حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بارش کے دوران عوام پریشان حال ہیں لیکن میئر کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، بارش میں نئی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی بارش سے ڈوب گیا ،ایک بارش سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں، بارش میں شہر ڈوبا ہوا تھا، کے پی اور لاہور میں بارش ہوتی ہے، زندگی چلتی رہتی ہے، یہاں بارش میں زندگی رک جاتی ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ بارش کے باعث بجلی کے 120 فیڈر ٹرپ ہوئے، ایک بارش نے سب کو بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کی دعوی کی حقیقت دیکھ لیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے بلدیاتی نمائندے رات بھر سڑکوں پر موجود رہے، ہمارے ٹاؤن کے نمائندوں نے بہت سے علاقوں کو کلیئر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں 70 فیصد کرپشن ہوتی ہے، 30 فیصد میں کیا کام ہو گا؟ رات شہر میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر ڈوب گیا، جس سے پی پی کی کارکردگی سامنے آ گئی، پی پی اربوں روپے الیکشن مہم پر لگا رہی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ پوری شارعِ فیصل ڈوبی ہوئی تھی، رات تین تین بجے تک لوگ اپنے گھر پہنچے، کے ایم سی نے ذمےداری ادا نہیں کی، البتہ ہمارے چیئرمین اور کونسلر سڑکوں پر موجود رہے، جو ہدایت سے پہلے ہی سڑکوں پر کھڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ جرم میں شریک ہے، جس نے مینڈیٹ وڈیروں کو بیچا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آر اوز، ڈی آر اوز کے ذریعے کسی کو جیتنے نہیں دیں گے، ایم کیو ایم دعویٰ کرتی تھی کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں، آج 10 جماعتوں کی حمایت کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
Category: کراچی
-

بارش کے باعث بجلی کے 120 فیڈر ٹرپ ہوئے، ایک بارش نے سب کو بے نقاب کر دیا۔ حافظ نعیم الحق
-

ایم کیو ایم دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن جتوا دو۔ مراد علی شاہ
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد لیڈر ہیں جو اپنی سوچ سامنے لارہے ہیں، بیان کر رہے ہیں۔ باقی لوگ تو ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ پورا ملک ان سے دو سال میں عاجز آجاتا ہے کہ ان کو نکالو۔ شریفوں نے اپنی مدتِ حکومت پوری نہیں کی۔ لوگ انہیں ووٹ نہ دیں جو ان کا ووٹ ضایع کریں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اچھا فارم کرے گی اور پنجاب سے بھی اچھی نشستیں ملیں گی۔سابق وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے چاہنے والے رہتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم کے کئی دور دیکھے ہیں۔ جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تب کراچی میں بھتہ دیے بغیر گزر نہیں سکتے تھے۔ اب حالت یہ ہے کہ یہ لوگ دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں جتوادو۔ ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے جسے خوراک دے کر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جسے اِدھر کہیں تو اِدھر اور اُدھر کہیں تو اُدھر ہو جاتی ہے۔ایک سوال پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی کے حامیوں میں ہر زبان کے بولنے والے ہیں۔ ہم 45 سے 50 سیٹیں حاصل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں بھی ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم 100 سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں گے مگر ہماری کارکردگی بری نہیں رہے گی -

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا ایم کیو ایم کا ساتھ دینے پر اتفاق
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اے این پی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور شمشاد صدیقی کے مردان ہاؤس پہنچنے پر شاہی سید اور یونس بونیری نے استقبال کیا۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ میں اپنے کارکنان کو ہدایت دے رہا ہوں، اے این پی کے لوگ ایم کیو ایم کو سپورٹ کریں گے۔ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماؤں نے مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس بھی کی۔شاہی سید نے کہا کہ ہمارے تمام اضلاع کے صدور اور ذمے داران ایم کیو ایم سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، بہت جلد کئی حلقوں پر ایم کیو ایم کی حمایت کریں گےاس موقع پر شاہی سید نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا بہت مشکور ہوں، یہ ہمارے پاس چل کر آئے ہیں، ہم مل کر آگے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک نشست کی اہمیت نہیں، آج بہت خوشی کی بات ہے، ہم کئی حلقوں میں ایم کیو ایم کا ووٹ خراب نہیں کریں گے اور ایم کیو ایم کو مکمل سپورٹ کریں گے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں شاہی سید اور ان کے تمام رفقا کا مشکور ہوں، آج ایک تاریخی لمحہ ہے اور تاریخ اس کو یاد رکھے گی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس 88 پر شاہی سید کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے، ہمارے کارکناں نہ صرف ووٹ بلکہ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بدلے ایم کیو ایم کوئی مطالبہ نہیں کر رہی، ہمیں ہر وقت ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ -

کراچی: بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
کراچی میں شدید بارش کے بعد آپریشنل وجوہات کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہے جبکہ شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز ملتان منتقل کردی گئی اور اسلام سے آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہو گئیں
کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں اور اسلام آباد سے سکھر کی دو پروازیں پی منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ کوئٹہ سے اسلام آبادکی پرواز بھی اڑان نہیں بھر سکے گی۔ پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پرواز منسوخ کردی گئی جبکہ نجی ائیر لائن کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں اور غیر ملکی ائیرلائن کی دوحا سے ملتان کی دو پروازیں منسوخ کر ہو گئیں۔ -

ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے،بلاول
میر پور خاص: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہولت کار سُن لیں اگر چوتھی بار نواز شریف کو وزیراعظم بنایا گیا تو دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔
باغی ٹی وی : میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں جبکہ دوسرے سیاست دان ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں، میں نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دورے کیے، یہ سارے علاقے ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اس لیے اب سارا ٹبر لاہور میں اپنا گھر بچانے کی کوشش کررہا ہے،باقی سیاسی جماعتیں ذاتی انتقام لے رہی ہیں، جو میاں صاحب اپنے آپ کو چوتھی بار مسلط کرنا چارہا ہے اُس کو وفاق، عوام اور جمہوریت کی نہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں نام نہاد ہیں، کوئی مذہب، کوئی فرقہ واریت اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہم ان سب کو عوام کی حمایت سے 8 فروری کو جواب دیں گے، سندھ اور پورا پاکستان ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردے گا اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی-
پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب نگراں حکومت کے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ میں فارم 45 اور فارم 47 پہنچائے جائیں تاکہ وہ پہلے سے دھاندلی کرسکیں، وہ ابھی سے ووٹوں پر ڈاکا مارنے کیلئے سازشیں کررے ہیں، عوام ایسے بزدل گیدڑ کا ساتھ نہیں دیں گے یہ ن لیگ کی بھول ہے کہ وہ دھاندلی کرلے اور ہم خاموش بیٹھ جائیں، یہ پی پی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ ضیا کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، انہوں نے جنرل مشرف کا مقابلہ کیا تھا، دھاندلی کی سازشیں کرنے والا شیر نہیں بلکہ بلی ہے اور اس کا ہم بندوبست کریں گے۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …
بلاول کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ مل کر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے، یہ اپنے سہولت کار کو کہہ رہے ہیں دھاندلی کرو مگر نواز شریف کے سہولت کار سُن لیں دھاندلی برداشت نہیں کریں گےہم حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ بجلی فری کریں گے، ہر بچے کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگاراور کسانوں کو حقوق دیں گے، میرپور خاص نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کا بھرپور ساتھ دیا اور آج یہاں لے لوگ بلاول کے ساتھ کھڑے ہیں-
نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری
-

الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ
کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے الیکشن کی ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی :نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ اسپتالوں میں پہلے ہی 60 فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، ڈاکٹرز کے وارنٹ گرفتاری واپس کئے جائیں، الیکشن کے دن اسپتالوں میں عملے کی کمی کیسے پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو انتخابی عملے کی کیا ضرورت ہے،الیکشن کے لئے انتخابی خدمات کے دیگر شعبوں سے مدد لی جائے، الیکشن کمیشن سے پہلے بھی طبی عملے کو تعینات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد
واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نے محکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، غیر حاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں، ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/ سٹی کو احکامات جاری کیے تھے کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں، ان ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی
عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری
-

سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیا
کراچی: ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے نجات دلانے کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے-
باغی ٹی وی : کراچی میں فنکشنل ہاؤس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عبدالکریم شیخ، افتخار عالم، اسلم غوری، حماداللہ شاہ، مفتی کلیم اللہ اور قاری زرداد احمد بھی شریک ہوئے ، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد، الیکشن کو شفاف بنانےکی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی ڈی اے رہنما سردار رحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے،یہ لوگ ایک یونین کونسل ماڈل کے طور پر پیش نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی والے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، پولیس ان کی ہے ایف آئی آر درج نہیں ہورہی ہے، وہ پولیس اور غنڈوں پر جیت نہیں سکتے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارے انتخابی کیمپوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، ان تمام حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کو شکست ہو گی وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، اگر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا، ایم کیو ایم ان حالات سے پہلے بھی گزر چکی ہے، لوگ ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں، 15 سال میں جاکر وہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم لاہورسانگھڑ جیسا بنا دیں گے۔
اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف
اس موقع پر جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دیہی سندھ سے بہترین خبریں آرہی ہیں، جی ڈی اے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری
-

اداکار مصطفی قریشی نے 5 لاکھ روپے میں قبر کی جگہ مختص کروالی
کراچی: سینئیراداکار مصطفی قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبرکے لیےجگہ مختص کروا لی ہے-
باغی ٹی وی :ماضی کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے یہ انکشاف یو ٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کیا،اداکا نے بتایا کہ میری اہلیہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں مدفون ہیں اورمیری بھی خواہش ہے کہ میں مرنے کے بعد اپنی بیگم کے پاس دفن ہوں،اس مقصد کے لیے بیگم کی آخری آرام گاہ کے پہلو میں اپنی قبر کے لیے جگہ مختص کروالی ہے کیونکہ وہاں صرف ایک ہی قبرکی جگہ بچی تھی۔
مصطفیٰ قریشی کے مطابق ا بھی میں نے وہاں پرایک پتھر رکھ دیا ہے جس پر ”مصطفی قریشی کے لیے جگہ مختص ہے“ لکھا ہے ابھی ادائیگی کرنا باقی ہے جو کہ 5 لاکھ روپے ہیں،انہوں نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے انہیں قبرکے لیے مختص جگہ کا معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے انکارکردیا۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ قریشی نے کئی مقبول فلمیں دیں انہوں نے ’مولا جٹ‘ فلم میں نوری نت کا کردارنبھانے سمیت ایسے کئی شاندار کردارادا کیے ہیں جو آج بھی پاکستانی پنجابی فلموں کی تاریخ کا ایک حصہ ہیں، مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی بھی گلوکاری کی دنیا میں نام بنا چکی ہیں ان کا 2022 میں انتقال ہوا۔
-

خدشہ ہے 8 فروری کو شہر میں فسادات زیادہ نہ بڑھ جائیں،سعید غنی
سندھ کے سابق صوبائی وزیر،پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایک اورافسوسناک واقعہ ہواہے،نیوکراچی میں شیخ معاذ اپنی کارنرمیٹنگ میں تھے،منتظمین نے ان کو کہا یہاں حالات ٹھیک نہیں لگ رہے ، ان کے جانے کے بعد وہاں حملہ ہوتا ہے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک واقعہ ہواجس میں فرازنامی شخص جانبحق ہوا،ہم نے مطالبہ کیاتھا کہ عدالتی تحقیقات کروائی جائے،دونوں واقعات میں پولیس کاکردارمشکوک ہے،پولیس کی موجودگی میں یہ سب ہورہاہے، ہمارے امیدوارنے اورمسرور احسن نے پولیس کوبروقت آگاہ کیا پرپولیس نے نوٹس نہیں لیا، کل کے واقعے سے پہلے بھی آگاہی دی گئی،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو شہر میں سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے ، سیکیورٹی کے لیے فوج کو جلد از جلد لگایا جائے ، خدشہ ہے 8 فروری کو شہر میں فسادات زیادہ نہ بڑھ جائیں ، پیپلزپارٹی خود کو جیتا ہوا دیکھ رہی ہے وہ کیوں حالات خراب کرے گی۔پولیس بروقت کارروائی کرلیتی تو کسی کی جان نہ جاتی،نہ گاڑیاں جلتی، اگر الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اس پر ایکشن نہیں لیں گے، تو واقعات ہوتے رہیں گے،ملیر میں بھی واقعات ہورہے ہیں ، چند روز بعد الیکشن ہے اگر یہ واقعات کنٹرول میں نہیں آتے تو یہ واقعات زیادہ نہ بڑھ جائے ، کراچی میں امن و امان کے لیے رینجرز ، پولیس اور فوج نے بھی قربانیاں دی ہے، امن شہر کے مفاد میں ہے ،جس انداز میں کھلم کھلا حملے ہورہے ہیں،شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی سازش ہورہی ہے، تمام سے مطالبہ ہے اس پر سختی سے ایکشن لیں،آپ عدالتی تحقیقات کرائیں اگر سعید غنی ملوث ہے تو اس بھی پکڑیں، ہم پورے شہر میں تشدد کی آگ میں دھکیل دیں یہ کسی صورت نہیں ہوسکتی ہے،ہماری آج وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ہم نے ان سے کہا ہے امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں،امن و امان کسی کو اپنے ہاتھ میں لینے کے اجازت نہیں ہوگی،اگر کارؤائی نہیں ہوگی تو صورتحال بگڑے گی، ہم نے اپنے کارکنان سے کہا ہے صبر میں رہیں،
آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ،یقین ہے آزاد امیدوار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے،ناصر شاہ
رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،پیپلزپارٹی سندھ بھر سے کلین سویپ کرے گی ،پیپلزپارٹی نے محنت سے وسطی پنجاب کی صورتحال بدل گئی ہے،بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی سیٹوں پر پیپلزپارٹی پہلے نمبر پر ہو گی،جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کو نمایاں سیٹیں ملیں گی،خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی کی محنت رنگ لائے گی،آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں،یقین ہے آزاد امیدوار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے،سندھ میں مقابلے کی فضا نہیں، پیپلزپارٹی جیتے گی،پیپلزپارٹی اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی،سندھ میں شعبہ صحت دیگر صوبوں کیلئے مثال ہے،پیپلزپارٹی سندھ طرز پر ملک بھر میں اسپتال بنائے گی،سیلاب سے سندھ سمیت ملک بھر میں تباہی و بربادی ہوئی،پیپلزپارٹی نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا،سندھ حکومت گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے،پیپلزپارٹی عام آدمی کا معیار زندگی بدلنے کی کوشش کرتی ہے،بانی پی ٹی آئی پر کیسز مکافات عمل ہیں،پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سے پیار کا رشتہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کارکنان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی،پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے،پیپلزپارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی،واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکن کے 14 سالہ بیٹے کی موت ہو گئی ہے،واقعہ نیوکراچی سیکٹر جے گیارہ میں پیش آیا، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن عبدالغفور کے چودہ سالہ بیٹے کو سر پر گولی لگنے سے موت ہوئی جبکہ تین شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی
این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط
ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال
الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں امن قائم کیا
-

ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی بنی تو نہیں چلے گی،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اداراہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات نئی کراچی میں پھر ایک افسوس ناک واقعہ ہوا، دو سیاسی جماعتوں کے جھگڑے کے نتیجے میں بچہ شہید ہوگیا، اس سارے واقعے کا مطلب یہ ہے کہ عوام میں خوف پھیلایا جارہا ہے،
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ عوام ووٹ ڈالنے نہ نکلے، ناظم آباد سے شروع ہونے والا جھگڑا نیو کراچی تک پہنچ گیا، مجھے حیرت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوجود کھلے عام اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے،ضلع وسطی میں ان کا کوئی مینڈیٹ نہیں اس لئے لوگوں کو ڈرا کر اپنے مرضی کے نتائج چاہتے ہیں،اس وقت عوامی رائے میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،یہ ایک سروے ہے جس میں جماعت اسلامی عوام کی مدد سے بڑی جماعت بن رہی ہے، بلدیاتی انتخابات سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے، شہر کے پاس بڑی قوت ووٹ کی ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سودے بازی کرتی رہی ہے، عوام کو بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت اسلامی یہ انتخابی مہم اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے نہیں چلارہی، ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی بنی تو نہیں چلے گی، ہمیں اپنے لئے کوئی مراعات نہیں چاہیے ہم نے منشور پیش کیا ہے،
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی حکومت میں رہیں، دونوں کا عوام میں کوئی مقام نہیں،ہمارا مقصد تعلیمی بجٹ کو تعلیم پر لگانا ہے، کراچی میں 4 میٹرو ٹرین اور چار ہزار بسیں چلائیں گے، ہم چنگچی فری اور عزت والی ٹرانسپورٹ چاہتے ہیں،کے الیکٹرک کے بیس سال کے لائسنس کو چیلنج کریں گے، کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم ہونا چاہیے،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے، پی پی غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے، یہ قتل و غارت آپس میں مل بانٹ کر کھانے کی سازش ہے، بعد میں یہ لوگ مل کر کھاتے ہیں،
واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکن کے 14 سالہ بیٹے کی موت ہو گئی ہے،واقعہ نیوکراچی سیکٹر جے گیارہ میں پیش آیا، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن عبدالغفور کے چودہ سالہ بیٹے کو سر پر گولی لگنے سے موت ہوئی جبکہ تین شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی
این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط
ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال
الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں امن قائم کیا