Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہونے کے بعد ڈالر 279.60 روپے پر آگیا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے پرہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا،انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا۔

    پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 63700 اور 63600 پوائنٹس کی 2سطحیں گرگئیں۔

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے، کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 170.13 پوائنٹس کی کمی سے 63567.33 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔

    پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

    پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان

  • کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند عمارتیں بنانے پر اتفاق

    کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند عمارتیں بنانے پر اتفاق

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنور کو آپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کیلئے مقامی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنورکوآپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز ونگ کمانڈر عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی اور ڈی سی ایسٹ سے استفسار کیا بتائیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کہاں پہنچا ؟-

    ڈی سی ایسٹ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس مشینری نہیں ہے، استدعا کی کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو حکم دیں ہمیں مشینری فراہم کریں، عدالت نے ڈی سی، ایس ایس پی، اور رینجرز سمیت دیگر فریقین کو کہا کہ آپ سب آپس میں ملیں، بیٹھیں جائزہ لیں کہ کیسے قابضین کے خلاف کارروائی کرنی ہے قابضین ایسے نہیں جائیں گے، قابضین کو ہٹانے کیلئے آپ کو فورس استعمال کرنی ہوگی، بعد ازاں عدالت نے13 فروری تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد

    دوسری جانب سندھ اور وفاقی حکومت نے کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند و عالی شان عمارتیں بنانے پر اتفاق کرلیا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکریٹری پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور ایم سی کراچی افضل زیدی نے شرکت کی۔

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

    ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اور وفاقی حکومت نے کوارٹرز کے پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، اس پراجیکٹ پر سندھ اور وفاقی حکومت ایم او یو پر دستخط کریں گے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان پرانے کوارٹرز میں وفاقی حکومت کے ملازمین رہتے تھے، ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد بھی لوگ انہی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کوارٹرز کی خالی زمین پر ہائی رائزز بنائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ہائی رائز بلڈنگ بنانے سے پرانے رہائشیوں کو بھی فلیٹس ملیں گے اور کچھ فروخت کیے جائیں گےوفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی ان کوارٹرز کی جگہ ہائی رائزز عمارتیں بنانا چاہتی ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

    کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جنوری 2024 میں میچور ہونے والے پاکستان کے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈیپازٹ مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دئیے ہیں،پاکستان کو یہ 2ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1747592238677598277?s=20
    اس حوالے سے نگران وزیراعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھاوزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری تھی اور حکام رواں ہفتے 2 ارب ڈالر قرض مؤخر ہونے کیلئے پرامید تھے،یواےای کو 1 ارب ڈالر پر 3فیصد، ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائےگا۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    دوسری جانب پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتےاقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی ، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرہوگئی، اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق آخری اقتصادی جائزےکےبعدپاکستان کومزید1.1ارب ڈالرملیں گے۔

    طیارے میں دوران سفر مسافر "ٹوائلٹ” میں پھنس گیا،عملے نے کہا”لینڈنگ” کا کریں انتظار

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • ملک بھر میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کاہوگیا اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1715 روپےکم ہو کر ایک لاکھ84 ہزار 585 روپےکا مل رہا ہے،عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کے خاتمے کے بعد آج پہلے کاروباری سیشن میں معمولی بحالی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں 100انڈیکس کی 64 ہزار 25 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور اختتام سے قبل ہی 531 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پائلٹس کے لئے امتحانی مرکز کا افتتاح

  • امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں ملا تو ہم عدالت میں جائیں گے،شرمیلا فاروقی

    امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں ملا تو ہم عدالت میں جائیں گے،شرمیلا فاروقی

    سندھ کی سابق صوبائی وزیر ،پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم اپنا مقدمہ صحیح طرح سے نہیں لڑ سکی،

    شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنا کیس ڈیفنڈ نہیں کر سکی، اگرپیپلز پارٹی کے امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں ملا تو ہم عدالت میں جائیں گے، کسی بھی سیاسی ٹیم کا انتخابی نشان چھین لینا بہت جذباتی فعل ہے،فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی سے اتحاد بارے بیان نہیں سنا، کارکنان قابل احترام ہیں، چاہے وہ پی ٹی آئی کے ہوں، غلطیاں لیڈر شپ کی ہوتی ہیں، کارکنا ن کی نہیں ، بلاول بھی کہہ چکے ہیں کہ تمام کارکنان قابل احترام ہیں،اگر پنجاب میں مثالی صحت کا نظام ہوتا تو میاں صاحبان علاج کیلئے لندن نہ جاتے۔ بلاول بھٹّو میاں صاحب سمیت پنجاب کے عوام کو جدید ہسپتال بناکر دینگے،
    ہم تو نہ جدہ جاتے ہیں نہ لندن ،

    بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھا پ دیا جائے، سینیٹر پلوشہ خان
    دوسری جانب مرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسران توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں،بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھا پ دیا جائے،جس انتخاب سے قبل جھرلو جھرلو کی صدائیں ییں وہ کسی کو قبول نہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن انتخابی نشان کے ابہام کو دور کرے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے تیر کا نشان کس بنیاد پر چھینا جا رہا ہے ،انتخابات کے عمل مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ریٹرننگ افسران کا ایک طرف جھکاؤ کا تاثر نقصان دہ ہے، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ،الیکشن کمیشن کا فرض ہے الیکشن عمل کو شفاف بنائے

    8 فروری کے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ

    انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

     سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں

     (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب سے پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 7 امیدوارن کو تیر کا نشان نہیں دیا گیا,این اے 122 سے عاطف چوہدری کو تیرکی بجائے فاختہ کا نشان دیا گیا ،این اے 59 چکوال سے حسن سردار کو تیر کی بجائے ریڈیو کا نشان الاٹ کیا گیا،این اے 58 چکوال سے زولفقار علی خان کو بھی تیر کا نشان نہیں دیا گیا ،پی پی 163 سے فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے کیتلی کا نشان دیا گیا ،پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان کو تیر کی بجائے انار کا نشان دیا گیا ہے ،پی پی 119 کے امیدوار مجاہد اسلام کو وہیل چئیر اور پی پی 21 چکوال سے راجہ امجد نور کو بھی تیر کا نشان نہیں دیا گیا

  • بلیک میلنگ ثابت ہونے پر یوٹیوبر ،رپورٹر کو عدالت نے سنائی سزا

    بلیک میلنگ ثابت ہونے پر یوٹیوبر ،رپورٹر کو عدالت نے سنائی سزا

    کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت ،عدالت نے یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کے خلاف کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے اور رقم کی وصولی کے میں جرم ثابت ہونے پر یوٹیوب چینل کے رپورٹر اور مالک کو سزا سنادی

    عدالت نے چینل مالک مزمل اسلم مونگا اور رپورٹر وسیم عباس ہاشمی کو سزا سنادی ،عدالت نے دونوں ملزمان کو 5,5 سال قید کی سزا سنادی ،عدالت نے دونوں ملزمان پر دس دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،عدالت نے ضمانت پر رہا دونوں ملزمان کو کسٹڈی میں لے کر جیل بھیج دیا

    ملزمان کیخلاف کلینک مالک عارف سولنگی نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، پراسکیویشن کے مطابق گزشتہ سال رپورٹر اپنے کیمرا مین کے ساتھ عارف سولنگی کے کلینک آیا، کلینک کی ویڈیو بنائی اور ڈیل کے لیے دھمکیاں دیں،ملزمان نے اپنا موبائل نمبر دیا اور تین لاکھ روپے طلب کیے تھے ، ملزمان کے دفتر جاکر ڈیڑھ لاکھ روپے دیے، ملزمان نے ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی پیسے وصول کیے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزمان نے ضمانت کروا لی تھی، اب عدالت نے فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو سزا سنا دی ، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا ہے،

    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا

    خواجہ سراؤں سے بیہودہ سوال پوچھنے والے 12 یوٹیوبرز کو حراست میں

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

  • ماہرہ  خان اور ماورا حسین کی غزہ پر اسرائیل کی  وحشیانہ بمباری کی مذمت

    ماہرہ خان اور ماورا حسین کی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت

    کراچی: غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو 100 روز گزر گئے اور اب تک 24 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور سفاکیت پر پوری دنیا میں اس کی مذمت جاری ہے اور غزہ میں محصور انسانوں کیلئے نامور شخصیات آواز اٹھا رہی ہیں،پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےغزہ پر مظالم کےسو روز مکمل ہونے پر ایک انسٹاگرام اسٹور ی شیئر کی جس میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کی گئی ہے،انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اسے کیپشن دیا ’جہنم کے سو دن، دکھ کے سو دن اور نسل کشی کے سو دن‘۔

    دوسری طرف نامور اداکار ماورا حسین نے بھی ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’نسل کشی کے سو دن‘ اور ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی بھی ڈال دی۔
    https://x.com/MawraHocane/status/1746834408827748801?s=20

    دوسری جانب مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہزار285 ہوگئی جبکہ 61 ہزار سے فلسطینی زخمی ہوچکےہیں۔

  • بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ ’جے این ون ‘ کی تشخیص ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے بعد سندھ بھر میں نئے ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق جن دو مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی وہ جدہ سے کراچی پہنچے ہیں ایک مسافر کی عمر 28 سال اور تعلق فیصل آباد سے ہے، اسی طرح مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سال کے نوجوان کو بھی کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی۔

    ترجمان محمکہ صحت سندھ کے مطابق کورونا جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی جاچکی ہیں جبکہ سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

  • اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

    اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

    کراچی: آج آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں اور کارکنوں نے اس کا استقبال کیا، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم حیدری، لانڈھی اور ملیر کا دورہ کیا ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک عوام دوست اور غریب دوست منشور لے کر آئیں ہیں، جس پر عمل کرنے کیلئے آپ کےساتھ کی ضرورت ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو صحت کارڈ ملے تو بلاول کو کامیاب کرائیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے-

    طیبہ گل ہراسانی کیس: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال آئندہ سماعت پر ذاتی …

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1747216738452906318?s=20
    انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، معیاری مفت علاج کی فراہمی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں، آپ سب بلاول کو کامیاب کریں آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں انتخابی مہم کے جلسوں میں شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا …

    ساس بہو کا جھگڑا سپریم کورٹ پہنچ گیا

  • یو اے ای میں  کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

    یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 419 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 331 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 412 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 419 ملین ڈالر ہوگیا،نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    رواں ہفتے موسم بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.328 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.612 ارب ڈالر کا زرمباد لہ ملک ارسال کیا تھا۔

    سونے کی قیمت میں کمی،اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان

    جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 14.418 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان …