Baaghi TV

Category: کراچی

  • مسائل کا حل نکالنا ہے تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،بلاول

    مسائل کا حل نکالنا ہے تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،بلاول

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نہ صرف بلدیاتی بلکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، عوام ہمیں موقع دیں ہم کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میرا اپنا شہر ہے اور میں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، چاروں صوبوں سے ہو کر آیا ہوں،جو مزہ کراچی میں آتا ہے وہ کہیں اور نہیں آتا،وہ اس لیے کہ کراچی تو میرا اپنا شہر ہے ،میں جب کہتا ہوں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے میں اپنے گھر کا خیال رکھنا چاہتے ہوںبلاول نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے اعتماد کا اظہارکیا نہ صرف بلدیاتی بلکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، عوام نے موقع دیا تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، کراچی کی 20 سیٹیں دلوا دیں تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، دیگر سیاسی جماعتیں اپنے مقصد کیلئے الیکشن لڑرہی ہیں، ہماری وفاقی حکومت ہوگی تو کراچی کے تمام مسئلے بھی حل ہوں گے، ہم وفاق میں اپنا حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے،کراچی کی نمائندگی ہر جگہ ہوگی،کراچی کا حق ہے صوبائی کابینہ میں اس کا حصہ ہوگا، دیگر تمام سیاسی جماعتیں نفرت کی سیاست کرتی ہیں، کوئی مذہب کی بنیاد پر میرا شہر تقسیم کرنا چاہتا ہے،کوئی لسانیت کی بنیاد پر میرا شہر تقسیم کرنا چاہتا ہے، عوام تیر پر مہر لگا کر نفرت کی سیاست کرنے والوں کو جواب دیں، خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور گھروں سے نکلیں۔

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مقابلہ دو جماعتوں کے درمیان میں ہے، عوام کو سمجھانا ہے کہ کسی آزاد امیدوار پر ووٹ ضائع نہ کریں، آزاد امیدوار سودا کرکے حکومت میں شامل ہوجاتے ہیں، عوام اس بار مجھے موقع دیں، عوام کو مایوس نہیں کروں گا، میرے امیدوار منتخب ہوں گے تو حلقے کے عوام کے مسائل مجھ تک پہنچائیں گے، مسائل کا حل نکالنا ہے کہ تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، کسی اور کو آپ ووٹ دیں گےتو وہ علاقے کے لیے ٹکے کا کام نہیں کریگا، میرے منتخب امیدوار کو اپنا نہیں عوام کا کام کرنا پڑے گاریلی کے دوران بلاول بھٹو نے امیدواروں سے حلف لیا اور کہا کہ کچا وعدہ نہیں کرنا بی بی والا وعدہ کرنا۔

    عام انتخابات : راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ

    جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی،حافظ نعیم

    پولنگ ایجنٹس کسی حیلے بہانے کو قبول نہ کریں فارم 45 اسی وقت لیں،بلاول
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیماڑی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ،پولنگ اسٹیشنوں سے ہمارے نمائندوں کو باہر نکال کر قبضے کرائے گئے،اس بار کراچی کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے،اپنے تمام پولنگ ایجنٹس کو کہتا ہوں کہ خالی ہاتھ واپس نہ لوٹیں،پولنگ ایجنٹس پولنگ ایجنٹس فارم 45 لے کر اپنے امیدواروں کے پاس جائیں،پولنگ ایجنٹس کسی حیلے بہانے کو قبول نہ کریں فارم 45 اسی وقت لیں،8 فروری کو جیت تیر کی ہوگی ،الیکشن 8 فروری کو ہے لیکن شہر کے عوام نے فیصلہ آج ہی سنادیا

  • تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    کراچی: الیکشن کمشنر سندھ نے کہا ہے کہ پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سندھ میں 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، تمام سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائےگا سیکیورٹی کےحوالے سےسندھ حکومت سےرابطے میں ہیں،تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کہ افسران کو رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا، فارم 45 تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ وصول کریں انٹرنیٹ بند کرنےکا فیصلہ حکومت کرتی ہے پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا الیکشن مہم 6 فروری رات 12 بجے ختم کی جائے گی، الیکشن میں خواتین کا 10 فیصد ٹرن آؤٹ ہونا ضروری ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک ایک ایجنٹ کو موجود رہنے کی اجازت ہوگی۔

    انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے جگہ جگہ بہتر اہتمام کیا گیا ہے، میڈیا لوگوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے مہم چلائے ڈی جی رینجرز اور تمام تر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، میڈیا کے پاس جو کارڈ ہوگا اس حوالے سے انتظامیہ کو بتایا گیا ہے آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہی کام کررہے ہیں، 8 فروری کا الیکشن بہترین طریقے سے ہوگا۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے،بلاول

  • جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی،حافظ نعیم

    کراچی: امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شہر کو بلدیہ فیکٹری جلانے والوں کے ہاتھ میں نہ دو، دوبارہ سے بھتہ خوری اور دہشت گردی نہیں کرنی چاہیے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بیروزگاری ہے، ہمارے نوجوانوں کو بہت مایوس کیا گیا ہے، آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہوتی جا رہی ہے، تعلیم کے مواقع کم ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دینا چاہتے، یہ مافیا ہمیں اس قابل نہیں چھوڑ رہے کہ ہم آگے پڑھ سکیں، شہری دیکھ رہے ہیں کون بنو قابل اور کون بنو قاتل کرتا رہا ہے، ایسے لوگ الیکشن لڑتے نظر آرہے ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث تھے، محنت کریں گے تو کوئی آپ کاراستہ نہیں روک سکتا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی۔

    حافظ نعیم الرحمن گزشتہ روز بارش کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو نے والے فخر عالم کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ بہت ہی اندوہناک ہے شہر کا المیہ ہے کہ یہاں بارش ہو جائے تو لاشیں برآمد ہوتی ہیں،حالیہ بارش میں اب تک 4 لاشیں مل چکی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے پورا نظام تباہ ہوچکا ہے ایسا نہیں ہے کہ بلدیہ اور سندھ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، سندھ حکومت کے پاس پیسے بھی ہیں اور اداروں پر قبضہ بھی ہے ابھی سب جماعتیں آکر سیاست کریں گی، مل کر وڈیروں اور جاگیرداروں کے ساتھ حکومت کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں، لوٹ مار کرتے ہیں، قبضہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں نالوں پر قبضہ کیا جاتا ہے، چائنا کٹنگ کی جاتی ہے۔ نالوں پر تعمیرات ہونے سے پانی بلاک ہوجاتا ہے۔ قبضہ میئر صاحب جھوٹ بولتے ہیں، اس بارش میں بھی انتظامیہ نے عذاب بنا دیا ہےجو فخر عالم کے گھر پر قیامت ٹوٹی ہے، اسے کون ختم کر سکتا ہے؟۔ 5 بچوں کا باپ دنیا سے چلا گیا، کون ان کی تکلیف کا اندازہ کرسکتا ہےیہ اسی طرح بارش اور کرنٹ سے ہمارے لوگوں کو مارتے رہیں گےکے الیکٹرک مافیا ہے، ان کے کھمبوں میں کرنٹ آرہا ہے، شہر کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ ایسے لوگوں کو مسترد کریں واقعے کے مقدمے کے حوالے سے بھی بات کریں گے انتظامیہ اور ادارے ایسے واقعات کے ذمے دار ہیں۔

    واضح رہے کہ سائٹ بی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2کی حدود میں 45 سالہ سید فخر عالم کی ڈوبی ہوئی لاش ملی متوفی بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فائیو-ایل کے رہائشی اورسائٹ ایریا میں کوثر ڈائنگ نامی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے،طوفانی بارش کے دوران بلوچ کالونی پل کے قریب برساتی نالے میں گرکرایک اورشخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش دوروزکے بعد نالے سے نکالی گئی،متوفی شخص ایک کمسن بیٹی کا باپ اورقوت گویائی و سماعت سے محروم خاتون کا شوہرتھا متوفی شخص ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھی بتایا جاتا ہےمتوفی کی شناخت 50 سالہ شوکت ناگوری ولد انورناگوری کے نام سے کی گئی-

  • میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا،مرتضیٰ وہاب

    میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا-

    باغی ٹی وی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خوف اور جبر کی سیاست سے اللہ اس شہر کو محفوظ رکھے، ہم اس وقت کراچی کی سڑک پر موجود ہیں ، بلدیاتی اداروں نے کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے صورتحال بہتر ہے شہر کی مرکزی سڑکیں صاف ہیں، شہر کے کچھ علاقے اب بھی خراب ہیں-

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے نہ مصطفی کمال جائے گا نہ نعیم الرحمان جائے گا، کل جب میں سڑکوں پر کام کررہا تھا ،الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے افسر نے مجھے جرمانہ کردیا، ان کو شاید مجھ سے کوئی مسئلہ ہے میں نے کوئی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا ہے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم بھی الیکشن مہم چلارہے ہیں ، میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا-

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    الیکشن ایکٹ کے تحت چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • سوچ سمجھ کر گفتگو کریں ورنہ …،ایم کیو ایم رہنما کی بلاول کو وارننگ

    سوچ سمجھ کر گفتگو کریں ورنہ …،ایم کیو ایم رہنما کی بلاول کو وارننگ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گزشتہ روز حیدرآباد جلسے میں دئیے گئے بیان پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ کو ستارے کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں کہ ستارے آسمان میں اچھے لگتے ہیں، آپ کو پتنگ کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، ان کو کہیں ہم ’را‘ سے پیسہ لینے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، آپ ان کو جواب دیں کہ ہم اس پتنگ کو کاٹ دیں گےمجھے حیدرآباد کی تمام سیٹیں چاہئیں، اس مرتبہ 8 فروری کو حیدرآباد میں تیروں کی بارش ہو گی، جیسے آپ نے پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں جتوایا میں آپ کا شکرگزار ہوں۔

    عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے،بلاول

    میر خاص میں جلسے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان حیدر عباس رضوی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپشن کے باعث پورا سندھ موہنجو دڑو ہے، بلاول صاحب طیارہ آپ ہائی جیک کریں اور را کا ایجنٹ ہمیں کہیں، بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے کے خطوط آپ لوگ لکھیں اور ایجنٹ ہم؟

    پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب …

    انہوں نے کہا کہ بہت کچھ ریکارڈ پر ہے لیکن میں احتیاط کرنا چاہتا ہوں، مارچ میں تحریک عدم اعتماد کے دوران ایک معاہدہ آپ نے ایم کیو ایم کے ساتھ کیا تھا، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت آپ کو یہ سب یاد کیوں نہ آیا، سوچ سمجھ کر گفتگو کریں ورنہ آپ کی پارٹی کے کارنامے بتانے کو بہت کچھ ہے۔

    آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان

  • الیکشن کمیشن کا  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا-

    باغی ٹی وی: ای سی پی نے الیکشن 2024ء کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کراچی سینٹرل نے مرتضیٰ وہاب پر عدم پیشی پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ای سی پی نے اپنے مراسلے میں کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

    قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا، نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں لکھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے-

  • آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان

    موسمیاتی تجزیہ کار نے آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان ظاہرکیا ہے۔

    باغی ٹی وی: جواد میمن کے مطابق ملک پر اثر انداز مغربی لہر کے اثرات اب پنجاب اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہیں، سسٹم کا مرکز افغانستان اور اس سے ملحق پاکستان کے حصے ہیں، سندھ اور بلوچستان سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہوچکا ہےسندھ بلوچستان میں 12 گھنٹے بعد موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے 24 سے36 گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے، 6 فروری کی دوپہریا شام تک یہ سسٹم بیشترپاکستانی علاقوں سے نکل جائےگا، اس سسٹم کے بعد ملک میں سردی کی نئی لہر آنےکا امکان ہے۔

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان  جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی، شادی کی تقریب میں سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر فاطمہ ثنا سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی شریک ہوئیں۔

    35 سالہ جویریہ خان قومی ویمن ٹیم کی جانب سے 116 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں،جویریہ نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کیلئے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں،انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

    لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

  • کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے،خالد مقبول صدیقی

    کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے،خالد مقبول صدیقی

    اربوں کھربوں کی اشتہاری مہم چلانے والے کل کہاں تھے۔ جب کراچی کے عوام مدد کے لئے پکار رہے تھے؟ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش کے بعد تباہی ہی تباہی تھی، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی مدد کو پکارتا رہا، لیکن پی پی خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کی نگرانی کرنے والی نگراں حکومت صرف پیپلز پارٹی کی نگرانی کر رہی ہے، ہمارے تمام امیدوار سڑکوں پر عوام کے درمیان تھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بارش سے 15سال کی کارکردگی عیاں ہوگئی، جنہوں نے پورے شہر میں لکھا حل صرف ہم، کل کی بارش میں وہ حل ہوگئے۔
    انہوں نے کہا کہ کل لوگوں نے 15 منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، ایم کیو ایم کے لوگ سڑکوں پر تو نظر آتے تھے، 15 سال کا دور اختتام پذیر ہونے والا ہےعلاوہ ازیں مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں یہ گماں تھا، مشرف صاحب پیسے دیتے تھے تو کام ہوا، صرف 300 ارب میں شہر کی شکل بدل دی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی شہر میں کوئی کام کرتی تو عوام ہم کو ویلکم کے بجائے رد کر دیتی

  • پی پی آج کہاں کہاں میدان سجائے گی؟

    پی پی آج کہاں کہاں میدان سجائے گی؟

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد شہر کے ٹاؤن حسین آباد کے شہید ذوالفقار علی بھٹو سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی آج حیدرآباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی۔جلسے کا آغاز شام پانچ بجے سے ہوگا جس کیلئے پنڈال سج گیا، کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔دوسری جانب جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں آصفہ بھٹو زرداری سیاسی پاور شو کریں گی۔آصفہ بھٹو زرداری نواز آباد چانگ ہاؤس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جیالوں کیلئے 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے مکمل سجا دیا گیا ہے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔