Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے لئے ڈیوڈ وارنرکو کپتان مقررکر لیا-

    کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اگلے پاکستان سپر لیگ سیزن کے لیے دوبارہ ٹیم کے کپتان کے طور پر ذمہ دار ہوں گے۔

    گزشتہ سیزن میں وارنر کی قیادت میں ٹیم نے اپنی حکمت عملی اور کارکردگی میں بہتری دکھائی اور 3 سال بعد پہلی مرتبہ پلے آف میں جگہ بنائی فرنچائز نے انہیں دوبارہ مقرر کرکے ٹیم میں استحکام اور حکمت عملی کے تسلسل کو یقینی بنایا ہے،39 سالہ وارنر نے پی ایس ایل 10میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے اور ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھائی، جس میں 3 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ

    کراچی کنگز پی ایس ایل 11 کا آغاز 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کرے گی-

    کراچی کنگز کا اسکواڈ:

    حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عقیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ اور رضوان اللہ۔

    ایران کے اربیل، تل ابیب اور بحرین میں امریکی و اسرائیلی مراکز پر حملے

  • امریکا کراچی کی سڑکیں دکھا کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے ایران کو تباہ کر دیا ،فیصل  قریشی

    امریکا کراچی کی سڑکیں دکھا کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے ایران کو تباہ کر دیا ،فیصل قریشی

    پاکستانی معروف اداکار فیصل قریشی نے کراچی کی خستہ حال سڑکوں پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا موازنہ کسی اور ملک کی تباہی سے کرنا مناسب نہیں۔

    رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر عجیب دعوے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ابھی بھی دیکھیں کیا ہو رہا ہے، امریکا کراچی کی سڑکیں دکھا کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے ایران کو تباہ کر دیا یہ کریڈٹ آپ کیسے لے سکتے ہیں؟ یہ بالکل غلط ہے کراچی کی سڑکیں آپ نے تباہ نہیں کیں۔

    ایران جنگ :ٹرمپ نےحملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی

    ان کے اس جملے پر پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ ثنا عسکری بھی مسکرا دیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ بالکل وہ ہماری سڑکیں ہیں،فیصل قریشی کے اس طنزیہ تبصرے پر جہاں پروگرام میں موجود افراد خوب محظوظ ہوئے وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ پیپلز پارٹی والو آپ کا کریڈٹ امریکا چھیننے کی کوشش کر رہا ہےایک صارف نے کہا کہ جس کا کریڈٹ ہو اس کو ملنا چاہیے،ایک نے کہا کہ چلیں کوئی تو فائدہ ٹرمپ نے اٹھایا-

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

  • پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے  دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ہزاروں ٹن ایل پی جی گیس کے دو بحری جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جبکہ مزید 2 جہاز عید الفطر سے پہلے آنے کی توقع ہے۔

    ایل پی جی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر اریس نامی بحری جہاز 11 ہزار میٹرک ٹن جبکہ اٹلانٹک نامی جہاز 12 ہزار میٹرک ٹن گیس لے پر پہنچا اور لنگر انداز ہوگیا اس کے علاوہ ULLSWATER نامی بحری جہاز کے ذریعے 3700ٹن اور MD23 نامی بحری جہاز کے ذریعے 3500ٹن مزید دو ایل پی جی کنسائمنٹس عیدالفطر سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق:پاکستانی فوج کو دیکھ کر افغان طالبان پوسٹوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فی کلو گرام ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت اگرچہ 225 روپے ہے لیکن گیس مافیا امریکا ایران جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو جواز بناکر 350روپے سے 450روپے فی کلوگرام کے حساب سے ایل پی جی فروخت کررہے ہیں-

    کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    عرفان کھوکھر نے بتایا کہ امریکا ایران جنگ سے مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں فی ٹن ایل پی جی کی قیمت میں 200ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے شپنگ لائنز کے فریٹ بھی بڑھ گئے ہیں، ملک میں ایل پی جی کے وافر ذخائر موجود ہیں، گیس مافیا منفی افواہیں پھیلاکر صارفین کو گھبراہٹ میں وسیع پیمانے پر ایل پی جی کی خریداری کرنے پر مجبور کررہے ہیں جنگ بندی سے متعلق ملنے والے اشاروں اور مزید ایل پی جی کے کنسائمنٹس کی آمد سے آئندہ چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمت معمول پر آجائیں گی۔

    دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا

  • سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند،شرجیل میمن نے اہم فیصلے بتا دیئے

    سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند،شرجیل میمن نے اہم فیصلے بتا دیئے

    سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر صوبائی کابینہ نے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسکولز 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے،انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، نئی گاڑیوں اور فرنیچر خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، وزراء نے پولیس سیکیورٹی کی گاڑیاں سرینڈر کی ہیں، 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو 2 ماہ کےلیے بند کیا جارہا ہے، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 2 ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہمارا بیانہ ریاست کے ساتھ ہے،سوچ حکومت کے ساتھ ہے، جمعہ کو سرکاری دفاتر میں تعطیل نہیں ہوگی بلکہ ورک فرام ہوم ہوگا، سرکاری دفاتر میں ریفریشمنٹ پر 2 ماہ کےلیے پابندی عائد ہوگی، غیر ضروری پروٹوکول سے اجتناب کیا جائے،کفایت شعاری کا آغاز سندھ حکومت نے شروع کیا، سندھ حکومت نے وزیراعظم کے تمام فیصلوں کی توثیق کی، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی، وزراء نے 3 ماہ کی تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا، 16 سے 31 مارچ تک اسکولوں میں تعطیلات ہوں گی، صوبے میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا، جمعہ کو ورک فرام ہوم ہے، کئی وزراء نے پولیس موبائلز واپس کرنے کا اعلان کیا، شوقیہ سیکیورٹی رکھنے والوں سے سیکیورٹی واپس لی جائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز میں سب مل کر کفایت شعاری کریں، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت، ریاست اور فوج کے ساتھ ہے، اسکولوں میں امتحانات جاری رہیں گے، پاکستان اور ریاست کا بیانیہ ہم سب کا بیانیہ ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے پہلے خصوصی قانون سازی کی، اب رولز بھی کابینہ سے منظور کرالیے گئے، کاشتکاری کرنے والی خواتین کے تحفظ کے قوانین شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بینظیر ورکرز کارڈ بنانے کیلئے 50 کروڑ کے فنڈ کی منظوری دی، خواتین محنت کشوں کو مساوی اجرت دی جائے گی، کسان خواتین کو بینظیر لیبر کارڈ فراہم کیے جائیں گے، خواتین کو بااختیار بنانا، تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے ملیر میں نرسنگ اسکول کے قیام کی منظوری دی، ابراہیم حیدری میں 4 ایکڑ زمین نرسنگ اسکول کیلئے منظور کی گئی، کراچی کے لوگوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال سے سہولیات ملیں گی، ملک میں پہلی بار طلباء کی حاضری اور داخلوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا، موبائل ڈیجیٹل ایپ سسٹم ایک سال میں تمام اسکولوں میں نافذ ہوگا۔

  • 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

    25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے چار جہاز پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پر مشتمل کھیپ بندرگاہ پر پہنچ چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،پورٹ انتظامیہ کے مطابق ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل جاری ہے جبکہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا،حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک چوتھا جہاز 13 مارچ کو بندرگاہ پر پہنچے گا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔

    واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے تک اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی اور عوامی ردعمل میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ماہرین کے مطابق نئی کھیپ آنے سے آئندہ دنوں میں سپلائی کی صورتحال میں بہتری متوقع ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پیر کے روز اہم پالیسی شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر ہی برقرار رکھا جائے بینک کے مطابق اس فیصلے کی تفصیلی وضاحت پر مبنی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 2024 کے وسط سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 1150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے 2023 میں شرح سود ریکارڈ 22 فیصد تک پہنچ گئی تھی تاہم مہنگائی میں نمایاں کمی کے بعد اسے بتدریج کم کیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

    دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جو عالمی تیل سپلائی کا ایک اہم راستہ ہے پاکستان اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات درآمد کرتا ہے اس لیے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر ملک میں مہنگائی پر پڑتا ہے۔

    پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

  • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت 6500 سو روپے کم ہوکر 5 لاکھ 33ہزار 362 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 5573 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد اب 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 57ہزار 271 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 5106 ڈالر فی اونس ہے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی سے 8ہزار 894 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 31روپے کی کمی سے 7ہزار 625روپے کی سطح پر آگئی۔

    ایران کے میزائلوں کی بارش،اسرائیل کی تنصیبات تباہ

    مجتبیٰ خامنہ ای کا بطور سپریم لیڈر انتخاب ایران کا داخلی معاملہ ہے، چین

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں کو کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پناہ دینے کا انکشاف

  • کل تک پپٹرول کے 3 جہاز  پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی-

    اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،ملاقات میں عالمی تیل قیمتوں میں اضافے، ایندھن کے ذخائر اور ممکنہ توانائی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران حکام نے شرکا کو عالمی توانائی منڈی کی صورت حال اور ملک میں ایندھن کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اگر مشر ق وسطیٰ میں جاری تنازع میں مزید شدت آئی تو خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے با عث ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے پر اثرات کا خدشہ موجود ہے جب کہ اجلاس میں میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بچتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے جب کہ قومی معیشت کا پہیہ چلتا رکھنا حکومت کی ترجیح ہےاجلاس میں زیر غور تمام تجاویز کو کابینہ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وفاقی حکومت عالمی توانائی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور قیمتوں کے ممکنہ مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ایندھن بچت کے اقدامات ضروری ہیں تاکہ موجودہ ذخائر زیادہ دیر تک برقرار رہ سکیں پپٹرول کے 3 جہاز کل تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

    ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو عہدے سے ہٹا دیا

    اجلاس میں پیٹرول پمپوں پر ذخیرہ اندوزی کے خدشے سے بھی آگاہ کیا گیا حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیا ن رابطہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ قطر کے اعلان کے بعد ایل این جی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم ایندھن ذخائر کی نگرانی کے لیے صوبوں کے ساتھ مشتر کہ ڈیش بورڈ تیار کررہے ہیں،سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سے متبادل ایندھن سپلائی کے لیے رابطے جاری ہیں جب کہ دیگر راستوں سے تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی میں ریلیف کے لیے درخواست کرنے کا ارادہ بھی زیر غور ہے اجلاس میں توانائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں  اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 171 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 17 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے تھی۔

    پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور یو اے ای ہم منصب سے رابطہ

    ٹرمپ کے قتل کی سازش :امریکا میں پاکستانی شہری کو قصوروار قرار دیا گیا

  • پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

    پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

    آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے توانائی کی بچت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین کیا جائے گا جبکہ پیٹرول کے بحران کے پیش نظر جامعہ کراچی نے صبح کی فزیکل کلاسز ختم کر کے تدریس آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات اور آر ایل این جی کی طلب کم کرنے کے لیے قیمتوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کیا جائے گا۔

    رجسٹرار کے مطابق پیر 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ رمضان کے تیسرے عشرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے،اس دوران جامعہ کراچی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

    اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور یو اے ای ہم منصب سے رابطہ

    وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق رمضان کے تیسرے عشرے میں طلبہ کو سہولت دینے کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایوننگ کلاسز پہلے ہی آن لائن ہیں۔

    دوسری جانب کوڈ19 کی طرز پر دفاتر و تعلیمی اداروں میں کام کے دنوں میں کمی اور ورک فراہم جیسی سہولتوں پر غور جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کووڈ 19 وبا کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی طرز پر تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،حکومت نے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے جس میں تین سے چار درجن تجاویز شامل ہیں۔

    ٹرمپ کے قتل کی سازش :امریکا میں پاکستانی شہری کو قصوروار قرار دیا گیا