Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیاری مریم،ہم نے پنجاب سے نہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا،مصطفیٰ کمال کا جواب

    پیاری مریم،ہم نے پنجاب سے نہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا،مصطفیٰ کمال کا جواب

    ایم کیو ایم رہنما ،رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین بجلی بلوں پر لفظی جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال نے پنجاب کی بجائے پورے پاکستان کے بل کم کرنے کا مطالبہ کیا تو مریم نواز نے کہا سندھ حکومت سے رابطہ کریں، مریم نواز کی ٹویٹ پر مصطفیٰ کمال نے پھر مریم کو جواب دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایم کیو ایم رہنما مصطیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیاری مریم بی بی، آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ! لیکن اگر ہماری سندھ حکومت کا حسن اخلاق اور برتاؤ پچھلے 15 سالوں سے اتنا ہی اچھا ہوتا تو ہمیں کیا ضرورت تھی کہ 2024 کے الیکشن سے 4 ماہ قبل ہم لاہور آ کر آپ کی پارٹی کے ساتھ غیر مشروط حمایت کا اعلان کر ڈالتے جس پر آج تک ہم قائم ہیں۔ میں نے آج اپنی پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت سے درخواست نہیں کی بلکہ ریاست پاکستان کے سربراہ جو کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ہیں ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ خدارا سندھ بالخصوص کراچی پر رحم کریں اور ہمیں بھی پاکستان میں برابر کا شہری سمجھ کر جینے کا حق دیں کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔ پچھلے کئی ماہ سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقاتوں میں بارہا اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے اور انہوں نے سندھ بالخصوص کراچی، حیدراباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے رہنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم صرف انہی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کر لیا ہے اور اس کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلف فراہم کریں، شکریہ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی پریس کانفرنس دیکھی ،وہ پنجاب کے نہیں پاکستان کے لیڈر ہیں، نواز شریف نے کل کی پریس کانفرنس کر کے اپنا سیاسی قد کم کیا،شہباز شریف کو پورے پاکستان کا پیکج اناؤنس کرنا چاہئے 14 روپے پنجاب میں کم ہوئے پورے پاکستان میں کم ہونے چاہئے، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں، پورے ملک میں بجلی کی قیمت ایک ہونی چاہئے کل کی پریس کانفرنس، سندھ،کراچی میں محرومی لے کر آئی ہے،پنجاب میں بجلی کا بل کم کر کے غلط پیغام دیا گیا،

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

  • کراچی ایئر پورٹ پر اے این ایف  کےتربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی گئی

    کراچی ایئر پورٹ پر اے این ایف کےتربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی گئی

    کراچی ائیرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن کے شوٹر نے فائرنگ کر کے اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کی جان لی ہے،ائیرپورٹ ذرائع نے بتایاکہ اے این ایف کا کتا عملے کی غفلت سے اپنے پنجرے سے نکل کر رن وے پر آگیا تھا، کتا طیاروں کی پارکنگ میں گھوم رہا تھا، جس کے بعد سول ایوی ایشن کے برڈ شوٹر نے سمجھا کہ یہ عام کتا ہے اور انہوں نے گولیاں چلا دیں جس سے کتے کی موت ہو گئی،طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور نے آگاہ کیا تھا جس پر برڈ شوٹر نے فائرنگ کی

    کتا طیاروں اور مسافروں کے سامان میں منشیات کا سراغ لگانے کیلئے تربیت یافتہ تھا،سول ایوی ایشن اور اے این ایف حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں.

  • زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

    زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

    سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے، بزنس سیکٹر کے لوگ مصالحتی فورم سے رجوع کریں۔

    شہر قائد کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں کارپوریٹ سیکٹر کے مسائل ثالثی فورم پر حل ہوتے ہیں، ہمیں معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بی آر آئی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری آسکتی ہے، بی آر آئی ایک اچھا موقع ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستانی کاروباری برادری کو اس کیلئے خود کو تیار کرنا چاہئے،عدالتوں میں 24 لاکھ سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں اور ججز کی تعداد 4 ہزار ہے، دنیا بھر میں کاروباری ادارے ثالثی کے ذریعے مسائل حل کررہے ہیں لہٰذا پاکستان میں بھی کمپنیاں ثالثی کیلئے ماہرین رکھیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اے ڈی آر کا قانون 2017 سے ہے لیکن اس بارے میں آگاہی نہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات کے حل میں ثالثی کا نظام موثر ہے، ثالثی نظام سے سائلین کے اخراجات میں کمی آئےگی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ ثالثی کا مکمل نظام موجود ہے، ثالثی سے 2019 میں 428 مقدمات حل کیے گئے ہیں۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کی اسکریننگ کے انتظامات پر حکام کا اطمینان، بین الاقوامی مسافروں کی مؤثر نگرانی جاری

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کی اسکریننگ کے انتظامات پر حکام کا اطمینان، بین الاقوامی مسافروں کی مؤثر نگرانی جاری

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کی اسکریننگ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے اعلیٰ حکام نے دورہ کیا، جس دوران انہوں نے ایئرپورٹ پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ منیجر، ڈی جی ہیلتھ سندھ، اور ڈائریکٹر ایئرپورٹ ہیلتھ سروسز نے جناح ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں انہوں نے منکی پاکس سے متعلق حفاظتی اقدامات اور مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہے۔
    ترجمان نے بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مؤثر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مسافروں کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ کیس کی فوری شناخت کی جا سکے۔ مشتبہ مسافروں کے لیے بارڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے ایک مخصوص آئسولیشن روم قائم کیا گیا ہے۔ اس آئسولیشن روم میں مسافروں کی ٹریول ہسٹری اور جسمانی علامات کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق اگر کسی مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی جاتی ہیں تو ان کے نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے متعلقہ لیبارٹریز کو بھیج دیے جاتے ہیں۔
    پی اے اے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایئرپورٹ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ منکی پاکس کے ممکنہ خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ عملے کی تربیت اور آگاہی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔حکام کے اس دورے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی صحت کی نگرانی کے عمل میں تعاون کریں۔

  • پی ایس ایکس : ہنڈرڈ انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,105 پوائنٹس پر بند

    پی ایس ایکس : ہنڈرڈ انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,105 پوائنٹس پر بند

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے اختتام پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,105 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر کے دوران مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 162 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,709 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 77,987 پوائنٹس رہی۔کاروباری دن کے دوران 59 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 20 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ دوسری جانب، آج ڈالر کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے پر برقرار رہا۔
    ماہرین کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری ملکی معیشت میں استحکام کی علامت ہے تاہم آنے والے دنوں میں سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں مزید استحکام کی ضرورت ہے۔

  • حالیہ گرفتاریاں پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کی سازشوں کو بے نقاب کر رہی ہے، شر جیل میمن

    حالیہ گرفتاریاں پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کی سازشوں کو بے نقاب کر رہی ہے، شر جیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر سندھ، شرجیل میمن نے حالیہ گرفتاریوں کے پس منظر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے سہولت کاروں کے کردار کو بے نقاب کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے انکشاف کیا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ گرفتاریاں ایک بڑے سازشی منصوبے کی طرف اشارہ کرتی ہیں جس میں پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے سہولت کار ملوث تھے۔پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے ملیر میں سولر پارک کی منظوری دی ہے، جو صوبے میں توانائی بحران کے حل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آج کچھ اور بھی اہم فیصلے کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر مملکت کے بیان کا حوالہ دیا کہ بجلی کے بل عوام کے لیے بہت زیادہ ہو چکے ہیں اور ان میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔
    شرجیل میمن نے زور دیا کہ حالیہ دنوں میں اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں اور ان گرفتاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نو مئی کے واقعات میں ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا بدترین دن تھا اور اس دن کی سازش میں پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ ساتھ کچھ سہولت کار بھی شامل تھے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سہولت کاروں میں ایک بدنام زمانہ شخصیت شامل ہے جو عدالتوں میں سہولت کاری کرتی رہی ہے۔ اس شخص نے مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو جیل بھجوایا، جس میں پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور آغا سراج درانی بھی شامل تھے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے مینجمنٹ کی اور اس کے انتشار کا حصہ رہے۔
    شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کا دفاع مل کر کرنا ہے اور کسی کو بھی ملکی سالمیت کے خلاف سازش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جیل کاٹی لیکن کبھی بھی ملک کے خلاف سازش نہیں کی، جبکہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی طرف سے تحریک انصاف کو سپورٹ حاصل تھی اور یہ ملک اور اس کے اداروں کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تھی۔شرجیل میمن کے ان بیانات نے ملک کی سیاسی فضا میں مزید گرمی پیدا کر دی ہے اور اس بات کے شواہد فراہم کیے ہیں کہ پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کاروں نے کس طرح ملکی اداروں کے خلاف سازش کی۔

  • لاپتہ افرادکی بازیابی کیلیے اقدامات ہی نہیں کیے تو لکھنے کیا ضرورت ہے؟عدالت

    لاپتہ افرادکی بازیابی کیلیے اقدامات ہی نہیں کیے تو لکھنے کیا ضرورت ہے؟عدالت

    سندھ ہائیکورٹ، ریٹائرڈ ایف آئی اے افسرسمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل، سرکاری وکیل اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس کی روایتی کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیریو ٹائپ رپورٹ کاپی پیسٹ کرکے عدالت میں جمع کرادی جاتی ہیں، جب لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے اقدامات ہی نہیں کیے تو لکھنے کیا ضرورت ہے؟ گمشدہ شہری ارسلان کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کر دیا گیا؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ارسلان کی جبری گمشدگی کا تعین نہیں ہوا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب معاوضہ نہیں دینا تو رپورٹ میں کیوں لکھا گیا؟

    ایک اور لاپتہ کیس میں پولیس افسر نے جواب دیا کہ بوٹ بیسن سے حیدر از خود لاپتا ہوگیا، اسے کسی ادارے نے حراست میں نہیں لیا، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی خود لاپتا ہوگیا ہے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑ سکتی ،عدالت نے ایف آئی اے کے ریٹائرڈ افسر کا سراغ لگانے کے لیے بھی فوری جے آئی ٹی اجلاس بلانے کا حکم دے دیا،عدالت نے دیگر لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق تین ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کو مؤثر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا.

    فسادات مجھے برطانیہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں،حمزہ یوسف

    برطانیہ میں نسل پرستی کی لہر: اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ

    برطانیہ میں دوبارہ ہنگامہ: فاشسٹ گروپوں کی جانب سے عمارتوں کو نذر آتش ، لوٹ مار کی گئی

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار

  • کراچی کی خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    کراچی کی خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    کراچی کو پاکستان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی اہمیت کو نظر انداز کرنا دراصل ملک کی تقدیر کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو چھپانے سے نہ صرف شہر کی پہچان مٹ جائے گی بلکہ اس کے ساتھ ملک کی ترقی کا عمل بھی متاثر ہوگا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے اور اس کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اربن فاریسٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں کم از کم 30 کروڑ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ اسے سرسبز بنایا جا سکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر کراچی کو صحرا میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ایم کیو ایم کا عزم ہے کہ وہ اس شہر کو سرسبز جنگل میں تبدیل کر کے رہیں گے، کیونکہ جنگل کا بھی ایک قانون ہوتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو ملک کی مجموعی آمدنی کا 97 فیصد حصہ کما کر دیتا ہے، جبکہ باقی 3 فیصد کا حصہ کہاں سے آتا ہے، اس پر کوئی وضاحت دینے کو تیار نہیں۔ اس کے باوجود ایم کیو ایم اور کراچی کے عوام بغیر کسی حکومتی مدد کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درخت لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کو خوش کرنے کا ایک راستہ شجرکاری مہم بھی ہے، اور اس سے پہلے کہ موسم ہم کو تبدیل کرے، ہمیں خود کو تبدیل کر لینا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے نہ صرف قدرتی وسائل کا تحفظ کرنا ہوگا بلکہ اپنی سوچ اور طرز زندگی کو بھی بدلنا ہوگا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو سرسبز اور خوشحال بنانے کے لیے ایم کیو ایم کی قیادت ہر ممکن قدم اٹھائے گی، اور عوام کی شمولیت کے بغیر یہ مقصد حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اور ایم کیو ایم کی کوشش ہے کہ کراچی کو پاکستان کا سب سے خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشن میں ساتھ دیں اور کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنائیں۔

  • کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آگیا

    کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آگیا

    کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس سے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق، 32 سالہ مریض کو تیز بخار اور ڈائریا کی شکایت کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں طبی معائنے کے بعد اس کا کانگو وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ مریض کو فوری طور پر اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی حالت کا بغور جائزہ لیا جا سکے اور مناسب علاج فراہم کیا جا سکے۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق، کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں اور انسان سے دوسرے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی بڑے پیمانے پر آمدورفت کے دوران یہ وائرس اکثر رپورٹ ہوتا ہے، کیونکہ اس موقع پر جانوروں کے ساتھ براہ راست رابطے کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہوں۔ نومبر 2023 میں بھی ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس سے شہر میں صحت کے حوالے سے مزید احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔اسپتال کی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جانوروں کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مراکز سے رجوع کریں۔ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت اور صحت کے اداروں کی جانب سے اقدامات جاری ہیں، تاہم شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔حالیہ کیس کے بعد محکمہ صحت نے کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر مختلف اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے ہیں اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ کیس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں اور خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی تقریب،آصفہ مہمان خصوصی

    یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی تقریب،آصفہ مہمان خصوصی

    یوم آزادی پاکستان کے موقع پر یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی

    تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، خاتون اوّل پاکستان آصفہ بھٹو زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور نے خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب میں یو اے ای اور پاکستان کے مابین بہتر تعلقات کے فروغ میں معاون مختلف شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ اور انتہائی مضبوط تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

    تقریب میں پاکستان کے جشنِ آزادی کی مناسبت سے اماراتی وزیر برائے بین المذاہب نہیان بن مبارک کا خصوصی پیغام نشر کیا گیا،تقریب میں صحت، تعلیم، کھیل، صحافت، موسمیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنے والوں، ہوابازی اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو تعریفی اسناد دی گئیں

    یو اے ای کی ترقی میں پاکستانیوں کا کلیدی کردار ، دونوں ممالک کی دوستی تاحیات برقرار رہے گی،قونصل جنرل امارات کراچی بخیت عتیق الرومیتی
    گرین پاکستان مہم میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو اور فریال تالپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گرین پاکستان اینیشیٹو کے تحت یو اے ای قونصلیٹ میں پودا بھی لگایا،اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ملک بھر میں درخت لگانے چاہئیں، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنے اور اپنے حصے کا پودہ ضرور لگائے ،قونصل جنرل امارات کراچی بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے مابین 6 دہائیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای کی ترقی میں پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے، دونوں ممالک کی دوستی تاحیات برقرار رہے گی۔

    تقریب کے دوران قرعہ اندازی بھی کی گئی، قرعہ اندازی کے لیے آصفہ بھٹو زرداری کو بلایا گیا ، انہوں نے پرچی نکالی تو وہ‌آصفہ بھٹو کے نام کی ہی نکلی،آصفہ کے ہاتھوں سے نکلنے والی پرچی پر جب ان کا اپنا ہی نام نکل آیا تو ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا ،آصفہ نے اپنے نام کے دبئی ریٹرن ہوائی ٹکٹ کی اس پرچی کو منسوخ کر کے دوسرے مہمان کو یہ انعام لینے کا موقع دیا

    آزادی کو عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سروسز چیفس

    یوم آزادی پاکستان،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن و مسرت کا سماں

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی پر قوم سے عزم: پاکستان کو خوشحال بنانے کا عہد

    پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن و مسرت کا سماں ہے۔ 14 اگست کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے ہر شہر، ہر گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملک کے طول و عرض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آ رہی ہے۔ عمارتوں، گھروں، دکانوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں، جو قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا عکاس ہیں۔یوم آزادی کے اس جشن نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو اپنے ملک سے محبت اور اس کی آزادی کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔