Baaghi TV

Category: کراچی

  • اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف  پولیس کا کریک ڈاون جاری

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس شیشو ں اور سندھ عارضی ایکٹ کے خلاف ساؤتھ زون پولیس کا سخت کریک ڈاون جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ساؤتھ زون پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹس پر کریک ڈوان کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 418 گاڑیوں اور 517 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔240 گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ و ٹینٹڈ گلاسسز کو ریمو کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 43 بیلو لائٹس کو ریمو کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 77 مقدمات درج کیے گئے۔دس افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا اور 7 گاڑیوں کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا۔ گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کی ھدایات پر ساؤتھ زون پولیس نے سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے 177 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف 64 مقدمات درج کئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کا مقصد شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

    لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

  • لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

    لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

    محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، حکومتِ سندھ نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علومکے باہمی تعاون سے مویشیوں کی افزائش میں ترقی کے لیے ایک لیبارٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت جینیاتی انتخاب کے ذریعے مویشیوں کی اقسام کو بہتر بنانے کے لیے جینومکس کا استعمال کیا جائے گا، جس سے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔یہ فیصلہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیرِ اعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم، سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نظیر حسین کھولڑو، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور سینئر ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منصور نے شرکت کی۔اس اجلاس کے دیگر شرکا میں سندھ حکومت سے ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، ڈاکٹر عبداللہ سیتھر، بین الاقوامی مرکز سے پروفیسر ڈاکٹر عابد علی، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، پروفیسر ڈاکٹر شبانہ سمجی، پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الحق، ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈاکٹر عمران ملک، ڈاکٹر شکیل احمد و دیگر شامل تھے۔اجلاس میں سید نجمی عالم نے کہا کہ غذائی تحفظ کے لیے نسل کی بہتری پر زور دینے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا اس تعاون کا مقصد آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے فریم ورک میں ویٹنری ادویات، ویکسین اور متعدی امراض کی نگرانی کے معیار کی یقین دہانی کو شامل کرنا ہے۔
    ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے آئی سی سی بی ایس کے ایس ایف ڈی ایل کے اعلی معیار کو سراہا جو صحت کے مسائل کے لیے سستا اور موثر حل فراہم کرتا ہے۔پروفیسر عطا الرحمن نے ادارے کی کارکردگی پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی، انھوں نے کہا سندھ حکومت اور تحقیقی ادارے کے درمیان موثر شراکت موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی کامیابی اور ترقی ادارے کے تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔
    پروفیسر شاہد منصور نے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ نسل کی شناخت اور انتخاب کو بہتر بنانے کے لیے سندھ لیبارٹری برائے لائیو اسٹاک جینومکس قائم کی جائے۔اجلاس کے دوران لیبارٹری کے قیام کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ویٹرنری دوائیوں کے معیار کی یقین دہانی اور ایک ون ہیلتھ لیبارٹری کے قیام کے لیے مزید ایم او یو کی بھی منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد جراثیم کی جینومکس پر توجہ مرکوز کرنا ہے، وفد نے آئی سی سی بی ایس کی مختلف تحقیقی سہولیات کا دورہ کیا اور سندھ میں تحقیق، صحت اور زراعت کے شعبوں میں مرکز کی خدمات کو سراہا۔ آئی سی سی بی ایس کو علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم اثاثے کے طور تسلیم کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 46ویں اجلاس میں این ای ڈی سائنس و ٹیکنالوجی پارک کیلیے 17 منزلہ عمارت کی تعمیر، صنعتوں کو پانی کی سپلائی کیلیے ویسٹ کراچی واٹر ری سائیکلنگ پروجیکٹ 1، ڈی ایچ اے اور صفورہ کو پینے کے پانی کی سپلائی کیلیے کھارے پانے کو میٹھا بنانے کے پلانٹ لگانے،ملیر ایکسپریس وے کے کاٹھوڑ انٹرچینج کو چھہ رویہ کرنے اور گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیر کیلیے دو ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، ضیا لنجار، سردار شاہ، علی حسن زرداری، جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری آصف حیدر اہ، اراکین اسمبلی غلام قادر چانڈیو، قاسم سومرو، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم ششاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، سیکریٹری اسکول تعلیم زاہد عبداسی، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔این ای ڈی سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ منصوبہ کویتی کمپنی کے ساتھ دونوں حکومت کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت سندھ پہلے سے ہی ایک ارب 70 کروڑ روپے حکومت سندھ کے حصے کے طور پر منظور کر چکے ہیں۔ اکتوبر 2024 میں فضائی سروے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گراؤنڈ فلور سے اوپر 218.3 فٹ اونچی عمارت کی تعمیر کا این او سی جاری کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق کی کہ عمارت پر پانی کے ٹینک، اشتہاری بورڈ، انٹینا یا چھت پر دوسری کسی تعمیر سے طیاروں کی سیفٹی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی پی یونٹ کو نومبر 2024 کے ا?خر تک ٹھیکے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تاکہ تعمیراتی کام کا ا?غاز کیا جاسکے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ منصوبے کی دو سال میں تکمیل چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این ای ڈی کی حدود میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت سے بننے والا یہ پاکستان کا پہلا مکمل آئی ٹی پارک ہوگا۔ منصوبے میں بیسمنٹ اور 20 منزلیں شامل ہوں گی۔ پارک میں ٹیکنالوجی کمپنیوں، بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوںِ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں ، تحقیقاتی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو سب لیز پر دیے جائیں گے۔ عمارت میں ا?ڈیٹوریم، تمام سہولیات سے ا?راستہ کام کرنے کی جگہ، ہائی اسپیڈ کنیکٹویٹی ، تحقیقاتی لیبارٹریاں، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز، کیفے اور بہت کچھ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کرایہ داروں کے مالی فوائد کیلیے پارک کو ایس ٹی زیڈ اے سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا درجہ دلایا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کویتی کمپنی نے حکومت سے حکومت انتظامات کے تحت ری سائیکلنگ پروجیکٹ لگانے اور اسے چلانے کیلیے اظہار دلچسپی جمع کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کمپنی نکاسی کے پانی کی ٹریٹمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتی ہے جس سے منصوبے کی کامیابی میں مدد ملے گی۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سائیٹ کی صنعتوں کو ری سائیکل پانی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات، صنعت اور پی پی پی یونٹ کو منصوبہ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تاکہ کام کا فوری آغاز کیا جا سکے۔ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ منصوبہ ایم 9 موٹروے پر کاٹھوڑ انٹرچینج سے 500 میٹر پہلے ختم ہوگا جس میں فی الحال ایک لین پر مشتمل دو رویہ راستہ ہے۔
    چھ رویہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے دو رویہ کاٹھوڑ انٹر چینج پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ ان رکارٹوں اور ا?پریشن ایشوز کو حل کرنے کیلیے یہ ضرورت ہے کہ کاٹھوڑ انٹرچینج کو توسیع دے کر دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ اضافی ٹریفک کو بلا رکاوٹ گذارا جا سکے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ساؤتھ زون کے حکام سے بات کی گئی تھی اور فریقین نے انٹرچینج کو ایم 9 موٹروے کے چھ رویہ اںٹرچینجز کے کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے تکنیکی جائزے کیلیے ایک کنسلٹنٹ مقرر کرنے محکمہ بلدیات کو ضروری دستاویزات این ایچ اے کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ ایم 9 پر نیو کاٹھوڑ انٹرچینج کی تعمیر اور توسیع کیلیے عام معلوماتی خاکہ، نقشہ، ڈیزائن کی ڈرائنگ اور تخمینہ پیش کرے۔ یاد رہے کہ ملیر ایکسپریس وے تین رویہ ہائی اسپیڈ روڈ ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کورینگی کریک میں ڈی ایچ اے ایوینیو سے کاٹھوڑ کے قریب ایم 9 کراچی حیدرآباد موٹروے پر ختم ہوگا۔یہ 39 کلومیٹر طویل ہوا۔ کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے بارے میں اجلاس کو یتایا گیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپورشین کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلیے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت سے منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ پی پی بورڈ کے 40 ویں اجلاس میں منصوبے کے اسٹرکچر کی منظوری دی گئی تھی اور سرمایہ کاری کی تلاش شروع کی گئی تھی۔یہ منصوبہ ڈیزائن کرو، بناؤم سرمایہ لگاؤم چلاؤ اور حولے کرو ماڈل کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کو زیادہ گنجائش (46 ایم جی ڈی سے زیادہ) کا پلانٹ لگانے کی اجازت دی گئی ہے اور اضافی پانی وہ بوتلوں میں بند کرکے فروخت کرسکتے ہیں۔ اس حکمت عملی کے تحت منصوبے کی کامیابی اور مجموعی ٹیرف میں کمی ہوگی۔ کویتی کمپنی نے پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت سے حکومت معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ بلدیات، واٹر بورڈ اور پی پی پی یونٹ کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو شروع کیا جاسکے۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ڈی ایچ اے حکام میٹھا پانی خریدنے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیر کا ا?غاز اگست 2020 میں ہوا۔پل 12.2 کلومیٹر طویل ہے اور 5.87 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دیگر تفصیلات کے مطبق گھوٹکی سے 10.4 کلومیٹر(50 فیصد) مکمل کرلیا گیا ہے۔ کندھ کوٹ سے 8.34 کلومیٹر (74 فیصد) اور ٹھل لنک روڈ سے ساڑھے 4 کلومیٹر (81 فیصد) مکمل کرلیا گیا ہے۔ گھوٹکی میں پل کو جانے والا سیکشن 1 روڈ مجموعی طور پر 50 فیصد جس میں کینال پل اور زمین دوز نالوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔18 جولائی 2023 کو معطل ہونے والی تعمیری سرگرمیاں 2 مئی 2024 کو شروع کردی گئی تھیں۔ دریائے سندھ کے پل کے سیکشن 2 پر کام 87۔5 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ دریائی علاقے میں 729 پشتوں میں سے 235 ، 729 شافٹ میں سے 216 اور 244 ٹرانسوم میں سے 66 لگادیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ ضیا لنجار نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ 6 پولیس چوکیاں کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع پولیس کے حوالے کی جاچکی ہیں۔ساتویں اور آٹھویں پولیس چیوکی کی تعمیر کا کام جاری ہے اور رینجرز بیرک پلیٹ فارم مکمل کرلی گئی ہے۔ اس وقت باؤنڈری وال پر پتھر کی مسہری کا کام جاری ہے۔ پل کے سیکشن 3 پر کنڈھ کوٹ سے پل کو جانے والے راستے کا کام 74 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ روڈ کی مضبوطی کا کام 83 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کینال کے پل کی زمین دوز نالیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ٹھل لنک روڈ 81 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پل کو این 85 اور این 55 موٹرویز سے جوڑنے کا این او سی جاری کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی پی پالیسی بورڈ کی مشاورت کے بعد اضافی تعمیر کیلیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

  • سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈہو ، رینجرز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جب کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے وڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش جیسے اہم مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے دوران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے محکمہ داخلہ کو اس کے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے اور قانون و امن عامہ کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ میڈیا میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش کے متعلق ایک مہم چلائی جائے جس میں عوام کے لئے واضح ہدایات ہوں۔اس کے علاوہ، چیف سیکریٹری نے محلہ سطح پر مثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو کمیونٹیز سرویلنس کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیونٹی واچ گروپ بنانے کی تجویز دی گئی جس میں تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے جو مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

  • ایم کیو ایم کے دفتر  میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں مسٹر یونیورس کے مقابلے میں گولڈ میدل جیتنے والے رمیز ابراہیم کی آمداور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں رمیز ابراہیم کا کہنا تھا کہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مسٹر یونیورس کا مقابلہ امریکہ میں منعقد ہوا جس میں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے ملک کے نام کیا۔ سینئر رہنماؤں سید مصطفی کمال، انیس احمد قائم خانی نے انہیں مقابلے میں ملک کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کراچی کے نوجوان زندگی کے ہر میدان میں اپنے ملک کا لوہا منواتے ہوئے نظر آتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ مقابلے میں ملک کے ساتھ کراچی کی بھی نمائندگی کرکے دنیا کو بتادیا کہ کراچی کے نوجوان اسپورٹس میں بھی کسی سے کم نہیں، اگر ہمارے نوجوان کو بہتر تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ اس ہی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔سینئر رہنماء سید مصطفی کمال نے رمیز ابراہیم کو مسٹر یونیورس کا مقابلہ جیتنے پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین اور انچارج سی او سی فرقان اطیب بھی موجود تھے۔

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

  • جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی جانب سے سندھ کے پانی پر ڈاکے اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں باب الاسلام کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی، سندھو دریا پر ارسا اکارڈ میں تبدیلی کرکے کینال بنانے کی سازش اور سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھو دریاء پر سندھ کا حق ہے کوئی بھی ڈیم یا کینال سندھ کی اجازت کے بغیر نہیں بن سکتے اس سلسلے میں جید علماء کرام کی کالاباغ ڈیم کے خلاف فتویٰ موجود ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے 16 نومبر کو کراچی میں سندھ کے پانی پر ڈاکے اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں جے یو آئی کی ایک کمیٹی جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے، صوبائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالاباغ ڈیم سمیت سندھو دریا پر کینال بنانے کے خلاف ایک جید علماء کی جانب سے غور کے بعد فتویٰ جاری کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28 نومبر کو سکھر میں ہونے والی باب الاسلام کانفرنس ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دی گی، اس سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں صوبائی رہنما 10نومبر کو قمبر شہداد کوٹ، 13 نومبر کو شکارپور، 14 نومبر کو خیرپور میرس، 17 نومبر کو کندھکوٹ، 18 نومبر کو سکھر، 19 نومبر کو گھوٹکی، 20 نومبر کو جیکب آباد اور 21 نومبر کو لاڑکانہ اضلاع کا تفصیلی دورے کریں گے، اجلاس میں سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا میر محمد میرک، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مولانا عبدالمالک ٹالپر، ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، مولانا محمد اسحاق لغاری، مولانا محمد غیاث، محمد سلیم سندھی، حاجی محمد رفیق سومرو اور مولانا عبد الحمید مہر نے بھی شرکت کی۔

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

  • معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں جو 40 سے 45 ڈگری کی گرمی میں بھی گھنٹوں کھڑے ہوکر ڈیوٹی کرتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں توجہ دلا نوٹس پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، لیکن محکمے کو الزام نہیں دینا چاہئے ، کراچی میں ماضی میں ٹریفک پولیس کے جوانوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا تھا ، ٹریفک پولیس کے اہلکار جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کرتے رہے ، کسی بھی معاملے میں پورے محکمے کو مورد الزام ٹھہرانے سے پورا محکمہ ڈی مورلائز ہوجاتا ہے ۔کم عمری میں گاڑی چلانے پر یکم جنوری سے 30 اکتوبر تک 304 چالان ہوئے ہیں جن سے 9 لاکھ 12 ہزار روپے حکومت نے چالان کے مد میں وصول کئے ہیں ، ڈرائیونگ لائنسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 1860 لوگوں کو چالان کیا گیا، 37 لاکھ 20 ہزار چالان کے مد میں وصول کئے گئے ، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 60 چنگچی رکشہ چالان ہوئے ، جن سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کی جاتی ہے ، اضافی کرایہ وصول کرنے پر بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکومت کی جانب سے چنگچی رکشہ پر پابندی ہے، عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کی وجہ سے وہ شہر میں چل رہی ہیں ۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسمبلی ممبران کورٹ میں فریق بنیں اور پوچھیں کہ جب حکومت کی جانب سے پابندی لگا گئی ہے تو پھر یہ میٹروپولیٹن شہر میں چنگچی رکشہ کیوں چل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کل بچے گاڑیاں چلا رہے ہیں، اس ضمن میں سب سے بڑی ذمہ داری والدین کی ہے، ہم کیوں آنکھیں موند کر بیٹھے ہیں، اگر کسی بچے سے کوئی حادثہ ہوتا ہے تو وہ قتل شمار ہوگا ، معصوم بچوں کو چابی دینے سے ہونے والا حادثہ قتل کے زمرے میں آتا ہے ۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمیں احساس کرنا چاہئے کہ ہم کس قدر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، کراچی شہر میں کار شو رومز والوں کی گاڑیاں روڈ پر کھڑی ہیں، سنگل روٹ چلتے ہیں، ٹریفک پولیس والے ان کو کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ، حکومت اگر سختی کرتی ہے تو تمام ایسو سی ایشنز جاگ جاتی ہیں کہ ہم ہڑتال کریں گے، تمام اسمبلی ممبران اپنے اپنے حلقے میں پیغام پھیلائیں کہ اس طرح نہ کریں ، ہم سب نے مل کر اس کو ٹھیک کرنا ہے، ذمہ داری حکومت کی ہے، لیکن فرض ہم سب کا ہے ۔

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

  • سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے بارڈر سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا .

    وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا۔بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاونٹرز پر لگائی جائیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک سے مسافروں کی موثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی.یہ اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے امیگریشن عمل کو تیز کرنے کیلئے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سہولت کیلئے ای گیٹس کی تنصیب کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔اس تناظرمیں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
    مذکورہ درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں، ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کئے جائیں گے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی۔مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہوں گےاس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کیلئے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔بعدازاں بتایا گیا تھا کہ ملک کے ائیر پورٹس پر ای گیٹس تنصیب کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاتھا اور منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی بین الاقوامی ائیرپورٹس پرتیزترین امیگریشن کے منصوبے "ای گیٹس” نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاتھا۔ ای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں 10 اکتوبرتک توسیع کردی گئی تھی اور اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نے ٹینڈر تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

    ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

  • گوانتاناموبے جیل میں 21 برس قید رہنے والاعبدالرحیم ربانی کراچی میں چل بسا

    گوانتاناموبے جیل میں 21 برس قید رہنے والاعبدالرحیم ربانی کراچی میں چل بسا

    امریکی جیل گوانتا ناموبے سے گزشتہ برس رہا ہونے والے کراچی کے شہری عبدالرحیم ربانی وفات پا گئے ہیں

    عبدالرحیم ربانی اور انکے بھائی کو گزشتہ برس ماہ فروری میں گوانتا ناموبے جیل سے رہائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا ، عبدالرحیم غلام ربانی اور محمد احمد غلام ربانی دونوں امریکی جیل میں قید تھے، کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں کو 2002 میں امریکا نے گرفتار کیا تھا، عبدالرحیم غلام ربانی اور محمد احمد غلام ربانی پر القاعدہ کے اہم رہنماؤں کی مالی اور سفری سہولت کاری کا الزام تھا۔امریکی حکام نے دونوں بھائیوں پرنائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے لیے کام کرنے اور پاکستان میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا ،بعد میں سامنے آنے والی جائزہ رپوٹوں سے معلوم ہوا کہ وہ القاعدہ کے آپریشنل منصوبوں کے بارے لا علم تھے، محمد احمد غلام ربانی اور عبدالرحیم غلام ربانی تقریبا بیس سالوں سے زیادہ عرصے سے گوانتانامو میں قید رہے،2004 میں انہیں گوانتانامو کے قید خانے منتقل کیا گیا تھا،

    سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عبدالرحیم ربانی کی وفات پر ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں کہا ہے کہ گوانٹاناموبے میں بے گناہ 21 سال قید گزارنے والے عبدالرحیم ربانی کراچی میں انتقال کر گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، دو بھائیوں،عبدالرحیم ربانی اور احمد غلام ربانی کو جس میں ایک شیف اور دوسرا ٹیکسی ڈرائیور تھا 2002 میں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔امریکہ نے پہلے بدنام زمانہ جیل بگرام میں ان پر 3 سال بدترین تشدد کیا اور پھر 18 سال گوانٹاناموبے میں قید رکھ کرتشدد سے گزارا۔کلائیو سٹیفورڈ اسمتھ نے پروبونو ان کا کیس لڑا اور میں نے سینیٹ آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے سامنے،چاہئے تو یہ تھا کہ ریاست اور ریاستی اہلکار ان سے معافی مانگتے ،حتی الوسع ان کی تلافی کو کوشس کرتے،الٹا امریکہ نے ان 2 بے گناہ بھائیوں کے لئے جو لاکھوں ڈالر زرتلافی حکومت پاکستان کو دی تھی وہ بھی ان کو نہیں ملی۔اور کراچی میں بڑی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔حکومت پاکستان نے ان کو قومی شناختی کارڈ بھی جاری نہیں کیا حالانکہ اس ایشو کو میں نےسینیٹ میں بار بار اٹھایا لیکن اس کے باوجود ان کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کیاگیا،یہاں پر آئی ایم ایف کے من پسند دوہری شہریت کے حامل اشرافیہ کو گھنٹوں میں شناختی کارڈ جاری ہوجاتا ہے اور وہ وفاقی وزیر بن جاتے ہیں لیکن عبدالرحیم ربانی جیسے مظلوموں کو نہیں، اب وہ اللہ کے حضور پہنچ گئے ہیں جھاں حقیقی انصاف ہوگا۔اللّٰہ انکی تکالیف کو آخرت میں ان کیلئے باعث اجر بنائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • سندھ کا پانی کسی صورت  چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

    سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

    پیر صاحب پگارا نے کہاہے کہ ارسا ایکٹ میں ترامیم اور دریائے سندھ سے مزید6کینال نکالنے اور سندھ کا پانی کسی صورت میں چوری کرنے نہیں دیں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر صاحب پگارا نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت کراچی کے پینے کا پانی کم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، اور میں سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ بچا مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا ، جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد جی ڈی اے کی تنظیم سازی ڈویژن ، ضلعی اور مرکزی سطح پر کی جائے گی ، اجلاس میں شرکا نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو وفاق کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ، اجلاس میں شرکا نے حقیقی جمہوریت قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات جعلی اور فارم 47 کے تحت تھے جن کو مسترد کرتے ہیں ، جی ڈی اے کے اجلاس میں جعلی اسیمبلی کے وسیلی پاس کی گئی 26 آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ، اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی ، محمد علی درانی ، سید مظفر حسین شاھ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم ، غلام مرتضی جتوئی ، سید زین شاھ ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، سید راشد شاھ ، سردار عبدالرحیم ، ایاز لطیف پلیجو ، سائرہ بانو ، حسنین مرزا اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے مزید کہا کہ ملکی جمہوری سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رہے گے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے حاصلات کے لیے عوام کو جاگنا ہوگا اور جی ڈی اے سندھ کے عوامی مسائل کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے ، اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور صحافیوں سے ہونیوالے زیادتیوں کی مذمت کی گئی اس موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد علی درانی نے اجلاس کے شرکا کو وفاق میں ہونیوالے سیاست سے آگاہی دی۔

    عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

    وزیراعلی سندھ کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ