Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل  کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    35ویں نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    6 سے 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے 36ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پنجاب کے سپرد کی، اس موقع پر نیشنل گیمز کا جھنڈا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر ہم ان کے مشکور ہیں اور 35ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر خوشی ہے سندھ کو نیشنل گیمز کے انعقاد پر فخر ہے، نیشنل گیمز قومی وحدت، اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہیں، مئی 2025 میں پاکستان نے معرکۂ حق میں دشمن کو شکست دی اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی تھی، کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں، اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔

    تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو روایتی سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین کارکردگی پر پاکستان پولیس کو شیلڈ دی جبکہ بلاول بھٹو نے نمایاں کارکردگی پر صوبہ پنجاب کو اسپیشل ٹرافی سے نوازا۔

    قائد اعظم ٹرافی نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کے نام رہی، جسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرافی پیش کی۔ پاکستان آرمی نے 25ویں بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،واپڈا 84 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور اسے رنر اپ ٹرافی دی گئی، جبکہ پاکستان نیوی 36 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، بہترین کارکردگی پر پاکستان نیوی کو ٹرافی عطا کی گئی جو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی،نیشنل ریکارڈ قائم کرنے پر رول آف آنر ٹرافی حمزہ آصف کے نام رہی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    آج سونے کے نرخ میں دو ہزار روپے کی کمی ہو گئی ہے،اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا نیا نرخ 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے ہو گیا ہے، 10 گرام سونا 1715 روپے سستا ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے ہو گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 20 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس سونا 4 ہزار 299 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز سونا 10 ہزار 700 روپے تولہ مہنگا ہوا تھا-

    واضح رہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 220 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 6 ہزار 464 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان

    سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں-

    ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ سکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں-

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کے لیے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور سمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی،اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی-

  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ

    کراچی:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے، حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔

    چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گےاس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے، حکومت مارجن 8فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائےحکومت چاہے تو 8فیصد قسطوں میں بڑھا کر دے دے۔

  • چوہدری اسلم کی بیوہ  کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

    سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بولی وڈ کی متنازع فلم ”دھرندھر“ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نورین اسلم نے کہا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہےمعرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے بنائی گئی،فلم میں شہید چوہدری اسلم کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا،عالمی قوانین کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔

    نورین اسلم نےکہا کہ فلم کے ٹریلر میں غیر مناسب اور توہین آمیز جملے استعمال کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا کہ شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے کو چوہدری اسلم کہتے ہیں، ہم مسلمان ہیں اور ہمارے دین میں شیطان اور جنوں سے عورتوں کے تعلقات کا کوئی تصور نہیں ہےاس جملے سے چوہدری اسلم کی والدہ کی کردار کشی کی گئی ہے، جو ایک پاکیزہ اور پردہ دار خاتون تھیں، اگر فلم میں چوہدری اسلم کے خلاف کوئی پروپیگنڈا کیا گیا یا انہیں منفی انداز میں پیش کیا گیا تو میں فیملی ممبر ہونے کی حیثیت سے قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔

    نورین اسلم نے بھارتی رائٹرز کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “اداکار کبھی غلط نہیں ہوتے، سنجے دت ایک بڑے اداکار ہیں۔ یہ رائٹر کا کمال ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کیا ہے اور اُس وقت گرفتار کیے گئے بھارتی کرنل پر خاموشی اختیار کی جس نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چوہدری اسلم پر جوا کھیلا ہے، چوہدری ہیرو ہے یا وِلن یہ سب کا اپنا اپنا نظریہ ہے مجھے اس سے اختلاف نہیں لیکن چوہدری اسلم میرا فخر ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کی خدمت میں گزاری ہے۔

    فلم میں رحمان ڈکیت کے کردار پر بات کرتے ہوئے نورین اسلم نے کہا کہ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ہے، لیکن رحمان ڈکیت کو ”دھرندھر“ میں حقیقت کے برخلاف بڑا دہشت گرد دکھایا گیا ۔ ان کے مطابق، چوہدری اسلم نے اپنے کیریئر میں ان سے بھی بڑے بڑے بڑے دہشت گردوں کے انکاؤنٹر کیے ہیں، اور ان کی خدمات کو نظرانداز کرنا زیادتی ہے۔ ان کی بہادری کا ہرکوئی متعرف ہے اور اس پر دو رائے نہیں ہو سکتی۔

  • بھارت کے ہاتھوں 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار، کشتی بھی ضبط

    بھارت کے ہاتھوں 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار، کشتی بھی ضبط

    کراچی: بھارت نے سمندر میں روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ نے واقعے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھتے ہیں۔ حیران کن طور پر یہ تمام 11 افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو معاشی پریشانی کے باعث سمندر میں روزگار کے لیے گئے تھے۔کمال شاہ نے بتایا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں ماہی گیروں کو حراست میں لیا اور کشتی قبضے میں لے کر انہیں بھارتی حراستی مرکز منتقل کردیا۔ترجمان نے کہا کہ بارہا یہ مسئلہ اٹھایا جا چکا ہے کہ معاشی مجبوری کے باعث پاکستانی ماہی گیر غیر ارادی طور پر بھارتی حدود میں داخل ہو جاتے ہیں، جس کے بعد انہیں طویل عرصے تک جیلوں میں رکھ کر سفارتی معاملات کو پیچیدہ بنا دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ماہی گیروں کی فوری رہائی کے لیے سفارتی سطح پر قدم اٹھایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔متاثرہ خاندانوں نے بھی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی جلد واپسی کے منتظر ہیں اور حکومتی اقدامات کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

  • غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار

    غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے نظام کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے تمام ایکسچینج کمپنیوں اور منی چینجرز کے لیے لازم قرار دیا ہے کہ وہ کرنسی بیچنے یا خریدنے والے ہر شخص کی شناخت نادرا کے نظام کے ذریعے ویریفائی کریں،اس اقدام کا بنیادی مقصد کرنسی مارکیٹ میں غیر قانونی لین دین، بے نامی ٹرانزیکشنز اور مبینہ منی لانڈرنگ کی کوششوں کو روکنا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ پہلے کے مقابلے میں زیادہ واضح، محفوظ اور ڈیجیٹل شکل میں محفوظ ہوگا، جس سے نگرانی کا عمل بہتر ہوگا اور کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی نشاندہی فوری طور پر کی جاسکے گی۔

    انڈین ائیر فورس کے پائلٹس کے استعفوں میں ریکارڈ اضافہ

    وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات

    پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق جاری

  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

    سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی کا عندیہ

    بنگلادیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

  • سونے  کی قیمت  میں معمولی اضافہ

    سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 500 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کا ہوگیا،اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافہ سے 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آگئی-

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 531 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےسی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا،ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہےریکو ڈیک منصوبہ آئندہ 37 برسوں میں 74 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کر سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمتوں کے مطابق اس سے 1 کروڑ 79 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا جس کی مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیاترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے،تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کریں۔