Baaghi TV

Category: کراچی

  • عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، نجمی عالم

    عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، نجمی عالم

    صوبائی مشیر برائے ماہی گیری و لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ ہمیں سندھ کے غریب عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور ڈاکٹرز اپنی خدمات صرف ان کیلئے وقف کرنا ہونگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے دفتر میں سندھ کے تمام اضلاع میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک اینیمل ہسبنڈری کے ساتھ کارپٹ ویکسین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے صوبائی مشیر کو سندھ کے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے گزشتہ بارشوں میں رین ایمرجنسی کیمپوں میں استعمال ہونے والی ویکسین، اسپتال اسٹرکچر اور ویکسین کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ویٹرنری ہسپتال کی عمارتوں اور سولر تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز ارسال کریں تاکہ ہم محکمہ لائیو سٹاک میں آئندہ نئے پراجیکٹس سے انہیں یہ سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کریں۔

    صوبائی مشیر نے کہا کہ ہمیں 20 جانور رکھنے والے سندھ کے مویشی فارمز کی رجسٹریشن کا کام کرنا ہے تاکہ ہم ان کے جانوروں کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو مویشیوں کے چارے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے جس سے دودھ اور گوشت میں اضافہ ہوگا۔

  • ربیع الاول: مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    ربیع الاول: مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    کراچی: ایس پی گلشن سید عبدالرحمٰن کی زیرِ صدارت عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں اہلِ سنت والجماعت کے علماء کرام، جلوسوں کے منتظمین اور گلشن ڈویژن کے افسران نے شرکت کی۔علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین نے اپنے اپنے سیکیورٹی مسائل سے ایس پی گلشن کو آگاہ کیا۔ایس پی گلشن نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ماہِ ربیع الاول کے جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ایس پی گلشن نے میٹنگ کے شرکاء کو یقین دلوایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس چوبیس گھنٹے آپ سے رابطے میں رہے گی۔

  • جے یوپی کے سابق صدر صوفی حنیف انتقال کرگئے

    جے یوپی کے سابق صدر صوفی حنیف انتقال کرگئے

    جمعیت علمائے پاکستان نیوکراچی کے سابق صدر صوفی حنیف سروری انتقال کر گئے ۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے ۔ صوفی حنیف سروری کی نماز جنازہ جامع مسجد فاروق اعظم گودھرا کالونی نیوکراچی میں ادا کی گئی اور تدفین نیوکراچی قبرستان میں انجام پائی ۔

    باغی ٹی وی: جنازے میں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی، قاری شمیم الدین،شیخ فیروز کولیا اور دیگر رہنماوکارکنان سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دریں اثنا جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاری خلیل احمد نورانی ، نائب صدر مفتی محمد زبیر عامر گیلانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری احمد بن عبداللہ ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم آرائیں ،سمیع شیخ ،سید عمران حسین، سید شبیر شاہ، ملک شکیل احمد ، ڈاکٹر طلحہ قادری، اویس قادری، انیس قریشی، حاجی الیاس چیئرمین ودیگر نے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • کراچی پولیس چیف سے کمیونیٹی پولیسنگ کے وفد کی ملاقات

    کراچی پولیس چیف سے کمیونیٹی پولیسنگ کے وفد کی ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوسے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی کے چیف مراد سونی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیکنیکل معاونت کے لئے تجاویز پیش کیں جنھیں ایڈیشنل آئی جی نے زیر غور لانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ڈپٹی چیف عامر چوٹانی، ڈپٹی چیف عقیق اقبال ، ذیشان حارث، ڈاکٹر فرح ، تیمور مصطفیٰ، محبوب علی، محمد امین، امان اللہ، خرم، عرفان، حماد و دیگر اراکین نے شرکت کی۔پولیس چیف سے ملاقات میں وفد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کےاقدامات کو سراہا۔وفد نے پولیس چیف سے شہر میں جرائم و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور سی پی کے مینیجمنٹ کو مختلف علاقوں میں درپیش مسائل سے اگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام جاری ہے جبکہ ایس فور پروجیکٹ کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

  • کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم گوگی بٹ کو برنس روڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس گوگی بٹ کو گرفتار کرکے لے گئی،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے حوالے سے کراچی پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی ۔ گوگی بٹ امیر بالاج کے قتل کے واقعے کے فورا بعد رپوش ہو گیا تھا جس کے کراچی میں چھپے ہونے کی اطلاعات تھیں جس بنیاد پر پنجاب پولیس نے کاروائی کی. اس گرفتاری کے بعد کیس میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے.

    واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

  • کراچی:پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑا گیا .

    کراچی:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزم کو گلبرگ اپوا کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا, گرفتار ملزم سے پولیس یونیفارم, اسلحہ پولیس جیکٹ جعلی کارڈ اور موٹر ساٸیکل برآمد کیا گیا گرفتار ملزم نے موٹر ساٸیکل پر بھی پولیس کی پلیٹ لگا رکھی تھی اور پولیس یونیفارم پہن ناکا لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا.گرفتار ملزم پولیس وردی پہن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے,ملزم سے برآمد اسلحہ بھی غیر قانونی ہے گرفتار ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی.

  • رکنِ سندھ اسمبلی محمد آصف موسیٰ نے حلف اٹھا لیا

    رکنِ سندھ اسمبلی محمد آصف موسیٰ نے حلف اٹھا لیا

    نومتخب رکنِ سندھ اسمبلی محمد آصف موسیٰ نے آج حلف اٹھا لیا۔

    کراچی: باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد آصف موسیٰ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 112 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد آصف موسیٰ نے آج حلف اٹھا لیا۔محمد آصف موسیٰ کے حلف اُٹھانے کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116ہو گئی۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے نومتخب رکنِ کو مبارکباد پیش کی.

    واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے.

  • سندھ حکومت نے  12 نئی زرعی اجناس کی منظوری دے دی

    سندھ حکومت نے 12 نئی زرعی اجناس کی منظوری دے دی

    سندھ حکومت نے کپاس، گندم، سرسوں، بیری کی 12 نئی زرعی اجناس کی منظوری دے دی ہے.

    کراچی: باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے زرعی سائنس دانوں نے زیادہ پیداوار دینے والی نئی زرعی اجناس تیار کر لی ہیں، سندھ حکومت نے کپاس، گندم، سرسوں، بیری کی 12 نئی زرعی اجناس کی منظوری دے دی۔وزیرزراعت اور بیورو آف سپلائی سردار محمد بخش خان مہر کی صدارت میں سندھ سیڈ کاؤنسل کا 36 واں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کے لیے منظوری دی گئی۔اجلاس میں نئی زرعی اجناس میں کپاس کی کرس 644، کرس 674، کرس 682، نیا بی ٹی 2021 اور میاں ریشم نان بی ٹی کی منظوری دی گئی، گندم کی IV-3، جب کہ عروج 22، اکبر 19، صبحانی 21، نیا میک پاسطہ کی جزوی ایک سال کے لیے منظوری دی گئی، سرسوں کی کیزولہ، بیری کی لیمائی گولو کی منظوری دی گئی۔کاشت کاروں نے اجلاس میں شکایت کی کہ پنجاب کے چاول کے بیج کی وجہ سے سندھ کے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، جس پر وزیر زراعت محمد بخش مہر نے کاشت کاروں کی شکایت پر سخت نوٹس لیا اور محکمے کو انکوائری کی ہدایت کر دی، اور ان سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
    محمد بخش مہر نے کہا محکمہ زراعت میں کافی بہتری آئی ہے مگر کمزوری بھی ہے جسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کاشت کاروں کی مشاورت سے ہی نئی زرعی اجناس کی منظوری دی جائے گی، سندھ حکومت سیڈ ایکٹ پر کام کر رہی ہے، ایکٹ منظور ہونے کے بعد دیگر صوبوں کی جعلی زرعی اجناس اور کمپنیوں کے خلاف سندھ کے افسران کارروائی کر سکیں گے.

    وزیر زراعت محمد بخش مہر نے کہا موسمی تبدیلی کی وجہ سے زرعی ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے، کیوں کہ کاشت کار طبقہ قدرتی آفات سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر زرعی سائنس دان تحقیقی سرگرمیاں مزید تیز کریں۔
    ڈائریکٹر جنرل ریسرچ مظہر کیریو اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ مذکورہ نئی اقسام جدید سائنسی طریقوں کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، اور یہ اقسام نہ صرف صوبے میں زرعی پیداوار میں اضافہ کی حامل ثابت ہونگی بلکہ زرعی سائنسدانوں کی یہ کاوشیں زرعی میدان میں سندھ کو خود کفیل بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گی. کاشت کار رہنما ندیم شاہ نے کہا کہ اجناس کی نئی ورائٹیاں منظور ہونے سے سندھ کپاس اور گندم میں خود کفیل ہو جائے گا.

    اجلاس میں سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو،ڈائریکٹر جنرل ریسرچ مظہر کیریو، ڈی جی فیڈرل سیڈ سرٹی فکیشن، سیڈ کمپنیز کے نمائندے، ڈی جی زراعت منیر احمد جمانی، ممبران کاشتکار رہنما سید ندیم شاہ، سید میران محمد شاہ، سید زین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات منیر احمد کاکا اور دیگر زرعی سائنسدان شریک ہوئے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے جاپان کے سفیر مسٹر وادا مستوہیرو   کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے جاپان کے سفیر مسٹر وادا مستوہیرو کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر مسٹر وادا مستوہیرو نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.
    کراچی: باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت کی گئی اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کو گارمینٹس اور زرعی اجناس برآمد کرتا ہے،اچھے معیار کے آموں (مینگوز) کی جاپان میں مارکیٹ ہے، جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں . وازیر اعلی سندھ نے سفیر کو بتایا کہ جاپان کو آم برآمد کرنے کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، سندھ میں نئے اکنامک زون قائم ہو رہے ہیں، جاپان کے سرمایہ کاروں کو ہم سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں.

    ترجمان سندھ ہاوس کے مطابق ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی اور وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بتایا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث سندھ میں معمول سے زائد بارشین ہو رہی ہیں اور سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے.

  • شرجیل میمن کی ہدایت پر منشیات کے خلاف سخت اقدامات

    شرجیل میمن کی ہدایت پر منشیات کے خلاف سخت اقدامات

    حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشبر کراچی نے احکامات جاری کر دیئے،لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیاء کی فروخت پر قلم 144 نافذ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں،

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں، عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے،

    شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ رزل پیپر، رولنگ مشین، میتھ پائپ، گلاس پائپ اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دکاندار حضرات محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں، کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں،معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے،

    خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ