Baaghi TV

Category: کراچی

  • آزاد اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،بلاول بھٹو

    آزاد اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان اور دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے دنیا بھر بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں صحافیوں کے خلاف ہراسانی، تشدد اور ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کے لیے فوری انصاف کو یقینی بنا کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں سچائی اور دیانتداری کی قدر کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ معاشرے اور جمہوریت کی خدمت ہے، صحافیوں کے خلاف دھونس دھمکی اور تشدد بلاشبہ آزادیِ اظہار اور عوام کے حقِ معلومات پر براہ راست حملہ ہیں، آزاد صحافت ہماری اقدار کا مرکز ہے اور صحافیوں کا تحفظ غیر متنازع ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے صحافت کی آزادی کی حامی رہی ہے اور ہر قسم کی سینسر شپ اور جبر کے خلاف کھڑی رہے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک آزاد اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد رکھی اور آزاد صحافت کو جمہوریت کے لیے ضروری قرار دیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث مشعلِ راہ ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی صحافت کا دفاع کیا جائے، صدر مملکت آصف علی زرداری بدترین میڈیا ٹرائل کا شکارہونے کے باوجود ہمیشہ صحافت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیےمقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا نہایت ضروری ہےصحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

  • کراچی میں جعلی/نقلی کولڈڈرنک تیار/سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی میں جعلی/نقلی کولڈڈرنک تیار/سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی کےتھانہ منگھوپیر پولیس نے جعلی/نکلی کولڈڈرنک تیار/سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان بھاری تعداد میں تیار شدہ جعلی (نان رجسٹرڈ) کولڈڈرنک سپلائی کے لئے لےکر جارہے تھے۔پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ٹارگیٹڈ کاروائی کرکے سوزوکی میں سوار 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کی سوزوکی سے 120 کریٹ جعلی کولڈڈرنک، جعلی مونوگرام اور خالی بوتلیں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں صدیق ولد عمر غنی (ڈرائیور) اور حبیب اللّٰہ ولد بیت اللّٰہ خان شامل ہیں۔ واضح رہے مضر صحت کولڈ ڈرنک انسانی صحت کے لیے شدید خطرناک ہوتی ہے اور روزانہ اس کے نتیجے میں اموات رپورٹ ہو تی ہیں.

    سندھ میں مختلف آسامیوں پر آئی بی اے کے تحت ہونیوالے ٹیسٹ ملتوی

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

  • سندھ  میں مختلف آسامیوں پر آئی بی اے کے تحت ہونیوالے ٹیسٹ ملتوی

    سندھ میں مختلف آسامیوں پر آئی بی اے کے تحت ہونیوالے ٹیسٹ ملتوی

    سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹری اور آڈٹ کی آسامیوں پر آئی بی اے کراچی کے تحت اتوار 3 نومبر اور 4 نومبر کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹیسٹ پر حکم امتحانی جاری کردیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مشورے کے بعد یہ ٹیسٹ ملتوی کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے عہدے کیلئے 217 امیدوار، کنٹرولرز کےلیے 35 امیدوار، سیکریٹری کے عہدے کیلئے 27 امیدوار جبکہ گریڈ 17 کی آڈٹ آفیسر کی آسامی کیلئے 19 امیدوار میدان میں تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کی تقرری کے لیے ٹیسٹ لینے کا اصولی فیصلہ کیا تھا یہ ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کے تحت لیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے وزیرِ اعلی سندھ کو سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر 2023 کو سندھ میں تعلیمی بورڈز میں مذکورہ بالا عہدوں پر تقرری کے حوالے سے ایک سمری وزیرِ اعلی کو بھیجی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی نے چیئرمین، سیکریٹری، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور آڈٹ افسر کی خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے تلاش کمیٹی کے ذریعے اشتہار کی اشاعت اور اس کے بعد انتخاب کی اجازت دی تھی۔جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے چیئرمین، سیکریٹری، امتحانات کے کنٹرولر اور آڈٹ افسر کی خالی اسامیوں کا اشتہار دیا تھا لیکن ان عہدوں پر تقرری کے عمل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    پولیس اہلکار کے نجی سیل سے نوجوان بازیاب،دوران قید بد فعلی کی کوشش

  • کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہمایوں ساتھی سمیت گرفتار

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث مفرور اشتہاری مرکزی ملزم ہمایوں عرف مایا ساتھی اسد عرف برگر سمیت گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم مایا گزشتہ روز قبل نیو کراچی سیکٹر 6/B صدیق اکبر قبرستان کے قریب دوران ڈکیتی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوا جبکہ ملزم کے دو ساتھی مقابلے میں گرفتار کیے مقدمہ الزام 637/24 جرم دفعہ 353/324/34۔ملزمان صبح کے اوقات آفس دفتر اسکول کالج جانے والے شہریوں طالب علموں کو ہدف بنا کر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار مرکزی ملزم ہمایوں عرف مایا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو گینگ کو آپریٹ کرتا تھا گینگ کے کارندوں کو اسلحہ فراہم کرنا واردات کی جگہ کا تعین حصہ ہوٹل خالی پلاٹوں میں کرتا تھا۔ملزمان کو CCTV میں دیکھا جاسکتا ہے خواجہ اجمیر کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر دفتر جانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹا گیا جبکہ متاثرہ فیملی کو اسلحہ کے زور پر خوفو ہراس میں مبتلا کیا۔

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

  • میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انہیں روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور کسی بھی قسم کی ٹرانزٹ پر پابندی عائد کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئرکراچی نے حسرت موہانی کالونی، محمود آباد نالے، غوثیہ کالونی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے لہٰذا عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر کسی بھی غیرقانونی تعمیر، لیز اور دیگر معاملات میں شامل ہونے پر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، کے ایم سی کے جو ملازمین غیرقانونی کاموں میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں نوکری سے بھی برخاست کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز اپنے دفتر میں محکمہ کچی آبادی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی فراز انور شیخ اور متعلقہ تمام افسران نے شرکت کی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی 202کچی آبادیوں کے نقشہ جات بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں، پبلک پراپرٹی عوام کے لئے ہے اور اس سے متعلق تمام عمل شفاف ہونا چاہئے، نالوں پر کسی بھی قسم کی تعمیرات غیرقانونی ہیں انہیں فوری روکا جائے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچی آبادیوں میں کثیر المنزلہ عمارات، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز بنانا غیرقانونی ہے وہاں قانون کے مطابق صرف گرائونڈ اور ایک منزل ہی تعمیر ہوسکتی ہے، کچی آبادیوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں میں جو کچھ اس شہر کے ساتھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے اب مزید غیرقانونی کام برداشت نہیں کئے جائیں گے، شہر اور کے ایم سی کے مفاد میں کام کرنے والے افسران کا پورا ساتھ دیا جائے گا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایل جی اے 2013 کے تحت کے ایم سی کے پاس یہ اختیارات موجود ہیں کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کو منجمد کرے، جرمانے عائد کرے اور ان تمام تعمیرات کومسمارکرسکے، افسران ان اختیارات کو استعمال کریں اور ایسی تمام تعمیرات کو قائم نہ ہونے دیں جو غیرقانونی طور پر زیر تعمیر ہیں۔

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

  • خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 23 اکتوبر 2024 کو افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں رمشاء زوجہ شاہ رخ (زخمی)، علیزہ دختر شاہ رخ (زخمی) اور سبحان ولد شاہ رخ (جاں بحق) ہو گئے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی صاحب کی تشکیل کردہ ٹیم نے ایس ایچ او اورنگی کی سربراہی میں کارروائی کر کے ملزم سمیر علی ہاشمی ولد حیدر علی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سمیر متاثرہ فیملی (خاتون کے شوہر شاہ رخ) کے ماموں کا بیٹا ہے جس نے خاتون سے دست درازی کے دوران مزاحمت پر خاتون اور ان کے بچوں پر نائف بلیڈ اور بیٹری کے وار کر کے زخمی و جاں بحق کیا تھا۔واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 2024/577 متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج ہے، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے  جے یو آئی (ف) کے وفد  کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جے یو آئی (ف) کے صوبائی صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں سندھ کو درپیش اہم مسائل، پانی کی کمی اور سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس کے آغاز میں دونوں رہنماؤں نے آئین میں 26ویں ترمیم کی منظوری پر ایک دوسرے کی پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل رحمان کی سیاسی دانشمندی نے اسے ممکن بنایا بصورت دیگر حالات انکے برعکس تھے۔ اجلاس میں وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ اور وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے شرکت کی۔سندھ میں پانی کی شدید قلت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی نئے کینال کی تعمیر ممکن نہیں ہوگی۔یہ معاہدہ صوبے کے پہلے سے زیر آب وسائل کی نشاندہی کرتا ہے جس سے مزید کینالز کے منصوبوں کو غیر پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل رحمان کا آئین میں 26ویں ترمیم کی حالیہ منظوری میں سہولت فراہم کرنے پر ان کی سیاسی بصیرت کا شکریہ ادا کیا۔ جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں مولانا ہالیجوی اور راشد سومرو نے وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی اراکین کو پانی کی قلت پر آئندہ کثیرالجماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس کا مقصد پانی کی دستیابی پر موجودہ خدشات کو دور کرنا اور مجوزہ کینال منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے دعوت قبول کرتے ہوئے مزید کینالز نکالنے کے اپنی حکومت کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا اور یہ کہا کہ وفاقی حکومت کو پہلے ہی خطوط بھیجے جا چکے ہیں جن میں مجوزہ منصوبوں کا از سر نو جائزہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام متعلقہ فورمز پر اپنا مقدمہ پیش کر رہے ہیں اس امید کے ساتھ کہ وفاقی حکومت سندھ کی پانی قلت کی سنگینی صورتحال پر غور کرے گی۔ملاقات میں انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن کے کچے کے علاقوں میں جہاں ڈاکوؤں کے خلاف اہم آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آپریشن کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا لنجار کو ہدایت کی کہ وہ آپریشن کو تیز کریں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف برادری کی مزاحمت کو تقویت دینے کیلئے مقامی سیاسی جماعتوں اور دیگر اہم شخصیات کی حمایت حاصل کریں۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) دونوں رہنماؤں نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے، مزید ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کے اقدامات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور صوبے کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی مشترکہ کاوشوں کا اعادہ کیا۔

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

    کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ملی کتابیں، کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

  • کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مریض کو کامیابی کے ساتھ پیس میکر لگا دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج ہم اس قابل ہیں کہ کے آئی ایچ ڈی میں تقریباً تمام کارڈک پروسیجرز مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جن میں الیکٹیو پی سی آئی، پرائمری پی سی آئی، اینجیوگرافی شامل ہیں جبکہ نان انوویسیو ڈیپارٹمنٹ بھی مریضوں کو بھرپور خدمات فراہم کر رہا ہے، یہ سہولیات دس بارہ سال سے بند تھیں جنہیں دوبارہ شروع کرنے پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفعت اور ان کی ٹیم جس میں کارڈیولوجسٹس اور ڈاکٹرز شامل ہیں کو مبارکباد اور ستائش پیش کرتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہری اداروں کی ترقی و کامیابیوں کا سفر جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12 سال کے بعد دوبارہ پیس میکر لگانے کے آغاز پر اسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع غربی کے مکینوں کیلیے یہ بہت بڑی خوش خبری ہے کہ انہیں اپنی رہائش گاہ کے قریب دل کی بیماریوں کے علاج کی معیاری اور باکفایت سہولیات میسر آئی ہیں، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں نوجوانوں کو نرسنگ کی تربیت بھی سو فیصد اسکالرشپ پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس اسپتال کو سیٹلائیٹ کے ذریعے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے منسلک کیا گیا ہے جس سے یہاں علاج. معالجے کا نظام کافی حد تک بہتر ہو گیا ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی، اس موقع پر میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10 سے 12 سال کے بعد کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کیا گیا جسے اس کی اشد ضرورت تھی اور کامیابی سے علاج مکمل کر لیا گیا ہے اور پیس میکر لگنے کے بعد مریض صحت یاب ہے، یہ مشکل کام تھا اور اس میں خطرات بھی تھے تاہم الحمدللہ تمام پروسیجرز مکمل طور پر درست انداز میں کیے گئے جس کے لیے اسپتال کے تمام شعبوں نے سخت محنت سے کام کیا، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہم میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی صاحب کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے لئے شکر گزار ہیں، خاص طور پر میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شکریہ جنہوں نے غیر معمولی سپورٹ فراہم کی جس کی بدولت آج ہم کے آئی ایچ ڈی میں تقریباً تمام پروسیجرز کو غیر معمولی سپورٹ کے ذریعے انجام دینے کے قابل ہو گئے ہیں، مستقبل میں ہم اسی طرح آپ کے ساتھ کام کرنے اور کراچی کے لوگوں کومزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے طبی اداروں کو بہتر بنانے کے لیے اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پورا کریں تو ہر جگہ بہتری آ سکتی ہے.

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

    کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ملی کتابیں، کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنے گا

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

  • کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

    کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے۔صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کے مارے لوگ کراچی میں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

    کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ملی کتابیں، کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنے گا

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

  • کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ملی کتابیں، کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ملی کتابیں، کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی میں سرکاری اسکولوں کو فراہم کی گئیں کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹان میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیں۔کتابیں اور کاپیاں برآمد ہونے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے معاملے میں سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے۔درج مقدمے کے مطابق ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے، ملزمان سے برآمد کی گئی سرکاری کتابیں 11 مختلف مضامین کی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان محمود آباد، ملیر اور کورنگی میں دکانداروں کو یہ کتابیں اور کاپیاں فروخت کرتے تھے۔

    کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنے گا

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار

    کراچی: سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار