Baaghi TV

Category: کراچی

  • دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

    دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گا،دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے-

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست خود مذاکرات کو نہیں مانتے، جبکہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص آج بھی غرور کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسلام آباد پر چڑھائی کے خواب دیکھ رہا ہے-

    گورنر سندھ ے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گامعرکہ معیشت کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان خطے کا ایک اہم ترین ملک بن چکا ہے۔

    معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دوٹوک پالیسیوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی کے باعث دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہےقومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے اور دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

  • کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    کراچی: این سی سی آئی اے نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار کئے گئے افراد میں 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل ہیں –

    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10 ہزا ر سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) طارق نواز نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، این سی سی آئی کو فنکشنل بنیادوں پر اسپیشلائزڈ کر رہے ہیں،سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا تھا، تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور 6 سے عمل میں آئیں، جعلی اکاؤنٹس کی نگرانی کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی، جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

  • محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولتے ہوئے دنیا کی معروف درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    اس اقدام کو سندھ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی تعلیمی اداروں تک رسائی دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق یہ اسکالرشپ پروگرام گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جو نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ صوبے اور ملک کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کا سندھ کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے، جب کہ قومی شناختی کارڈ کی موجودگی بھی بنیادی شرط قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے طے شدہ میرٹ اور داخلہ معیار پر پورا اترنا ہوگا، جس میں تعلیمی قابلیت، تحقیقی صلاحیت اور دیگر اہلیتیں شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جب کہ حتمی انتخاب انٹرویو کے مرحلے کے بعد کیا جائے گا تاکہ صرف بہترین اور اہل امیدواروں کو منتخب کیا جا سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ اسکالرشپ پروگرام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے تناظر میں دیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران اعلیٰ تعلیمی تعاون، طلبہ کے لیے مواقع اور عالمی جامعات سے روابط کے فروغ پر خصوصی گفتگو کی گئی تھی، جس کے عملی نتائج اب اسکالرشپ کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

  • نجکاری کے بعد  ایئر لائن ملازمین کےروزگار کا مکمل تحفظ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ

    نجکاری کے بعد ایئر لائن ملازمین کےروزگار کا مکمل تحفظ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بات کا غرور تھا کہ اس کے دنیا بھر سے تعلقات بہتر ہیں، تاہم بدلتی عالمی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے کہ حق اور اصولوں پر مبنی مؤقف ہی دیرپا ہوتا ہے۔

    مزارِ قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان نے 2025 میں مختلف شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور اب ملک 2026 کی مزید کامیابیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور استحکام کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے،سید مراد علی شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی، معاشی اور سماجی سطح پر ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف باہمی اتحاد، برداشت اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔

    قومی ایئر لائن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری عمل میں آئی، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایئر لائن کے ملازمین کے حقوق اور روزگار کا مکمل تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کا مقصد اداروں کی بہتری اور قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے، نہ کہ ملازمین کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنا،

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں نظم و ضبط اور قومی وقار کی جھلک نمایاں تھی،وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے قائداعظمؒ کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

  • سندھ کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر لے جائیں گے۔شرجیل میمن

    سندھ کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر لے جائیں گے۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 1 ہزار 18 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہو گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کا م جاری ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور بہتر رابطہ کاری ترجیحات ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ 1600 اسکولوں کی تعمیر کے لیے 340 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 9 کیڈٹ کالج اور سکھر میں خواتین یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کام جاری ہے، توانائی کے شعبے میں سندھ سولر انرجی منصوبے کے لیے 69.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون پر بھی کام جاری ہے۔گھوٹکی،کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون جیسے میگا منصوبے پی پی پی ماڈل کے تحت تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، جو سندھ کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر لے جائیں گے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،مفتاح اسماعیل

    پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ اورعوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،پی آئی اے کی 135ارب میں نجکاری بڑا قدم ہے۔

    نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت پر تنقید کرنا نہیں بنتی،پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،پی آئی اے کی 135ارب میں نجکاری بڑا قدم ہے،2013کی ن لیگ کی حکومت میں بھی پی آئی اے کی نجکاری کی بات ہوتی تھی۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کرکے حکومت آج بہت بڑے امتحان میں کامیاب ہوگئی،آج یہ دعویٰ بھی ختم ہوگیا کہ موجودہ حکومت پر کوئی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں،جب مقامی لوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں تو پھر باہر سے بھی سرمایہ کاری آتی ہے۔

    رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے دیگر اداروں میں بھی نجکاری کافروغ بڑھے گا،پی آئی اے کی نجکاری کے پیچھے وزیراعظم سمیت بہت سےلوگوں کی محنت ہے،عالمی اداروں کےمطابق پاکستان میں لوگوں کاسرمایہ کاری کیلئے اعتماد بڑھ رہا ہے۔

    تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے, وزیراعظم

  • سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، ضیا الحسن لنجار

    سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، ضیا الحسن لنجار

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ اب جرائم پیشہ عناصر کے پاس 2 ہی راستے ہیں، یا سرنڈر کریں یا انجام کو پہنچیں۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب جرائم پیشہ عناصر کے پاس 2 ہی راستے ہیں: یا سرنڈر کریں یا انجام کو پہنچیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کو گھوٹکی کے بارڈر ایریا میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی کوچ کے 14 مسافروں کو اغوا کیا گیا تھا، جس پر سندھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رینجرز اور پنجاب حکومت کے تعاون سے مشترکہ آپریشن کے ذریعے تمام مغویوں کو بحفا ظت بازیاب کرالیا، تاہم ایک مغوی دورانِ اغوا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پنجاب اسمبلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کیے گئے اور متعدد خطرناک ملزمان مارے گئے، جن میں چھلو بکھرانی بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے تھی ڈاکوؤں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا انہوں نے پولیس، رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران و اہلکاروں کے لیے انعامات اور اعزازات کی سفارش کا اعلان کیا۔

    ایف آئی اےنے ائیرپورٹس کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا

    ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری کے لئے 5 بڑے نیٹ ورکس بیرونِ ملک سے سرگرم تھے، جن کے خلاف کارروائی میں 32 ملزمان گرفتار، 7 زخمی اور ایک ہلاک ہوا وصی اللہ لاکھو کے خلاف ریڈ وارنٹ انٹرپول فرانس ارسال کر دیا گیا ہےبھتہ خوری کے نیٹ ورکس کے خلاف قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

    شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی

  • سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا-

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا بڑا اضافہ ہونے سے قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،اس طرح 10 گرام سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ سے تجاوز کر گیا10 گرام سونے کی قیمت میں 7288 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ہو گئی ہے،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر کے اضافے کے بعد 4485 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    پی آئی اے کے اچھے دن پھر شروع ہوں گے،عارف حبیب

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7205 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6177 روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6200 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 2 دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 14700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری مل گئی

  • سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتوں کے دفاتر بند رہیں گے اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر ہوگاہر سال کی طرح اس سال بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں برسی کے سلسلے میں مختلف تقریبات، دعائیہ مجالس اور سیاسی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

    25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    حکام کے مطابق تعطیل کے باعث سرکاری دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تاہم اسپتالوں، ریسکیو سروسز اور دیگر ضروری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے باعث سرکاری امور سے متعلق منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں-

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے کے بعد دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئی تھیں۔

  • 25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان(state bank of pakistan) نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی،25دسمبر بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر بند رہیں گے، جب کہ ملک بھر میں بینکوں کی برانچز میں بھی لین دین نہیں ہو سکے گا اس کے علاوہ کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سمیت دیگر بینکنگ سروسز بھی اس روز دستیاب نہیں ہوں گی۔

    اسٹیٹ بینک نے عوام اور کاروباری طبقے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات اور بینکنگ معاملات پیشگی نمٹا لیں تاکہ کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں معمول کے مطابق فعال رہیں گی، تاہم تکنیکی یا آپریشنل وجوہا ت کی بنا پر بعض مقامات پر خدمات میں عارضی تعطل ہو سکتا ہے، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دیگر ذرائع بھی بینکوں کی پالیسی کے مطابق دستیاب رہیں گے۔

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات، سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ عوام کی جانب سے قائداعظمؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق