کراچی: ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی منتظر ہے اور جب موقع ملا تو اس کے لیے سرگرم ہوگی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست 2019ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا، اور ایم کیو ایم ان پانچ سالوں میں ہر پانچ اگست کو اس مسئلے پر ضرور بات کرتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے زور دیا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ مظلوم کی آواز کے ساتھ آواز ملاتی ہے اور کشمیر کے امن اور خطے کی استحکام کی کوشش میں شامل ہے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کشمیر کے دونوں جانب رہنے والوں کو کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، اور ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ختم کرنے کا جارحانہ اقدام اٹھایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی اکثریت نے کبھی مذہبی جنونیت پسند شخص کو وزیراعظم منتخب نہیں کیا، جبکہ ہندوستان نے تین انتخابات میں ایسے شخص کو وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ایم کیو ایم کے چیئرمین نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ نے اپنا جواز کھو دیا ہے۔ اگر اقوام متحدہ نے کشمیر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تو کشیدگی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں ہوگی، کیونکہ پاکستان اسلامی ممالک کے نام پر بنا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب کے آخر میں زور دیا کہ ہمیں مذمت سے آگے بڑھ کر سفارتی میدان میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی تاکہ کشمیر کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
Category: کراچی
-

ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ختم کرنے کا جارحانہ اقدام اٹھایا ہے۔ خآلد مقبول صدیقی
-

ترک بحری وفد کا کراچی کا دورہ، پاک بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت
کراچی: ترکیہ کی بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر کی قیادت میں ترک بحری وفد نے کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس دورے کا مقصد باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ترک وفد نے اپنے دورے کے دوران مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفد نے قائد اعظم کے مزار پر پھول بھی چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ کی بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام، بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور پیشہ ورانہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا، اور مستقبل میں دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان مزید مشترکہ مشقوں اور آپریشنز کی توقع کی جا رہی ہے۔
-

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی کے قیام کا اعلان
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ کیپیسٹی پیمنٹ کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے، مگر اس کے لیے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔مراد علی شاہ نے تقریب میں کہا کہ سندھ بہت جلد اپنی بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سندھ پاکستان کا 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کو اس کی پیدا کردہ گیس فراہم کرے تاکہ صوبہ خود پاور پلانٹس لگا سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اس کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے تاجروں کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صنعتی ترقی کو فروغ مل سکے اور معیشت میں استحکام آئے۔مراد علی شاہ کے اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کی توانائی کی ضروریات کو خود پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف صوبے کی صنعتوں کو فائدہ ہوگا بلکہ عوام کو بھی کم قیمت پر بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
تقریب میں موجود شرکاء نے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے سندھ کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور سندھ کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ -

شہر قائد میں لڑکیوں کو اغوا کر کے گیسٹ ہاؤس میں جسم فروشی کا انکشاف
سندھ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او گزری تنویر مراد کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ لاہور کی لڑکی ردا زہرہ کو اس کی بہن فروخت کرنے کیلئے کراچی لائی، ردا زہرہ کو نجی گیسٹ ہاؤس کے ہاتھوں جسم فروشی کیلئے فروخت کیا گیا تھا،عدالت نے گزری پولیس کو لڑکی کی بازیابی کا حکم دیا، ردا زہرہ خود تھانے پہنچی اور پھر اسے ویمن پروٹیکشن سیل پہنچایا گی، لڑکی کی بازیابی میں ناکامی پر عدالت نے ایس ایچ او سمیت دیگر کو معطل کرنے اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا
ایس ایچ او گزری کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ انکوائری سے قبل یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایس ایچ او اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوا، انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے،سندھ ہائیکورٹ نے انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایچ او کی معطلی کے حکم پر عملدرآمد روک دیا،عدالت نے پراسیکیوٹر کو 31 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ اگر انکوائری میں ایس ایچ او کے خلاف کوئی مواد ملے تو مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ تنویر مراد اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف جسم فروشی کیلئے فروخت کی جانے والی لڑکی کی پیشی سے متعلق غفلت کا الزام ہے گزری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او، دیگر کو ماتحت عدالت کے حکم پر معطل کیا گیا ہے۔
بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل
نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟
میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج
خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے
-

ایران اسماعیل ہنیہ پر حملے کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کرے،مفتی تقی عثمانی
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان کے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی کا رد عمل سامنے آیا ہے
مفتی تقی عثمانی نے ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے حماس رہنما کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ایران کے اس ضمن میں کردار پر سوالات اٹھائے، مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ قائد مجاھدین اور محبوب امت مسلمہ اسماعیل ھانیہ پر بزدلانہ اوروحشیانہ حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے ایرانی حکومت کافرض ہے کہ وہ حملے کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کرے یہ کیسے ممکن ہواکہ میزائل عمارت پر گرے اور صرف شہید مرحوم اور انکا محافظ نشانہ بنے جبکہ بتایاگیا ہے کہ وہ ایک کمپلیکس تھا نیز پاسداران انقلاب اس وقت کہاں تھے اللہ تعالیٰ نے ہمارے اس محبوب کو تو ان شاء اللہ اپنے پاس بلاکر انکا مقصد پورا کردیا اور ان شاء اللہ اس سے مجاھدین کے حوصلے اور بلند ہونگے اور انکا قیمتی خون رائیگاں نہیں جائیگا انکی شہادت ان شاء اللہ اسرائیل کی شکست کی خوشخبری ثابت ہوگی،دیکھنا یہ ہے کہ ایران نے جو بدلہ لینے کااعلان کیا ہے وہ کتنا مضبوط اور اسرائیل کے لئے کتنا عبرتناک ہوگا
قائد مجاھدین اور محبوب امت مسلمہ اسماعیل ھانیہ پر بزدلانہ اوروحشیانہ حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے ایرانی حکومت کافرض ہے کہ وہ حملے کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کرے یہ کیسے ممکن ہواکہ میزائل عمارت پر گرے اور صرف شہید مرحوم اور انکا محافظ نشانہ بنے جبکہ بتایاگیا ہے کہ وہ ایک…
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) August 1, 2024
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات
مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ
-

کراچی ایئر پورٹ پر بھارت جانیوالے طیارے کی لینڈنگ
بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینڈنگ ہوئی ہے
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بھارت جا رہی تھی، دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت بگڑ گئی جس کی وجہ سے پرواز کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈ نگ کی اجازت دی گئی،پرواز کیرالہ جا رہی تھی، جس مسافر کی طبیعت خراب ہوئی وہ عمان کا تھا، بیمارمسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،طیارے میں 150 مسافر سوار تھے، بیمار مسافر کو اتارنے کے بعد طیارہ اپنی منزل پر روانہ ہو گیا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کئی بار انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پروازوں کو اترنے کی اجازت دے چکا ہے، گزشتہ ماہ ایک پرواز نے لینڈنگ کی تھی جس میں ایک اسرائیلی مسافر بھی سوا ر تھا
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟
میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج
خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے
خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں
خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار
خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان
-

لندن پراپرٹیز،ایم کیو ایم پاکستان کا عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کیخلاف چھ پراپرٹی پر ایم کیو ایم پاکستان کے شہدا کے لیے مقدمہ کیا ،کورٹ آف لندن پراپرٹی میں ایم کیو ایم پاکستان نے مقدمہ کیا،پٹیشن امین الحق نے کی تھی اور گواہ کے طور پر میں گیا تھا،ہمارے حق میں فیصلہ ہوگیا تھا،وہاں کی عدالت کے فیصلے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو جائیدادیں منتقل ہورہی تھی،ایم کیو ایم لندن نے پھر درخواست دے دی ،یہ ایم کیو ایم پاکستان اور شہداء کی پراپرٹی ہے،لندن کی جائیدادیں کسی فرد واحد کی نہیں،لندن میں کونسا ایسا ذریعہ آمدن ہے جس میں یہ جائیدادیں بنائی گئی،ہم نےدیکھا یہ بندر بانٹ ہورہی ہے ہم کورٹ میں گئے،لندن کورٹ آف بزنس اینڈ پراپرٹیز کیطرف سے اس جائیداد کو ایم کیو ایم کی پراپرٹی کہا،ہم دوبارہ پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں
لندن پراپرٹیز پر دوبارہ پٹیشن دائر کررہے ہیں مقدمہ پھر کورٹ میں چلے گا،فاروق ستار
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کیخلاف نعرے لگے تو ہم نے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا،ہم نے 23 اگست 2016 کو آئین پاکستان اور ریاست پاکستان کیساتھ کھڑے ہوئے تھے،الطاف حسین خود ایم کیو ایم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے،الطاف حسین نے خود اختیارات کو رابطہ کمیٹی کے سپرد کیے تھے،لندن پراپرٹیز پر دوبارہ پٹیشن دائر کررہے ہیں مقدمہ پھر کورٹ میں چلے گا،31 اگست کو 2016 کو ایم کیو ایم کے آئین میں ترمیم کردی گئی،22 اگست کے بعد میری الطاف حسین سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی،کامیابی وہ ہوتی ہے جس میں طے ہو پراپرٹی کس کی ہے،لندن کی پراپرٹی متنازع ہےلندن کی پراپرٹی کی مالیت مسئلہ نہیں اسکی ملکیت مسئلہ ہے،خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے 22 اگست 2016 کو پاکستان کی حرمت کی خاطر اپنی قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا،پاکستان کے لیے ہم نے جانوں کی قربانی کی،ہمیں پتہ چلا لندن میں موجود سابقہ ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیاں جائیداد پر تنازع شدت اختیار کررہا تھا،وہ جائیداد کسی فرد واحد کی نہیں ایم کیو ایم کی ہے،وہ جائیداد ایم کیو ایم کے شہیدوں کی امانت ہے،برطانیہ کی عدالتوں نے اس حوالے سے ہمارے حق میں فیصلہ کیا،اس فیصلے کیخلاف پٹیشن دی تو عدالتوں نے انکو لوئر کورٹ جانے کا کہا،وہاں موجود لوگ اس مقدمے پر غلط فہمی میں ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ عدالت نے انکو دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا،ایم کیو ایم پاکستان ہی ایم کیو ایم ہے،ایم۔کیو ایم ایک ہی ہے وہ آپکے سامنے ہے،جب سامنے آیا کہ پراپرٹی ایم کیو ایم کے نام پہ خریدی گئی پھر ہم نے پٹیشن دائر کی،قیمت وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے، لندن کی پراپرٹی کی مالیت مسئلہ نہیں اسکی ملکیت مسئلہ ہے،ایم کیو ایم لندن کے لوگ پاکستان میں موجود ہیں یا نہیں علم نہیں،میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج
خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے
خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں
خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار
خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان
خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟
خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی
خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ
خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان
خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوںکو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر
سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر
اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا
خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا
خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر
خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے
ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی
-

دینی مدارس پاکستان کے قانون کے تحت قائم ہیں اور قانون کے دائرے میں کام کر رہے ہیں۔ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان
پاکستان کے معروف علماء نے آج کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے دینی مدارس کے حق میں آواز بلند کی اور حال ہی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر شدید تنقید کی۔ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمٰن اور حافظ جالندھری سمیت دیگر اہم علماء نے شرکت کی۔مفتی منیب الرحمٰن نے کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ڈی جی آئی ایس پی آر کی 22 جولائی کی پریس کانفرنس کے تناظر میں منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ 50 فیصد دینی مدارس اور ان کے سربراہان نامعلوم لوگ ہیں۔ مفتی منیب نے زور دے کر کہا کہ دینی مدارس پاکستان کے قانون کے تحت قائم ہیں اور قانون کے دائرے میں کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مولانا مفتی تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکولر لوگ ہمیشہ سے دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں، لیکن اب افسوس کی بات یہ ہے کہ عسکری ادارے بھی اسی طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ اڑتی چڑیا کے پر گن سکتے ہیں اور زمین میں چھپی سرنگوں کا پتہ لگا سکتے ہیں، وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں 50 فیصد مدارس کے بارے میں معلوم نہیں؟علماء نے مدارس کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے فیصلے پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مالی شفافیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف مدارس کے اکاؤنٹس بند کر دیے جاتے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس فوراً کھولے جائیں۔
کانفرنس میں علماء نے دینی مدارس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ہی وہ ادارے ہیں جو حفاظ قرآن پیدا کر رہے ہیں، جبکہ سکول، کالج یا یونیورسٹیوں میں ایسا کوئی انتظام نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اڑھائی کروڑ افراد ایسے ہیں جنہیں دینی علوم کا علم نہیں۔علماء نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ادارے کے ذمہ دار افسران کو ہدایات جاری کریں کہ وہ دینی مدارس کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ کو مجرم یا مشتبہ سمجھ کر بات نہ کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دینی مدارس نے ہمیشہ ملکی تحفظ، سلامتی اور مفاد کو مقدم رکھا ہے اور دہشت گردی کی مخالفت کی ہے۔کانفرنس کے اختتام پر علماء نے اعلان کیا کہ وہ چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر کنونشن منعقد کریں گے، جن کا مقصد قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا۔ پہلا صوبائی کنونشن 28 اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ -

چین اور پاکستان کے تعلقات: سی پیک کی اہمیت پر چینی قونصل جنرل کا خطاب
کراچی پریس کلب میں ایک اہم تقریب کے دوران، چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک (چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور) پاکستان کی معاشی خوشحالی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔یانگ یونے زور دے کر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات صرف دو طرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعلقات غیر جانبدارانہ ہیں، جو عالمی سیاست میں ایک متوازن رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔ حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے، یانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو کامیاب قرار دیا۔ تاہم، انہوں نے گوادر میں جاری احتجاج کا بھی ذکر کیا، مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ وہاں جاری منصوبوں کی اہمیت کو سمجھیں۔ قونصل جنرل نے دھابیجی اکنامک زون پر جاری کام کو بھی اہم قرار دیا۔
کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے، یانگ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ چین کا مؤقف پاکستان کے مؤقف سے مماثل ہے۔ انہوں نے خنجراب کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے، قونصل جنرل نے کہا کہ اس شعبے میں تعاون نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی اور اعتماد کو بھی اجاگر کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا مکمل حامی ہے۔یہ تقریب پاک-چین تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر ایک اہم روشنی ڈالتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملک نہ صرف اقتصادی شعبے میں بلکہ سیاسی اور سلامتی کے شعبوں میں بھی گہرے تعاون کے خواہاں ہیں۔ تاہم، مقامی سطح پر کچھ تحفظات کا سامنا بھی ہے، جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی پیک جیسے منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ -

فی الحال ذوالفقاراحمد اس حالت میں نہیں کہ وہ بیان دے سکیں،وکیل
صنعتکار ذوالفقار احمد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی
سماعت کے دوران اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ مسنگ پرسن کا کیس ہے وہ واپس آگئے ہیں،جسٹس کوثر سلطانہ نے سوال کیا کہ کیا یہ اغواء برائے تاوان کا کیس تھا؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انہیں کراچی سے اٹھایا گیا اور لاہور سے ملے ہیں،جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سے کاروباری لوگ یہاں سے جا رہے ہیں،
جسٹس کوثر سلطانہ نے کہا کہ شاید ہم نے غیرملکی مشروبات پینا چھوڑ دی ہے اگر کرنا تھا تو رمضان میں کرتے، عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ اربوں روپے کا بجٹ ہے، رینجرز اور پولیس کیا کر رہی ہے؟ آپ نے اب تک کیا تفتیش کی ہے؟تفتیشی افسر نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے تفتیش کے لیے کوئی نہیں آیا کسی نے کوئی بیان نہیں دیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ذوالفقار احمد عدالت میں خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں گے، فی الحال ذوالفقاراحمد اس حالت میں نہیں کہ وہ بیان دے سکیں، پولیس مقدمہ درج کرنے کے لیے مختلف بہانہ بناتی رہی، بروقت مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا،جسٹسں کوثر سلطانہ نے پولیس حکام سے سوال کیا کہ ہمارے بچے ملک چھوڑ چھوڑ کر جا رہے ہیں ایک موبائل کے لیے ان کی جان خطرے میں ہوتی ہے، والدین پریشان رہتے ہیں کوئی ایک موبائل کے لیے ان کے بچے کی جان نہ لے، لوگوں نے نجی سیکیورٹی گارڈز رکھ کر اپنے بینک اکاؤنٹ خالی کر لیے ہیں، وہ لوگ زیادہ مضبوط ہیں یہ آپ لوگ؟
جسٹس کوثر سلطانہ نے سوال کیا کہ تو کیا ہم درخواست کو نمٹا دیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک تاریخ دے دیں ذوالفقار احمد پیش ہوں گے،جس پر جسٹس کوثر سلطانہ نے کہا کہ درخواست کا مقصد پورا ہو چکا ہے، انویسٹی گیشن جوائن کریں،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب ذوالفقار احمد یا ان کے دفتر کا بندہ اغوا ہوا تو ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔
نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد
نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا