Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

    کراچی میں اپنے آپ کو سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا جعلی اہلکار گرفتار کرلیا گیا ۔

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو دورانِ اسنیپ چیکنگ روکا گیا تو ملزم اپنے آپ کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، جب ملزم سے مزید معلومات اور آئی ڈی کارڈ طلب کیا گیا تو ملزم بہانے بنانے لگا. ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی پر ایجنسی کے اسٹیکرز نمایاں تھے اور ملزم نے گاڑی کی نمبر پپلٹ بھی چھپا رکھی تھی، ملزم کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا، بعد از ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظکراچی :نوجوان کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی

  • کراچی :نوجوان کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی

    کراچی :نوجوان کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی

    کراچی میں بھی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شہری زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5 آئی میں پیش آیا جس میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق 22 سالہ زخمی عبداللہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نوجوان بہن کیساتھ جارہا تھا کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی کراچی کے علاقے ملیر میں گلے پر ڈور پھرنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک موٹو سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا۔اس واقعے کے بعد کھوکھراپار پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے متعدد لڑکوں کو حراست میں لے لیا تھا، پتنگ بازی کرنے والوں کے قبضے سے چرخیاں اور پتنگیں برآمد کرلی گئی تھیں۔

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

  • سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ حملہ کس میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مقف دیا کہ ملزمان کیخلاف استغاثہ ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے۔
    ملزمان کی بریت درخواستیں منظور کی جائیں۔ استغاثہ نے مقف اپنایا کہ مقدمے میں رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری، شاہ جہان عرف شٹن، ظہیر عرف فنٹر سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کا مقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 11 نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں پراسیکیوشن کے دیگر گواہوں کو بھی سمن جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    سیالکوٹ: ڈی پی او نے کاشف بٹ کو تھانہ کوتوالی میں ایس ایچ او تعینات کر دیا

  • پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی  آفیشل ویب سائٹ لانچ

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

    کراچی:پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی اے اے کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈ کواٹرز میں تقریب منعقد کی ،جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے کی۔

    جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئر پورٹس انجینئر صادق الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نامزد) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس عابد علی بھی موجود تھے۔

    آئی ٹی کے عہدیداروں نے ویب سائٹ کی اہم خصوصیات پر بریفنگ دی، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے ‘کلک’ سے ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر آن لائن کیا، ویب سائٹ پی اے اے کی ڈیجیٹل موجودگی اور عوامی رسائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    اسرائیلی وزیراعظم کی بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور

    گوجرہ: مسلح ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا

  • کراچی  پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ، 2 ملزم ہلاک 4 گرفتار

    کراچی پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ، 2 ملزم ہلاک 4 گرفتار

    کراچی کے علاقے نیو گولیمار پوسٹ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔دوسری جانب لانڈھی بابر مارکیٹ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ سینٹرل سر سید پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مین روڈ کلیانہ چوک سیکٹر 11-C/3 نارتھ کراچی کے پاس ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا ہے. مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا. بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا ولد محمد سلیم اور محمد عمر ولد محمد انیس کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین،1عدد جالی پستول اور 1 عدد موٹر سائیکل برنگ سیاہ اور 04عدد موبائل فون ایک ٹچ تین کی پیڈ برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا. موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا. ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے. ادھر تھانہ لانڈھی پولیس بابر مارکیٹ نزد الائیڈ بینک ملزمان اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے. 6 ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر علاقہ میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ملزمان موٹرسائیکل گشت پولیس ملازمان کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔گرفتار ملزمان علی اکبر اور سہیل نے پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے.ملزمان کے قبضے سے دو ضرب 30 بور پسٹل مع ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 2 موبائل فون ٹچ اسکرین بھی برآمد کیا گیا.ملزمان کا ڈکیت گینگ 6 ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔زخمی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام یاسر، ضامن، دلدار اور علی بتائے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی واردات میں مطلوب ہے۔ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے.

    ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ: 18 افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

  • کراچی چیمبر کا شرح سود میں نمایاں کمی پر زور

    کراچی چیمبر کا شرح سود میں نمایاں کمی پر زور

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے ستمبر 2024 میں افراط زر میں نمایاں کمی کے ساتھ 6.9 فیصد کی سطح پر آنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میں پالیسی ریٹ میں کم از کم 300 سے 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاوید بلوانی نے گزشتہ تین اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو بتدریج 22 فیصد سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے پر اسٹیٹ بینک کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں مسلسل دوسرے ماہ مہنگائی میں سنگل ڈیجٹ تک کمی دیکھنے میں آئی لہٰذا مرکزی بینک کو اب پالیسی ریٹ کو مزید جارحانہ انداز میں کم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر اب قابو میں ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کے ساتھ کم از کم 300 سی500 بیسس پوائنٹس کی پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار پر دباؤ کو کم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بہت ضروری ہے نیزکم شرح سود بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں ترقی کو تقویت بخشے گی جس میں حالیہ مہینوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2021میں جب مہنگائی کی شرح9.2فیصد تھی اٴْس وقت ملک میں پالیسی ریٹ صرف 7.25فیصد تھا لہذا کراچی چیمبر کا شرح سود میں جارحانہ انداز میں کمی کا مطالبہ بالکل جائز ہے کیونکہ اب مہنگائی کی شرح اور زیادہ کم ہوچکی ہے ایسے حالات میں پالیسی ریٹ کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لانا چاہئے۔

    جاوید بلوانی نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈیکس (ایل ایس ایم آئی) جنوری 2024 کے مقابلے میں جولائی2024 کے دوران 19.2 فیصد کم ہوا جس سے نجی شعبے کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی ہوتی ہے جس کی وجہ زیادہ شرح سود، قرضوں تک کم رسائی اور بہت زیادہ زرِ ضمانت کی شرائط ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں زرِ ضمانت کی مالیت قرضوں کا اوسطاً 153 فیصد سے زیادہ ہے جس نے نجی شعبے کی فنانسنگ کو مزید محدود کر دیا گیا ہے۔
    انہوں نے ورلڈ بینک کے تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں نجی شعبے کا قرضہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کم ترین سطح پر آ گیا ہے جو کہ 2023 تک جی ڈی پی کا صرف 12.0 فیصد تھاجبکہ بھارت کے نجی شعبے کو قرضے جی ڈی پی کا 50.1 فیصد، ترکی 50.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 37.6 فیصد ہے۔سرکاری اور نجی شعبے کے قرضوں کے درمیان بڑھتا ہوا فرق تشویش کا باعث ہے کیونکہ حکومت اور پبلک سیکٹر ادارے مجموعی طور پر 79.7 فیصد قرضے جذب کررہے ہیں جس کی وجہ سے نجی شعبہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ستمبر 2024 تک مجموعی قرضوں میں نجی شعبے کا حصہ کم ہو کر محض 20.3 فیصد رہ گیا جو مارچ 2022 میں 29 فیصد تھا جب پاکستان میں پالیسی کی شرح زیادہ سازگار تھی۔انہوں نے بنگلہ دیش کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہاں مالی سال 2024 کے دوران سرکاری شعبے نے مجموعی قرض کا صرف 22.4 فیصد حاصل کیا جس سے ان کے نجی شعبے کو پنپنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے مہنگائی پر تو کامیابی سے قابو پالیا ہے تاہم اس کی سخت مانیٹری پالیسی غیر متوازن قرضوں کا ماحول پیدا کررہی ہے جو طویل مدتی ترقی کے امکانات کو متاثر کر سکتی ہے۔مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے بلند شرح سود پر ملکی قرضوں پر انحصار بھی پاکستان کے ڈومیسٹک قرضوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔مالی سال2024 کے دوران حد سے زیادہ پالیسی ریٹ کی وجہ ملکی قرضوں پر مارک اپ4.8کھرب سے بڑھ کر7.2 کھرب تک جا پہنچا جو50.4 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

    سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

  • سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ  کتوں کا استعمال شروع

    سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لئے تربیت یافتہ K-9 کتوں کا استعمال شروع کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی صاحب سندھ اور ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی کی ہدایات پر بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام موچکو پولیس چوکی پر سخت ترین چیکنگ / ناکہ بندی کا عمل شروع کردیا گیا۔بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے لئے پولیس کے K-9 یونٹ کی خدمات خاصل کر لی گئیں۔
    تربیت یافتہ K-9 کتے موچکو پولیس چوکی پر تعینات کئے گئے ہیں۔تعینات تربیت یافتہ کتے بارود اور منشیات کی کھوج لگانے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔بلوچستان سے تمام چوٹی بڑی گاڑیوں کو کتوں کے ذریعے اسکین اور پروپر چیکنگ کے بعد کراچی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے موچکو چیک پوسٹ کا وزٹ کرکے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی کیماڑی نے چیکنگ پر تعینات عملے اور K9 ہینڈلز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انجینئر اور سول ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر بھی ایس ایس پی کیماڑی کے ہمراہ تھے۔موچکو چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں لینڈ کی پیمائش کی گئی اور موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ لائنز و دیگر انفرا اسٹرکچر کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

    بلاول ہائوس میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے تقریب میں کیک کاٹا گیا

    کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

  • معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

    معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

    کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قربان اللہ ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17A سے گرفتار کیا۔صفاک درندہ ملزم قربان دونوں بچیوں کو چیز کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔گرفتار ملزم قربان گاڑی میں بٹھا کر معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرتا رہا۔شاہ لطیف پولیس کو فوری اطلاع ملتے ہی صفاک درندے کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔صفاک درندہ گرفتار ملزم قربان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے آج ہی کراچی کی ضلعی عدالت نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم ارسلان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو اس کیس میں بدنیتی کے ساتھ پھنسایا گیا ہے، بچوں کے بیانات میں تضاد واضح ہے، مقدمے کے مطابق ملزم ارسلان 2 بچوں کو کیماڑی میں واقع اپنے آفس لے گیا، ملزم نے گن پوائنٹ پر بچوں کو برہنہ کرکے انہیں آپس میں بدفعلی کرنے پر مجبور کیا۔

    بلاول ہائوس میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے تقریب میں کیک کاٹا گیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عاطف خان کے خلاف مالام جبہ کرپشن کیس دوبارہ کھول دیا

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

  • بلاول ہائوس میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے تقریب میں کیک کاٹا گیا

    بلاول ہائوس میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے تقریب میں کیک کاٹا گیا

    میڈیا سیل بلاول ہائوس کراچی میں دیوالی تہوار کی مناسبت سے سادہ مگر پروقار تقریب میں میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کیک کاٹا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں پی پی پی منارٹیز ونگ کراچی ڈویژن کے ڈاکٹر راکیش ، وقاص شوکت اور سائیں بخش ڈھکن بھی موجود تھے۔تقریب میں پارٹی کی جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔شرکا نے قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔ سریندر ولاسائی نے کہا کہ قائدِ عوام نے اقلیتوں کو برابر کا شہری بنایا، شہید بی بی نے اعلی ایوانوں میں نمائندگی دی۔پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سے تقسیم ومنافرت کی سیاست کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستانی عوام کے حقوق و جمہوری آزادیوں کے تحفظ کی جدوجہد کے امین ہیں۔

    کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

  • کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی: بچوں سے بدفعلی، نازیبا ویڈیوز کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی کی ضلعی عدالت نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم ارسلان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو اس کیس میں بدنیتی کے ساتھ پھنسایا گیا ہے، بچوں کے بیانات میں تضاد واضح ہے، مقدمے کے مطابق ملزم ارسلان 2 بچوں کو کیماڑی میں واقع اپنے آفس لے گیا، ملزم نے گن پوائنٹ پر بچوں کو برہنہ کرکے انہیں آپس میں بدفعلی کرنے پر مجبور کیا۔اس میں کہا گیا کہ ملزم نے بچوں کی ویڈیو بنائی اور پھر خود بھی ان سے بدفعلی کا مرتکب ہوا، بچوں نے بعد میں مزاحمت کی اور ملزم کا موبائل فون لے کر وہاں سے بھاگ گئے۔دوران سماعت عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے ملزم کے موبائل فون کو کھولا، موبائل فون میں بچوں کی برہنہ ویڈیو برآمد ہوئیں۔عدالت نے کہا کہ ملزم کا جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے، یہ دو بچوں کا معاملہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کا ہے جہاں جنسی رجحان بڑھ گیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس مرحلے پر ملزم بالکل ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا، ملزم کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا