Baaghi TV

Category: کراچی

  • جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو  پہیہ جام ہڑتال کی کال

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی نے 22 اپریل کو پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے کیلئے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسرائیل کے ایجنٹ بننے کی بجائے اسرائیلی ظلم وبربریت کی مذمت اور فلسطینوں کی مدد کے لئے آگے آئیں، جذبہ جہاد کو جھوٹے نعروں سے نہیں دبایا جاسکتا، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے کہتا ہوں اہل غزہ کیلئے آواز اٹھاؤ، اسرائیل کی مذمت کرو، تم مظلوموں کیلئے بات کیوں نہیں کرتے ہو، تم مٹ جاؤ گے، تمہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی، ہماری ترجمانی کرنے والی حکومت نہیں ہے، ہمیں اس نظام کو بھی بدلنا ہے، ہریونیورسٹی سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات کو نکلنا چاہیئے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں اور عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ وضاحت کرو کہ تم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ چاہتے ہو یا نہیں؟ طاغوت کا ہتھیار طاغوت کے خلاف استعمال کریں گے، ان کی چیزیں خرید کر ہم انہیں ہی طاقتور کررہے ہیں، ان لوگوں کو جہاد کے اعلان پر کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ تم اپنی جھوٹی باتوں سے جذبہ جہاد کو دبا نہیں سکتے۔ اقوام متحدہ کا چارٹر دریا برد کردیا گیا ہے دنیا بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے، یہودی مسلم حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے، 56 مسلم دنیا کے حکمرانوں کو آج اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کلیدی کردار ادا کریں۔

    ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

    عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق

    ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی اگلے ہفتے سے شروع

    جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

  • ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی اگلے ہفتے سے شروع

    ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی اگلے ہفتے سے شروع

    ایشیاء کی سب سے بڑی اور کراچی کی مویشی منڈی کا 19 اپریل کو افتتاح متوقع ہے ۔ افتتاح سے قبل ہی منڈی میں پنجاب اور سندھ سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیوپاری اور خریدار کی آسانی کیلئے منڈی میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت بھی دی جائے گی۔ جنرل بلاکس میں بیوپاریوں کو اپنے ساتھ معیاری ٹینٹ لانے کی اجازت ہوگی۔ وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں ٹینٹ لگانے پر انتظامیہ کی جانب سے بڑا ریلیف دیا جائے گا۔ وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں ٹینٹ انتظامیہ سے ڈسکانٹ قیمت پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ناردرن بائی پاس پر لگنے والی اس مویشی منڈی میں عوام اور بیوپاریوں کے لئے سہولیات ہی سہولیات دی جائیں گی۔ ترجمان مویشی منڈی کے مطابق منڈی آنے والے خریداروں کیلئے پارکنگ فیس میں 50فیصد تک بڑا ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔

    وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس کے بیوپاری اگر اپنا ٹینٹ لگاتے ہیں تو انتظامیہ کو جگہ کے حساب سے رعایتی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ٹینٹ منڈی انتظامیہ کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے ۔معیاری ٹینٹ نہ ملنے کی صورت میں انتظامیہ سے ٹینٹ رعایتی نرخوں پر لیا جاسکتا ہے۔ مویشی دوست منڈی کا افتتاح 19اپریل کو متوقع ہے۔ افتتاح سے پہلے ہی پنجاب و سندھ سے بیوپاریوں کا مال آنا شروع ہوگیا ہے۔

    پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین زندگی کے دشمن ہیں، مصطفی کمال

    اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے 60 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار، یو این کا تشویش کا اظہار

    جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

  • پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین زندگی کے دشمن ہیں، مصطفی کمال

    پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین زندگی کے دشمن ہیں، مصطفی کمال

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، قطرے پلانے سے انکار کرنے پر نا صرف وہ بچے خطرے میں رہیں گے بلکہ ارد گرد کے بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں رہیں گی کیونکہ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپریل کی پولیو مہم سے قبل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) سندھ کے دورے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو صوبے میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور 21 اپریل 2025 سے کراچی بھر میں شروع ہونے والی پولیو ویکسینیشن مہم کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی کورڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر، ٹیکنیکل فوکل پرسن ای او سی ڈاکٹر احمد علی شیخ، یونیسیف پروونشل ٹیم لیڈ ڈاکٹر عظیم خواجہ وہاں موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا کے صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس تاحال موجود ہے اور اس ماہ ان دونوں ممالک میں ہمہ وقت پولیو مہم کا آغاز اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ حالیہ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان بھر میں 85,000 خاندانوں نے گزشتہ مہمات میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا، جن میں سے 34,000 صرف کراچی اور 27,000 ضلع شرقی سے تھے۔ اسی سلسلے میں آج اتوار کے دن خصوصی ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ نیشنل کوآرڈینیٹر، صوبائی کوآرڈینیٹر، پانچ اراکین صوبائی اسمبلی اور دو اراکین قومی اسمبلی ضلع شرقی سے شریک ہوئے کیونکہ یہ چیلنج اتنا بڑا ہے کہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیر صحت نے انفراسٹرکچر کے مسائل پر بھی بات کی اور مقامی سیوریج اور صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے بلدیاتی اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز کی محنت کو سراہا اور بہتر تنخواہوں اور سہولیات کے لیے کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے تاکہ وہ اس قومی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ پولیو کا خاتمہ کسی پارٹی کا ایجنڈا نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کے خلاف افواہوں پر کان نہ دھریں، اور بتایا کہ پولیو ویکسین شریک تنظیمیں خریدتی ہیں اور اگر کوئی خوراک ایکسپائر ہو جائے تو اسے فوری طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے۔یہ وہی ویکسین ہے جو بڑے نجی اسپتالوں میں دی جاتی ہے۔ یہ محفوظ، مؤثر اور عالمی سطح پر منظور شدہ ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس کے لیے مثبت آئے ہیں۔ اگرچہ وائرس کی منتقلی جاری ہے، لیکن کیسز کی تعداد ویکسینیشن کی کوششوں کی کامیابی کی وجہ سے کم ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز وہی معیاری ویکسین دے رہے ہیں جو نجی اسپتالوں میں دستیاب ہے جبکہ پولیو کو دیگر صحت خدمات جیسے غذائیت اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام سے جوڑنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

    اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے 60 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار، یو این کا تشویش کا اظہار

    جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

  • شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد،رہنماؤں سے ملاقات

    شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد،رہنماؤں سے ملاقات

    اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کا دورہ کیا جہاں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی کمال سمیت دیگر مرکزی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور کراچی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہی سید کی ایم کیو ایم سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔تمام لوگوں کی ملک کی بہتری کی ذمہ داری ہے، ہم اب مزید پریشانیاں افورڈ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی لسانی ہم آہنگی کے لیے یہ ملاقات ایک سنگ میل ہے۔ ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور ہم کسی صورت شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

    خالد مقبول نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی میں ہوئی کچھ غلطیوں کی وجہ سے آج بھی دشواریاں درپیش ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ شہر کو ناانصافیوں سے نجات دلائی جائے۔ کوٹہ سسٹم نے شہر کے نظام کو برباد کیا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ شہر کے امن میں ہی ملک کی بقا ہے۔انہوں نے شاہی سید کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لسانی ہم آہنگی کی تصویر ہیں، اور ایم کیو ایم ہر زبان بولنے والے کو ایک ہی قوم کا حصہ سمجھتی ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو ایک پرامن، باوقار اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    شاہی سید نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعلیم اور بے روزگاری سب سے بڑے مسائل ہیں، پانی کی قلت ہے مگر کوئی اس وجہ سے مرا نہیں کیونکہ پانی نالوں میں نہیں بلکہ ٹینکروں میں موجود ہے۔ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے کراچی کے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے باوجود بے روزگار ہیں، اور یہ ناانصافیاں شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر چکی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کا مقصد عہدے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔

    شاہی سید نے کہا کہ کراچی کو صرف شہر یا صوبہ نہ سمجھا جائے بلکہ پورے پاکستان کا حصہ سمجھا جائے۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر کے ادارے کرپشن پر نہیں بلکہ میرٹ پر چلنے چاہئیں۔ کراچی میں سمندر، ایئرپورٹ اور بے شمار وسائل موجود ہیں، پھر بھی یہاں کے نوجوانوں کو روزگار نہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ نیت کی کمی ہے۔ ہم ہر جماعت کو ان کا فرض یاد دلائیں گے، چاہے وہ پیپلز پارٹی ہو یا ایم کیو ایم۔ ٹریفک حادثات پر بھی انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثات بڑھ رہے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ گاڑیاں جلائی جائیں، بلکہ قانون کے مطابق فیصلے ہوں۔

    سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی
    ایران ، امریکہ جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت قرار

    اپووا کی سالانہ خواتین کانفرنس، ایک یادگار لمحہ.تحریر:نور فاطمہ

    مایہ ناز کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

  • سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

    سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

    سندھ میں کل سےموسم شدید گرم اور ہیٹ ویو کی پیشنگوئی کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ہیٹ ویو کا سلسلہ 13 تا 18 اپریل جاری رہے گا، تاہم اس دوران کراچی شہر میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے اس دوران کراچی کا درجہ حرارت 35 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ، جبکہ 13اور 14 اپریل کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے شہر دادو، شہید بے نظیر اباد، سکھر میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری، جبکہ بدین، عمرکوٹ ، تھرپارکر اور حیدرآباد میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو دھوپ میں نکلنے سے بچائیں، جبکہ شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زائد استعمال کریں۔

    اپووا کی سالانہ خواتین کانفرنس، ایک یادگار لمحہ.تحریر:نور فاطمہ

    مایہ ناز کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

    پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

    بلاول کا سیاسی ویژن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،حسن اقبال جوئیہ

  • پی ایس ایل کابرا ترین ریکارڈ بابر اعظم کےنام

    پی ایس ایل کابرا ترین ریکارڈ بابر اعظم کےنام

    پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے بر ا ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘صفرپر آوٹ ہونے والے بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے برابر آگئے۔

    واضح رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونےکا ریکارڈ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو کہ 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ان کے بعد پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔

    کراچی، رواں سال نا تجربہ کار ڈرئیوروں نے 262 خاندان اجاڑ دیے

    اپووا خواتین کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ملا اعزازی ایوارڈ

    وزیرِ اعظم کی بلاول بھٹو کو پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

    اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ،بچ  جانیوالے مسافر کی  آپ بیتی کی تقریب رونمائی

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،بچ جانیوالے مسافر کی آپ بیتی کی تقریب رونمائی

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے زندہ مسافر ظفر مسعود نے آپ بیتی پر سیٹ نمبر سی ون کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ممتاز بینکار ظفر مسعود کی کتاب "سیٹ ون سی” کی کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی، مسعود ظفر نے اپنی کتاب کے حوالے سے بتایاکہ کتاب لکھنے کا خیال اس طرح آیا کہ یہ حادثہ بہت منفرد اور سبق آموز تھا۔انہوں نے کہاکہ اللہ نہ کرے اس طرح کے حادثے کا کسی کو سامنا کرنا پڑے، کتاب کے اندر میں نے اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں کہ لوگوں کو بتاؤں کہ اس وقت کیا احساسات ہوتے ہیں جب آپ موت کے اتنے قریب ہوتے ہیں، کس طرح سے آپ کی زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں اور زندگی میں ہماری کیا ترجیحات ہونی چاہییں،میں نے جن چیزوں کا ذکر کیا، ہو سکتا ہے، اس میں سے کچھ چیزیں ایسی ہوں کہ ان کو لوگ خود سے جوڑ پائیں اور یہ ہی میرا کتاب لکھنے کا مقصد ہے.

    ظفر مسعود نے کہا میں نے یہ کتاب بطور حقیقی واقعے کے لکھی، کوشش کی اس میں جذبات کم ڈالوں کہ اس سے متاثرہ خاندانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں، اس لیے کہیں نہ کہیں یہ کتاب کچھ لوگوں کے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے، اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ میں نے کوشش کی ہے کہ اس کتاب سے کوئی ہرٹ نہ ہو، یہ کسی کے لیے ٹراما کا باعث نہ بنے، یہ بہت زیادہ جذباتی کردینے والا واقعہ تھا۔

    یاد رہے کہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، جن میں ایک ظفر مسعود اور دوسرا مسافر زبیر شامل تھا۔

    کراچی، رواں سال نا تجربہ کار ڈرئیوروں نے 262 خاندان اجاڑ دیے

    اپووا خواتین کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ملا اعزازی ایوارڈ

    وزیرِ اعظم کی بلاول بھٹو کو پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

    اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم

  • کراچی، رواں سال نا تجربہ کار  ڈرئیوروں نے 262 خاندان اجاڑ دیے

    کراچی، رواں سال نا تجربہ کار ڈرئیوروں نے 262 خاندان اجاڑ دیے

    کراچی شہر کی سڑکیں موت کا میدان بنتی جا رہی ہیں، جہاں صرف رواں سال کے ابتدائی 101 دنوں میں ٹریفک حادثات نے 262 قیمتی جانیں نگل لیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق، ان اموات میں سب سے بڑا کردار ہیوی گاڑیوں کا رہا، جو شہری علاقوں میں بھی بے خوف دوڑتی نظر آتی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 200 مرد، 26 خواتین، 28 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپرز نے 17 شہریوں کی جان لے لی، ٹرالرز کی زد میں آ کر 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔واٹر ٹینکرز نے بھی 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا جبکہ مزدا گاڑیوں کے نیچے آ کر 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تیز رفتاری اور غفلت کے باعث بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جان بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ہیوی گاڑیوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہو چکی ہے۔

    اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم

    نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

    منفی اثرات، کم عمر بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد

    کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی

    رضوان کی سینچری کی بدولت ملتان کا کراچی کو 235 رنز کا ہدف

  • کراچی میں پانی کی  ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی

    کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی

    اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے شہر کراچی میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پانی بھی نہیں اور اب جان کا تحفظ بھی نہیں.پانی کے لیے ترستی عوام ٹینکر کے پہیوں تلے کچلے جا رہے ہیں.پانی کا بحران مصنوعی نہیں سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ 17 سالہ حکومت میں پیپلزپارٹی نے کراچی میں پانی کا ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں کیا۔کوئی جیالوں کو بتائے پریس کانفرنسوں سے عوام کے گھروں میں پانی نہیں آتا۔اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ پانی کی قلت نے کراچی میں ٹینکر مافیا کو بے لگام کر دیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کربلا بنادیا ہے۔پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا حکومتی ناکامی ہی.سندھ حکومت نے کراچی کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

    ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

  • کراچی کنگز  کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست

    کراچی کنگز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست

    ایچ بی ایل پاکستان سُپر لیگ 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

    تاتح ٹیم کی جانب سے جیمز ونس کی جارحانہ سینچری اور خوشدل شاہ کی نصف سینچری کی مدد سے ملتان سلطان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان 44 رنز پر ہوا جب ڈیوڈ وارنر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری اور تیسری وکٹ بھی 52 رنز پر گر گئی تھی جبکہ کراچی کنگز کو چوتھا نقصان 79 رنز پر اٹھانا پڑا، جب عرفات منہاس صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے تھے۔

    اس کے بعد کراچی کنگز کے لیے جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے 68 گیندوں پر 142 رنز کے ساجھے داری بنائی اور جیت کے لیے اہم کردار ادا کیا، تاہم اس موقع پر جیمز ونس شاندار جارحانہ سینچری بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے صرف 43 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی سینچری کی مدد سے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا ۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیتا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا، شائے ہوپ صرف 8 رنز بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے جب کہ عثمان خان بھی 19 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، تاہم اس موقع پر ملتان سلطانز نے صرف 9 اوورز میں 2 وکٹوں پر 82 رنز بنا لیے تھے۔

    چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے کامران غلام میدان میں اترے، اور کپتان رضوان کے ساتھ مل کر 15ویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 145 رنز تک پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر کامران غلام 19 گیندوں پر جارحانہ 36 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

    رضوان کا ساتھ دینے مائیکل بریس ویل کریز پر آئے اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دوسرے اینڈ پر کپتان رضوان بھی آج جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور 5 چھکوں اور 9 چوکوں کے ساتھ 63 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح 20 اوورز میں ملتان سلطان نے 3 وکٹیں کھو کر 234 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا۔

    ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

    پی ایس ایل 10: کنگز کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی