Baaghi TV

Category: کراچی

  • عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

    عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دے دیا

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں فیملی وی لاگنگ کے نام پر سوشل میڈیا پر فحش مواد کی موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے حسن بیگ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فیس بک ، ٹک ٹاک ، یوٹیوب، اسنیپ چیٹ اور دیگر ایپس سے غیر اخلاقی مواد پر فوری ایکشن لینےکا حکم دیا ،عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو کارروائی کرکے 20 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دیگر کارروائی کرکے 20 فروری تک رپورٹ پیش کریں،

    دوسری جانب نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد اپلوڈ کرکے بے راہ روی کی طرف لے جانے والا دوکاندار گرفتارکر لیا گیا،واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ،فخرالاسلام خان اے ایس آئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دوکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے فحش مواد موجود ہیں۔جو وہ نوجوانوں اور بچوں کو موبائیل میں اپلوڈ کرواتا ہے۔فوری طور پر دوکان پر چھاپہ مارا گیا، ۔دوکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کرنے پر بہت سارے فحش مواد موجود تھے۔ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

  • حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار

    حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار

    9 مئی کے واقعات کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ جلاؤ گھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 173 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت اور شواہد نہیں مل سکے ہیں، وہ بے قصور ہیں۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،اور ہدایت کی کہ حلیم عادل شیخ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
    یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے، حلیم عادل شیخ کو تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

  • مسلسل گراوٹ کے بعد آج 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس اضافہ

    مسلسل گراوٹ کے بعد آج 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔جنوری کی پورے مہینے 100 انڈیکس 471 پوائنٹس گرا ہے۔ جنوری کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 979 ہے۔100 انڈیکس جنوری میں 3 ہزار 719 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بلند ترین سطح 65 ہزار 356 جبکہ کم ترین سطح 61 ہزار 637 رہی۔ جنوری میں 11 ارب 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 383 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھی ہے۔جنوری 2024 کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 9 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

  • جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

    جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالرؤف صدیقی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔عبدالرؤف صدیقی نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں جے یو آئی کے رہنما مولانا غیاث کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ ہمارا اور جمعیت علماء اسلام کا سیاسی سفر جاری رہے گا۔ پی ایس 104 سے جے یو آئی کے مولانا سمیع ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ سے مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کی حمایت کرتی رہی ہے۔ عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ پی ایس 103 سے جے یو آئی کے امیدوار جمال خان کاکڑ، پی ایس 101 سے جے یو آئی کے مولانا عبدالسلام اور این اے 237 سے جے یو آئی کے احسان اللّٰہ ان حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

    اس موقع پر موجود جے یو آئی کے رہنما مولانا غیاث نے کہا جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر فیصلے کرتی ہے۔ جے یو آئی ایم کیو ایم، جی ڈی اے و دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر اتحاد بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ دستبرداری کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں کیا۔ مولانا غیاث نے کہا این اے 237 سے جے یو آئی کے احسان اللّٰہ ہزاروی عبدالرؤف صدیقی کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ یہ اتحاد آنے والے الیکشن میں بہترین ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دونوں جماعتوں میں مشاورت جاری تھی۔

  • ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو معزز عدالت نے سزا سنائی ہے، ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے ، ملک کی عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے ،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں، یہ وہی قانون ہے جس سے عمران خان مخالفین کو دباتے رہے،عید کی رات کو فریال تالپور کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا تھا ان کی تذلیل کی گئی تھی ،ہماری لیڈر شپ نے گیارہ سال جیل کاٹی ، توشہ خانے سے تحفے آدھی قیمت میں خرید سکتے ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ تحفہ لے کر بازار میں بیچ دیں، توشہ خانہ کے قوانین ہیں تحفے لینے کے،جس تحفہ پرسزا ہوئی وہ گراف کمپنی کی گھڑی پر ہوئیاس کمپنی نے ایک ہی گھڑی بنائی خانہ کعبہ کی شبیہ اس پربنی ہوئی تھی،اس نے گھڑی دی پھرجھوٹ بولا ہم نے گھڑی نہیں بیچی، گھڑی خریدنے پیسے جمع کرنے کی منی ٹریل نہیں دی،گھڑی خود استعمال کرنے کے لئے خریدی جاتی ہے نہ کہ مارکیٹ میں بیچنے کے لئے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا طاقتور ترین وزیراعظم تھا،اس نے جھوٹ بولا کہ سڑک بنانے کے لئے گھڑی بیچی،وکیل لطیف کھوسہ صاحب میرے بھی وکیل رہ چکے ہیں وہ بغیر پیسوں کے کام نہیں کرتے، کہیں تو پیسے لیکربھی کام نہیں کرتے، میرے پاس ان کےمیسیج بھی پڑے ہیں، خان صاحب کو کسی نے مشورہ دیا کیس میں تاخیری حربے استعمال کریں، جب جیل ٹرائل ہو رہا ہو آپ کو پیش ہونا پڑتا ہے، خان صاحب نے تاخیری حربے استعمال کئے ، وکیل خود بینی فیشری ہے، ان کے اندر ہونے سے وکیل پارٹی سربراہ بنے ہوئے ہیں،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • پیپلزپارٹی کی کشیدگی کم کرنے  کے لئے ایم کیو ایم کو بات چیت کی دعوت

    پیپلزپارٹی کی کشیدگی کم کرنے کے لئے ایم کیو ایم کو بات چیت کی دعوت

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، سابق صوبائی وزرا، سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے

    سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی لسانیت کی سیاست کو فروغ نہیں دیا،کراچی میں جو واقعہ ہوا اس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،ذمہ داران کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہوانہیں سزا ملنی چاہیے،ہم لاشوں اورجلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،کراچی میں امن کیلئےپاک فوج اور رینجرز نے قربانیاں دی ہیں،الیکشن کا ماحول پرامن ہونا چاہیے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کوسزا مکافات عمل ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اسی جج کی تعریف کرتےتھےجس نےسزا دی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل تیاری کرکےعدالتوں میں نہیں جاتے،ہماری قیادت کےخلاف بھی ایسے فیصلے آتے رہےہیں،

    پیپلزپارٹی نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ایم کیو ایم کو بات چیت کی دعوت دے دی، ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی لسانیت کی سیاست کو فروغ نہیں دیا،کراچی میں جو واقعہ ہوا اس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،کوئی بھی مجرم ہے اس کو سزا ضرور ملنے چاہیے۔پیپلز پارٹی ہمیشہ امن کی بات کرتی ہے،الیکشن آٹھ فروری کو ہو جائیں گے، اس طرح کی صورتحال نہیں ہونی چاہئے، ہمارے رہنماؤں سعید غنی،وقار مہدی سب نے کہا کہ تحقیقات ہوں‌تا کہ سب چیزیں سامنے آئیں، ایم کیو ایم رہنما بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں، الجھانے کی بجائے افہام و تفہیم کی بات کی جائے الیکشن مہم پر فوکس کیا جائے، بجائے اسکے اس طرح کا تاثر جائے ،کہ اشتعال دلانے والی کوئی بات نہ ہو.

    ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

    این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں امن قائم کیا

  • ہماری حمایت کے بغیر  سندھ کا وزیر اعلی نہیں لا سکتے، کس منہ سے آؤ گے،خالد مقبول صدیقی

    ہماری حمایت کے بغیر سندھ کا وزیر اعلی نہیں لا سکتے، کس منہ سے آؤ گے،خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں امن قائم کیا، کچھ لوگوں کو یہ چیز برداشت نہیں ہوئی،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، دو روز پہلے ہم نے اپنا چھٹا شہید دفن کیا ہے، ہم آئین قانون اور انصاف کی بات کر رہے ہیں، ہمارے تین دفاتر پر حملے ہوئے ہیں،یہ حملے ایک جماعت نے کئے،اس 35 سالوں میں ہم نے سندھ کو جوڑے رکھنے کے لئے اپنے حصہ سے زیادہ کی قربانی دی ہے، اور کتنی قربانی آپ لوگوں کو چاہیے ؟ کئی بار ایک سوراخ سے ہم ڈسے گئے ہیں، کسی نے ہم سے پوچھا کہ ڈاکٹر عاصم نے ایم کیو ایم کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نقصان پہنچایا ہے، ہم نے کہا ڈاکٹر عاصم کی اتنی اوقات نہیں کے وہ ایم کیو ایم کو نقصان پہنچا سکے، ہماری حمایت کے بغیر آپ سندھ کا وزیر اعلی نہیں لا سکتے، آپ ہمارے پاس کس منہ سے آئیں گے،ہم سمجھتے تھے نگران وزیر اعلی نگرانی کریں گے، موجودہ وزیر اعلی کہتے ہیں کہ یہاں کے بچے نالائق ہیں تو فیل ہوئے،اب ہم کو ان سے کوئی امید نہیں،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کل ہمارا ایم این اے سہراب گوٹھ اور کیماڑی سے اسمبلی میں آئے گا، کتنے آروز کتنے ڈی آر اورز خریدے گئے اس کا حساب کون کرے گا؟سوال آئی جی صاحب سے بھی ہو گا، کیوں نہیں کر رہے قاتلوں کو گرفتار، ووٹ کے زریعے 8 فروری کو ایم کیو ایم کا جواب بڑا تفصیل سے آ جائے گا، جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ کہنے والوں نے اندرون سندھ کے عوام سے بہترین انتقام لیا ہے،

    ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

    این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    واضح رہے کہ انتخابات 2024 خونی بنتے جا رہے، شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا،واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا،ناظم آباد نمبردو میں الیکشن مہم کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا، پہلے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائی گئیں پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 48 سالہ فراز ہلاک جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا

    کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے

  • ناظم آباد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائے گی،کامران ٹیسوری

    ناظم آباد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائے گی،کامران ٹیسوری

    کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ناظم آباد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائے گی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے ،گورنر سندھ سے ملاقات کے موقع پر وفد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی شامل تھے، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گورنر سندھ کو ناظم آباد واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر کار بند سیاسی جماعت ہے، مصفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا، کارکن کو شہید کیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ تفریق برتی جارہی ہے۔

  • 2 لاکھ طالبعلموں کو فیل کر کے پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔ فاروق ستار

    2 لاکھ طالبعلموں کو فیل کر کے پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔ فاروق ستار

    فاروق ستار نے کہا کہ تین ماہ میں ایم کیو ایم کے 6 سے زائد کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ ناظم آباد کے جوائنٹ انچارج فراز کو دو روز قبل شہید کر دیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی دفاتر میں گھس کر کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ناظم آباد کے جوائنٹ انچارج فراز کو 2 روز قبل شہید کردیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے شہید ساتھیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی انتخابی مہم نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے 2 لاکھ طالبعلموں کو فیل کر کے پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔ 15برس کی بدترین کرپشن زدہ حکومت کا شاخسانہ ہے۔ رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی مہم پر شرانگیزی کی گئی، ایم کیو ایم شہید ساتھیوں کے خون کو رائیگا نہیں جانے دے گی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے، 3 ماہ میں ایم کیوایم کے 6 کارکنوں کو شہید کیا گیا۔پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ 15سالوں کی بدترین کرپشن سابقہ حکومت کا شاخسانہ ہے۔
    میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے انتخابی نتائج کی بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی انتخابی مہم ہمارے نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے، کراچی کے 2 لاکھ بچوں کو امتحانات میں فیل کردیا گیا، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں 6 آزاد امیدواروں نے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، آزاد امیدوار محمد علی مری، فیضان حسین، مزمل ممتاز، محمد بلال، شہزاد احمد اور محسن الحق قریشی دستبردارہوگئے ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اندرون سندھ اور لاڑکانہ کے بچوں کو90 فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا، ایم کیو ایم کراچی کے بچوں کو انصاف دلائے گی۔

  • کراچی،کلفٹن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

    کراچی،کلفٹن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

    2 دن قبل ہنگامہ آرائی کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر فائرنگ، پولیس پر تشدد اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملوث مزید 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے جنہیں پی ٹی آئی کے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ پُرتشدد کاروائیوں اور ہنگاموں کے موقع سے حاصل کیے گئے ڈیجیٹل شواہد میں شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں یاسر ولد اسحاق، سجاد الرحمان ولد عبدالہادی، ایم طارق ولد محمد دین، خیر محمد ولد گل شیریں، آصف اعوان ولد محمد صادق، اکبر اعوان ولد محمد اعوان، وقار ولد الیاس، جواد ولد ناصر، حافظ محمد ادریس ولد محمد اقبال، راجہ اعظم ولد نذیر اعظم، علی رضا ولد شیر بہادر، عزیز الرحمٰن ولد محمد حق، فہیم خان ولد محمد شبیر، فضل ولد گل فراز، ساجد ولد عبدالحمید، سلمان ولد محمد فیاض، محمد بلال ولد تاج محمد اور احمد رشید ولد رحمت شامل ہیں۔یہ گرفتاریاں تھانہ فریئر میں درج مقدمہ 31/2024 کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ اس ایف آئی آر کے تحت ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کو موقع سے ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔