Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

    کراچی:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول(آر ایم ایس پی) پر تعیناتی کے دوران مسقط کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین اور رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) نے خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق (PASSEX) کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بحری شراکت داری کو تقویت ملی، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرپا بحری تعاون کو فروغ دینا تھا۔

    قبل ازیں بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بحری افواج کے مابین رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت

    کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے عمان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے علاوہ رائل نیوی آف عمان کے افسران کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں، جس کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا، سمندروں پر تجارت کی آزاد نقل و حرکت یقینی بنانا اور عالمی مشترکہ اثاثوں کا تحفظ کرنا ہے۔

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی بحری افواج اپنی آپریشنل تیاریاں بڑھانے اور محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل باہمی تعاون میں رہتی ہیں-

  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور  کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    کراچی:آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیانماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور ان کے جوش کو سراہا۔

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بولاری ائیر بیس پر زخمی ہونے والے ائیر فورس جوان کی عیادت بھی کی، کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر ائیر فورس کے غازی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

  • مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، شیری رحمان

    مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان اور نیئر بخاری نے پریس کانفرنس میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی-

    شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کا مؤقف موثر انداز میں پیش کیا، جبکہ صدر مملکت نے فورسز اور حکومت کو مکمل حمایت فراہم کرنے کا اعلان کیاوزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اور سرحدوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے ہمارے غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے میڈیا پر پاکستان کا نقشہ تک بدل کر دکھا دیا تھا، لیکن پاکستان ایئر فورس نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے اور دشمن کو تاریخی شکست دی،ہندوستانی میڈیا پر بالی ووڈ فلمیں چلتی رہیں جبکہ پاکستان کا میڈیا ذمہ داری سے قوم کو متحد کرتا رہا بھارت نے نہتے شہریوں پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، مگر پاکستان نے جنگ نہ صرف منٹوں میں جیتی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی فتح حاصل کی،مودی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تقریریں کر رہے ہیں ۔

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

    پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی، پوری قوم متحد ہے اور ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، ہماری افواج کی قیادت نے واضح اور مؤثر مؤ قف اپنایا اور دشمن کی چالوں کا بروقت اور بھرپور جواب دیا پاکستان نے عسکری، سفارتی اور قومی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

    نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان ایٹمی جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہےذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ محترمہ بینظیر بھٹو کو جاتا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بین الاقوامی کردار قابل تحسین رہا، انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف کامیابی سے اجاگر کیا۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

  • پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 تک ملک پر مجموعی قرضے اور واجبات 89 ہزار 834 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 384 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ (جولائی 2024 تا مارچ 2025) کے دوران یہ اضافہ 4 ہزار 377 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔مارچ 2025 تک پاکستان پر مقامی قرضہ 51 ہزار 518 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضے اور واجبات 36 ہزار 509 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

    مزید برآں، مارچ 2024 تک مجموعی قرضے اور واجبات 81 ہزار 450 ارب روپے تھے، جو جون 2024 تک بڑھ کر 85 ہزار 457 ارب روپے ہو گئے تھے۔ صرف نو ماہ کے دوران قرضوں میں ہونے والا نمایاں اضافہ معاشی دباؤ کی واضح علامت سمجھا جا رہا ہے۔

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

    بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

    بھارتی فضائیہ کےسربراہ پر رافیل اسکواڈرن کے چار پائلٹس کا حملہ

  • پاکستان کی فتح، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان کی فتح، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے اثرات پاکستانی اسٹاک ایکسچینج پر بھی واضح نظر آ رہے ہیں۔ بھارت کو بھرپور جواب دینے کے بعد، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے، جس نے کاروباری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    آج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا آغاز ہوا، جس کے دوران 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران 100 انڈیکس 117104 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ اسی طرح، کے ایس سی 30 انڈیکس میں بھی 3020 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو آیا، جس کے بعد یہ انڈیکس 35668 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس تیزی کے نتیجے میں، کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد تک بڑھا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا کاروبار عارضی طور پر روک دیا گیا۔ اسی طرح 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی کے باعث کاروبار کو کچھ دیر کے لیے معطل کیا گیا، تاہم ایک گھنٹے بعد کاروبار دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی نے اسٹاک مارکیٹ پر گہرے اثرات مرتب کیے تھے۔ بھارتی حملے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پھیل گئی تھی۔تاہم، پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے جانے والے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد، کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی تھی۔ اس صورتحال نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی امیدوں کو جلا بخشی ہے اور کاروباری ماحول میں استحکام واپس لایا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ تیز تر ریکوری، عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، اور پاکستان کے معاشی منظر نامے کے حوالے سے نئی امیدوں کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

  • کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں عیدالاضحیٰ کے جانوروں کی فروخت کے لیے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا جبکہ 9 مئی سے 9 جون تک غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی بھینس کالونی، منگوپیر، مندرہ گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں منڈیوں کی منظور ی دی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری علاقوں میں ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل سے بچاؤ کے لیے مخصوص مقامات پرمنڈی کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ منڈی منتظمین کو صفائی، سیکیورٹی اور شور کی روک تھام سے متعلق سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، تمام منڈیوں میں جانوروں کی باقیات اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مؤثر نظام کی شرط بھی لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    مال کی حوس فتنہ اور اسی فتنے کانام دنیا ہے،تحریر:ظفر اقبال ظفر

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

  • بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد بھارت سیز فائر پر آمادہ ہوا، جو کہ ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی ہے۔

    با غی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے پاک-بھارت سیز فائر کو قومی کامیابی قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام، افواج اور فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تین دن پاکستان نے صرف دفاعی حکمتِ عملی اپنائی، تاہم جب بھارت نے میزائل حملہ کیا تو پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ وہ ہر سطح پر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا نے بھارت کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو تسلیم نہیں کیا، اور بالآخر بھارت نہ صرف سیز فائر پر آمادہ ہوا بلکہ مذاکرات پر بھی تیار نظر آ رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت پاکستان سے سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت آگے بڑھ کر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے گا۔

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، ملک کے تمام ہوائی اڈے معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔فضائی بندش کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی اپنا فضائی آپریشن بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کو ترجیح دی ہے، تاہم ان کوششوں میں ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ آج شام ساڑھے چار بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت حملے روکے گا تو ہم بھی جوابی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔

    تمام ڈرون گرائے جا چکے،جھوٹے پیغامات ،تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، ڈی سی بہاولپور

    پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

    بینان مرصوص،الفتح،پاکستان کی دفاعی طاقت دنیا مان گئی.تحریر:نور فاطمہ

  • آپریشن بنیانِ مرصوص کا مطلب کیا ؟

    آپریشن بنیانِ مرصوص کا مطلب کیا ؟

    پاکستان آرمی نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیانِ مرصوص لانچ کر دی.

    “بنیانِ مرصوص” ایک قرآنی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار — یعنی ایسا مضبوط، متحد اور ناقابلِ شکست وجود جو ٹوٹ نہ سکے، بکھر نہ سکے۔یہ لفظ سورہ الصف (آیت 4) میں آیا ہے، جہاں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:“بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

    یہ تعبیر اتحاد، قربانی، نظم و ضبط، اور ایمانی طاقت کی علامت ہے۔جب مسلمان ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہو کر، دلوں کو جوڑ کر، ایک جسم اور ایک روح کی مانند کھڑے ہوتے ہیں — تو وہی ہیں “بنیانِ مرصوص”۔ یہ لفظ صرف جسمانی طاقت نہیں، بلکہ روحانی قوت، خلوصِ نیت، اور سچے ایمان کی نمائندگی کرتا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،  3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد آج سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,647 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی لمحات سے ہی مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس 849 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 104,375 پوائنٹس پر پہنچا۔ کاروبار کے دوران یہ تیزی مزید بڑھی اور ایک موقع پر انڈیکس 2,115 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 105,642 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    تاہم دن بھر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 536 پوائنٹس کی کمی کے بعد 102,990 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس کے بعد معمولی بحالی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس دوبارہ 103,669 پوائنٹس تک پہنچا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3,647 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 107,174 پوائنٹس پر بند ہوا، جو ایک دن میں ہونے والے بڑے اضافوں میں سے ایک ہے۔

    یہ بحالی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز پاک بھارت کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔ جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ 6,482 پوائنٹس یا 5.89 فیصد گر کر 103,526 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جو کہ پی ایس ایکس کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی ایک روزہ کمی تھی۔ اس سے قبل سب سے بڑی کمی گزشتہ ماہ امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد 8,700 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی کی صورت میں دیکھی گئی تھی۔

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    بھارتی فوجی حکام کی پریس بریفنگ بے نتیجہ، پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیے

    بھارتی سازش ناکام، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط منظور

    قوم کے اتحاد کیلئے حکومت اے پی سی بلائے: عثمان ڈار