Baaghi TV

Category: کراچی

  • غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار ، کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کر لی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں شہر بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کر لی۔

    عدالت نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ شہریوں کو شدید گرمی میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں ہے جب کہ وہ باقاعدگی سے بل بھی ادا کر رہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو کرنا ہے کریں، مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ ہر صورت دیں۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی کے علاقے ورکس سوسائٹی میں روزانہ 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے حالانکہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اوربل ادا کرنے کے باوجود ہمیں اذیت دی جا رہی ہے، لوڈشیڈنگ نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا،تاہم عدالت نے سختی سے ہدایت دی کہ اس بیان کے ساتھ ساتھ باضابطہ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تفصیلات اور اس کی وجوہات پر مبنی جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔

  • اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم

    اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم

    کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم ہوگئیں۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے اور میں جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ہوں، آج کے دن ہمیں پاکستانی کی کامیابی و ترقی پر خوشیاں منانی چاہئیں اور میں یہ دیکھ رہی ہوں کہ ائیرپورٹ کے کسی بھی واش روم میں پانی نہیں ہے۔

    حنا بیات نے کہا کہ ہمارے ائیرپورٹس اور اداروں کا یہ حال کیوں ہوگیا ہے؟ کوئی اس چیز کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے کہ یہ غلطیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہےنئے نئے پروجیکٹس بن رہے ہیں لیکن پُرانے پروجیکٹس ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی مہیا نہیں ہورہا، بہت افسوس کا مقام ہے۔

  • سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم  داخل،  افراد جاں بحق

    سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق

    بالائی علاقوں کے بعد سندھ بھی تیز ہواؤں اور بارش کے سسٹم کی لپیٹ میں آ گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوٹری میں موسلا دھار بارش اور آندھی کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے، جن میں دو افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے۔ حیدرآباد، جامشورو سمیت کئی شہروں میں بادل خوب برسے۔کوٹری کے ببر اسٹاپ پر دیوار گرنے سے 10 سالہ راشد چانڈیو جاں بحق ہوا، جب کہ بروہی چوک میں شہری ایاز تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ کئی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    بارش کے سبب جامشورو، کوٹری اور حیدرآباد میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جب کہ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شدید آندھی اور بارش سے درخت، بجلی کے کھمبے، گاڑیاں اور سولر پینل متاثر ہو سکتے ہیں۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں میں گڑھی دوپٹہ میں 17 ملی میٹر اور مظفرآباد میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، چکوال، اٹک اور بلوچستان میں بھی رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں بارشوں کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

    اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

    لائیو پروگرام میں چینی ماہر وکٹر گاؤ کا بھارتی جنرل بخشی کو کرارا جواب

    ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور

  • اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ملک کے دو بڑے شہروں، اسلام آباد اور کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی اے (کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    ادھر کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زین محمد شہید ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے اہلکار پر دور سے دو گولیاں چلائیں، جو اسے لگیں اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں ممکنہ دہشت گردی یا منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

  • کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    کمشنر کراچی نے شہر کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ پابندی 26 مئی سے 24 جولائی تک نافذ العمل رہے گی، جس دوران نالوں میں کچرا ڈالنا قابلِ سزا جرم تصور کیا جائے گا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صفائی کے عملے، ری سائیکلرز اور عوام سمیت تمام افراد پر یکساں طور پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد مون سون سیزن سے قبل نالوں کی مکمل صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

    حکام کے مطابق نالوں میں کچرا پھینکنے کے باعث نکاسی آب میں رکاوٹ، سیلابی صورتحال اور ماحولیاتی آلودگی جیسے خطرناک مسائل پیدا ہوتے ہیں، جو شہری زندگی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری شکایت درج کریں اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں، تاکہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے

    سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

  • شرجیل میمن کا  گنڈاپور کو سخت جواب،بھٹو کے خلاف زبان درازی بند کریں

    شرجیل میمن کا گنڈاپور کو سخت جواب،بھٹو کے خلاف زبان درازی بند کریں

    علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھٹو شہید کا دفاع کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو تنبیہ کی کہ وہ قائد عوام کے خلاف زبان درازی سے گریز کریں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ ردعمل صرف ایک فرد پر تنقید نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے کروڑوں کارکنان کے جذبات کی ترجمانی ہے، جو بھٹو خاندان کو اپنی سیاسی اور نظریاتی بنیاد سمجھتے ہیں۔شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کل اسلام آباد میں کنٹینرز توڑنے کی آزادی رکھتے تھے، آج وہی قانون کی دہائی دے رہے ہیں۔ یہ ایک مؤثر سیاسی نکتہ ہے جو پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کی متضاد نوعیت کو بے نقاب کرتا ہے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی کے کارکنان پر مبینہ شیلنگ کو غیر جمہوری عمل قرار دیتے ہوئے ریاستی رویے کو آمریت سے تعبیر کیا۔ یہ بیان انسانی حقوق اور احتجاج کے حق سے متعلق ایک اہم موقف کی نمائندگی کرتا ہے۔شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کی سیاست کو "ناکام تحریک، ناکام قیادت اور ناکام سیاسی اخلاقیات” قرار دیا، جو اس بات کا اظہار ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت سیاسی میدان میں پی ٹی آئی کو مکمل طور پر غیر سنجیدہ اور غیر مؤثر جماعت کے طور پر دیکھتی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق شرجیل انعام میمن کا مؤقف نہ صرف PPP کے کارکنان کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ اس سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی نظریاتی بنیادوں پر دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ PTI اپنی احتجاجی سیاست اور موجودہ مشکلات کے باعث مسلسل دباؤ میں ہے۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات، تعلقات میں نیا باب

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے

    سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

  • سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

    سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

    سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کے استقبال، اجرک و سندھی ٹوپی دینے اور تحائف پیش کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے میں بچوں کو مہمانوں کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ اس عمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری تقریبات میں اجرک، سندھی ٹوپی یا دیگر تحائف پیش کرنے کی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے، اور اس نئی پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ تعلیمی ادارے رسمی تقاریب کے بجائے تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔سندھ حکومت نے تمام اداروں کو ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کا پابند قرار دیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔

    سیالکوٹ: قحبہ خانہ پر چھاپہ، نائیکہ سمیت 11 گرفتار، اشتہاری فرار

    سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گیا۔24 قیراط 10 گرام سونا 3086 روپے کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے پر آ گیا۔22 قیراط 10 گرام سونا 2829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 422 روپے میں فروخت ہوا۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی 60 روپے کمی سے 3 ہزار 448 روپے ہو گئی۔10 گرام چاندی 52 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 956 روپے کی سطح پر آ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 3295 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد 24 قیراط خالص سونا 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔

    سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا

    ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا

    نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

  • نیپرا نے کراچی کے لیے  سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر وزارت توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کے مطابق نیپرا نے 270 میگاواٹ کے دو سولر پروجیکٹس کی منظوری دی ہے، جن میں سے ایک 120 میگاواٹ کا منصوبہ دیہہ ہلکانی میں جبکہ دوسرا 150 میگاواٹ کا منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں قائم کیا جائے گا۔

    سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 270 میگاواٹ کے سولر منصوبوں سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 502 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔