Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط

    کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 37 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط کر لیں۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران فرانس اور جرمنی سے آنے والے مشکوک پارسلز کو روکا، جن کی جانچ پڑتال پر حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق پارسلز کی اسکیننگ اور ڈرگ ڈیٹیکشن کٹس کے ذریعے تجزیے کے بعد معلوم ہوا کہ ان میں موجود گولیاں ممنوعہ ادویات ہیں، جنہیں ملک میں غیر قانونی طور پر داخل کیا جا رہا تھا۔

    حکام نے فوری طور پر پارسلز کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی تلاش اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں اینٹی اسمگلنگ ٹیم کی مستعدی کا نتیجہ ہیں، اور مستقبل میں اس نوعیت کی مزید کارروائیوں کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔

    سیالکوٹ: کار سے مرد و خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد

  • شرجیل میمن کی  ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت

    شرجیل میمن کی ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت

    شرجیل میمن نے وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت کی ہے-

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے گھر کو نذر آتش کرنا امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے،اس قسم کے پرتشدد اقدامات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ، ضیا لنجار ایک باوقار سیاستدان اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں-

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضیا لنجار کے گھر پر حملہ صرف ذاتی نوعیت کا نہیں بلکہ حکومت سندھ پر بھی حملہ ہے، افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گاقانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں گے،سندھ حکومت واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر داخلہ ضیالنجار کیساتھ کھڑی ہے-

    خضدارمیں اسکول بس پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،مرکزی مسلم لیگ

    افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

    پاک بنگلادیش سیریز: نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

  • مورو واقعہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر احتجاج، گاڑیاں کھڑی کردیں

    مورو واقعہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر احتجاج، گاڑیاں کھڑی کردیں

    مورو میں گاڑیوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ملک بھر میں مال بردار گاڑیاں کھڑی کر کے ٹرانسپورٹ سروس معطل کر دی ہے۔

    پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے چیئرمین نثار حسین جعفری کے مطابق مظاہروں کے دوران ٹرانسپورٹروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی گاڑیاں جس مقام پر ہیں وہیں روک دی جائیں۔ کینالز کے نام پر جاری مظاہروں نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے ڈرائیورز، گاڑیاں اور مال غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل (منگل کو) کیا جائے گا، اور یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔احتجاجی اقدام کے باعث ملک بھر میں اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں بھی خلل پڑنے کا امکان ہے۔ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے فوری تحفظ فراہم کرنے، پرتشدد واقعات کی تحقیقات اور مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اوگرا کی گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی

    جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

    یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

  • پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق ریلوے حکام عوام کی سہولت کے لیے 2 جون سے 4 جون کے درمیان ملک کے مختلف شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی (براستہ ملتان) روانہ ہوگی۔

    چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔پانچویں ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق یہ تمام اسپیشل ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاسز پر مشتمل ہوں گی تاکہ مختلف طبقات کے مسافروں کو سہولت دی جا سکے۔

    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ عملے یا افسران کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

    یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

    سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

    پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

  • سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

    سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں کئی اہم اور دوررس فیصلے کیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان فیصلوں کا مقصد ٹریفک نظام کو بہتر بنانا، عدالتی نظام کو مؤثر بنانا، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانا اور صوبے میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

    1. ٹریفک قوانین میں اصلاحات
    کمرشل گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔بھاری گاڑیوں پر 0.5٪ رجسٹریشن فیس اور 1000 روپے سالانہ ٹیکس لاگو کیا گیا۔غیر فٹ گاڑیوں پر 10,000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔20 سال پرانی گاڑیوں پر بین الصوبائی سفر اور 25 سال پرانی گاڑیوں پر بین الاضلاعی سفر پر پابندی لگائی جائے گی۔غیر معیاری رکشوں اور لوڈر گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔گاڑیوں کی غیر قانونی اسمبلنگ پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ، اور اس کے لیے 30 لاکھ سالانہ لائسنس کی شرط عائد کی گئی ہے۔

    ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے لیے 30 گھنٹے کی لازمی تربیت اور عمر کی حد 22 سال مقرر کی گئی۔خلاف ورزی پر خودکار جرمانے کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ٹنٹڈ شیشے پر بار بار خلاف ورزی کی صورت میں 3 لاکھ روپے تک جرمانہ۔صوبے بھر میں خصوصی ٹریفک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

    2. انسدادِ منشیات کے اقدامات
    کراچی میں 3 اور دیگر شہروں میں 1 انسداد منشیات عدالت قائم ہوگی۔اب تک 9676 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 7769 صرف کراچی میں زیر التوا ہیں۔

    3. خواتین کے لیے بااختیاری پروگرام
    سندھ کابینہ نے وزیراعظم خواتین بااختیاری پیکج میں شمولیت کی منظوری دی۔ہر سال صنفی برابری کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو قوانین میں ترامیم کی ہدایت دی گئی۔

    4. تعلیم و ثقافت
    اروڑ یونیورسٹی کو فنون، ورثہ، سائنس، انجینئرنگ، اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں ڈگری جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا جبکہ بورڈ میں ورثہ کا ماہر اور چیف اکاؤنٹنٹ (فل ٹائم) شامل کیا جائے گا۔

    5. خصوصی افراد کے لیے “انکلوژو سٹی” منصوبہ
    کراچیئ کے علاقے کورنگی میں 88.38 ایکڑ زمین پر ایک مکمل جدید شہر تعمیر کیا جائے گا۔یہاں بحالی، تعلیم، روزگار اور سبزہ زار جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔منصوبے کے لیے 2024-25 کے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    6. نادرا بایومیٹرک معاہدہ
    نادرا سے بایومیٹرک تصدیق کا معاہدہ منظور کیا گیا جس کے تحت ہر تصدیق پر 10 روپے + ٹیکس فیس مقرر کی گئی۔

    7. وفاقی حکومت کے تعاون سے بین الصوبائی ترقیاتی منصوبے
    وفاق نے سندھ حکومت کو 9 ارب روپے فراہم کیے جس کے تحت پنجاب (رحیم یار خان، راولپنڈی) میں SIUT اسپتال کی تعمیر کی جائے گی جبکہ بلوچستان (صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ مراد جمالی) اور خیبرپختونخوا (ڈیرہ اسماعیل خان) میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر ہوگی.SIUT اسپتالز کے لیے ہر سال 50 کروڑ روپے آپریٹنگ اخراجات رکھے گئے ہیں۔تمام منصوبوں کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ اور سہ ماہی رپورٹس لازم قرار دی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت کے اقدامات کو ماڈل قرار دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور SIUT جیسے ادارے قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ سندھ حکومت کا ترقیاتی کردار اب دیگر صوبوں تک پھیل رہا ہے۔”

    پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کیریئر پر ایک جامع رپورٹ

    افغانستان اور بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

  • مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

    مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

    مورو میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف قوم پرست جماعتوں نے سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی شاہراہ دولت پور بائی پاس اور کنڈیارو میں دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مظاہروں کے دوران کنڈیارو اور مورو میں وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ جاری رہی، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

    کنڈیارو میں کالعدم قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کر دیں اور مسافر بسوں سمیت بڑی گاڑیوں کو روک دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے پرامن دھرنے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کا ایک کارکن زاہد لغاری شہید ہو گیا، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی کے مطابق، زاہد لغاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ایک وینٹی لیٹر پر ہے۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے مورو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے مورو میں واقع گھر کو آگ لگا دی۔ اس واقعے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکن بھی اسلحہ لے کر لنجار ہاؤس کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    پولیس کی بھاری نفری مورو پہنچ چکی ہے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پا کر شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اوچ شریف: ڈکیتی پر مزاحمت، فائرنگ سے شہری شدید زخمی

    سیالکوٹ: پی پی 52 میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے، ریحانہ امتیاز ڈار

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

  • حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات  دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا-

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، یہ سب کچھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کا ثمر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو واضح طور پر کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں، بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے مکمل گھر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر حکومت سندھ نے دن رات ایک کر کے متاثرہ علاقوں میں شفاف، پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر ممکن بنائی، یہ گھر صرف اینٹ اور سیمنٹ کا مجموعہ نہیں، بلکہ ہر خاندان کے لیے نئی زندگی کی امید ہیں، گھروں میں صاف پانی، بیت الخلا، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں، سندھ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی ضروریات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی کی جانب سے ہزاروں غریب اور متوسط خاندانوں کو سولر پینل فراہم کیے جا رہے ہیں، غریب خاندانوں کو سولر پینلز کی فراہمی کا مقصد بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات دلانا اور اپنی ضرورت کے تحت بجلی پیدا کرنا ہے، سولر پینلز آج کے دور میں صرف متبادل توانائی کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک نئی معاشی آزادی کا راستہ ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیئے جار ہے ہیں تاکہ ان میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے، یہ سب کچھ صرف حکومت سندھ کی کامیابی نہیں بلکہ سندھ کے عوام کی استقامت، اجتماعی سوچ اور عوام دوست پالیسیوں کی کامیابی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا، سندھ میں 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں، یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے جیسا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پرعزم ہے کہ باقی تمام متاثرین کو بھی جلد از جلد گھر فراہم کیے جائیں، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی خاندان بے گھر نہ رہے، ہم یہ یقین سے کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کا یہ اقدام عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جائے گا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا ہمارے اس عزم کی بین الاقوامی تصدیق ہو گی۔

  • اسلامی بینکاری معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی،گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلامی بینکاری معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی،گورنر اسٹیٹ بینک

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری کی جانب منتقلی ایک اہم پیشرفت ہے جو معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ تین سال قبل پاکستان کی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے مارچ میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.7 فیصد پر آگئی تھی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 100 ارب ڈالر تھا، مگر گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑی حد تک قرضہ اتارا گیا ہےہ زرمبادلہ کے استحکام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کیا، دفتر خارجہ کی بھارتی الزامات کی تردید

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ مارچ 2025 تک اسلامی بینکوں کے مجموعی اثاثے 11,300 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس 8,400 ارب روپے سے زائد ہو چکے ہیں ملک میں اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اسلامی بینکاری کے نظام کو مزید وسعت دے کر معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جا سکے گا۔

    کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا سہولت کار گرفتار

  • کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا  سہولت کار گرفتار

    کراچی: کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں، درویش عرف ساگر محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے ملزم نے 2015 میں بی ایس او آزاد میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہو گیا وہ فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ مل کر کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کی سہولت کاری میں ملوث رہا۔

    تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچ مسنگ پرسنز کی سرگرم رکن حیام بلوچ کا فرنٹ مین تھا اور خودکش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اور سہولت کاری میں بھی اس کا کردار تھا، وہ بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کو علاج معالجہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں بھی ملوث رہا ہے-

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری سمیت دیگر بلوچستان اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں ملزم کے دو ساتھی پرویز ذکری اور ظفر عرف ماما جعفر ایکسپر یس ٹرین حملے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

    ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کر کے مختلف بلوچ دہشت گرد تنظیموں میں تقسیم کرنے اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے میں بھی ملوث رہا ہے گرفتار ملزم کو اسلحہ و ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی

  • سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومتِ سندھ نے 28 مئی 2025 کو یومِ تکبیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے، دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاکستان نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے خود کو ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر منوایا۔ یہ دن ملک کی سلامتی اور دفاعی خودمختاری کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ، 28 مئی کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یوں مالیاتی ادارے، بروکریج ہاؤسز اور دیگر متعلقہ دفاتر بھی اس روز بند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ہر سال یومِ تکبیر کے موقع پر قومی سطح پر مختلف تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور قومی سلامتی سے متعلق تقاریر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے تعطیل کا اعلان عوام کو اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے اور قومی جذبے کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف