Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 افراد گرفتار کر لیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کامیاب کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار کی.ملزمہ کرن زوجہ الطاف عادی جرائم پیشہ اور منظم گروہ کا حصہ ہے۔ملزمہ سے 25 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی جبکہ ملزمہ اس سےقبل بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر تصویر محل پولیس چوکی کی حدود 2 انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیے، کاروائی کے دوران ملزم محمد رئیس سے 1070 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد اسحاق سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی.ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو مزید تفتیش لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی خفیہ اطلاع پر ایریا 2/C لانڈھی میں مکان کی آڑ میں مین پوری کی فیکٹری پر کی ۔گھر میں تیار مین پوری لانڈھی و کورنگی کی دکانوں پرسپلائی کی جا رہی تھی۔چھاپے کے دوران ملزم محمد شاہزیب ولد محمد یعقوب گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم عادی منشیات فروش اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔فیکٹری سے 12 کلو چھالیہ اور کافی مقدار تیار مین پوری برآمد ہوئی.موقع سے ڈیجیٹل ترازو، بالٹی، ٹب، چونا اور 2000 سے زائد پیکنگ ریپر برآمد ہوئے اور ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ادھر کورنگی کے تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اندرون اولڈ دارالعلوم بستی میں کامیاب کارروائی کی،کارروائی کے دوران گٹکا ماوا ڈیلر/سپلائر 2 ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزمان علاقے میں مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت میں ملوث ہیں،ملزم اعظم ولد آصف اور سعید ولد سعید عالم سے 17 کلو مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا ،گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،8 افراد گرفتار، مقدمات درج

    عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

  • سوشل میڈیا  پر لوگ  جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

    سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکزی انتخابی دفتر پاکستان سے متصل سڑک پر سوشل میڈیا ٹیم سے منسلک ذمہ داران و کارکنان کا اِجلاس منعقد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کی پچھلے چالیس سالوں کی تاریخ انگنت نشیب و فراز سے عبارت ہے، روز اول کے مسائل اور موجودہ حالات میں مشکلات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں، کوٹہ سسٹم نافذ کرنے والوں کے خلاف ایم کیو ایم نے علم بغاوت بلند کیا مگر آج کوٹہ سسٹم اپنی مزید بدترین شکل میں موجود ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی جد و جہد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ایم کیو ایم کو اب اپنا فلسفہ پہنچانے کے لئے گھر گھر جانے کی ضرورت نہیں ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ اپنا جھوٹ بیچ رہے ہیں جس سے ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی کے اداروں پر اس سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ورغلایا مگر روزگار صحت تعلیم اور بنیادی عوامی مسائل سے متعلق کوئی گفتگو ان کے ٹرینڈز کا حصہ نہیں رہی، پورے ملک میں کس کو پتا ہے کہ حیدرآباد پکا قلعہ کے باہر اٹھائیس معصوم خواتین اور بچوں کی قبریں موجود ہیں؟ ایم کیو ایم تعصب و تضاد سے پاک سیاست کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، پیپلز پارٹی معاش تعلیم صحت ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں شہری علاقوں کے ساتھ تعصب برت رہی ہے پیپلز پارٹی کے رویّے کی وجہ سے دوسری قوموں کے لوگ ہماری نیتوں پر شک نہیں کریں ہم سب کو جوڑ کر رکھنے کی بات کرتے ہیں مگر مخصوص نام پر اگر ظلم روا رکھا جائے گا تو وہ بھی ناقابلِ برداشت ہوگا، سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کیا کراچی والوں کے لئے کبھی کوئی ٹرینڈ چلتا ہؤا دیکھا ہے؟ کیا لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے کوئی آواز اٹھتی ہوئی کبھی سنی گئی؟ سید مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی رہائی کے لیے اپنے صدر کو خط لکھنے والے کانگریس ارکان دو ماہ پہلے عالمی دہشت گرد نتن یاہو کے لئے تالیاں بجا رہے تھے، عمران نیازی کے برادرِ نسبتی گولڈ اسمتھ گذشتہ ماہ میں ٹویٹ کرتے ہیں کہ اسرائیل ہماری امیدوں کی آخری کرن ہے اور یہاں اُس کے بہنوئی کو مسلم امہ کا لیڈر ثابت کیا جارہا ہے،اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ میں سوشل میڈیا ہمارا ہتھیار ہے آج تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ہم اپنا سچ دُنیا کے سامنے لا سکتے ہیں ایم کیو ایم کا کارکن شہری علاقوں کی ہی نہیں بلکہ پُورے پاکستان کے مظلوم و مایوس عوام کی امید کی کرن ہے۔ سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تنظیمِ سے سیاست کا آغاز کرنے والی دُنیا کی واحد جماعت ایم کیو ایم ہے، آج بھی پکڑ دھکڑ کر کے نہیں بلکہ خود اپنی مدد آپ کے تحت تمام لوگ یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں نچلی سطح اور مڈل کلاس طبقے سے لوگوں کو ایوانوں میں بھیجنا بھی ایم کیو ایم کا ہی طرہ امتیاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنا بھی ایم کیو ایم کا خاصہ شُمار کیا جاتا ہے ایم کیو ایم کا کارکن تمام نامصائب حالات کو بھگت کر آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کو قابو میں لاکر ہم حقیقی جمہوریت کا راستہ ہموار کرسکتے ہیں، ایم کیو ایم کے آئینی مسودے کے نکات پر تمام جماعتیں متفق ہیں، تمام پاکستانیوں کو برابری اور شراکتی شمولیت کا حق دینے کا فارمولہ صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے۔ سینئر رہنماء انیس احمد قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحثیت کارکن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا نہایت ضروری ہے.

    وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، نواز شریف

    عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

  • کراچی:  ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،8 افراد گرفتار، مقدمات درج

    کراچی: ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،8 افراد گرفتار، مقدمات درج

    ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مختلف تھانہ جات کی گورنمنٹ سندھ احکامات ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کیں.

    رپورٹ کے مطابق گبول ٹاؤن تھانہ کی حدود میں پولیس کی فینسی نمبر پلیٹ پر موٹر سائیکل سوار 01 ملزم گرفتار کیا.ملزم محمد اقبال ولد طالب حسین کے موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں مقدمہ الزام نمبر 147/2024 بجرم دفعہ 188 ت پ درج کیا گیا۔ گبول ٹاؤن پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ پر موٹر سائیکل سوار 01 ملزم گرفتار کیا،ملزم عبد الرحمن ولد عمران حسین کے موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں مقدمہ الزام نمبر 148/2024 بجرم دفعہ 188 ت پ درج کیا گیا۔
    شاہرہ نور جہاں تھانہ کی حدود میں پولیس نے سندھ گورنمنٹ کی قانونی حکم کی خلاف ورزی پر 03 مختلف کارروائیاں کیں اور 03 ملزمان گرفتار کیے.1- علی فرحان ولد ایس ایم فریدہ2- شہریار ولد جاوید 3- آصف ولد افضل درج ذیل گاڑیاں قبضہ پولیس1- کار # BCA- 992 ٹیوٹا پریس سلور2- کار #BYL-373 سوزوکی سوفٹ 3- کار #BL-5323 ہنڈا BRV بلیک۔ درج ذیل مقدمات درج کیے گئے۔1- مقدمہ الزام نمبر 552/2024 بجرم دفعہ 279 ت پ2- مقدمہ الزام نمبر 553/2024 بجرم دفعہ 279 ت پ3- مقدمہ الزام نمبر 554/2024 بجرم دفعہ 279 ت پ.
    لیاقت آباد تھانہ کی حدود میں لیاقت آباد پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر گاڑی نمبر CW-1013 ہائی جٹ کو ٹیٹڈ گلاسز پر تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزم بنام سکندر علی ولد محمد اچہر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 555/2024 بجرم دفعہ 279 ت پ درج کیا گیا۔ ایف بی ایریا تھانہ کی حدود میں ایف بی ایریا پولیس کی فینسی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاسز پر کارروائی کرتے ہوئےکار نمبری BZX-461 ہنڈا کو فینسی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاسز پر تحویل میں لے لیا گیا۔ملزم بنام عمران ریاض ولد محمد ریاض کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 169/2024 بجرم دفعہ 188 ت پ درج کیا گیا . نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود میں دوران سنیپ چیکنگ ٹینٹڈ گلاسز کار نمبر ی APJ-806 میکر کلٹس برنگ سیاہ کو قبضہ پولیس میں لے لیا۔ملزم سفیان ولد عمران کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 647/2024 بجرم دفعہ188 ت پ قائم کیا گیا اور کار نمبری بالا کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ بلال کالونی تھانہ کی حدود میں دوران سنیپ چیکنگ ٹینٹڈ گلاسز کار نمبر ی BSU-630 میکر ہنڈا سٹی برنگ سفید کو قبضہ پولیس میں لے لیا۔ ملزم ساجد مئیو ولد محمد یعقوب مئیو کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 382/2024 بجرم 279 ت پ قائم کیا گیا اور کار نمبری بالا کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

    عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

    خیبر پختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری

  • عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو حکمرانوں نے اپنے ظلم و جبر سے یرغمال بنایا اور ملک کی دولت پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملک اور قومی وسائل پر قابض حکمرانوں سے نجات اور قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہمت کریں، آگے بڑھیں، پاکستان کا نام روشن کریں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت کراچی کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے لیے اتوار کے روز سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا اور عید گاہ گراؤنڈ گلشن ِ معمار میں بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں شرکاء سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا، کامیاب طلبہ و طالبات کو ویپ ڈیولپنگ، ویب ڈیزائننگ ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمزون سمیت مختلف آئی ٹی کے کورسز مفت کرائے جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی، متوسط اور غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ سال کے دوران بنو قابل پروجیکٹ کے ذریعے 50ہزارسے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں جو طلبہ ڈگری کورس کرنا چاہتے ہیں ان کو مفت ڈگری کورس بھی کروائیں گے اور ان کے روزگار کے لیے بھی سہولت اور معاونت کریں گے،بنو قابل 2.0,1.0 اور 3.0مکمل ہوچکے ہیں 4.0میں مزید 50ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائیں گے، کراچی کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ آفیسز بنانے جا رہے ہیں، 7نومبر کو لاہور میں نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام کریں گے،آئندہ 2سال میں 10لاکھ نوجوانوں کو کورسز کرائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نوجوانوں میں بڑا پوٹینشل ہے، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ملک کو اللہ تعالی نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے لیکن چند لوگ ان پر ناگ بن کر بیٹھ گئے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ظالمانہ معاہدہ کرنے والوں نے عوام کے پیسوں پر ڈاکا ڈالا، حکمرانوں نے ان کی سرپرستی کی، ہمیں مختلف محاذوں پر کام کرنا ہے، حکمرانوں سے بھی مقابلہ کرنا ہے، نوجوان تعلیم حاصل کریں اور آئی ٹی کورسز کرنے کے بعد دوسروں کو بھی سکھائیں، جتنی محنت ہمارا نوجوان ملک سے باہر کرتا ہے اس کی آدھی محنت پاکستان میں کریں ملک آگے بڑھے گا۔

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

    دادو کی7سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے ہسپتال منتقل

    وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، تجاوزات فوری گرانے کا حکم

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

  • روس نے پاکستان اسٹیل  قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

    روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

    گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہونا چاہیے روس نے پاکستان اسٹیل جیسا اہم صنعتی یونٹ قائم کرکے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ روس کے سفارتخانے میں یوم یکجہتی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور میزبان قونصل جنرل کراچی اینڈرے وی فیڈرآف نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ترکی،چین،ملیشیا،بنگلادیش،قطر،بحرین اور سلطنت آف عمان کے سفاتکاروں کے علاوہ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،سینٹ کے رکن سرمد علی، رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی مشیر وقار مہدی،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار،کلیم فاروقی، ڈی جی فارن افیئرز آفس عرفان سومرو، مرزا اشتیاق بیگ،پیپلزپارٹی ریسرچ کوآردینیشن سیل بلاول ہاس کی سینئر ممبر فیضان حسین سہروردی،پی ٹی آئی کے مصطفی کرانی، یوسف کرانی اور اعلی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں کیک کاٹا گیا اور روس کے فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس اہم ممالک ہیں روس کے قونصل جنرل کی کوشسوں سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ یوم یجہتی پر روس کے قونصل جنرل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔روس کے سرمایہ کار سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے وفود کے تبادلوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔میزبان روس قونصل جنرل فیدوروف نیکہا کہ عوامی اتحاد کا دن، ہر سال 4 نومبر کو روس کے عوام اپنی قوم کی بے مثال لچک کی یاد میں مناتے ہیں۔ روس پاکستان تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آندرے وی فیڈروف نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا تجارتی حجم ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام اراکین برابر ہیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او خطے کو استحکام فراہم کر رہا ہے اور یہ اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آندرے نے کہا کہ ”پیپلز یونٹی ڈی” وہ دن ہے جب ہمارا ملک راکھ سے اٹھا اور نام نہاد مصیبت کے وقت میں پولینڈ کے قابضین سے خود کو آزاد کرایا۔انہوں نے کہا کہ 16ویں صدی کے آخر اور 17ویں صدی کے آغاز میں روس نے سیاسی افراتفری، مغربی مداخلت، دھوکے بازوں، قحط اور دیگر بہت سے خوفناک واقعات کے ذریعے جدوجہد کی۔ ہماری تہذیب، ثقافت اور لوگ معدومیت کے دہانے پر تھے۔ اور اسی لمحے 1612 کے سال میں، ایک عام دکاندار کوزما منین اور ایک امیر ڈیوک دمتری پوزہارسکی نے عوامی رضاکار ملیشیا تشکیل دی جس نے روس کو اپنی حقیقی آزادی دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کی۔مصیبت کے اختتام پر ہماری قوم نے بہت سے قیمتی اسباق سیکھے جو نسل در نسل گزرتے چلے آرہے ہیں۔ سب سے پہلے، ایک اور خانہ جنگی اور اشرافیہ کی اندرونی کشمکش کے بجائے روسیوں نے ایک نئے زار میخائل رومانوف کو منتخب کرنے کے لیے تمام خطوں اور سماجی طبقات سے ایک جمہوری کونسل کو اکٹھا کیا، جس کے خاندان نے 300 سال سے زیادہ روس پر حکومت کی۔ پاکستان روس تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے آندرے وی فیڈروف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔روس اور پاکستان کے درمیان اعلی سطحی رابطوں کی سطح اور تعدد میں گزشتہ سال سے ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے، جب ہم نے روس پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی، روسی سی جی نے کہا اور مزید کہا کہ اس کی عکاسی خاص طور پر ہوئی ہے۔ 3 جولائی کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں، جس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک کے 18-19 ستمبر کو اسلام آباد کے دورے، یکم اکتوبر کو ماسکو میں روس پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری فورم کا بھی حوالہ دیا جس نے ہمارے اقتصادی تعاون کو ایک طاقتور تحریک دی، ایس سی او سربراہان حکومتوں کی میٹنگ۔ 15-16 اکتوبر کو اسلام آباد میں، جس کے سائیڈ لائن پر روسی حکومت کے سربراہ میخائل میشوسٹن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ ایجنڈے کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں روسی سینیٹ کی چیئر مین ویلنٹینا ماتویینکو نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان تمام ملاقاتوں کے نتیجے میں ہمارے تعلقات میں مزید پیش رفت ہو گی، ہماری بات چیت کے دوران جن منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وہ شکل اختیار کریں گے اور ہمارے تعاون کی حقیقی صلاحیت جلد ہی سامنے آئے گی۔

    دادو کی7سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے ہسپتال منتقل

    وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، تجاوزات فوری گرانے کا حکم

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی
    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

  • دادو  کی7سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے ہسپتال منتقل

    دادو کی7سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے ہسپتال منتقل

    دادو سے تعلق رکھنے والی 7سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ ہوا ہے۔

    بچی کے اہلخانہ نے بتایاکہ 7سالہ روشنی کو کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سیہون کے ڈاکٹروں نے بچی میں پولیو کا شک ظاہر کیا تھا۔ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار چائلڈ ہیلتھ کراچی میں بچی کا معائنہ جاری ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ7سالہ بچی روشنی کی ٹانگوں میں شدید درد ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ بچی کے والد وزیر بکیرو نے کہا کہ بچی کی ثانگیں کام بھی نہیں کر رہی ہیں، میری بچی کی زندگی بچائی جائے۔اہلخانہ نے سندھ حکومت اور محکمہ صحت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

  • وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، تجاوزات فوری گرانے کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، تجاوزات فوری گرانے کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیرو پوائنٹ نزد جام صادق پل سے کاٹھوڑ تک زیر تعمیر 889۔39 ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور پہلے سیکشن کے افتتاح میں رکاوٹ بننے والی کے الیکٹرک کی تنصیبات منتقل نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ ملیر ایکسپریس وے کے جام صادق پل زیرو پوائنٹ پہنچے تو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو، انجنیئر خالد منصور اور دیگر نے استقبال کیا۔جائزے کے دوروان وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر پل کے تیار کنارے سڑک پر پڑے ہیں اور پلرز پر نہیں چڑھائے گئے تاکہ سڑک تعمیر کی جاسکے۔انہوں نے وجہ پوچھی تو انہیں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے اپنی تنصیبات اب تک نہیں ہٹائیں جس کی وجہ سے سڑک کو پلرز پر کھڑا نہیں کیا جاسکا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر مسئلے کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ جب کے الیکٹرک کو تنصیبات کی منتقلی کےلیے ادائیگی کردی گئی ہے تو تاخیر ناقابل قبول ہے۔مراد علی شاہ زیرو پوائنٹ سے شاہ فیصل انٹرچینج پہنچے، راستے میں انہوں نے ملیر ایکسپریس وے کے کناروں پر تجاوزات کے متعلق ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کورنگی کو موقع پر طلب کرکے بازپرس کی کہ ان کی ناک کے نیچے غیرقانونی تجاوزات کیوں تعمیر ہو رہی ہیں؟و زیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری زمین کے ایک انچ پر بھی قبضے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے غیرقانونی تعمیرات اور ان کی دیواریں گرا کر انہیں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ پہلے حصے پر نومبر کے اواخر تک کام مکمل کرلیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورنگی کاز وے سے شاہ فیصل ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔ مراد علی شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شاہ فیصل سے قائدآباد تک بھی گئے اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے مکمل ہے تاہم قائد آباد انٹرچینج کا چھوٹا سا حصہ زمین خالی نہ کرائے جانے کے باعث تعطل کا شکار ہے۔جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ جب زمین خالی کرانے کےلیے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں تو زمین مالکان کو فوری ادائیگی کی جانی چاہیے تاکہ ایکسپریس وے کے دوسرے حصے کو بھی جلد سے جلد ٹریفک کےلیے کھولا جاسکے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ فیصل اور دیگر انٹر چینجز پر زیرتعمیر ٹول پلازے اور تکون پارکوں کا بھی جائرہ لیا۔انہوں نے علاقے کی خوبصورتی کےلیے پارکوں میں گھاس اور درخت لگانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ ملیر ایکسپریس وے کی سکیورٹی کےلیے چوکیوں کے قیام کا منصوبہ بھی تیار کریں۔یاد رہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے زیر پوائنٹ سے کاٹھوڑ تک 6 انٹرچینجز ہیں، 3 پل اور 5 وزن کے کمپیوٹرائزڈ کانٹے ہیں، منصوبہ 2025 کے آخر تک مکمل ہونا ہے۔

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

  • کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعات کلفٹن ساحل، کورنگی، پاک کالونی اور گولیمار کے علاقے میں پیش آئے۔پولیس کے مطابق سی ویو عبدالستار روڈ پر فائرنگ سے ارم نامی لڑکی زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کا واقعہ گاڑی کے اندرپیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں سوار تھی کے اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی ہوئی۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں عمر نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے، عمر زخمی لڑکی کا دوست ہے جسکا اسلحہ اور گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہے۔دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے جی پی او چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم عرف ٹانگہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ سو سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔زخمی ملزم کا گروہ چھ ملزمان پر مشتمل ہے ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال ڈیفنس سمیت بیشتر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ادھر رات گئے پاک کالونی میں شادی کی تقریب میں جھڑے پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت عامر امان اللہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے گولیمار سر سید کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم محمود زخمی حالت میں گرفتار ہوا، سرجانی ٹان سیکٹر سیون بی جمعرات بازار کے قریب عوام کے تشدد سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

  • کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن  40 سال بعد  تبدیل

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

    کراچی میں پانی کی فراہمی کے پرانے نظام کو جدت کی جانب لانے کی طرف اہم پیشرفت سامنے آگئی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 40 سال پرانی لائن کو تبدیل کردیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی فراہمی کی نئی لائن کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بھی ہمراہ تھے۔پانی کی فراہمی کی لائن نمبر پانچ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کی جگہ ساڑھے 4 کلومیٹر طویل نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔منصوبے پر 2 اعشاریہ 3 ارب کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو دس مرکزی لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم یہ لائنیں چالیس سال پرانی ہوچکی ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منصوبے کو کراچی میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

    کراچی میں جعلی/نقلی کولڈڈرنک تیار/سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

  • اردو کی نامور  گلوکارہ نیرہ  نور کا یوم پیدائش

    اردو کی نامور گلوکارہ نیرہ نور کا یوم پیدائش

    اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے

    نیرہ نور

    3 نومبر 1950 : یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. . ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کی نامور گلوکارہ نیرہ نور 3 نومبر 1950ء کو موجودہ ہندوستان کے آسام میں پیدا ہوئیں ان کا خاندان پیشہ ورانہ طور پر تاجر تھا جو امرتسر سے آسام کے شہر گوہاٹی میں آ بسا تھا نیرہ کے والد مسلم لیگ کے ایک فعال رکن تھے اور 1958ء میں یہ خاندان پاکستان کی طرف ہجرت کر آئے۔ 1971ء میں نیرہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سلسلہ وار کھیلوں کے لیے گیت گانے سے اپنے باقاعدہ فن کا آغاز کیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے٢ا بہت سے نامور شعرا جیسے میرزا اسداللہ غالب، ناصر کاظمی، ابن انشاء اور فیض احمد فیض وغیرہ کا کلام نہائت دلکش انداز سے گایا۔ جب کہ نیرہ نے دیگر مرد گلوکاروں جیسے کہ مہدی حسن، احمد رشدی و عالمگیر وغیرہ کے ساتھ دوگانے بھی گائے۔ نیرہ کل پاکستان محفل موسیقی میں تین سونے کے تمغے جیتیں، ٹی وی اداکار شہریار زیدی سے شادی ہوئی تھی، ان کو بہترین پس پردہ فلمی گلوکارہ کا نگار اعزاز بھی عطا کیا گیا تھا پاک و ہند میں غزل و شاعری کے دلدادہ لوگوں کے لیے نیرہ نے لاتعداد مشاعروں اور موسیقی کی محفلوں میں اپنی آواز سے شعروں کو زندگی بخشی، بہزاد لکھنوی ریڈیو پاکستان کے ایک نامور شاعر، مکالمہ نویس، گیت کار اور مصنف ہیں شاید کہ ان کے بہترین گیتوں میں بہزاد لکھنوی کی یہ غزل ایک شاہکار ہے جس کے گانے پر نیرہ نے بے شمار داد تحسین وصول کی ہے۔

    اے جذبہء دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آجائے
    منزل کے لیے دوگام چلوں ا ور سامنے منزل آجائے

    ان کی آواز میں ریکارڈ کی گئیں چند مندرجہ ذیل معروف غزلیں، گیت اور نغمے دیئے جا رہے ہیں

    رنگ برسات نے بھرتے کچھ تو (شاعر ناصر کاظمی)

    پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئے(شاعر ناصر کاظمی)

    اے عشق ہمیں برباد نہ کر(نظم :شاعر اختر شیرانی)

    جلے تو جلاؤ گوری ،پیت کا الاؤ گوری، ابھی نہ بجھاؤ گوری

    ۔ اب اسے بجھاؤ نہ (گیت: گیت کار ابن انشاء)

    روٹھے ہو تم کو کیسے منائیں پیا

    نیرہ ابن انشاء کی خاص انداز کی غزلوں اور نظموں کی مداح تھیں وطن کی مٹی گواہ رہنا(ملی نغمہ) نیرہ نور کی آواز میں یہ نغمہ کراچی سے خیبر تک سب سے زیادہ سنا جانے والا ملی نغمہ ہے ۔ 21 اگست 2022 میں ان کی وفات ہوئی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل: آغا نیاز مگسی