Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی :یچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے وہ ایک بڑا ہدف دے کر حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان نے بھی ٹاس ہارنے کے بعد پرعزم انداز میں کہا کہ وہ کسی بھی ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی

    لاہور قلندرز:

    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان

  • سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

    سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

    کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی لیکن اس وقت جب مجھے کوئی صحیح شخص مل جائے گا –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سونیا حسین نے نجی میگزین کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،دوران انٹرویو اداکارہ سے میزبان نے سوال پوچھا کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جس کے بارے میں آپ کے خیالات وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوئے ہوں؟جس پر اداکارہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے زندگی میں ہر چیز بہت جلدی جلدی ہوئی، تعلیم مکمل ہونا، کیریئر کا آغاز، پھر گھر اور گاڑی لینا سب بہت جلد ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جب سب کچھ جلدی جلدی ہو رہا ہو تو پھر ایک وقت شادی کا آتا ہے، گھر والے کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ فلاں کو دیکھ لو، فلاں سے مل لو، وقت کے ساتھ ساتھ شادی کو لے کر میرے خیالات بہت تبدیل ہوئے اب مجھے لگتا ہے کہ اگر غیر شادی شدہ رہ کر کسی کو سکون و اطمینان مل رہا ہے تو پھر اسے شادی کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    سونیا حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی لیکن اس وقت جب مجھے کوئی صحیح شخص مل جائے گا کیونکہ اس سے مستقبل میں بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے میں نے اپنے بچپن میں دیکھا ہے کہ کس طرح دو افراد کے آپس کے مسائل بچوں کو متاثر کرتے ہیں، تو اسے ختم ہونا چاہیے پھر میرے بچے بھی اتنے سارے ہوں گے۔

    میزبان نےسوال کیا کہ آپ کو بہت سارے بچے چاہئیں؟ جس پر سونیا حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ 5 بچے چاہئیں، میں 5 بچوں کی زندگی خراب نہیں کر سکتی۔

    26 نومبر احتجاج کیس ، بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ سونیا حسین نے پہلی شادی 2014ء میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

  • ہانیہ کو بھارت میں  وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    کر اچی:اداکار ہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: اداکارہ ہانیہ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں نظر آئیں گی، تاہم ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر نادیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    نادیہ خان نے اپنے شو میں کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، ہانیہ کو بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصلی مداح موجود ہیں۔

    نادیہ خان نے کہاکہ آپ سب جانتے ہی ہیں ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیا ہو چکا ہے، اب بھارت میں ہانیہ کی فلم مکمل ہونے سےقبل ہی اس پر پابندی لگانے جیسے مطالبات آنا شروع ہوگئے ہیں سجل علی بھی صرف ایک فلم کرکے واپس پاکستان آ گئی ہیں، میرا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھی وہاں اتنا وقت نہ لگائیں تو اچھا ہے۔

  • لاپتہ شہری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت برہم

    لاپتہ شہری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ میں میر پور بٹھورو سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2 دفعہ تھانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا،عدالت نے شہری کی گمشدگی کامقدمہ درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 2 مرتبہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا،عدالت نے ایس ایچ او سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا،ایس ایچ او میر پور بٹھورو نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مقدمہ درج کرانے کوئی نہیں آیا، جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سوال کیا کہ کیا درخواست گزار جھوٹ بول رہے ہیں،عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو فوری طور پر ساتھ لے جائیں، درخواست گزار کی مرضی کے مطابق شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کریں اور کاپی عدالت میں جمع کرائیں،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی

  • کراچی، کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی، کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں گیس لکیج سے دھماکا ہواجس کے نتیجے میں کارخانے کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح اسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واقعہ مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں پیش آیا.پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا جس کے باعث برف کارخانے میں موجود مزدور چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے تھے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی، غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

    چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

  • سندھ حکومت کا  نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز  کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات میں 3 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنزشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کی انڈس اور حیدرآباد کی اسرااورجی سی یونیورسٹی میں نوجوانوں کیلئے سیشنز کا انعقاد کردیا گیا ہے، جبکہ سر سید یونیورسٹی اور یو آئی ٹی یونیورسٹی میں آج پیر اور کل بروز منگل کو سیشنز منعقد ہونگے، اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں مھران یونیورسٹی، جناح یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی،گرین وچ اور جامعہ کراچی میں سیشن کا انعقاد شروع کیا جارہا ہے.محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو محکمہ کھیل کی جانب سے بزنس ماڈل بنانے، کاروبار کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جارہی ہے،سیشنز میں انٹرپرینیورشپ ٹریننگ اور ماہرین کے پینلز ڈسکشن کے علاوہ کامیاب نوجوانوں کی اسٹوریز کو بھی جگہ دی گئی ہے،تاکہ نوجوانوں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کی جاسکی.

    محکمہ کھیل امور نوجوانان سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دو ڈویژن کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات میں 3 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ نوجوانوں کو بزنس ماڈل بنانے، کاروبار شروع کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جاسکی. ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی طرف سے قائم کردہ کامیاب کاروبار ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کرداد ادا کرتے ہیں، محکمہ کھیل و امور نوجوانان ، نوجوانوں کو بزنس پلاننگ، مارکیٹنگ، فنانس اور مینجمنٹ جیسے موضوعات پر سیشنز دے رہا ہے.

    گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ، الیکٹرک وہیکلز پر بھی لاگو

    کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

    ماموں سمیت قریبی عزیز کی زیادتی، 16 سالہ لڑکی کی خودکشی

    وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  • کراچی  میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

    کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

    کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ دو ہفتے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو میں نہ آ سکی۔ متاثرہ مقام سے گیس کا اخراج جاری ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر وزارتِ پیٹرولیم نے ایک امریکی ماہر ٹیم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ آگ کی شدت برقرار ہے جبکہ گرم پانی کا اخراج بھی جاری ہےامریکی ماہرین کورنگی کریک میں گیس اخراج اور آگ پر قابو پانے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور یو ای پی ایل (UEPL) کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔چیف سیکریٹری کے ترجمان کے مطابق، ماہرینِ ڈرلنگ، کمپلیشن اور سیفٹی پر مشتمل ٹیم نے متاثرہ مقام کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ آگ کی شدت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے، جبکہ گیس کی مقدار کے باعث گڑھا مزید گہرا اور چوڑا ہو گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، ماہرین کی جانب سے گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اگر صورتحال قابو میں نہ آئی تو نئی ویل کھودنے اور گیس کے منبع تک براہ راست پہنچنے کا فیصلہ ممکنہ طور پر ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔گیس کے حجم اور درجہ حرارت کو جانچنے کے لیے جدید آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں تاکہ مثر حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔ حکومت سندھ نے کہا ہے کہ وہ اس ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    ماموں سمیت قریبی عزیز کی زیادتی، 16 سالہ لڑکی کی خودکشی

    وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگانے والی 596 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 193 ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ڈمپرز اور ٹینکرز)کو فٹنس مسائل اور مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر چالان کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 25 بڑی و چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر منسوخ کرنے جبکہ 144 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے 4 تا 14 اپریل 2025 تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دوران کریک ڈاؤن 7860 موٹرسائیکلیں ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر ضبط کی گئیں۔

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کا نفاذ سختی سے یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے استعمال کرنے والوں کو فوری چالان کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کمرشل ہیوی گاڑیوں کی رفتار شہر میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر فِٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

    جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار

    ڈیرہ غازیخان: موت بانٹتی ماربل انڈسٹری، ای پی اے بے حس، کب ہو گا ماحولیاتی قتل عام کا نوٹس؟

    پشاور: کسٹمز سپرنٹنڈنٹ اجمل خان شیر پاؤ ریٹائر، 30 سالہ خدمات پر خراج تحسین

  • مجھے لگتا ہے میں  والدہ  ملکہ ترنم نورجہاں  کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

    مجھے لگتا ہے میں والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

    پاکستان فلم اور میوزک انڈسٹری کی لیجنڈی اداکارہ و گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز درانی نے کہا ہے کہ والدہ اور والد اعجاز درانی میں علیحد گی کے بعد دوستانہ تعلقات تھے-

    نازیہ اعجاز درانی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں نازیہ اعجاز نے بتایا کہ والدہ 9 سال کی عمر سے اسٹار تھیں، انہوں نے بہت زیادہ شہرت اور مداحوں کی محبت دیکھی مگر وہ گھر میں ایک عام ماں کی طرح ہوتی تھیں، والدہ نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا اور کھلایا اور ہمارے سب ناز نخرے بھی اٹھائے-

    انہوں نے کہا کہ بڑی بہن ظِلّ ہما کی شادی کے بعد والدہ نے ہم 3 چھوٹی بہنوں کو بورڈنگ اسکول میں ڈال دیا تھا،زیہ اعجاز کا کہنا ہے کہ والدہ اور والد اعجاز درانی میں علیحد گی کے بعد دوستانہ تعلقات تھے، بورڈنگ اسکول ہماری سالگرہ منانے کے لیے دونوں آیا کرتے تھےوالدہ کی وفات سے قبل جب ان کی طبیعت خراب ہوئی ہےتو اس دوران بھی اعجاز درانی ہی والدہ کو اسپتال لے کر گئے تھے۔

    نازیہ اعجاز درانی نے انکشاف کیا کہ مجھے کبھی کبھار محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنی والدہ جیسی زندگی جی رہی ہوں، میں بھی سنگل مدر ہوں، علیحدہ رہتی ہوں اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال بالکل اس طرح سے کرتی ہوں جیسے نورجہاں ہماری کیا کرتی تھیں، میں بھی اپنے بچوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھانا پکاتی ہوں اور چھوٹے بیٹے کو تاحال اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی ہوں،جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے، لوگ مجھے کہنے لگے ہیں کہ میں اپنی والدہ سے بہت زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں۔

  • پاکستانی لڑکے ندال احمد کا  اونیجا سےمحبت کا اعتراف

    پاکستانی لڑکے ندال احمد کا اونیجا سےمحبت کا اعتراف

    پاکستانی لڑکے ندال احمد کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے واپس امریکا جانے کے بعد اب ندال احمد نے اونیجا سےمحبت کا اعتراف کیا ہے-

    باغی ٹی وی: حال ہی میں 19 سالہ پاکستانی لڑکے ندال احمد نے غیر ملکی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن سے اپنی محبت کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اب بھی دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں وہ گزشتہ 2 سے ڈھائی سال سے اونیجا کے ساتھ تعلقات میں ہیں، تاہم اونیجا نے ذاتی طور پر ان سے ملنے کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ندال احمد نے بتایا کہ اونیجا پاکستان آنے کے بعد تقریباً 3 ماہ تک ایک ہوٹل میں ٹھہری رہیں اس دوران میں اور میرے گھر والے اونیجا کے ساتھ رابطے میں تھے، اونیجا نے یہاں میری والدہ اور بہنوں کے ساتھ شاپنگ بھی کی، اب بھی وہ لوگ رابطے میں ہیں۔

    ندال احمد نے اونیجا رابنسن کو چھوڑنے سے متعلق تمام دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ میں نے سنا لوگوں نے کہا ہے کہ میں نے اونیجا رابنسن کو چھوڑ دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، نہ ہی میں نے اسے دھوکا دیا ہے، ہم اب بھی رابطے میں ہیں، مجھے آپ کوئی ایک ویڈیو بھی ایسی دکھا دیں جس میں اونیجا نے یہ کہا ہو کہ میں نے اسے چھوڑ دیا یا اسے دھوکا دیا ہے، یہ سب اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

    ندال نے امریکی خاتون سے شادی کی بھی تردید کی اور کہا کہ ہماری شادی نہیں ہوئی ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ اونیجا ایسا کیوں کہہ رہی ہیں ہم دوسرے جوڑوں کی طرح ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں،ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہم مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی ہفتوں تک رہ جانے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا مگر وہ دبئی میں بھی چند ہفتوں تک مقیم رہی تھیں اور ان کی وہاں بھی بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

    مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

    خاتون سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئیں، جب جنوری کے آخر میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل مینجمنٹ (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے ان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کراچی میں دربدر ہیں اور پھر ان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور وہ پوری دنیا میں مشہور ہوگئیں۔

    پاکستان سے بھیجے جانے سے قبل انہیں کراچی کے جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں کچھ دن تک زیر علاج بھی رکھا گیا تھا، جہاں خاتون پولیس افسر شبانہ جلبانی ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھیں اور ان کے ساتھ بھی امریکی خاتون کی بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اب اونیجا اینڈریو رابسن کو نیویارک میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ چار ماہ تک پاکستان میں رہیں، پھر دبئی میں بھی پھنس گئی تھیں لیکن اب نیویارک پہنچ چکی ہیں۔