Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی والوں کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    کراچی والوں کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا کی عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ لے آئی ہے۔ک

    ے ای صارف نے کہا کہ پورے منفی ایف سی اے کا ریلیف اس بار بھی صارفین کو نہیں دیا جا رہا۔ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک خراب میٹر کو تبدیل نہیں کرتا تو اس کا اپنا نقصان ہوگا۔من و عن منظوری سے صارفین کو چھ ارب 60 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    اسلام آباد کا ملتان کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف

    کرپشن کرنے پرسابق صدر کو اہلیہ سمیت لمبی سزا

    پاکستان کو کویت نے تیل کریڈٹ سہولت میں توسیع دیدی

    موٹروے پر اجتماعی زیادتی ،مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھوں ہلاک

  • سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب  پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی ہےدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ 3310 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی،ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

    مرکزی مسلم لیگ کا پیٹرولیم لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار

    15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر دو افراد کے خلاف پرچہ،گرفتار

  • سی ٹی ڈی سندھ کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی سندھ کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے ضلع ملیر، کراچی کے قریب گاگھر پھاٹک کے علاقے میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد سجاد شار ببلو کو گرفتار کر لیا۔ وہ غلام عباس کا بیٹا ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران سجاد شار نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں ،سجاد شار نے بتایا کہ وہ ایس آر اے ے کمانڈرز اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ وہ ان سے حکم لیتا ہے اور ان کے احکامات دوسرے ایس آر اے کارکنوں تک پہنچاتا ہے جن میں غلام شبیر ملاح، بشیر احمد، سرنگ علی اور بشیر شار شامل ہیں۔سجاد شار نوجوان لڑکوں کو ایس آر اے میں شمولیت کے لئے ترغیب دیتا تھا اور انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا تھا۔اس نے مزید بتایا کہ ایس آر اے کے دہشت گرد ارباب بھیل کو مرکزی جیل حیدرآباد میں قید کیا گیا ہے۔ وہ جیل میں ارباب بھیل سے باقاعدگی سے ملاقات کرتا تھا اور اس کی خاندان کی مدد کے لیے راشن وغیرہ فراہم کرتا تھا۔

    سجاد شار کی منصوبہ بندی تھی کہ وہ حیدرآباد کے علاقے بوہڑ کے قریب اپ ریلویز ٹریک پر آئی ای ڈی (مبینہ بم) دھماکہ کرے گا۔ وہ چند دنوں میں آئی ای ڈی کی فراہمی کا انتظار کر رہا تھا، تاہم سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی کی بدولت وہ گرفتار ہو گیا۔مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

  • بڑھتے حادثات، کراچی کی  مرکزی شاہراہوں پر رکشوں آنے پر پابندی

    بڑھتے حادثات، کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر رکشوں آنے پر پابندی

    کراچی شہر کی اہم مرکزی سڑکوں پر موٹر کیب رکشاؤں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اہم سڑکوں میں شارع فیصل، آواری لائٹ سگنل سے مادام اپارٹمنٹ، آئی آئی چند ریگر روڈ، ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک دونوں طرح کے موٹر کیب رکشاؤں ون پلس ٹو اور ون پلس فور ایم سی آر پر پابندی عائد ہوگی ۔کمشنر کراچی کے نوٹیفیکشن کے مطابق 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک پابندی نافذ رہے گی جبکہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔جبکہ ون پلس فور ایم سی آر شہر کی دیگر شاہراہوں جس میں شارع قائدین نمائش سے شارع فیصل نرسری ، شیر شاہ سوری روڈ میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی ، شہید ملت روڈ جیل چورنگی سے شہید ملت ایکسپریس وے ، عبداللہ ہارون روڈ 2 تلوار سے ہاشو سینٹر موبائل مارکیٹ براستہ ہوشنگ خیابان اقبال ، 2 تلوار سے شارع فردوس عبداللہ شاہ غازی مزار ، اسٹیڈیم روڈ میلینئم مال سے تھانہ نیو ٹاؤن ، سر شاہ سلیمان روڈ سر حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے حسن اسکوائر کار ساز تک ، راشد منہاس روڈ پر ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ تک جبکہ ماڑی پور روڈ پر گلبائی سے آئی سی آئی پل تک پابندی عائد ہوگی۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق ون پلس ٹو اور ون پلس فور ایم سی آر رکشاؤں کے مختلف غیر مجاز اور خود ساختہ غیر قانونی روٹس اور غیر قانونی اسٹینڈز قائم ہیں جو کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

    ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

  • اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    کراچی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا.گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاون پولیس اسٹیشن نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبی زوجہ دانش، اور بیٹے کی خاتون دوست ایمن دختر جمیل احمد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ایس ایچ او زمان ٹان انسپکٹر غلام نبی آفریدی کے مطابق 18 فروری کو زمان ٹان تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 6، سیکٹر 51-سی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 61 سالہ سید محمد متین خان ولد سید محمد رحیم الہی کو قتل اور اس کے داماد کامران کو زخمی کردیا تھا۔

    مقتول کے قتل کا مقدمہ داماد محمد کامران کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔زمان ٹان پولیس نے واقعے کے تقریبا دو ماہ بعد مقتول سید محمد متین خان کے اندھے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول سید محمد متین خان علاقے میں کیبل کا کاروبار کرتا تھا، اور مقتول نے کاروبار میں ہیر پھیر کرنے پر اپنے بیٹے دانش کو کاروبار سے الگ کردیا تھا اور اسے گھر سے بھی نکال دیا تھا، تاہم رشتہ داروں کے کہنے پر اسے دوبارہ گھر میں رکھا گیا لیکن کاروبار میں شامل نہیں کیا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کا بیٹا اپنی خاتون دوست کے لیے پیسے چوری کیا کرتا تھا، اور قتل سے تقریبا دو ماہ قبل بھی والد متین نے بیٹے دانش کو ڈانٹا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزم دانش نے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور کرائے کے قاتلوں سے رابطہ کیا۔ تین لاکھ روپے میں قتل کی سپاری طے ہوئی، جس میں پچاس ہزار روپے کی پیشگی رقم خاتون دوست ایمن سے لے کر ادا کی گئی، جبکہ باقی رقم والد کے قتل کے بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے دن ملزم نے بیوی سے معلومات حاصل کیں کہ والد گھر سے نکلے یا نہیں، بیوی نے مقتول کے گھر سے نکلنے کی اطلاع دی۔ ملزم کی بیوی اور خاتون دوست کو علم تھا کہ دانش اپنے والد کو قتل کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر دونوں نے یہ بات پولیس یا مقتول کے دیگر اہلخانہ سے چھپائی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ کرائے کے قاتل شریف خان اور سیال خان واقعے کے بعد بنوں فرار ہوگئے تھے، اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم شریف کسی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی موت مر چکا ہے، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

    ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

  • سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید  احتجاج

    سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

    سندھ حکومت نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو %62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے، خشک سالی میں ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ سے زیادتی ہے۔

    جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے، ٹی پی لنک فوری طور پر بند کی جائے۔

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی سینٹرل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے اکانٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا جن میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر کے بٹ کوائن موجود ہیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ارمغان عرف آرمی کو پیش کیا۔ ملزم ارمغان کی جانب سے خرم عباس ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا۔ ملزم نے اپنی والدہ کے کہنے پر خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ کے وکالت نامے پر دستخط کیے۔

    اب تک کی تحقیقات میں مزید سراغ ملے ہیں۔ وکیل صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے مقف دیا کہ ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، ارمغان کے طبی معائنے کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے۔تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد علی نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان کے خلاف 2019 سے 2025 کے دوران دہشتگردی اور منشیات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ رقم مرچنٹ اکانٹ میں ٹرانسفر کی تھی۔ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے۔ ملزم ارمغان نے ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکانٹس استعمال کیے۔ ملزم ارمغان نے ان اکانٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کیں۔ ملزم نے جنوری 2023 سے 23 ستمبر 2025 تک 15 کروڑ 50 لاکھ کی قیمتی گاڑیاں خریدیں۔

    ملزم ارمغان سے 11 کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں۔ملزم ارمغان دو آف لائن بٹ کوائن والٹ استعمال کر رہا تھا۔ ایکسوڈس اور الیکٹرم نامی بٹ کوائن والٹ میں ممکنہ طور پر ہزاروں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں۔ ان والٹس کے پاسورڈ اور پرائیویٹ Key تک رسائی ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ملزم سے بے نامی ٹرانزیکشن اور بینک اکانٹس سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے۔
    ملزم سے مزید ایک بلیک ریو گاڑی بھی برآمد کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ میں کہا کہ ملزم کے 18 لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا کی انکوائری جاری ہے۔ ملزم سے ملنے والے لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکشن دی جائے کہ وہ اس معاملے کو فوری دیکھے۔تفتیشی افسر نے ملزم کے خلاف عبوری چالان پیش کرنے کی مہلت کی بھی درخواست جمع کرائی۔
    تفتیشی افسر نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ملزم کا تعلق بین الاقوامی جعلساز گروپ سے ہے۔ ملزم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر جعلسازی کے لیے آئی ٹی کمپنی بھی بنا رکھی تھی۔ کمپنی کی ماہانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالر تھی۔ ملزمان کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم امریکی بیس کمپنی میں منتقل کرتے تھے۔ملزم نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے نہیں مارا۔ آپ کے حکم پر میرا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔میری والدہ سے ملاقات ہو گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزم کا مزید 9 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم ارمغان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دے دیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سماعت سے پہلے ارمغان عرف آرمی کا جناح اسپتال میں چیک اپ کروایا گیا تھا۔

    ملزم ارمغان کو سینے میں درد کی شکایت پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کا چیسٹ اسکین کرایا، تمام تر چیزیں نارمل ہیں۔انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے منی لانڈرنگ کی آج سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ارمغان عرف آرمی کو ہیش کیا۔تفتیشی افسر نے کہا بہت سی معلومات حاصل کی ہیں، مزید معلومات کے لیئے لیئے 9 دن کا ریمانڈ دیا۔ملزم کی جانب سے خرم عباس اعوان نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی پیش کی جس میں کہا گیا ملزم مکمل طور پر تندرست ہیں۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کا حق ہے کہ اپنے وکیل اور اہلخانہ سے ملاقات کرسکتا ہے۔

  • سندھ  ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور روڈ سیفٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات دی گئی اور ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے ایم وی آئی سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے 10 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، کراچی میں دو ایم وی آئی سینٹرز پہلے سے ہی فعال ہیں، مزید سینٹرز پر کام کو جلد از مکمل کیا جائے۔ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر ای وی آئی سینٹرز کے قیام سے گاڑیوں کی شہر میں داخل ہونے سے قبل فٹنس کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ کراچی میں تین مزید اور سندھ کے باقی اضلاع میں 5 ایم وی آئی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے ابتدائی مرحلے میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کروانے کے لے بھی ضروری اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید، محفوظ اور عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، جون میں 34 نئی الیکٹرک بسیں اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچیں گی، جبکہ مزید 100 بسیں بھی جون ہی میں پہنچ جائیں گی۔اجلاس میں اسیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پی ڈی صہیب شفیق اور دیگر موجود تھے۔

    لاہور قلندرز کا کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف، کراچی مشکلات کا شکار

    لاہور قلندرز کا کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف، کراچی مشکلات کا شکار

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کراچی کنگز ناکام رہی اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور کی جانب سے شاہین اور رشاد حسین ے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کراچی کی جانب سے خوش دل شاہ 39 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    کراچی انٹربورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیش کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انٹربورڈ نے تاحال طلبہ کو ایڈمیٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول جاری نہیں کیا۔انٹربورڈ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونے ہیں، تاہم طلبہ ابھی تک امتحانی شیڈول سے محروم ہیں۔یاد رہے کہ سرچ کمیٹی نے مصباح تنہیو کو کراچی انٹربورڈ کیلئے نئے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انٹربورڈ کراچی کا چارج میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کے پاس تھا۔

    دوسری جانب سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

    امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر