Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے نتائج  کو  کالعدم قرار  دیا جائے، حافظ نعیم  کا الیکشن  کمیشن سے مطالبہ

    کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، حافظ نعیم کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کل سندھ ہائیکورٹ میں فارم 45 کو سامنے رکھ کر کراچی کے انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے۔

    باغی ٹی وی: اسٹار گیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ہم قانونی جنگ لڑیں گے، جسٹس فائز عیسیٰ کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟ میں کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن سے زیادہ عام الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیا، الیکشن کمیشن لکھے ہوئے اور دیئے گئے فیصلے پڑھ کر سنا رہا ہے،مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمان، پی ایس91 سے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی محمد فاروق بھی شریک ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ میئر کے انتخابات کی دھاندلی ایک ٹریلر تھا، جنرل الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ کیا گیا عام الیکشن میں نتائج میں تبدیلی کرکے ایسا شرمناک کھیل کھیلا گیا ہے کہ بڑے سے بڑا آمر بھی شرماجائے، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، شہر میں کسی ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم نہیں جیتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف احتجاج کریں گے، ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے۔

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کو جس نے شہر میں دہشت گردی کی آگ بھڑکائی اسے کراچی دے کر تباہی کا سامان کیا جارہا ہے ہمارے بھائیوں ماؤں اور بہنوں نے جعلی ووٹوں کو بھگتانے والوں کو پکڑا تھا، ہمارے امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ایک خاتون افسر نے کسی دباؤ کے بغیر ایک نتیجہ جاری کیا جس میں ہمارا امیدوار کامیاب قرار دیا گیا، ہم دعوی کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    انھوں نے کہا کہ میں بڑی ذمہ داری سے کہتا ہوں کسی ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم نہیں جیتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے۔

    این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں …

    حافظ نعیم نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے سو موٹو لینے کے لئے خط لکھا ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں وہ موجودہ نتائج کو کالعدقرار دیں، جسٹس فائز عیسی ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گےعمران خان جیل میں ہے تو اس کا ردعمل بھی ملک میں حقیقت تھا جس پر عوام نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ ہم اپنے امیدواروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ممبران کا بھی مقدمہ لڑیں گے۔

    حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

  • کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

    7 فروری کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: 7 فروری کو گلشن اقبال میں واقع حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا جس میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے دھماکے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ فاروق رحمان کے نام سے ہوئی ہے جو گرینیڈ لے کر گھر سے باہر نکل رہا تھا، دستی بم ہاتھ میں ہی پھٹ گیا، جس سے فاروق رحمان مارا گیا۔

    آج اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوز یو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے، مبینہ حملہ آور فاروق رحمان میرانی کی ہلاکت کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    لوئر دیر میں دھماکا ، دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ فاروق رحمان کے پاس دستی بم کیسے اور کہاں سے آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ فاروق رحمان نے نامعلوم سہولت کاروں کی ایما پرخود کش حملہ کیاحملے میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشتگردی کی حد کو پہنچتا ہے 6 بج کر 47 منٹ پر مددگار 15 پر دھماکے کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر ایک شخص کا ہاتھ اڑا ہوا تھا اور جسم چھلنی تھا، مقدمے کی تفتیش کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کیلئے بنایا گیا سیل کرے گا۔

    نریندر مودی بدھ کو یو اے ای میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

    پی ایم ایل این سے حکومت سازی کے حوالے سے کوئی حتمی بات چیت …

  • پولیس موبائل  رات گئے گھر پر حملہ آور ہوئیں ، خرم شیر زمان

    پولیس موبائل رات گئے گھر پر حملہ آور ہوئیں ، خرم شیر زمان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس موبائلیں گھر پر حملہ کرنے کے لئے آئے تھے،کراچی میں ڈیفنس فیز 6 میں گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر خرم شیر زمان نے بتایا کہ رات ڈھائی بجے 4 موبائلیں گھر پر آئی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ شور مچنے پر پولیس والے واپس چلے گئے، موبائلوں میں دس سے بارہ سادہ لباس والے اہلکار تھے اور باقی پولیس والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی توڑا گیا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اہلیہ نے اوپر سے شور مچایا کہ کیوں آئے ہو اور کیا چاہیے، تھوڑی دیر بعد محلے والے باہر نکل آئے اور شور مچنے پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے تمام 234 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

  • ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا کارکنوں سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پہلے الیکشن نہیں کرانا چاہتے تھے، پھرموبائل سروس بند کردی، دھاندلی برداشت نہیں، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ 8 فروری کو ملکی تاریخ کا بدترین دن تھا، کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام اپنا حق لے کر رہیں گے، آج ہماری اس جہدوجہد کا آغاز ہورہا ہے، دوپٹی کی چپل میں آنے والے ارب پتی بن گئےجو اپنے قائد کے نہیں ہوئے ان کو شکست دے دی، سب لوگ سن لو، الیکشن کمیشن کا جعلی نتیجہ نہیں مانتے، جماعت نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ کو ترک کیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 300 جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2045 ڈالر کی سطح پر آ گئی، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    عام انتخابات، سندھ اسمبلی کے تمام نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کر دیئے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت، واضح اکثریت لے لی،الیکشن کمیشن نے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کر دیئے ہیں

    سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو 84 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کو 28 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں ازاد امید واروں کو 14 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کو 2,2 نشستیں ہی مل سکیں، سندھ کے تمام نتائج مکمل ہو گئے ہیں،

    بلوچستان اسمبلی، پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ سیٹیں
    قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کو 54 سیٹیں ملی ہیں،پنجاب کی بات کی جائے تو پنجاب سے پیپلز پارٹی کو صوبائی اسمبلی کی 10 سیٹیں ملی ہیں،خیبر پختونخواہ سے پیپلز پارٹی کو چار سیٹیں ملی ہیں، بلوچستان سے اب تک پیپلز پارٹی کو 11 سیٹیں ملی ہیں،پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھی اکثریتی پارٹی بن گئی ہے،بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9،9 سیٹیں ملی ہیں، جبکہ چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی کو چار ،نیشنل پارٹی کو 3،عوامی نیشنل پارٹی کو 2،سیٹیں ملی ہیں

    پی ایس 18 سندھ، نتائج روک دیئے گئے، دو پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے احکامات
    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 میں نتائج روک لیے گئے،الیکشن کمیشن نے دو پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات دے دیئے،دونوں پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا سامان چھیننے کے باعث دوبارہ پولنگ کے احکامات دیئے گئے،
    گھوٹکی پی ایس 18 میں جام مہتاب ڈہر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار شہریارخان شر کو شکست دی تھی

    قومی اسمبلی، 100 آزاد جیت گئے، ن لیگ کی 71 سیٹیں، ایم کیو ایم 17
    الیکشن کمیشن کو غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے،قومی اسمبلی کے 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں،قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100 ہوگئی،قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 71 نشستیں حاصل کر پائی ،پیپلزپارٹی کے 53 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،مسلم لیگ ق کے 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ پائے،آئی پی پی اور جے یوآئی کے دو، دو امیدوار الیکشن جیت پائے،ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست جیت گئی،

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں انتخابی جیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم 91 آزاد امیدوار کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔ آئیں مل کر اس جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو چیلنج کریں۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ حق پرستوں کی جیت کا حصہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ اتوار کو ہم یوم تشکر اور جشن منائیں گے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2018 میں ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ آج ہمیں واپس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گولی کا جواب بیلٹ سے دیا ہے، ہم نے جیت کر اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کراچی حیدر آباد کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے۔ میئر کراچی اخلاقی طور پر استعفیٰ دیں ورنہ ہم خود فیصلہ کرینگے۔

  • نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، خورشید شاہ

    نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، خورشید شاہ

    خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر خوشی ہوئی، لیکن ابھی نواز شریف کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے، نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، مکمل نتائج کے بعد وزیراعظم کا اعلان مناسب لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر ملک کیلئے فیصلے کرنے چاہئیں، ہمیں ملک کے لئے بڑے بڑے فیصلہ کرنے ہوں گے، ڈر کر فیصلے کیے گئے تو فائدہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے نتائج سے مطمئن اور خوش ہیں، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کریں گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دیکھنا ہے پی ٹی آئی کے ممبر کیا فیصلہ کرتے ہیں، آزاد امیدواروں کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کون کس کے ساتھ اتحاد کرے گا، جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی حکومت کی مدت اتنی کم ہوگی، پہلے آزاد امیدواروں کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے فیصلے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

  • جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان صوبائی سیٹ پر جیت گئے،قومی کی ہار گئے

    جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان صوبائی سیٹ پر جیت گئے،قومی کی ہار گئے

    کراچی: حلقہ پی ایس 129، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26296 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں

    حلقہ پی ایس 129 ایم کیو ایم کے معاز مقدم 20608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،حافظ نعیم سندھ اسمبلی پہنچ گئے تا ہم قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں وہ ہار چکے ہیں،

    قبل ازیں حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کویہ بتادیا گیا ہے کہ آپ کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے،پورے پاکستان نے بتا دیا کہ عوامی رائے کو انجینیئرنگ سے بدلا نہیں جا سکتا ،الیکشن میں عوامی مینڈینٹ کی توہین کی گئی ہے۔ فارم 45 کا سلسلہ روک دیا گیا تھا، دو بجے تک فارم دینے کا کہا گیا لیکن کارکنان کو فارم نہیں دیےگئے ،پوری رات کارکن انتظار کرتے رہے اور جس وقت فارم 45 ملا اس میں بدترین تبدیلی کی گئی تھی،مقابلہ آزاد امیدوار اور ہمارے درمیان تھا ۔شہر میں جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرپی ایس 91 پر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر ایم کیو ایم تھی، ہمیں فارم 47 موصول ہوگیا ہے جس میں ایم کیو ایم نے صرف5 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ کراچی نے پانچ فیصد ووٹ بھی ایم کیو ایم کو نہیں دیے،کراچی کی عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے لیکن آج انہیں ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

  • ایم کیو ایم کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہی ہے،مصطفی کمال

    ایم کیو ایم کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہی ہے،مصطفی کمال

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنو نیئر مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہی ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ان پراعتماد کیا ہے، جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر بھاری اکثریت سے آگے جا رہے ہیں۔مصطفی کمال یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کل سے کراچی کی ذمہ داریاں ایم کیو ایم کے کندھوں پر آ جائیں گی، کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کو ایم کراچی میں کامیابی کا یا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔