Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے فوجی فرٹلائیزر کمپنی کے سی ای او جہانگیر پیراچہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے فوجی فرٹلائیزر کمپنی کے سی ای او جہانگیر پیراچہ کی ملاقات

    تھر کوئلے سے یوریا کھاد بنانے کے عظیم منصوبے پر پیش رفت، فوجی فرٹلائیزر کمپنی (ایف ایف سی) اور سندھ حکومت کے درمیان اہم بیٹھک،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوجی فرٹلائیزر کمپنی (ایف ایف سی) کے سی ای او جہانگیر پیراچہ کی ملاقات،ملاقات میں تھر کے کوئلے سے یوریا کھاد تیار کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال،یہ منصوبہ جولائی 2024ء میں وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔

    منصوبے کی بینکیبل فزیبلٹی اسٹڈی نومبر 2025ء میں مکمل کر لی گئی ہے، منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1.12 ارب ڈالر ہے، سالانہ 717,000 ٹن یوریا پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی،کوئلے سے یوریا بنانے کا منصوبہ تھر اور پاکستان کے لیے ایک “گیم چینجر” ثابت ہوگا،یہ منصوبہ سندھ کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس منصوبے سے 3,500 سے زائد براہِ راست اور 7,000 سے زائد بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یوریا کی درآمد میں کمی آئے گی اور ممکنہ طور پر 260 ملین ڈالر تک برآمدات سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا،سندھ حکومت کو سالانہ تقریباً 5.5 ملین ڈالر تک رائلٹی ملنے کا امکان ہے۔سندھ حکومت مکھی فراش سے 12 کیوسک پانی کی فراہم کرے اور اسلام کوٹ میں ملازمین کی کالونی کے لیے زمین کی مختص کی جائے،منصوبے کی کامیابی کے لیے سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے ٹیکسوں میں سہولیات دینی ہونگی،کوئلے سے یوریا تیار کرنے سے یوریا کی قیمت کم ہوگی، جس سے زرعی شعبے کو نمایاں فائدہ پہنچےگا.

  • اسٹیل ملز کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن

    اسٹیل ملز کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن

    بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ملز کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران لوہا اور اسکریپ سے لدی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی میں لوڈ چوری شدہ سامان فروخت کی غرض سے لے جا رہے تھے۔ پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزمان، جن میں مختیار لاشاری، مجاہد آفریدی عرف موجو کباڑی، الطاف مری اور دیگر شامل ہیں، گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔دورانِ تلاشی پولیس نے گاڑی سے تقریباً 400 کلو گرام چوری شدہ کاپر برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ سامان کو قانونی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقوں میں چوری شدہ اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • کراچی سولجر بازار واقعے میں زندہ بچ جانے والی بچی کی آنکھوں دیکھی تباہ حالی

    کراچی سولجر بازار واقعے میں زندہ بچ جانے والی بچی کی آنکھوں دیکھی تباہ حالی

    ‎کراچی کے سولجر بازار میں ایک رہائشی عمارت گیس لیکیج کے باعث منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ اس المناک حادثے میں ایک بچی، کوثر، معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔
    ‎کوثر نے بتایا کہ وہ سو رہی تھی جب دھماکہ ہوا اور عمارت کے ملبے کے نیچے دب گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہن کو آواز لگائی جو ملبے میں پھنس گئی تھی، لیکن وہ بچ نہیں سکی۔
    ‎بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ گھر کے باورچی خانے میں گیس کی فٹنگ ناقص تھی اور پلاسٹک کے پائپ استعمال کیے گئے تھے، جس سے لیکیج زیادہ ہوئی۔ عمارت میں گیس کھینچنے والی مشینیں بھی موجود تھیں اور حادثے سے پہلے علاقے میں کئی روز سے گیس نہیں آ رہی تھی۔ ممکنہ طور پر گیس کی تیز سپلائی، گیس چابی کھلی رہنے، شارٹ سرکٹ یا ماچس جلانے سے دھماکہ ہوا۔

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبرپختونخوا پر فائرنگ میں ملوث ہے مذکورہ واقعے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا،ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہاتھا،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 012ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 358روپے کے اضافے سے 8ہزار 404روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7205روپے کے اضافے سے 7ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

  • کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، 12 افراد جاں بحق

    کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، 12 افراد جاں بحق

    کراچی میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح 4 بجے کے قریب سولجر بازار کے علاقے گل رعنا کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان میں دھماکے کے بعد عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا،ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےکر سکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل بھی موقع پر موجود ہیں اور ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیو ں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 12 لا شیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سےہوا جس میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں خاتون اور بچی کی لاشیں بھی شامل ہیں مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، چھوٹی عمارت کے لیے ہمارے پاس خاص آلہ ہوتاہے، آلے کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا ہے۔

  • کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت، پولیس شناخت کے لیے کوشاں

    کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت، پولیس شناخت کے لیے کوشاں

    ‎شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے نزدیک نصیر ٹاور کے قریب ایک شخص کی کرسی پر بیٹھے ہوئے موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں اور ابتدائی شبہے کے مطابق وہ رات گئے کسی حادثے کا شکار ہو کر زخمی حالت میں کرسی پر بیٹھ گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔
    ‎متوفی کے پاس سے کوئی دستاویز یا شناختی چیز برآمد نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے پولیس اس کی شناخت کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • بروقت بجلی بند نہ ہونے اور اعلان نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جوڈیشل کمیشن میں انکشاف

    بروقت بجلی بند نہ ہونے اور اعلان نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جوڈیشل کمیشن میں انکشاف

    
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف فائر آفیسر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اگر عمارت کی بجلی بروقت بند کر دی جاتی اور لوگوں کو فوری انخلا کا اعلان کیا جاتا تو متعدد انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
    جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ حادثے کی رات کیا پیش آیا، جس پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ رات 10 بج کر 35 منٹ پر گل پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ فائر بریگیڈ 10 بج کر 52 منٹ پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر سیڑھی کے ذریعے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ بعد ازاں کے ایم سی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں اور اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
    ‎ڈی جی ریسکیو کے مطابق گراؤنڈ فلور، میزنائن اور پہلی منزل پر موجود افراد یہ سمجھ رہے تھے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، اسی وجہ سے کئی دکاندار باہر نکلنے کے بجائے اپنا سامان نکالنے میں مصروف رہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم وہ اس فیصلے میں شامل نہیں تھے۔ کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ جب ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو آگ گراؤنڈ فلور پر شدت اختیار کر چکی تھی اور اوپری منزلوں میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں فوری شروع کی گئیں، مگر اندر داخل ہونے کا راستہ دستیاب نہیں تھا۔
    ‎کمیشن کے سوال پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے پاس گرل کاٹنے کے آلات موجود تھے، تاہم کئی کھڑکیاں بند تھیں اور بعض مقامات پر لوہے کی گرلز لگی ہوئی تھیں جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں  اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیاملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 516,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1114 روپے اضافے کے بعد 442,439 روپے کا ہو گیاہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 405,583 روپے ہوگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 933ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 32روپے کے اضافے سے 8ہزار 046روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 28روپے کے اضافے سے 6ہزار 898روپے کی سطح پر آگئی۔

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی اے

  • کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین

    کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین

    کراچی میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ پورٹ قاسم کے قریب پھٹنے والی مرکزی پانی کی لائن کی مرمت 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بدستور معطل ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق شہر گزشتہ ایک ہفتے سے شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک جانب اہم پائپ لائنیں پھٹنے کے واقعات پیش آئے جبکہ دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاؤن نے پانی کی ترسیل کا نظام مزید متاثر کر دیا۔
    ‎حکام کے مطابق پہلے 84 انچ قطر کی مرکزی لائن متاثر ہوئی اور اس کے بعد پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔
    ‎مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہونے سے لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال اور صدر ٹاؤن سمیت کئی علاقوں کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور پانی کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔
    ‎کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی خرابی کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے کے الیکٹرک کو ارسال کیے گئے مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر 11 کے وی فیڈرز کی خرابی فوری دور نہ کی گئی تو رمضان المبارک کے دوران پانی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
    ‎حکام کے مطابق لائنیں پھٹنے سے اب تک ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے جبکہ لانڈھی اور شیر پاؤ ہائیڈرنٹس مکمل طور پر بند ہیں، جس سے ٹینکر سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔
    ‎واٹر کارپوریشن نے عندیہ دیا ہے کہ اتوار کو متاثر ہونے والی لائن کی مرمت منگل تک مکمل کر لی جائے گی، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کے مطابق مرمت کے بعد بھی پانی کی فراہمی معمول پر آنے میں وقت لگتا ہے۔