Baaghi TV

Category: کراچی

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل،شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل،شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان

    کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل بروز پیر 16 دسمبر کو کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے16 دسمبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان سےقبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگامعاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب صنعت کار پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    ایک سروے کے مطابق 71فیصد افراد پالیسی ریٹ میں کم از کم 2فیصد کمی کی توقع کر رہے ہیں، تاہم 29 فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں50 سے150 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی،71 سے 63فیصد کو شرح سود میں 2 فیصد،30 فیصد کی رائے میں ڈھائی فیصد جبکہ 7 فیصد کو ڈھائی فیصد سے زائد کمی کی امید ہے،جون 2024 ے بعد سے مسلسل 4اجلاس میں شرح سود میں 7 فیصد کمی کی جا چکی ہے-

  • زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز

    زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز

    کراچی: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جس سے معیشت میں استحکام آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں،نومبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر تک پہنچے جن میں ہفتہ وار 620 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا،پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہیں۔

    پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا ہےمعاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کو سہولت فراہم کی گئی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کا مظہر ہے۔

  • فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں،شازیہ مری

    فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں،شازیہ مری

    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، آئین کے آرٹیکل 158 کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں، درآمدشدہ مہنگی ایل این جی کا بوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دیں گے ،قدرتی گیس پاور پلانٹ کو دے کر عوام کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے، وزیراعظم اپنے وفاقی وزیر توانائی سے پوچھیں کہ وہ کس کے ایماء اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر معاملہ اٹھایا گیا مگر وفاقی وزیر توانائی ایوان کو مطمئن نہ کر سکے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ( ن) لیگ کی حکومت کے 10 ماہ میں سی سی آئی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا آئینی طور پر حکومت 90 دن میں اجلاس بلانے کی پابند ہے وفاق مسلسل آئین شکنی کر رہا ہے، وفاق اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو فیصلہ سازی میں ان کے آئینی حق سے محروم کر رہا ہے وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، آرٹیکل 158 کے تحت جس علاقے میں قدرتی گیس کا کنواں واقع ہے پہلے اس علاقے کی ضرورت کو پورا کرنا لازم ہےسی سی آئی کا اجلاس نہ بلانا شراکت داری کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، وزیر موصوف بتائیں اضافی ایل این جی کیوں خریدی اور آج سرپلس کیوں ہے؟ –

  • گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    کراچی: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: جاری شیڈول کے مطابق صارفین کو دن بھر کے 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی تاکہ گیس کی مکمل دباؤ کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جا سکے اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو روزمرہ امور، خاص طور پر کھانا پکانے کی منصوبہ بندی کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

    گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2 بجے ، جبکہ شام 6 سے 9 بجے تک ہوگی، ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق حکومت کی ہدایات پر گیس فراہمی کے اوقات کو تبدیل کیا گیا مذکورہ اوقات میں تمام علاقوں میں گیس مکمل دباؤ کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔

    ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مطابق موسم سرما میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

  • کراچی میں پانی کا ایک بار پھر بحران کا خدشہ، 84 انچ قطرکی پانی کی سپلائی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی

    کراچی میں پانی کا ایک بار پھر بحران کا خدشہ، 84 انچ قطرکی پانی کی سپلائی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطرکی پانی کی سپلائی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی۔

    باغی ٹی وی: جامعہ کراچی کے قریب بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن ٹوٹی جس کے باعث شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل ہوگئی،کراچی میں پانی کا ایک بار پھر بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یونی ورسٹی روڈ پر 84 انچ کی لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی پیر سے بند کردی جائے گی، ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 3 دسمبر کو متاثر ہو نے والی پانی کی لائن شہریوں کیلیے عذاب بن گئی-

    3 دسمبر کو ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 84 انچ قطر کی لائن کو 2مقامات سے پھاڑ دیا گیا تھا جس کے بعد شہر کا پانی بند کر کے 8 دن بعد واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام مکمل کیا تھا تاہم 24 گھنٹے بعد ہی ایک متاثرہ مقام سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا تھا لیکن واٹر کارپور یشن کی جانب سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے تاہم اب واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے جس مقام سے لائن میں رساؤ آرہا ہے اس کا مرمتی کام پیر سے شروع کیاجا ئے گا تاہم ایک بار پھر کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند کی جائے گی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 سے 72 گھنٹوں کیلیے پانی کی فراہمی بند رہے گی زیادہ علاقے جو متاثر ہوں گے ان میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا ، طارق روڈ، اولڈ سٹی ایریا ،لیاری، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی سمیت متعدد شامل ہے متاثرہ علاقوں کے مکین ہفتہ اور اتوار کو کا ذخیرہ کرلیں تاکہ آنے والوں دنوں میں پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا ہوگا ۔

    ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پائپ لائن ٹوٹنے سے شہر میں 250 ملین گیلن پانی کی یومیہ قلت ہےبی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے سبب 15دن میں تیسری بار لائن پھٹی ہے۔

    دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو خط لکھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہےترجمان کا کہنا تھاکہ بی آر ٹی تعمیراتی ٹیم کام کے دوران احتیاط برتے، پائپ لائن کے نقصان کے باعث پانی کی قلت سے شہر بھر میں مشکلات ہیں، رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹرزکی غفلت اورعدم تعاون کو حادثے کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ، پانی کی لائن کی مرمت اورترسیل بحال کرنے میں ساڑھے3کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یونیورسٹی روڈ پر84 انچ قطر کی مین لائن دو بار پھٹ چکی ہے جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

  • خالد مقبول صدیقی کا حکومت چھوڑنے کا عندیہ

    خالد مقبول صدیقی کا حکومت چھوڑنے کا عندیہ

    کراچی: وفاقی وزیر تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کورنگی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں”، ان کا یہ بیان وفاقی حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کراچی کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات اٹھائے اور کہا کہ "جب کراچی کو بائی پاس کیا گیا، تو پاکستان کی ترقی بھی بائی پاس ہو گئی۔” ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، اور اگر کراچی میں ترقی ہو گی تو پورا ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ "جو ادارے کراچی سے ختم کرنے کی سازش کی گئی تھی، وہ آج کسی صوبے میں نہیں، بلکہ بنگلہ دیش منتقل ہو گئے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کراچی کیمپس کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کراچی میں بھی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس ہونا ایک مثبت قدم ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ کپاس پاکستان کی سب سے اہم پیداوار ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں کپاس کی کمی ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ضروری خام مال نہیں مل رہا، جبکہ بنگلہ دیش کی گارمنٹس انڈسٹری دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ ایکسپورٹ کر رہی ہے۔ہ "50 سال کی تمام تر مشکلات اور پابندیوں کے باوجود کراچی چل رہا ہے، اور یہ صرف چل نہیں رہا بلکہ پاکستان کو چلا رہا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ "کراچی کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔”وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ "بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق سب جانتے ہیں، اور ان اداروں کا کام عوام تک براہ راست فائدہ پہنچانا ہے۔”

    خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ "فیصل واؤڈا ایم کیو ایم کے نمائندے نہیں ہیں، ان کی اپنی سوچ ہے اور ہماری اپنی سوچ۔” فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹرہیں۔جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں،ہ کراچی شہر کی تعمیر اور اس سے محبت کرنا ہوگی، جب تک خوشحالی کراچی میں نہیں آئے گی ملک خوشحال نہیں ہوگا، دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی، آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔

  • کراچی،بھارتی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی،بھارتی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارت کے مسافر بردار طیارے نےایمرجنسی لینڈنگ کی ہے،

    دوران سفر مسافر کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے بھارتی پرواز نے لینڈنگ کی،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، بھارتی ائیرلائن کی پرواز AI-201 دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی حالت اچانک خراب ہو گئی۔ جہاز کے عملے نے فوری طور پر متاثرہ مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاکہ اس کی حالت کو سنبھالا جا سکے، تاہم مسافر کی حالت بدستور خراب ہوتی گئی۔ طیارے کا عملہ مسلسل کوشش کر رہا تھا مگر مسافر کی حالت میں کوئی بہتری نہ آئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔بھارتی پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کی کہ طیارہ کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرے تاکہ مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ائیرپورٹ حکام نے پائلٹ کی درخواست پر فوری ردعمل دیتے ہوئے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    جیسے ہی اجازت ملنے کے بعد طیارے نے اپنے روٹ میں تبدیلی کی اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب رخ کر لیا۔ طیارہ بغیر کسی مزید دقت کے ائیرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ ائیرپورٹ پر موجود حکام اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر طیارے کے اندر جا کر مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے بعد میڈیکل ٹیم نے متاثرہ مسافر کو فوراً طبی امداد دی، جس کے بعد اس کی حالت میں کچھ بہتری آئی۔ مسافر کو ائیرپورٹ کے میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا تاکہ اس کی حالت کا مزید جائزہ لیا جا سکے۔ ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ مسافر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ،پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیرپورٹ حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی اور اس عمل کو انتہائی پروفیشنل انداز میں انجام دیا۔ بھارتی ائیرلائن کے عملے اور پاکستانی حکام کے درمیان اس تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان مثبت اشارہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    انڈیگو کا کمال،پروازوں میں تاخیر،مسافر 24 گھنٹے تک بے حال

    یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں بھی کھلنے کی امید

    پی آئی اے کی کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع

  • سندھ  میں 25 دسمبر کو  عام تعطیل کا اعلان

    سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی سے آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو کرسمس کے حوالے سے مسیحی ملازمین کےلیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات غیر آئینی قرار

    صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات غیر آئینی قرار

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 0.81 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 14 سینٹ اضافے کے ساتھ 73.66 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی فیوچر قیمت 6 سینٹ بڑھ کر 70.35 ڈالر ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی کے زیراثر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ 10 روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

    بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

    بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 77ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 4286روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 38 ہزار 169روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر کی کمی سے 2666ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5487 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 716 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

    کراچی فراہمی و نکاسی آب کیلئے 24 کروڑ ڈالر منظور

    سندھ حکومت ائیر ایمبولینس، مرٰیض سکھرسے کراچی منتقل

    محض شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا