Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہم نے بینظیر کو دومرتبہ وزیراعظم بنایا پھر ہم پر ہی آپریشن شروع کر دیا گیا،خالد مقبول صدیقی

    ہم نے بینظیر کو دومرتبہ وزیراعظم بنایا پھر ہم پر ہی آپریشن شروع کر دیا گیا،خالد مقبول صدیقی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان( ایم کیوایم پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے زمین بیچ کر اپنا ضمیر بیچ کر 50ہزار ارب روپے کمائے ہیں۔
    حیدر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بینظیر کو دومرتبہ وزیراعظم بنایا پھر ہم پر ہی آپریشن شروع کر دیا گیا، پیپلزپارٹی یاد رکھنا تمہیں بخشا نہیں جائے گا، حیدر آباد والو آج تیرکے دفن ہونے کا دن ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج آپ نے پکے قلعہ کی گراؤنڈ بھر کر یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ جشن کہاں منائیں، آج حیدر آباد والو آپ کو دیکھ کر آپ کا دشمن اپنی موت آپ مرگیا ہے، آپ نے اپنے ساتھ پچاس پچاس، سو سو لوگ لے جا کر ووٹ ڈالنا ہے۔
    انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر کو دومرتبہ وزیراعظم بنایا پھر ہم پر ہی آپریشن شروع کر دیا گیا، پیپلزپارٹی یاد رکھنا تمہیں بخشا نہیں جائے گا، حیدر آباد والوں آج تیرکے دفن ہونے کا دن ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج آپ نے پکے قلعہ کا گراؤنڈ بھر کر یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ جشن کہاں منائیں، آج حیدر آباد والوں آپ کو دیکھ کر آپ کا دشمن اپنی موت آپ مرگیا ہے، آپ نے اپنے ساتھ پچاس پچاس، سو سو لوگ لے جا کر ووٹ ڈالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھ لو پاکستان والوں آج حیدر آباد کو گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا ہے، آج یہ شہر وارننگ دینے آیا ہے آج حیدر آباد کے جیالے نکل آئیں ہیں، جوخواب میں دیکھ رہے تھے وہ تعبیر حیدرآباد دے رہا ہے،خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تمہیں چھوڑا نہیں جائے گا یہ قوم تم سے 15 سال کا حساب لےگی،15 سال تم نے ہماری مرضی کے بغیر قبضہ کیا ہو ا تھا اس کا حساب ایم کیو ایم لے گی، پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں اس پاکستان کو چلا سکتے ہیں۔

  • کراچی:الیکشن کمیشن کے باہر دھماکہ

    کراچی:الیکشن کمیشن کے باہر دھماکہ

    کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں شاہراہ عراق پر واقع صوبائی الیکشن کمیشن افس کے باہر فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے شاپر میں دھماکہ ہوا۔ ہلکی نوعیت کے دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑیوں یا کسی اور عملہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی پارکنگ کرنے والے ایک نوجوان نے الیکشن کمیشن آفس کے گیٹ کے قریب فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے شاپر کو اٹھا کر دوسری طرف رکھا تو دھماکہ ہو گیا۔وقوعہ کے بارے میں مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بی ڈی سکواڈ نے کنفرم کیا ہے شاپر میں کم مقدار میں بارودی مواد تھا۔ بارودی مواد کے ساتھ کوئی بال بیرنگ یا دوسری نقصان پہنچانے والی چیز نہیں تھی۔ اس جگہ کے حوالے سے کوئی سکیورٹی تھریٹس نہیں تھیں۔

  • سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی،شرجیل انعام میمن

    سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی،شرجیل انعام میمن

    س بار قوی امکان ہے کہ تمام سیٹیں جیت جائیں گے، پیپلز پارٹی ہر سیٹ سے کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب اور کے پی میں بڑی کامیابی ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے 4 فروری کو بلاول بھٹو کے لئے پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، یہ پروگرام انتہائی تاریخی پروگرام ہوگا، عوام اس پروگرام کو کامیاب کریں گے، عوام اپنے قائد کا عظیم الشان استقبال کرنے جا رہے ہیں،شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی بدحالی میں مبتلا کیا، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی اپنی "میں” سے باہر نہیں نکلے، عوام روٹی، کپڑا، مکان، گیس اور بجلی مانگ رہے ہیں، آصف زرداری کہتے ہیں کہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دو۔
    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے الیکشن مہم سب سے پہلے شروع کر کے دیگر کو جگایا، لوگ اب پرانی سیاست کو دفن کرنا چاہتے ہیں، عوام نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کے نعروں سے تنگ آچکے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی عوام کی بات کر رہے ہیں، یہ نئی سوچ پورے ملک میں مثبت انقلاب لائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ بہت جھوٹے نعرے عوام نے دیکھ لیے، یہاں بھی ہمارے مدمقابل جماعتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، لوگوں کو ان کی خواہش پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، کسی کو زبردستی دھاندلی کرنے نہیں دیں گے، سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی، ساؤتھ پنجاب میں بھی پراگریس اچھی ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی کو وفاق میں حکومت بنانے کے لئے آزاد ارکان کی ضرورت پڑے، ہو سکتا ہے کسی جماعت سے بھی بات کریں، ماضی میں بھی ہم نے اسی طرح حکومت بنائی تھی، اگر نمبر پورے ہیں تو بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ ملایا جا سکتا ہے، پیپلز پارٹی سنگل میجارٹی بھی لا سکتی ہے۔

  • سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

    سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے، ہم سب مل کر مہنگائی، غربت کا مقابلہ کریں گے، عوام کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالوں گا۔ پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ کھپے نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے، اگر کوئی جماعت آپ کی نمائندگی کر سکتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے، ہم نے بہت مشکل دور دیکھے، کوویڈ کا دور دیکھا، سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب کے دوران شکار پور آیا تھا، سیلاب متاثرین خواتین کا مطالبہ تھا کہ گھر بنا کر دیے جائیں، بطور وزیر خارجہ پوری دنیا سے پیسا اکٹھا کیا، 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔
    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں نفرت کی سیاست شروع کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں، تیر پر ٹھپا لگا کر میرے امیدواروں کو منتخب کروادیں، مجھے شکار پور سے 100 فیصد نشستیں چاہئیں، مجھے اکثریت دلائیں گے تو آپ کے مسائل حل کرنا آسان ہوگا، آپ کی جدوجہد کر رہا ہوں، آپ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، آپ کے جو مسائل ہوں گے، آپ کے ساتھ بیٹھ کر حل نکا لوں گا۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ آپ اٹھا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم بن کرنفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کروں گا، کوئی مذہب، لسانی اور فرقہ وارانہ سیاست پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، میں بلا تفریق آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

  • 8  فروری 2024 کا الیکشن کھیل تماشہ نہیں ہے،نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے،مصطفیٰ کمال

    8 فروری 2024 کا الیکشن کھیل تماشہ نہیں ہے،نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے،مصطفیٰ کمال

    کراچی: سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتے ہمیں ووٹ دو شہر کو کراچی جیسا بنا دیں گے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کا الیکشن کھیل تماشہ نہیں ہے، یہ الیکشن نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے ،یہ دنیا جنت نہیں امتحان کی جگہ ہے اس شہر مامیں صرف پانی چوری کرنے والے کا امتحان نہیں ،جس کا پانی چوری ہو رہا ہے اس کا بھی امتحان ہے ،ظلم کو روکنے کے لیے جدوجہد کی یا نہیں کی ،مظلوموں سے سوال ہوگا ۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایسا لگتا ہے اسرائیل فلسطینیوں پر نہیں کراچی کی گلیوں پر بمباری کر رہا ہے ،پینے کا پانی آتا نہیں،سیوریج کا پانی گھروں سے جاتا نہیں،انسان کی زندگی ایک ڈینگی وائرس کے مچھر کی مار ہے ،یہ مچھر بھی غریب کو ہی کاٹ رہا ہے ،مظلوم اپنے حصے کی کوشش کرنے کو تیار نہیں ہے ،بلاول بھٹو پورے پاکستان میں جلسے کر کے خود کو وزیر اعظم کے لیے پیش کر رہے ہیں،بلاول بھٹو ایک یونین کونسل کا نہیں بتا سکتے جو ماڈل طرز کی بنائی ہو ،بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتے ہمیں ووٹ دو شہر کو کراچی جیسا بنا دیں گے۔

    اگر میاں صاحب نے پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ان کا ساتھ نہیں دے …

    بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے،پرویز …

    پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد

  • ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےکراچی کی چارٹرفضائی کمپنی اسکائی ونگزکے چھوٹے ساخت کے سنگل انجن طیارے کی خدمات حاصل کرلیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 2024کے دوران فضائی انتخابی مہم کے لیے پائپرساختہ سنگل انجن ہوائی جہازحاصل کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت بن گئی، ایم کیوپاکستان نے الیکشن مہم کے لیے اسکائی ونگزکا جہازبک کروایا ہے، جوکراچی، حیدرآباد اورنواب شاہ کےامیدواروں کی الیکشن مہم میں استعمال کیا جائےگا

    رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئےاسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کے لیے بک کرایا ہے انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہوگا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اسکائی ونگزکی جانب سےمراسلہ لکھا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں فلائی جناح کے سی ای او عمران اسلم خان نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم کیوایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نواب شاہ ائیرپورٹ جائے گا، 3 اور4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعمال ہوگا۔

  • نجی ایئرلائن  نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا

    نجی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا

    کراچی: ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ایئرلائن فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کےآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق فلائی جناح دونوں شہروں کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑے گا،اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کوآسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اورمزید فضائی رابطوں کی فراہمی ہے اس توسیعی اقدام کےساتھ فلائی جناح نے اپنے بیڑے میں دونئے ایئربس اے 320جہازوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا ہے،اس اسٹریٹجک توسیع سے فلائی جناح کے طیاروں کی تعداد5 ہوگئی ہے،جس سے ایئرلائن کےقابل اعتماد اورسستےہوائی سفرکی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    جدہ سے کراچی کی پرواز میں مسافرکا انتقال،طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

    ترجمان کا کہنا ہےکہ فلائی جناح کےبیڑے میں توسیع اوربین الاقوامی آپریشنز کےآغازکامقصد مسافروں کوفری سہولیات کی فراہمی ہے،یہ ایک اہم سنگ میل ہےاورہم پاکستان کے دارالحکومت کو متحدہ عرب امارات کے ثقافتی شہر شارجہ سے ملاکر اپنے بین الاقوامی آپریشن کو شروع کرنے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں،ا س سروس کا آغاز نہ صرف اپنے صارفین کو سستی ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرناہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی فروغ ملےگا، شارجہ متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے اور خلیجی خطے میں ثفاقتی ، فنی اور خارجی سرگرمیوں کے لیے ایک متحرک مرکزکی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسرائیل کاغزہ میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار

    فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق شارجہ شہر اب فلائی جناح کے مسافروں کے لیے قابل رسائی شہر بن جائے گا اسی کے ساتھ ساتھ مختلف روٹس کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کرے گا، فلائی جناح اپنے جدید 5اے 320ایئربس طیاروں کے ذریعےپاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، پشاور اور متحدہ عرت امارات کے شہر شارجہ میں جدیداورغیرمعمولی سفری سہولیات پیش کررہا ہے۔

    ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی امیدواروں کی …

  • عام انتخابات: سندھ میں تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    کراچی: سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تمام نجی اور سرکاری اسکول، کالج اور جامعات بند رہیں گی، 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، تعطیلات کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس بھیج دی گئی ہے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

    ئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،نواز شریف

    مریم نواز کے شوہر صفدر کا پی ٹی آئی جھنڈا اٹھائے ننھے بچے کو پیار،ماتھا …

    ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی امیدواروں کی …

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا،جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 9119 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 279 روپےپربندہوا تھا۔

    علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

  • ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی امیدواروں کی حمایت کر دی

    ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی امیدواروں کی حمایت کر دی

    مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات واپس لینے کے بعد چوہدری شجاعت حسین کی زیرقیادت مسلم لیگ (ق) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے127 لاہور کی دوڑ میں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کی کھل کر حمایت شروع کردی ہے۔

    وہیں شہر قائد کراچی میں مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر دی ہے،مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن ، پیپلز پارٹی کے سعید غنی اور وقار مہدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، طارق حسن کا کہنا تھا کہ کل میں نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی,جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم اپنے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کررہے ہیں,ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ پہلے بھی اچھا تعلق رہا, ہم نے چوہدری شجاعت کے فیصلے کی تائید کی ہے,ہمارے امیدوار کچھ یہاں موجود ہیں,جو یہاں موجود نہیں ہیں ان کا بھی بعد میں فیصلہ کیا جائے گا,اپنے تمام سپورٹرز کا مشکور ہیں,جن جن حلقوں میں ہمارے امیدوار بیٹھ رہے ہیں,ہم ملکر معاملات آگے بڑھائیں گے,ہم پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے,

    پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا مشکور ہوں, انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے صوبہ سندھ میں ہمارے حق میں فیصلہ کیا ,انہوں نے ایک بڑے دل کے ساتھ فیصلہ کیا ہے ,پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا ایک دیرینہ تعلق ہے,اس سلسلے میں آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کا رابطہ ہوا تھا,خیر پور ، جیکب آباد میں بھی امیدوار ہیں،مسلم لیگ ق کے وہ بھی امیدوار دستبردار ہورہے ہیں ۔پیپلز پارٹی پاکستان میں انتخابی طور پر لیڈ کررہی ہے۔ہم سنگل لارجسٹ پارٹی بننے جارہے ہیں ۔پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے سندھ 100 سے زائد نشستیں حاصل کریں گے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو