Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی الٹی میٹم

    کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی الٹی میٹم

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے سمیت کراچی کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے فیس بک پیج پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، امتحانات کے دنوں میں بچے کب پڑھیں گے؟ عوام اذیت میں ہیں، کرب میں ہیں۔”انہوں نے واضح کیا کہ اب احتجاج صرف وزیراعلیٰ ہاؤس یا گورنر ہاؤس تک محدود نہیں رہے گا۔کراچی کی تمام اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا حق جماعت اسلامی محفوظ رکھتی ہے۔

    انہوں نے نام لے کر کہا کہ شاہراہِ پاکستان، نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، شاہراہِ اورنگی اور کورنگی سب احتجاج کی زد میں آ سکتی ہیں۔ایسا نہ ہو کہ کل پانی سروں سے اونچا ہو جائے، اور حکمرانوں کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہ بچے۔”

    ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ، بجلی، پانی اور دیگر شہری مسائل کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھائے گی۔عوام کی مشکلات پر حکومت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ جاری ہے۔گرمی، امتحانات، اور پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔جماعت اسلامی طویل عرصے سے کراچی کے شہری مسائل پر متحرک احتجاج کر رہی ہے، جس میں کے الیکٹرک خصوصی ہدف بنتی رہی ہے۔

    یہ صورتحال نہ صرف کراچی کے شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہے بلکہ حکمرانوں کے لیے ایک سیاسی دباؤ کا ذریعہ بھی بن رہی ہے، خاص طور پر جب احتجاج اب شہر کی اہم سڑکوں کی بندش تک بڑھنے جا رہا ہے۔

    "فریاد بلوچاں” . تحریر :عائشہ اسحاق

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

  • پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    قومی ایئرلائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران حیران کن اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے متعلقہ حکام اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کلاس بی شیئرز کی قیمت میں 18 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی شیئر قیمت 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں غیر متوقع پیش رفت ہے.سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی سے باقاعدہ جواب طلب کر لیا ہے۔

    شیئرز کی قیمت میں اس طرح کی تیزی سے اندرونی معلومات (Insider Trading) یا "قیمت سے متعلق حساس معلومات” کے ممکنہ استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلہ جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہم کسی ایسی پیش رفت یا معلومات سے واقف نہیں ہیں جو قیمت میں غیر معمولی اضافے کا سبب بنی ہو۔”

    مزید کہا گیا کہ اس وقت ہمارے پاس کوئی ایسی ‘قیمت سے متعلق حساس معلومات’ نہیں ہیں جنہیں عوامی کیا جا سکے۔”واضح رہے کہ کلاس بی شیئرز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی دوبارہ تشکیل شدہ سرمایہ کاری کی اسکیم کا حصہ ہیں جو حکومتی نجکاری منصوبوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے تناظر میں متعارف کرائے گئے تھے۔

    دوسری جانب سرمایہ کار حلقے شیئرز کی طلب و رسد میں اچانک اضافے کو کسی ممکنہ اسٹریٹجک فیصلہ یا نجکاری کی پیش رفت سے جوڑ رہے ہیں، اگرچہ اس کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔یہ صورتحال پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، جہاں ادارہ جاتی احتساب اور ضابطہ اخلاق کا بروقت نفاذ نہایت ضروری ہو گیا ہے۔

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

  • مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مورو میں حالیہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق حقائق منظر عام پر لاتے ہوئے بتایا کہ مظاہرین نے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے گھر اور ٹرک کو کیمیائی مواد سے آگ لگائی، جبکہ پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے احتجاج کی ویڈیوز دکھائیں جن میں نقاب پوش مظاہرین کو پولیس پر حملے اور آتش زنی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 20 مئی کو ہونے والے احتجاج میں غیر مقامی افراد اور نقاب پوش عناصر شامل تھے جو کسی اور زبان میں گفتگو کر رہے تھے۔

    شرجیل میمن کے مطابق، کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنما شفیع برفت نے احتجاج کی کال دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے احتجاج کو پُرامن رکھنے کی پوری کوشش کی، تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ پولیس لاشیں ورثاء کے حوالے نہیں کر رہی۔

    وزیر اطلاعات نے وضاحت کی کہ مظاہرین نے خود اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، وہ لاشیں وصول نہیں کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے حالات کو مزید خراب کرنے کے لیے مخصوص حکمت عملی اپنائی اور حکومت کے خلاف غلط فہمیاں پھیلائیں۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ واقعے میں منصوبہ بندی شامل تھی، اور مظاہرین نے کیمیائی مادے سے حملہ کیا، جس سے دیواریں بھی جل گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے، لیکن تشدد، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید

    سیالکوٹ: PP-52 ضمنی الیکشن، سیکیورٹی پلان حتمی شکل دے دی گئی

    شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

  • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار

    کراچی میں گرمی کی شدت برقرار

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آئندہ تین روز کے دوران موسم مزید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم جمعرات اور جمعہ کو گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔اس دوران شہر میں تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جو گرمی کی شدت کے باوجود کچھ حد تک حدت میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دھوپ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

    شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

    بھارت سے بغیر علاج واپس آئے 9 سالہ عبداللّٰہ کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل

    عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سندھ حکومت کی کریک ڈاؤن مہم

    عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

  • عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سندھ حکومت کی کریک ڈاؤن مہم

    عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سندھ حکومت کی کریک ڈاؤن مہم

    عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایے کی وصولی روکنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام سے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ جو ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول کر رہے ہیں، ان کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر کے شہریوں پر بوجھ ڈال رہے ہیں، جو ہرگز قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس کی معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور ایمل ولی خان میں صلح

  • عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی اور مقامی منڈیوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونا 2600 روپے اور 10 گرام سونا 2228 روپے سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھم گیا، اور ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 2600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2228 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 508 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 007 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔ادھر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 331 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا انسداد پولیو مہم کا جائزہ، والدین سے تعاون کی اپیل

  • سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

    سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

    سابق وزیر خزانہ و گورنر سندھ کمال الدین اظفر رضائے الہیٰ سے کراچی میں انتقال کر گئے۔

    کمال الدین اظفر طویل عرصے سے ملکی سیاست اور قانون کے شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کےوفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

    کمال الدین اظفرکے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے-

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ،100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ کارو باری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سخی حسن، کالا پل اور گھارو پمپنگ اسٹیشن جیسے اہم مقامات پر مظاہروں کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سڑک کو بند کر کے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

    احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ واٹر ٹینکرز کو باقاعدگی سے پانی دیا جا رہا ہے، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔ادھر کالا پل پر بھی شہریوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف سڑک بلاک کر دی، جس سے ڈیفنس اور کورنگی جانے والی اہم سڑک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔

    گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کی تصدیق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اور کمپنی کا عملہ فالٹ دور کرنے میں مصروف ہے۔ بجلی فالٹ کی مرمت کے فوراً بعد بحال کر دی جائے گی۔

    شہریوں نے شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسائل کے حل میں حکام مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

    فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

    عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے،10 گرام سونا 2658 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگیا جبکہبین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا: 31 ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر تک پہنچ گیا.

    یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 3500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے اور 10 گرام سونا: 3000 روپے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے پر پہنچ گیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3326 ڈالر ہوگیا تھا

    تاجروں کے مطابق، موجودہ صورتحال میں سرمایہ کاروں کا رجحان سونے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔یہ تاریخی اضافہ زیورات خریدنے والوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے، جبکہ سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو فائدہ ہو رہا ہے۔

    امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی

    میرپورخاص: پبلک سکول کی بہتری کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، اہم فیصلے