Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

    کراچی: رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

    کراچی: رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر کراچی میں وکلانے بدھ کے روز سٹی کورٹ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران پولیس اہلکارو افسران کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، جب تک رجب بٹ، ندیم نانی والا، میاں علی اشفاق سمیت دیگر پر مقدمہ درج نہ ہوا احتجاج جاری رہے گا بدھ کے روز کسی بھی پولیس اہلکار کو سٹی کورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب تک وکلا کی درخواست پر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا-

    صدر کراچی بار عامر وڑائچ نے کہا ہے کہ وکلا کی مدعیت میں فوری طور پر رجب بٹ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو دونوں فریقین کا موقف سنے،جے آئی ٹی فیصلہ کرے اور جس کی بھی غلطی ہو اسے سزا دے، پروپیگنڈے کے تحت وکلا کو بدنام کرنے کی سازش کرکے وکلاء کی کردار کشی کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔

    سال 2026 معاشی بہتری کا سال ،حالات میں مزید بہتری کی امید ، گیلپ

    وکلا نے کل صبح 11 بجے سٹی کورٹ میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے،صدر کراچی بار کے مطابق اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    اس سے قبل عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ آج صبح معلوم ہوا کہ وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ وکلا کی جانب سے بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے،اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

    وکلا کی جانب سے سٹی کورٹ کے باہر ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا گیا، جس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی،وکلا برادری نے الزام عائد کیا کہ ملزم رجب بٹ نے وکلا کی توہین کی ملزم رجب بٹ کے وکیل نے اس معاملے میں کئی وکلا ساتھیوں پر غلط مقدمہ درج کرایا ہے، جب ہم اپنے موقف پر مقدمہ درج کرانے گئے تو پولیس ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہے۔

    فرانس اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین سروس غیر معینہ مدت تک منسوخ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کے واقعے کے بعد 15 سے زائد وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا یہ مقدمہ رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے تھانہ سٹی کورٹ میں درج کروایا، جس میں تشدد، مارپیٹ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں ریاض علی سولنگی، فتح چانڈیو سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمے کے متن کے مطابق تشدد کے دوران رجب بٹ کے 3 لاکھ روپے بھی غائب ہو گئے۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

    آج سونا 10ہزار 700 روپے فی تولہ سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے ہو گئی ہےدس گرام سونے کے نرخ میں 9 ہزار 174 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گئی ہے،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 107 ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 4371 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں،دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 145 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 7930 روپے ہو گئی ہے۔

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    وزیراعظم رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا

  • یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل رہے گا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق اس روز تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے،بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، تاہم عوام سے متعلق بینکنگ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

    دوسری طرف حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہےملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی، شہری اور ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا

    معلومات کے مطابق اس سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم منظور

  • شرجیل میمن کا کراچی والوں کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا اعلان

    شرجیل میمن کا کراچی والوں کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ میں ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر میں جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں ایک نئی پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں۔

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن بی آر ٹی کو گرین لائن بی آر ٹی سے منسلک کرنے کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں قائم اورنج لائن ڈپو کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی سروس ہے جس میں ایک ہی کارڈ کے ذریعے مختلف روٹس پر سفر ممکن بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ اس نظام کے تحت روزانہ ایک لاکھ مسافر با آسانی سفر کر سکیں، جس سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ اب گرین لائن اور اورنج لائن کے مسافروں کو دوہرا کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہری ایک ہی کارڈ کے ذریعے اورنج لائن اور گرین لائن پر سفر کر سکیں گے، جو مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹمز کے عین مطابق ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جو کراچی کی عوام کے لیے نئے سال کا خصوصی تحفہ ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں ڈبل ڈیکر بسیں ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ پیپلز بس سروس کے برابر رکھا گیا ہے تاکہ عام شہری باآسانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ بسیں تجرباتی بنیادوں پر محدود پیمانے پر چلائی جا رہی ہیں، تاہم ابتدائی نتائج مثبت آنے کی صورت میں مستقبل میں مزید ڈبل ڈیکر بسیں بھی سروس میں شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سے بھی بات چیت ہو چکی ہے اور حکومت کا ارادہ ہے کہ اس منصوبے کو وسعت دی جائے۔ شرجیل میمن کے مطابق ڈبل ڈیکر بسوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ سڑکوں پر کم جگہ گھیرتی ہیں جبکہ زیادہ مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کے تمام جاری اور آئندہ منصوبوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبے کے دوران متعدد مسائل کا سامنا تھا، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ان تمام مسائل کا حل نکال لیا گیا ہے اور وہاں باقاعدہ کام کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ نے چار کلومیٹر طویل اورنج لائن منصوبہ بھی بنایا ہے جبکہ ای وی (الیکٹرک وہیکل) بسیں بھی کراچی پہنچ چکی ہیں، جن کے لیے نئے روٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ ان منصوبوں کے ذریعے شہر میں جدید، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا، جو کراچی کے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

  • کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

    کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گراحادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

  • شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

    سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کم و بیش 21 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے تاہم چند فنکار ایسے بھی ہیں جن میں کسی کی منگنی ختم ہوئی، کسی نے شادی کے چند ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تو کسی کی برسوں پرانی شادی طلاق پر آکر ختم ہوگئی-

    سال 2025 میں کئی ایسی حیران کن علیحدگیاں اور طلاقیں سامنے آئیں جنہوں نے صارفین کو چونکا دیا، وہ اداکار جنہوں نے امسال اپنی علیحدگی یا طلاق کا اعلان کیا ان میں زارہ ترین اور فاران طاہر ،لوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی سمیت دیگر شامل ہیں-

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی جوڑی منگنی کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی رہی، مگر 3 برسوں بعد رواں سال کے آغاز میں ہی عاصم اظہر نے اچانک میرب سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا، اس خبر نے مداحوں کو کافی حیران کیا، کیونکہ عوامی توقعات کے مطابق دونوں جلد شادی کرنے والے تھے۔

    زارہ ترین اور فاران طاہر

    faraan

    اداکارہ زارا ترین اور ہالی ووڈ میں پہچان رکھنے والے اداکار فاران طاہر 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تاہم زارا ترین نے رواں سال انکشاف کیا کہ شادی کے صرف 4 ماہ بعد ہی یہ جوڑا الگ ہوگیا تھا تاہم قانونی طور پر شادی ختم ہونے میں کچھ وقت لگا، ان کے مطابق یہ شادی دھوکے اور فریب پر مبنی تھی۔ طلاق کے بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا رہا-

    حنا رضوی اور عمار احمد

    rizvi

    حنا رضوی کا تعلق ایک معروف شوبز خاندان سے ہے اور وہ خود بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں ان کی شادی تھیٹر اداکار عمار احمد سے ہوئی تھی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تاہم رواں برس حنا رضوی نے اعلان کیا کہ ان کے ازدواجی تعلقات میں مسائل پیدا ہو چکے ہیں، دونوں اس وقت علیحدہ رہ رہے ہیں، اگرچہ تاحال باضابطہ طلاق نہیں ہوئی۔

    ایمن زمان اور مجتبیٰ لکھانی

    showbiz

    گزشتہ برس شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لکھانی کی شادی کو بھی خاصی پذیرائی ملی 2025 میں ایمن زمان نے انسٹاگرام پر اپنی طلاق کا اعلان کر دیا،دونوں نے علیحدگی کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی۔

    سارہ عمیر اور محسن طلعت

    mohsin

    پاکستانی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا تھا حال ہی میں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور ریئلٹی شو تماشا گھر میں شرکت کی اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ طلاق کے مرحلے سے گزر چکی ہیں، سابق جوڑے کے دو بچے ہیں۔

    سبحان عمیئس اور عبیر اسد خان

    subhan

    ماڈلنگ کی دنیا کا مقبول جوڑا سبحان عمیئس اور عبیر اسد خان کی رواں سال کے آغاز میں ہونے والی شادی کو مداحوں نے بےحد سراہا، تاہم صرف سات ماہ بعد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تاہم دونوں نے علیحدگی کی وجہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے-

    میرا سیٹھی اور بلال ایم صدیقی

    sethi

    اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے 2025 میں انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرصے سے طلاق یافتہ ہیں ان کے مطابق وہ ڈرامہ کچھ ان کہی کی شوٹنگ کے دوران اس مشکل مرحلے سے گزر رہی تھیں، اور اس دوران اداکارہ سجل علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، میرا سیٹھی نے اگرچہ پہلے ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی، تاہم اس کا اعلان رواں برس کیا۔

    سحر حیات اور سمیع رشید

    sami

    معروف ٹک ٹاکر جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2022 میں ہوئی تھی پھر دونوں ایک بیٹی کے والدین بھی بنے تاہم 2025 میں ان کی طلاق ہو گئی جبکہ ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی سامنے آئے۔

    انوشے عباسی اور عینان عارف عباسی

    aynan

    اداکارہ انوشے عباسی نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق 2025 میں کی،انوشے عباسی کے مطابق وہ اس معاملے پر پہلے اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ان کی والدہ علیل تھیں اور وہ انہیں مزید تکلیف نہیں دینا چاہتی تھیں انہوں نے 2014 میں اداکار عینان عارف سے شادی کی تھی مگر یہ شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کا باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے۔

    رواں برس اداکارہ خوشبو اور اداکار ارباز خان کی علیحدگی کی خبریں بھی زیر گردش رہیں تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا مذکورہ خبریں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب اداکارہ خوشبو نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اور ارباز گزشتہ چند برسوں سے ایک ساتھ نہیں رہ رہے، ارباز خان ایک دن گھر سے چلے گئے اور پھر واپس نہیں آئے، جس سے انہیں شدید دکھ اور صدمہ پہنچا تاہم بعدازاں انہوں نے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا تھا-

    arbaz

  • رجب بٹ پر تشدد،وزیر داخلہ سندھ کا اظہار افسوس

    رجب بٹ پر تشدد،وزیر داخلہ سندھ کا اظہار افسوس

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کے واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر انہوں نے چیف جسٹس سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالت میں جو کچھ ہوا، وہ وکیلوں کے لیے قابل قبول رویہ نہیں ہے۔ ضیا لنجار کے مطابق عدالت میں موجود کورٹ پولیس کی ذمہ داری ملزمان کو پیش کرنے اور واپس لے جانے تک محدود ہوتی ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا یوٹیوبر رجب بٹ پر حملہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ عدالت میں پیش آنے والے اس طرح کے تشدد کے واقعات قانونی نظام کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج صبح عدالت میں آمد کے موقع پر وکلاء نے رجب بٹ پر تشدد کیا، جس کے دوران یوٹیوبر کو جسمانی نقصان پہنچا۔اس سلسلے میں وکلاء رہنماؤں کا موقف تھا کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایک وی لاگ بنایا تھا، جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے بعض نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔ تاہم، اس کے باوجود عدالت میں تشدد کے واقعے کو قانونی اور پیشہ ورانہ نقطہ نظر سے نا قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

  • سٹی کورٹ کراچی،وکلا کا رجب بٹ پر دھاوا، رجب بٹ زخمی

    سٹی کورٹ کراچی،وکلا کا رجب بٹ پر دھاوا، رجب بٹ زخمی

    سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء نے دھاوا بول دیا، تشدد سے رجب بٹ زخمی ہوگئے۔

    کراچی کی سٹی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کردی۔عدالت میں پیشی کے دوران وکلاء نے یوٹیوبر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تشدد سے رجب بٹ زخمی ہوگئے۔وکلا نےان کی شرٹ پھاڑ دی۔ رجب بٹ کے وکلا بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے۔

    رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں اچانک وکلاء کے گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا،ذرائع کے مطابق، حملے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں اور وکلاء تنظیموں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل بھی سامنے نہیں آیا،دوسری جانب عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالتی کارروائی مختصر رہی اور زخمی یوٹیوبر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق، رجب بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عدالتی احاطے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کے خلاف کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی:محکمہ موسمیات کی 30 دسمبر کو بارش کی پیشگوئی

    کراچی:محکمہ موسمیات کی 30 دسمبر کو بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر قائد میں رات کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور رات کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہےشہر میں بارش کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کم ہو کر 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران شہر میں خشک موسم اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے30 دسمبر کو دیہی سندھ کے علاقے دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    اٹلی: حماس کو فنڈنگ کے شبہے میں 9 افراد گرفتار

    ملک بھر میں جاری سردی کی لہر برقرار ہے،آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس کے علاوہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اوررات کے اوقات درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔

    50 روپے کیلیے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    اتوار کو ملک میں کہیں برف باری یا بارش ریکارڈ نہیں ہوئی، آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق آج آزاد کشمیر کا علاقہ لہہ منفی 9 درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا،گلگت بلتستان کا شہر اسکردو بھی منفی 6 درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جب کہ گوپس میں درجہ حرارت منفی 5، گلگت میں منفی 4، قلات، دیراور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

  • عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے اختلافات کی اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا-

    ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ان کے درمیان آئی، جو عماد وسیم کے ساتھ ازدواجی تعلق کی خواہشمند تھی،اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے اورجو لوگ دھمکی دے رہے ہیں کہ یہ دستاویزات پبلک نہ ہوں ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

    ثانیہ اشفاق نے کہا کہ وہ بدلے کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے سچ بول رہی ہیں اورہراس خاتون کے لئے آواز بلند کر رہی ہیں جس کو خاموش کیا جاتا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ عماد وسیم کے خلاف طلاق کا کیس دائر کردیا گیا ہے،میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے اور پانچ سال کے بچے کو اب تک والد نے تھامنے سے انکارکیا ہے۔

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    ثانیہ نے کہا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگررشتے کو قائم رکھنے کیلئے بطور بیوی اور ماں وہ پوری کوشش کرتی رہیں، بچوں کے مستقبل اورگھرکے وقار کی خاطر انہوں نے ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا اب خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق کر دی ہے،سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد اور گزشتہ چند برسوں کے دوران پیدا ہونے والے ایسے اختلافات جن کا کوئی حل ممکن نہ ہو سکا، انہوں نے قانونی طور پر طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے، اس لیے وہ عوام، مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے انہوں نے واضح طور پر اپیل کی کہ جوڑے کی پرانی تصاویر کو شیئر کرنے یا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور آئندہ ان کی سابقہ اہلیہ کو ان کی شریکِ حیات کے طور پر حوالہ نہ دیا جائے۔

    قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی کسی بھی قسم کی گمراہ کن یا من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق اگر کسی نے اس ذاتی معاملے کو غلط رنگ دینے، کردار کشی کرنے یا غیر متعلقہ افراد کو اس میں گھسیٹنے کی کوشش کی تو وہ قانون کے مطابق اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    عماد وسیم نے اپنے بچوں کے حوالے سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدستور ان کے والد ہیں اور رہیں گے، اور ان کی پرورش، دیکھ بھال اور ذمہ داری مکمل طور پر اور بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    آخر میں عماد وسیم نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے فیصلے کو سمجھیں، ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور غیر ضروری بحث و قیاس آرائی سے اجتناب کریں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس ذاتی معاملے کو سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لیں گے۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی