاؤ کے لیے کوئی پیشگی تدابیر نہیں اختیار کی جا سکیں۔

    اس واقعے کے فوری بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو بوسیدہ عمارتوں کی فوری تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں،علاقہ مکینوں کی حفاظت کے لیے متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کر رہے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور کسی بھی مشتبہ عمارت کی معلومات متعلقہ حکام کو فوری فراہم کریں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

  • کراچی میں 8 تا 10 محرم بی آر ٹی گرین لائن سروس معطل

    کراچی میں 8 تا 10 محرم بی آر ٹی گرین لائن سروس معطل

    شہر قائد میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی آر ٹی گرین لائن سروس کو 8، 9 اور 10 محرم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تاکہ عاشورہ کے دوران جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پیپلز بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس کو بھی 9 اور 10 محرم کے دنوں میں بند رکھا جائے گا، جبکہ 8 محرم کو 5 روٹس جزوی طور پر متاثر ہوں گے۔

    حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دنوں سفر سے قبل متبادل انتظامات کریں اور مقامی ٹریفک پولیس اور سرکاری اطلاعات پر نظر رکھیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای 22 دن سے منظر عام سے غائب

    حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید، "ہائبرڈ نظام” کا بیانیہ مسترد

    بلوچستان اور آزاد کشمیر ،دانش اسکولز کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے منظور

    پنجاب میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    کراچی میں ٹرک کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

  • کراچی میں ٹرک کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

    کراچی میں ٹرک کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

    شہر قائد میں ٹرک اور ٹینکرز سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں گاربیج ٹرک کی زد میں آ کر 3 سالہ کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

    واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ایک گاربیج ٹرک نے ریورس لیتے ہوئے گلی میں کھیلتے ہوئے بچے کو کچل دیا۔ متوفی بچے کی شناخت 3 سالہ عادل شاہ ولد عابد علی شاہ کے طور پر ہوئی، جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی۔

    ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن صدرالدین میرانی کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور نے بچے کو کچلنے کے بعد موقع سے فرار اختیار کر لیا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

    قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ شہری حلقوں نے حفاظتی اقدامات اور ڈرائیوروں کی سخت جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

    جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر

    جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر

    شکاگو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

  • کراچی سمیت سندھ  میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

    کراچی سمیت سندھ میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

    شہر قائد سمیت سندھ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک ہلکی بارش جبکہ بعض مقامات پر معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، دادو اور سکھر میں بارش متوقع ہے۔ اس سسٹم کے اثرات بلوچستان کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ 6 جولائی سے ایک نیا مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، اور 6 سے 11 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد انتقال کر گئے

    وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

  • پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ریلیف کے بجائے مہنگائی کے سیلاب کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

    کمیٹی کے بیان کے مطابق ایک ماہ میں دو بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 15 روپے فی لیٹر اضافہ عوام کی کمر توڑ چکا ہے۔ اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، گروسری اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں معمول پر آ چکی ہیں، اس کے باوجود مقامی سطح پر قیمتیں بڑھانا قابل افسوس ہے۔کمیٹی نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی حکومت سے عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کا مطالبہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں اور بھارت کے ساتھ سفارتی کامیابیوں کے بعد عوام کو بھی ان ثمرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔میری پہچان کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر عوامی ریلیف دے اور آئندہ پندرہ دنوں میں کم از کم 25 روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

    وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والی دو خواتین دم توڑ گئیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ تحقیقات کے مطابق، دھماکا گھر کے اے سی میں گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں اس کمرے کی دیوار بھی منہدم ہو گئی تھی۔

    پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں گیس لیکیج سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    مصنوعی ہاتھ بنانے والی معروف پاکستانی کمپنی بایونکس نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ کم سن بچی سدرہ کو مصنوعی بازو لگا دیا، جو اس انسان دوست مشن کی پہلی کامیابی ہے۔

    کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ یہ اقدام اردن میں موجود ان کے سرکاری شراکت دار "مفاز” کے تعاون سے ممکن ہوا۔ بایونکس کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جس کا مقصد غزہ میں معذور ہونے والے افراد کی بحالی اور مدد فراہم کرنا ہے۔بیان کے مطابق، سدرہ جنگ کے دوران اپنے بازو سے محروم ہوگئی تھی، اور اب وہ بایونکس کی غزہ میں شروع کی گئی اس مہم کی پہلی مستفید بن چکی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ سدرہ کی کہانی غزہ کے ہزاروں متاثرین کے حوصلے اور مزاحمت کی علامت ہے۔بایونکس نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام غزہ میں جنگ زدہ افراد کو تحرک، اعتماد، امید، خودمختاری اور عزت نفس واپس دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔ کمپنی نے عزم کیا کہ وہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ معذور افراد تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • پیپلز پارٹی  نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ،وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک کے ایشو پر ہمارا موقف ہے کہ انتظامی معاملات سندھ حکومت کا اختیار ہے، کراچی کی 11 سڑکوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی میں پہلا 50 لاکھ گیلن یومیہ کا ڈی سالینیشن پلانٹ قائم کرنے جا رہی ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے 93 ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر سکھر آئی بی اے کے ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی کیے ہیں۔حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ شہروں اور دیہات کے درمیان فرق ختم کرنے کے لیے دیہی و پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے راستے کھولے جا رہے ہیں۔حکومت سندھ نے چار لاکھ سے زائد گھروں کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے، جو تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور بلوں کے بوجھ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے، ہمارا مقصد ایک بااختیار، خوشحال اور پائیدار سندھ ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گھوٹکی، قمبر اور گڈانی میں اربوں روپے کے انفرااسٹرکچر منصوبے شروع کیے ہیں جبکہ سمندری پانی کو میٹھا کر کے پینے کے قابل بنانے کیلیے سالینیشن پلانٹ قائم کریں گے، کراچی میں پہلا 5 ایم جی ڈی ڈی سالینیشن پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوگا، زراعت اور آبپاشی کے میدان میں نارا کینال کی لائننگ کےلیے 4.29 ارب روپے خرچ ہوں گے، نکاسی آب کے منصوبوں پر 33 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، این ای ڈی یونیورسٹی میں 1.7 ارب لاگت سے 17 منزلہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ کویت حکومت کی مالی معاونت سے مکمل ہوگا، پارک مصنوعی ذہانت، آئی ٹی اور سائنسی تحقیق کے فروغ کا مرکز بنے گا، عالمی بینک کے تعاون سے 3.2 ارب ڈالر کے 13 بڑے منصوبے بھی جاری ہیں، بی آر ٹی، سولر انرجی، اربن موبیلیٹی، فلڈ ریزیلینس، صاف پانی، تعلیم اور زراعت شامل ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ شیفالی  کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا 2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں-

    اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

    تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے مرحومہ کے گانے اور فلمیں چلانا شروع کر دیں، جو ان کے بقول بے سود عمل ہے فنکار اپنی ظاہری خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن موت کے بعد سب کچھ ختم ہوجاتا ہے، اور شہرت راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے تب لوگ کیوں نہیں بنواتے اس میت کے ساتھ سیلفی اور کیوں اس کے ساتھ دفن ہونا نہیں چاہتے غیر مسلموں کے مرنے پر دعائے مغفرت کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہی ردِ عمل ظاہر کریں۔