کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔
میڈیا سےگفتگو میں ہاظم بنگوار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران نامعلوم شخص نے ان پر پیٹرول بم پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ہاظم بنگوار نے مزید بتایا کہ آگ پر فوری قابو پایا گیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
Category: کراچی
-

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم حملہ
-

ایم 9 موٹروے پر ٹریفک حادثہ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر غلام رسول نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، بہو اور پوتے کے ساتھ گاؤں مورو جا رہا تھا، حادثے میں ان کی بیوی اور پوتا جاں بحق جبکہ بہو زخمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کاٹھور کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ -

سیاست میں ایسا ہوتا ہے، عمران خان کی آوازیں ڈیڑھ سال میں سنائی دینے لگیں، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سیاست میں آوازیں آنا معمول کی بات ہے، اگر برداشت نہیں کر سکتے تو کوئی آسان کام کریں۔
زرداری نے کہا کہ کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی ملک کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہر قسم کی نعمت موجود ہے، لیکن تسلسل اور سوچ کی کمی ہے۔ ان کے مطابق قومی ترقی کا انحصار کسانوں کو مضبوط بنانے اور جدید زرعی طریقے فروغ دینے میں ہے، اور ملک کے معاشی چیلنجز کا واحد پائیدار حل زراعت ہے۔
صدر نے کہا کہ ججز کی تنخواہیں تین گنا کر دی گئی ہیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے علاقائی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
زرداری نے سیاسی بلوغت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، تاہم مکمل بہتری میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کام نہیں ہو رہا اور سیاسی ترجیحات درست نہیں ہیں۔
عمران خان کا نام لیے بغیر صدر زرداری نے کہا کہ ملک چار سال رک گیا تھا، اور وہ شخص ہر روز تقریر کرتا تھا، ہر ٹی وی پر اس کی آواز آتی تھی، لیکن اب ڈیڑھ سال میں آواز آنا شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے 14 سال قید کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تکالیف کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اپنے بچوں سے ملاقات پر بھی روشنی ڈالی۔ -

30 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کے زیورات کی دکان پرنس جیولرز میں 13 فروری کو ہونے والی چوری کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
واردات کراچی کے علاقے اورنگی کی اقبال مارکیٹ میں ہوئی۔ دکان کے مالک محمد ایوب خان نے 14 فروری کو مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ صبح تقریباً پونے نو بجے دکان کے کاریگر نے اطلاع دی کہ چوری ہو گئی ہے۔ دکان کھولنے پر دیکھا گیا کہ پیچھے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور 606 تولے سونا اور 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے موجود نہیں تھے۔
ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ ملزمان تک رسائی کیسے حاصل کی گئی۔ -

اسلام آباد مسجد خودکش دھماکا:ملزم کا تعلیمی ریکارڈ سامنے آنے پر کراچی کا مدرسہ سیل
اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مسجد میں خود کش حملہ کرنے والے شخص کی تعلیمی سند سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق خود کش حملہ آور یاسر کا تعلق پشاور سے تھاحملہ آور یاسر نے 2023 میں کراچی کے علاقے خاصخیلی گوٹھ بن قاسم کے مدرسہ سے تعلیم حاصل کی، خود کش حملہ آور نے مدرسہ میں تعلیم کے دوران ٹریننگ حاصل کی، اب حسا س ادارے کی جانب سے مدرسہ سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں گئی ہیں، تفصیلات سامنے آنے کے بعد مدرسے کو سیل کردیا گیا، اور انتظامیہ سے تفتیش جاری ہےخود کش حملہ آور 2024 اور 2025 میں افغانستان بھی جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 30 سے زیادہ افراد شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ہلاک دہشتگرد کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی،محسن نقوی نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کی 21 بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان سے کام کررہی ہیں، اسلام آباد حملے کی تربیت اور منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ کیسے خود کش حملہ آور کو لایا گیا، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ کمیونٹی انٹیلی جینس مؤثر ہونی چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں،بھارت روایتی طریقے سے پاکستان سے جنگ نہیں جیت سکتا، اس لیے پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کے لیے اپنا بجٹ بڑھایا ہے، ہم جنازے اٹھا رہے ہیں اور دنیا خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاتھا کہ دہشتگردوں کو ڈالرز میں فنڈنگ کی جارہی ہے، جب دوسرے ملکوں میں بھی ایسے جنازے اٹھیں گے تو پھر یہ لوگ بولیں گےاس بار بلوچستان میں جو دہشتگردی کرنے کے لیے آیا وہ بچ کر نہیں گیا، ملک کے ایک انچ پر بھی دہشتگردوں کا قبضہ نہیں، یہ چھپ کر کارروائی کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں،ٹی ٹی پی، افغان طالبان اور داعش سب مل کر کام کررہے ہیں، یہ دہشتگردی اب علاقائی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
رواں سال کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو،پاکستان میں دیکھائی دے گا؟
-

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 9000 روپے کمی کے بعد 514,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7716 روپے کمی کے بعد 441,325 روپے کا ہو گیاہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 90ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 920ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150روپے کی کمی سے 8ہزار 014روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کی کمی سے 6ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی۔
-

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو،پاکستان میں دیکھائی دے گا؟
رواں سال کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو ہوگا-
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا جبکہ مکمل چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگاجس کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پرہوگامکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 33 منٹ پر ہوگا پاکستان میں بلڈ مون کو نہیں دیکھا جاسکے،بلکہ یہ نظارہ وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھنے میں آئے گا مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمز کے ذریعے یہ نظارہ دیکھنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے ، جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔
-

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے-
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈرموں میں آئی ڈیز تیار کی گئی تھیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹو نیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمد کرلیے، بارودی مواد کو ڈی فیوز کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا جائےگا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ضلع ملیر سمیت مختلف اضلاع کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کی سرچنگ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گھر میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی بارودی مواد کے شبہ کی موجودگی میں گھر کی سرچنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تھا، گھر کے اطراف کے علاقے کو خالی کروایا گیا مقابلے کے دوران گھر میں موجود ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے، بعد ازاں انہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سے مقابلے میں زخمی 4 دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔
-

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو یعنی آج ہو گا، اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گاسورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جس کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔
سورج گرہن افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا، اس کے علاوہ بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند کے علاقوں میں بھی جزوی گرہن دکھائی دے گا رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔
-

بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں، بل میں صرف عورتوں کا ذکر کیوں؟ خواجہ اظہار الحسن
خواجہ اظہار الحسن نے گھریلو تشدد سے متعلق ترمیمی بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بل میں صرف شوہروں کی جانب سے بیویوں پر تشدد کا ذکر کیوں کیا گیا ہے، جبکہ بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گھریلو تشدد کے خلاف پیش کیے گئے ترمیمی بل پر تفصیلی بحث کی گئی۔
اجلاس کے دوران شازیہ مری نے گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل کمیٹی میں پیش کیا۔ بل کا مقصد موجودہ قوانین کو مزید مؤثر بنانا اور سزاؤں کے نظام کو مضبوط کرنا بتایا گیا۔
وزارت قانون و انصاف پاکستان کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گھریلو تشدد سے متعلق قانون پہلے سے موجود ہے، اس لیے یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ نئی تجاویز پہلے سے نافذ قوانین کا حصہ ہیں یا نہیں۔ حکام کے مطابق خصوصی قوانین اس وقت صرف اسلام آباد کی حدود تک نافذ ہیں۔
اجلاس کے دوران خواجہ اظہار الحسن نے بل کے مندرجات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون سازی میں دونوں فریقوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ بعض اوقات گھریلو تنازعات میں شوہر بھی متاثرہ فریق ہوتے ہیں۔