Baaghi TV

Category: کراچی

  • جنگی صورتحال کے پیش نظر  مسلح افواج کے لیے خصوصی ٹرینیں مختص

    جنگی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے لیے خصوصی ٹرینیں مختص

    جنگ جیسی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں اپنے آپریشنز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور مسلح افواج کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی ٹرینیں مختص کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے، عامر علی بلوچ نے بتایا کہ ریلوے مسلح افواج کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ان کی ضروریات کے مطابق فوری نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے ویگنز، کوچز اور انجن سمیت مخصوص رولنگ اسٹاک مختص کر دیا گیا ہے۔جب بھی ہمیں اسٹاک منتقل کرنے کا کہا جائے گا، ہم فوری طور پر یہ خدمات فراہم کریں گے۔ ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔”

    عامر علی بلوچ کے مطابق، اس وقت ریلوے کی مسافر اور مال بردار ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور کسی قسم کے تعطل کا سامنا نہیں ہے۔ تاہم، تمام اسٹیشنز اور آپریشنز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور بڑے اسٹیشنز کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حدود کی بندش یا پروازوں کی معطلی کی صورت میں ریلوے ان مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرنے کو بھی تیار ہے، جو ہوائی سفر کے متبادل کے طور پر ریل کا انتخاب کرتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،خواجہ آصف

    ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی

    بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی

    سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو "کارٹون نیٹ ورک” سے تشبیہ دی ہے اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ کھیل ہمیشہ سرحدوں، مذاہب اور سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ آج کرکٹ خود نشانے پر آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ "پی ایس ایل کو دبئی منتقل کر دیا گیا، آئی پی ایل معطل ہوئی، اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر بھارتی ڈرون حملہ ہوا۔ ایک وقت تھا جب کرکٹ دلوں کو جوڑتی تھی، لیکن اب یہی کھیل جنگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔”

    شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچائی کے بجائے سنسنی خیزی کو فروغ دے رہا ہے۔ "صحافت کم اور کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے۔”اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسٹیڈیم دوبارہ آباد ہوں، نہ صرف کھیل کے لیے بلکہ امن کے فروغ کے لیے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،خواجہ آصف

    ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • بھارت کی جنگی جارحیت ناقابل برداشت، مودی آگ سے کھیل رہا ہے: غنوی بھٹو

    بھارت کی جنگی جارحیت ناقابل برداشت، مودی آگ سے کھیل رہا ہے: غنوی بھٹو

    کراچی(باغی ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حالیہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے جنوبی ایشیا میں آگ بھڑکا رہی ہے، جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    اپنے بیان میں غنوی بھٹو نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں، اور سرد جنگ کے خاتمے کے بعد دنیا میں کہیں بھی دو ایٹمی ممالک کے درمیان اتنی طویل کشیدگی نہیں رہی جتنی برسوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خطرناک صورتحال کو سنجیدگی سے لیں اور فوری کردار ادا کریں۔

    غنوی بھٹو نے خبردار کیا کہ بھارت اگرچہ محدود جنگ کی بات کر رہا ہے، لیکن جنگ کبھی محدود نہیں رہتی بلکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے، جسے قابو پانا کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پاک بھارت امن کے لیے تاریخی کردار اور ڈاکٹر مبشر حسن کی طرف سے دونوں ملکوں کے پرامن عوام کو متحرک کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے ہمیشہ امن، انصاف اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی حمایت کی ہے۔ غنوی بھٹو نے واضح کیا کہ اختلافات کا حل میزائل نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

    انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے ان قوتوں کی مذمت کی جو معاشی و سیاسی مفادات کی خاطر مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ غنوی بھٹو نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کے قیام میں کردار ادا کریں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی انصاف دلوائیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ہوائی اڈوں پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، اور کسی قسم کی بندش یا تاخیر کی اطلاع نہیں ہے۔ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی یا تاخیر سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو محفوظ اور منظم رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

  • بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ بھارت کے 25 سے زائد اسرائیلی ساختہ ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ جنہیں جانباز پاکستانی فوج نے مار گرایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی کمیٹی نے کہا کہ اپنے جہازوں کا عبرت ناک انجام دیکھ کر ڈرون حملے کرنے والا بھارت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہم ڈورن حملوں سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کرتے ہیں۔ بھارت بھونڈے طریقوں سے پاکستانی قوم کو خوف میں مبتلا نہیں کرسکتا۔ جہاں ڈرون گرتا ہے وہاں پاک فوج زندہ باد اور نعرہ تکبیر۔پاک فوج نے ڈرون گرا کر بھارت کو کرارا جواب دیا۔ اسرائیلی ڈرون کا استعمال بھارت کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاسی ہے خوف میں مبتلا بھارت اب ڈرون دہشت گردی ک ر رہا ہے۔پاکستان نے ردعمل دیا تو بھارت کے چھکے چھوٹ جائیں گے۔ جہازوں کی تباہی کے بعد بزدل بھارت ڈرون حملوں پر آگیا۔ لیکن پاکستان ہر صورت حال کے لئے تیار ہے۔

    اللہ اکبر کے نعرے قوم میں نیا جزبہ پیدا کر رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف بین الاقوامی کمیونٹی کا ایکشن نہ لینا افسوس ناک ہے اگر پاکستان نے جو ناقابل تسخیر ہے اللہ کی تائید و نصرت سے ایکشن لیا تو پھر بھارت عبرت کا نشان بن جائے گا۔ ایم پی پی کا ایک ایک کارکن اور پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ بھارت یاد رکھے کہ افواج پاکستان کو عوام اور سیاسی قیادت کا مینڈیٹ حاصل ہے اور پاکستان بھارت کو جدید ٹیکنا لوجی سے بھی ایسی شکست دے گا کہ بھارت جنگی جنون بھول جائے گا۔

    پورے پاکستان میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں کی گونج سے قوم فوج کاحوصلہ بڑھا رہی ہے جو ہر دم تیار ہے اور انکے ڈرون حملوں کو ناکام بنا کر بھارت کو شکست دے چکا ہے۔ پاکستانی فوج شہادت کا جزبہ رکھتی ہے جبکہ بھارتی فوج موت سے ڈرتی ہے پاکستانی قوم نے بھی سروں پر کفن باندھ لیا ہے۔ بھارت شر انگیزی سے باز آجائے ورنہ ردعمل سنگین ہوگا۔ بین الاقوامی دنیا بیان بازی سے آگے بڑھے۔ پاکستان کو سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے۔

    پٹھانکوٹ پر حملے کا بھارتی الزام،پاکستان کی سختی سے تردید،بیہودہ پروپیگنڈہ قرار

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    کراچی:اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مجموعی طور پر 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں 2 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

    اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 15 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

  • میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    اسلام آباد:معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا کہ میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

    آرٹس کونسل کراچی میں کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ آج پچیس کروڑ لوگ سپاہی بن گئے ہیں، میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، میں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان کرتا ہے ملک آبادی اور رقبے سے پہچانے نہیں جاتے، میرے لیے پاکستان اتنا ہی بڑا ہے جتنا ایک بھارتی باشندے کے لیے بھارت ہے۔

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل ہے ، ہم نے پانچ جہاز گرائے اس کی خوشی کم ہے مگر معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، بھارت کا میڈیا کبھی نہیں بدل سکتا مودی ووٹوں سے جیتے ہیں مگر شاید اس حادثے کے بعد ان کو عقل آجائے کہ میں مسلمانوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کررہا، زمانہ بدل گیا جنگ کوئی نہیں چاہتا، ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

    بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    معروف شاعر افتخار عارف نے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانیں جہاں بھی ضائع ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف ہیں، پہلگام میں جو بھی ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، ابھی واقع ختم بھی نہیں ہوتا بھارت پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

    کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف

  • اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    ‏مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی حملہ پر بیان میں کہاہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال اور غیر ضروری حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش جنہوں ہمارا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کی بلا اشتعال حملے کا منہ توڑ جواب دیا، بھار ت نے بلا اشتعال حملہ کرکے ہماری برداشت کو آزمانے کی کوشش کی، تو اُسے موثر اور بروقت جواب ملا، بھارتی حکومت کا غیر ذمہ دار ا نہ قدم خطے کے امن کے منہ پر طمانچہ ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ نریندر مودی کی حکمرانی میں بھارت ایک rogue state بن چکا ہے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھارتی کے خلاف ایک موثر اور مضبوط آواز ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ باوقار امن کی حامی رہی ہے،بھارت نے ہمارے 31 بےگناہ معصوم شہر یوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا ہے، تین، چار، پانچ، سات اور بارہ سال کے معصوم بچوں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے-

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی مگر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،پاکستان نے پہلگام حملے کی بھرپور مذمت کی لیکن ہم بھارت کی جانب سے لگائے گئے تمام بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، یہ بھارت کا پرانا وتیرہ ہے کہ جیسے ہی کوئی واقعہ ہوتا ہے وہ بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام دھر دیتا ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ بھارت کا یہ طرزِ عمل صرف غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی ہے، بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوی کی کھلی خلاف ورزی بڑھتے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ہماری قوم متحد ہے، ہماری افواج چوکس ہیں، اور ہمارا ہر شہری ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر ہماری سرزمین، ہماری خودمختاری یا ہمارے عوام کو خطرہ ہوا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے،عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کے ان خطرناک اقدامات کا نوٹس لے، جو دو ایٹمی طاقتوں کے خطے کو تنازع کا میدان بنا سکتے ہیں، خطے کے امن کو ذاتی سیاسی فائدے کے لیے داؤ پر لگانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،ہم ایک خودمختار ملک ہیں، ایک پُرامن قوم ہیں، لیکن اگر مجبور کیا گیا، تو ہم اپنی سرزمین کا دفاع ہر صورت کریں گے-

  • پاکستان اپنے جواب کے وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا،شرجیل میمن

    پاکستان اپنے جواب کے وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا،شرجیل میمن

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے، مسلط کی تو پوری قوم جواب دے گی، 40 سے 50 بھارتی فوجی مارے گئے، بھارت اپنے نقصان کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرتا، شکست تسلیم نہ کرنابھارت کاوطیرہ رہا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور مسلح افواج نے ہمیشہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اب بھی دشمن کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 40 سے 50 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، تاہم بھارت اپنی شکست اور نقصا نات تسلیم کرنے کا عادی نہیں،یہی بھارت کا پرانا وطیرہ رہا ہے ابھینندن کو ایوارڈ دے کر شرمندگی کو فخر میں بدلنے کی کوشش کی گئی-

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان میں اسرائیلی ساختہ 25 ڈرون مار گرائے گئے ہیں، جنہیں بھارت نے پاکستانی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی، لیکن ہماری فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں کسی قسم کا خوف نہیں، زندگی معمول کے مطابق جاری ہے پاکستان اپنے جواب کے وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا، اور دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا جائے گا بھارت اپنے عوام سے سچ چھپا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی موقف کو بلاک کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق کا علم نہ ہو بھارت کے بلین ڈالرز کے جنگی جہاز تباہ ہو چکے ہیں، لیکن وہ انہیں تسلیم کرنے سے قاصر ہے وزیراعظم کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پوری قوم کو ساتھ چلنے کی دعوت دی، اور آج ہر ماں، بہن، بیٹی اور نوجوان ایک پیج پر ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ایک فرد سرحد پر لڑنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ یہ ملک دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، لیکن پھر بھی امن کو ترجیح دیتا ہے جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر مسلط کی گئی تو پوری قوم یک زبان ہو کر جواب دے گی۔“

    آخر میں انہوں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ بھارت میں ایک کرمنل ذہنیت رکھنے والا شخص وزیر اعظم بن چکا ہے، جو اقلیتوں پر ظلم بند کرے ورنہ خطے میں تباہی سے کوئی نہیں بچ سکے گا بھارت کو اپنے نقصان کا اندازہ ابھی نہیں، لیکن جلد ہو جائے گا۔

  • پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

    پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

    پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    پورٹ ذرائع کے مطابق چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے منسوخ کردیے گئے فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی تاہم تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی، یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے کیا گیا ہے-

    بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

    دریں اثنا پاکستان کی بندرگاہوں پر انڈین سمندری جہازوں پر پابندی عائد کر دی گئی پاکستان کی وزارت بحری امور نے سنیچر کو اس نئی پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کیا کہ پڑوسی ملک کےساتھ بحری امور میں ہونےوالے کچھ تازہ واقعات کے بعد پاکستان اپنی بحری سالمیت، معاشی مفاد اور قومی سلامتی کے پیش نظر کچھ اقدامات اٹھا رہا ہے،کوئی بھی انڈین جھنڈا بردار جہاز پاکستانی بندرگاہ پر آ سکتا ہے نہ ہی کوئی پاکستانی جہاز انڈین بندرگاہ کا رخ کرے گا،کسی بھی چھوٹ یا رعایت کا فیصلہ کیس ٹو کیس جانچ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے،عرفان صدیقی