Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں گرفتاربچوں سے زیادتی کا ملزم پنجاب پولیس کا بھی مطلوب نکلا

    کراچی میں گرفتاربچوں سے زیادتی کا ملزم پنجاب پولیس کا بھی مطلوب نکلا

    کراچی ایسٹ انویسٹی گیشن ون پولیس کے ہاتھوں سیریل ریپسٹ کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوگئی۔

    کراچی پولیس کا انتہائی مطلوب ملزم پنجاب پولیس کا بھی موسٹ وانٹڈ نکلا، گرفتار ملزم 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث تھا۔پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس سے رابطہ کرلیا، ٹیپو سلطان سے ملزم عمران کو ساتھی وقاص سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کیخلاف خانیوال، طارق آباد میں 8 مقدمات درج ہیں، مقدمات اغواء، بچوں سے زیادتی، اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہوئے، ڈکیتی چوری اور دیگر دفعات بھی ایف آئی آرز میں شامل ہیں،پنجاب پولیس کے مطابق تمام مقدمات 2018ء سے 2023ء تک درج ہوئے، ملزم عمران کی پنجاب میں لال بادشاہ کے نام سے عرفیت تھی، بھاٹی گیٹ تھانے میں ملزم کیخلاف 2018ء میں 2 مقدمات درج ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک مقدمہ بچے کو قید میں رکھ کر بدفعلی اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 2022ء میں شاہدرہ میں بچے کے اغواء کا مقدمہ شامل ہے، 2023ء میں بھی بہاء الدین زکریا تھانے میں عمران کیخلاف 4 مقدمات درج ہوئے۔

  • وزیر داخلہ سندھ کی شبِ برات کے موقع پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیر داخلہ سندھ کی شبِ برات کے موقع پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دی ہے کہ شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ مذہبی اجتماعات، محافلِ شبِ برات اور کھلے مقامات پر اضافی نفری اور موبائل گشت بڑھایا جائے ممکنہ حسا س مساجد اور امام بارگاہوں پر اسنیپ چیکنگ، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے مزارات اور درگاہوں پر آنے والے زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا جائے-

    ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ کھلے میدانوں اور قبرستانوں میں ہونے والی عبادات کے دوران بھی مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے اور پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مکمل رابطہ اور کوآرڈی نیشن برقرار رکھا جائے کنٹرول رومز کو شبِ برات کے دوران 24 گھنٹے فعال رکھا جائے،کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری ردعمل اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایاجائےاور ٹریفک پولیس کو مذہبی مقامات اور بڑے اجتماعات کےاطراف ٹریفک مینجمنٹ پلان نافذالعمل کیا جائے۔

  • یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے جماعت اسلامی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے، شہر کی بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کیخلاف سختی کریں گے۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا حیرت ہوتی ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تشہیر کی جا رہی ہے، اعتراض ان پر ہے جو اس سانحے کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں، حکومت سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے،سانحے کے بعد حکومت سندھ نے متاثرہ افراد کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا، ہم نے 26 گھروں میں جاکر لوگوں چیک دیے لیکن میڈیا کو ساتھ لیکر نہیں گئے۔

    جماعت اسلامی کے گزشتہ روز کے دھرنے اور حافظ نعیم الرحمان کی سندھ حکومت پر تنقید سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے، عوام نے پیپیلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے, حافظ نعیم سے کہتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی میں آئیں یا اپنی سیٹ خالی کریں،کل تین چار گھنٹے شارع فیصل بلاک رہا جو نہیں ہونا چاہیے، سڑکیں بلاک ہونے سے عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب ہم بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے خلاف سختی کریں گے،ا میں نے بھی حافظ نعیم الرحمان کا دھرنا دینے کا بیان سنا ہے، حافظ نعیم الرحمان کو سندھ اسمبلی کی سیٹ ملی ہے، وہ اپنے حلقے کی عوام کا خیال کریں، یا پھر سیٹ چھوڑ دیں تاکہ حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم نہ رہیں

  • کراچی میں ٹیکس کا صرف پانچ فیصد استعمال ہوتا ہے، گورنر سندہ

    کراچی میں ٹیکس کا صرف پانچ فیصد استعمال ہوتا ہے، گورنر سندہ

    
سانحہ گل پلازہ سے متعلق تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹیکس کی آمدنی کے باوجود یہاں سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کا صرف پانچ فیصد شہر کی ترقی یا عوام کی خدمت پر استعمال ہوتا ہے۔
    گورنر سندھ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اب کراچی کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، کیونکہ نہ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور نہ کسی منصوبے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کو صرف پیسے دے کر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ حقیقی اصلاحات اور سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

  • حافظ نعیم پنجاب جا کر بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کریں۔ سعدیہ جاوید

    حافظ نعیم پنجاب جا کر بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کریں۔ سعدیہ جاوید

    
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے حافظ نعیم الرحمان کے حالیہ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے اپنے حلقہ انتخاب میں جائیں اور پنجاب جا کر بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کریں۔
    سعدیہ جاوید نے کہا کہ حافظ نعیم کو یوسی چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دینا چاہیے اور پورا استعفیٰ لکھ کر الیکشن کمیشن میں جمع کرانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والے کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی شہر کی سڑکیں کمرشل کرکے بیچنے، تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے اور ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت نہ رکھنے والے جماعتی رہنماؤں کو جان چھوڑ دیں۔
    ‎ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم کو کراچی والوں کو یہ بتانا چاہیے کہ ان کے 9 ٹاؤن ایک ایک چیز کا ٹیکس وصول کرتے ہیں، مگر کام کی ذمہ داری میئر پر ڈال دی جاتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زکوٰۃ کے پیسے پر چلائی جانے والی تشہیری مہم اور ملک دشمن عناصر سے رابطے کرنے والے لوگ ایمانداری اور عوام کی فلاح کی باتیں کر رہے ہیں۔

  • جماعت اسلامی 14 فروری کو تاریخی دھرنا دے گی۔  حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی 14 فروری کو تاریخی دھرنا دے گی۔ حافظ نعیم الرحمان

    
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اب اس قبضے کے نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کراچی کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، مگر حکمرانوں کی نااہلی نے شہر کو مسائل میں دھکیل دیا ہے۔
    کراچی کو جینے دو مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ گل پلازا کے واقعے پر کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کراچی میں موجود ہونے کے باوجود گل پلازا نہیں آئے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کراچی آ کر متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے نہیں آئے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، جبکہ جماعت اسلامی ایک بااختیار شہری حکومت کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا کوئی حل نہیں، شہر کا سرکلر ریلوے تباہ کر دیا گیا ہے اور آج تک کراچی کے لیے کوئی واضح ماسٹر پلان موجود نہیں۔
    ‎حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 14 فروری کو تاریخی دھرنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا اور اختیار لے کر ہی واپس جائیں گے۔

  • نادرا  نے زندہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، شہری کی شکایت پر وزیر داخلہ کا نوٹس

    نادرا نے زندہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، شہری کی شکایت پر وزیر داخلہ کا نوٹس

    نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زندہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، جس کا وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر ڈیفنس کراچی کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے آئے شہریوں سے باری آنے کے اوقات اور پراسیس کے بارے میں دریافت کیا تو شہریوں نے تاخیر سے باری آنے کی شکایات کیں، جس پر وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے گا اور موقع پر ہی شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔

    دورے کے دوران ایک شہری نے اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی شکایت کی، جس پر محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دستاو یز ات کو درست کرانے کا حکم دیا اسی طرح ایک خاتون کے شناختی کارڈ پر نام کے غلط اندراج کی شکایت پر وزیر داخلہ نے نادرا انچارج کو بغیر اضافی فیس نام درست کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر داخلہ مختلف کاونٹرز پر گئے، عملے سے ملاقات کی اور نادرا حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، اور انہیں بار بار چکر لگوانے کی بجائے ایک ہی دفعہ میں مکمل خدمات فراہم کی جائیں،جبکہ سسٹم کی بہتری اور دیر سے باری آنے کے مسئلے کے مستقل حل پر زور دیا۔

  • بھارت کی کوشش ہوتی جھوٹ پر مبنی فلمیں بنا کر پاکستان کو بدنام کرے،شرجیل میمن

    بھارت کی کوشش ہوتی جھوٹ پر مبنی فلمیں بنا کر پاکستان کو بدنام کرے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش ہوتی ہے کہ جھوٹ پر مبنی فلمیں بنا کر پاکستان کو بدنام کرے،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، مگر شکست کے بعد بھارت جھوٹی فلمیں بنا کر اپنی عوام کو یہ غلط تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس نے جنگ جیتی ہے، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نوجوانوں کے بنائے گئے بہترین اسکرپٹ کو فنانس کرے گی، تاکہ ہمارے نوجوان مستقبل کے بہترین فلم ساز بنیں ،فلم اور ڈرامہ کے زریعے ہی اپنا پیغام مثبت انداز دنیا میں پہنچا سکتے ہیں ،ابھی بھی کم بجٹ میں لیاری کا مثبت چہرہ دکھانے کے لیے فلم بنائی ہے،فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دیا جارھا ہے

  • سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔بلاول

    سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

    سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔بلاول نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا ،بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

  • ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،شرجیل میمن

    ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی،محکمہ صحت نے ایمبولینسز کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کن حالات میں سائرن اور لائٹس استعمال کرنی ہیں، مریض کو اٹھانے اور اسپتال پہنچانے کے دوران ہی سائرن بجایا جاتا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جب کہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے، ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے،