Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے کی قیمت میں کمی،اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان

    سونے کی قیمت میں کمی،اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہے۔، 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونےکی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 67 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس سینکڑوں پوائنٹس گر گیا، منگل کے روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں ایک فیصد کے قریب گراوٹ دیکھی گئی100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 63 ہزار 737 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ پیر کے روز بھی انڈیکس 368.26 پوائنٹس یا 0.57 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,269.38 پر بند ہوا تھا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار ایسے مثبت محرکات کی تلاش میں ہیں جو 100 انڈیکس کے 2023 ء میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سامنے آئے، گزشتہ سال میں انڈیکس نے تقریبا تمام بڑے اثاثوں کی کلاسوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

  • لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں،عدالت

    لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی،

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سماعت کی، سرکاری وکیل اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹیز اجلاس اور تحقیقات میں دونوں شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ شہری اتنے عرصے سے لاپتہ ہیں کچھ توکریں، تحقیقات میں کیا سامنے آیا؟تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ حافظ فرحان قادری پہلے بھی لاپتہ ہوا تھا اور 2020 میں دوبارہ لاپتہ ہوگیا، اس حوالے سے مدینہ کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، عدالت نے مفرور قرار دیا ہے،

    جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو لاپتہ شہریوں کو اب عدالت میں پیش کرنا ہوگا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں، جن شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے انہیں ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • ون پوائنٹ ایجنڈہ،ہم آئین میں تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں ،مصطفیٰ کمال

    ون پوائنٹ ایجنڈہ،ہم آئین میں تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں ،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ہمارے ہمارے دوست ڈاکٹر عرفان گل مگسی ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں ،انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پانچ ماہ سے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے ،ہماری انتخابی مہم گزشتہ کئی ماہ سے چل رہی تھی ،ایم کیو ایم نے جو منشور پیش کیا وہ سب نے دیکھا ،ہم پاکستان کے آئین میں بنیادی تبدیلی چاہتے ہیں ،ہم آئین میں تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں ،ہمارا یہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ،آئینی ترامیم ہوگی تو اختیارات نچلی سطح پر آئیں گے,جب تک ملک میں مقامی حکومتیں نہیں آتیں عام انتخابات نہ ہوں ،جس جس کو ایم کیو ایم کے ووٹوں کی ضرورت پڑے گی ایم کیو ایم صرف اس سے آئینی ترامیم مانگے گی،دنیا میں جو ترقی یافتہ ممالک کہلاتے ہیں وہ سب اربن ممالک ہیں،جب تک ممالک اربن نہیں ہونگے آپ ترقی نہیں کرسکتے،جو بھی بین الاقوامی کھلاڑی ہیں شاعر ادیب ان کا تعلق کہیں سے بھی ہو جب وہ شہر میں آتے ہیں تو لائم لائٹ میں آتے ہیں،پاکستان میں ایک شہر ہے جو پلاننگ سے بنا وہ اسلام آباد ہے،پوری دنیا میں پلاننگ کے تحت شہر آباد کئے جاتے ہیں،اگر پلاننگ سے شہر نہیں بنائیں گے تو لوگ پارکوں سڑکوں پر سوئیں گے،

    15 نہیں پانچ سال دے دیں، ضمانتیں ضبط کروا دینگے، مصطفیٰ کمال
    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 31 ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں،انڈیا نے اپنی یونیورسٹی میں لوگوں کو ٹرینڈ کرکے باہر بھیجا آج وہ لوگ مختلف کمپنیوں کے سی او ہیں،ایم کیو ایم ملک میں اسکول اور یونیورسٹی میں وہ تعلیم دینا چاہتے ہیں جس کی دنیا میں ضرورت ہے،پیپلزپارٹی نے 15 سال حکومت میں رہنے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہوکر یہ نہیں کہہ سکتے ہمیں ووٹ دو ہم لاہور کو کراچی جیسا بنادیں گے،ایم کیو ایم 21 جنوری کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، سپریم کورٹ نے اوپن عدالت لگائی تاکہ پی ٹی آئی آکر اپنی بات ثابت کرے،انہوں نے ایک کمرے میں بند رزلٹ بنا لیا وہ کورٹ میں کچھ ثابت نہیں کرسکے اب کوئی پارٹی میں کمرہ بند کر کے چیئرمین نہیں لا سکے گی، پہلی چھری پی ٹی آئی پر چلی ہے،ہم 15 سال نہیں مانگ رہے صرف 5 سال کیلئے سندھ ہمارے حوالے کردیں۔ لیاری اور لاڑکانہ تک میں اتنے کام کروائیں گے کہ ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

  • جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی

    جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی

    جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی بارے فیصلہ کیا کہ انکا نشان نہیں ہونا چاہئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی وراثت پر چل رہی ہیں، جمہوریت دشمن پارٹیاں‌ہیں، ان سے بھی نشان لیں، اگر نہیں لیں گے تو یہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے،آج ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، آزاد امیدواروں پر میرا خیال ہے زرداری صاحب زیادہ کامیابی حاصل کر لیں گے،ا س فیصلے کے نتیجے میں کتنا غیر جمہوری عمل ہو گا کسی نے سوچا؟نشان چھین رہے ہیں ، کسی کو آگے لارہے ہیں کسی کو پیچھے ، لیول پلیئنگ فیلڈ کہاں ہے آزاد امیدواروں کی آصف زرداری منڈی لگائیں گے

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ملک کی معیشت میں 40 فیصد سے زائد شیئر ہے، اس شہر کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے، صنعتوں کو بھی گیس نہیں مل رہی، گیس کے ذخائر کم نہیں ہیں، جو حکومتیں پچھلے عرصے میں رہیں وہ تازہ دم ہوکر آرہی ہیں کہ ہمیں ووٹ دو، ایران گیس پائپ لائن پر کام بند ہو گیا، غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، امریکی غلام ہیں کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر کام نہیں ہو رہا، اب گیس کے بحران پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ہے، کراچی کی اکثر آبادیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہے، 18 جنوری کو سوئی گیس کے آفس کے باہر دھرنا دیں گے، جو لوگ پریشان ہیں جماعت اسلامی ان کی آواز ہے،حکومتوں میں رہنے والی پارٹیاں اس مسئلے کو اٹھا سکتی ہیں، یہاں پانی کا شدید بحران ہے، سیوریج کا نظام خراب ہے، گٹر کے ڈھکن تک تو دے نہیں سکے، قبضہ میئر گٹر کے ڈھکن فراہم نہیں کر رہے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں، چند گٹر کے ڈھکن دے کر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا.

     مریم نواز کے خطاب کا محور عمران خان پر تنقید رہا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • پیپلز پارٹی امیدوار کو تیر کی بجائے کیتلی کا نشان ناقابل برداشت ہے،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی امیدوار کو تیر کی بجائے کیتلی کا نشان ناقابل برداشت ہے،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہےکہ شعیب برنی کو کل گولی لگی اسکی مذمت کرتے ہیں،نگران حکومت ملوث افراد کو گرفتار کرے ،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں،صوبائی حلقے سے فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دی ہے، فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے کیتلی کا نشان دیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سختی سے اس بات کا نوٹس لینا چاہیے، الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر اس قسم کی کاروائی کو بند کرے ،پی پی چاہتی ہے ہمارے حقوق ہمیں دیئے جائیں،ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا ، اس کی قیمت انہوں نے اپنی جان دے کر ادا کی، سی پیک آصف علی زرداری صاحب کا منصوبہ ہے ،تھرکول کو بھی پی ایم ایل نے اپنے کھاتے میں ڈالا ہے، سب جانتے ہیں تھرکول کا منصوبہ شہید بے نظیر بھٹو کا ہے، نواز شریف نے تھرکول کا پراجیکٹ بند کروایا تھا،تھرکول پراجیکٹ سے پاکستان دو سو سال تک کوئلہ ایکسپورٹ کریگا.

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پٹواریوں کا گراف برے طریقے سے نیچے آرہا ہے، پنجاب میں لوگ مکمل طور پر پی ایم ایل این کو نا پسند کر رہے ہیں، ہر سیاسی پارٹی الیکشن لڑے،جو عوام فیصلہ کرے وہ پارٹی حکومت بنائے، پی ایم ایل این جس طرح کی الیکشن مہم چلانے کی کوشش کر رہی ہے وہ سب جانتے ہیں پی ایم ایل این نے جو کام نہیں کیے اسکا کریڈٹ لینا دھوکے بازی ہے، شکر ہے پی ایم ایل این نے یہ کریڈٹ نہیں لیا کہ ملک بھی انہوں نے آزاد کروایا ،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن چاہتی ہے ،بہت سی جماعتوں نے کوشش کی الیکشن وقت پر نہ ہوں ،پنجاب کی صورتحال دیکھ کر پی ایم ایل این سکتے میں ہے ،بلاول بھٹو دشمنوں اور گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ چاہ رہے ہیں، ایک دوسرے سے دشمنیوں کی سیاست کریں گے تو ملک کی عوام کا کیا ہوگا ،ملک کی عوام چاہتی ہے انکے مسائل حل ہوں ، عمران خان کی حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف پہنچایا ، سیاسی جماعتیں ملک کی عوام کو نہیں سوچتی بلکہ اقتدار کی ہوس میں ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں تیس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا ہے،پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو پرانے طرز کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے،عمران خان نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، کچھ لوگوں کو عمران خان پر رحم آنا شروع ہوگیاہے، مگر بھول جاتےہیں کہ عمران کے دور میں اگر کوئی ٹاک شو میں بات کرتا تھا تو اسے بھی اگلے دن جیل میں ڈال دیتے تھے، عمران کی 2018 میں سہولتکاری جاری تھی، میں نے خود جیل سے الیکشن لڑا اور جیتا۔

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم کے لئے بشری بی بی کو آگے لانے کا فیصلہ

  • کس نے کہا  جاکر الیکشن لڑو؟ اپنا رزق حلال کماو، بچوں کی جاکر اچھی پرورش کرو،عدالت

    کس نے کہا جاکر الیکشن لڑو؟ اپنا رزق حلال کماو، بچوں کی جاکر اچھی پرورش کرو،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے پی ایس 76 میر پور ساکرو سے امیدوار معشوق علی کی درخواست مسترد کر دی

    مسلم لیگ ق کے پی ایس 76 سے امیدوار معشوق علی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضوابط پورے نہیں ہوئے تو کیسے الیکشن لڑنے کی اجازت دیں؟ عدالت نے امیدوار سے استفسار کیا کس کے فرنٹ مین ہو؟ کون ہو کیسے مقابلہ کرو گے؟ امیدوار معشوق علی نے عدالت میں کہا کہ مسلم لیگ ق نے امیدوار نامزد کیا ہے، حلقے کی عوام کی مدد سے الیکشن لڑرہا ہوں

    وکیل اعتراض کنندہ نے عدالت میں کہا کہ معشوق علی نے کاغذات نامزدگی میں گدھا چلانا اپنا پیشہ لکھا ہوا ہے، اثاثوں میں پستول بھی ظاہر کیا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فارم بھرنا نہیں آتا،کئی لوگ بوگس فارم بھی جمع کرا دیتے ہیں، پستول کہاں سے آیا تمہارے پاس؟ کیا بندوق دکھا کر الیکشن لڑو گے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خالی فارم بھر دو اور الیکشن لڑنے پہنچ جاؤ،

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس 76 سے مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کس نے کہا ہے جاکر الیکشن لڑو؟ اپنا رزق حلال کماو، بچوں کی جاکر اچھی پرورش کرو،

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6  افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والےمزید 6 افراد کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا، جب کہ میرپورماتھیلو ضلع گھوٹکی کا رہائشی 27 سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا تھا اس کے علاوہ مینگورہ سوات کا ہی رہائشی 22 سالہ تیسرا مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا اور چوتھا 40 سالہ رحیم یار خان کا رہائشی بھی سعودی عرب سے کراچی پہنچا، پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا جب کہ چھٹے68 سالہ مسافر کا تعلق جیکب آباد سے ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا-

    اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے پندرہ مثبت کیسوں میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے کورونا کے ”نئے ویرینٹ جے این ون“ مثبت آئے اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک کے اور پانچ مقامی ہیں۔

    سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کا نیا ویرینٹ جے این ون گزشتہ کووڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہےعوام سے اپیل ہے کہ وہ کووڈ 19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے بلاول چورنگی سے سی وی یو نشان پاکستان تک ریلی نکالی گئی ریلی میں کئی عرصے سے پس منظر سے غائب رہنے والے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان ، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، راجا اظہر، سعید آفریدی، ایڈووکیٹ علی پلھ، ایڈوکیٹ رحمان مہیسر سمیت دیگر قیادت سی ویو پر موجود تھی۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، امیدوار گرفتار ہوئے لیکن آج بھی انتخابی عمل کا حصہ ہےپی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں لیکن جن لوگوں نے انہیں جلسے کی دعوت دی، وہ خود گھروں سے نہیں نکلے،آج جو لوگ نکلے وہ غیور ہیں۔

    شیر افضل مروت نے ریلی میں بعض رہنماوں کی عدم موجودگی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران سندھ کی قیادت کے علاوہ اسلام آباد میں کسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن آج کے جلسہ میں سندھ کی قیادت ڈھونڈنے پر نہیں مل رہی، جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام جو نہیں آئے ان پر لعنت بھیجتا ہوں ہماری صفوں میں بزدلوں کی کوئی جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتاؤں گا جو امیدوار بزدلی سے گھروں میں بیٹھے رہے، ہمت نہیں تھی نکلنے کی تو ٹکٹ کیوں مانگا۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ کل عدالتوں میں انصاف کے منہ پر کالک مل دی، عدالتوں نے بلا چھینا، ہمارے امیدوار گرفتار ہوئے، ہمیں ایسے نشان الاٹ کیے گئے جو ہمارے پہچان نہیں ہمارے کاغذات چھینے گئے۔ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا پاکستان میں پاکستانیوں کیخلاف ہی سازش ہوئی، پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھینا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کی پی ٹی آئی سے محبت کا اندازہ ہے، پی ٹی آئی کیلئے ہر سطح پر زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، میں کراچی والوں کا پیغام عمران خان کو دوں گا بانی پی ٹی آئی کو بتاؤں گا سندھ کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،صبح سے رکاوٹیں لگائی گئیں پولیس کے ڈالے گھوم رہے تھے۔ جس طرح ورکرز نکلے انہیں سلام، ہم 8 فروری تک اپنی جمہوری جنگ لڑیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کی مذمت کرتے ہیں جو ٹکٹ ہولڈر آج کی ریلی میں شریک نہیں وہ ہمارے وفادار نہیں 15 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر قابض ہے لیکن آج تک سندھ کو قبضوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آج بھی کراچی میں شہری پانی ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

  • ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بُھولے،حافظ نعیم الرحمان

    ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بُھولے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جذبات فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں، ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے ،اسرائیل ہمارے بچوں کا قتل عام کررہا ہے-

    باغی ٹی وی: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف جماعت اسلامی نے شارع فیصل، کراچی میں غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر نے بھی شرکت کی، شرکاسے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں، اور ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے ،اسرائیل ہمارے بچوں کا قتل عام کررہا ہے، ہم امریکا کے ایجنٹوں سے لڑتے ہیں، ہم انتخابات کو بھی عبادت سمجھ کر لڑتے ہیں، مارچ میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر خواتین اور بچے بھی مارچ میں شریک رہے،مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

    دوسری جانب مارچ کے شرکا سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ نے دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے عوام اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں، فلسطینیوں کا خون اور شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا۔

  • الیکشن کمیشن 2024،کراچی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے  امیدواروں کی فہر ست جاری

    الیکشن کمیشن 2024،کراچی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہر ست جاری

    کراچی میں قومی،صوبائی اسمبلی کےامیدواروں کی حتمی فہرستیں اتوار کو آر او نے جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی22نشستوں پر 584امیدوارمیدان میں ہیں، جب کہ سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں پر ایک ہزار453امیدوار ہیں۔این اے 229 پر 15 امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 231 پر 26 امیدوار مد مقابل ہوں گے، این اے 232 میں 38 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے، این اے 233 پر 29 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 246 پر 24 امیدوار ہیں، این اے 247 پر 27 امیدوار مد مقابل ہوں گے،
    این اے 248 میں 34 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 249 پر 27 امیدوار ہوں گے، این اے 250 میں 26 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔این اے 234 پر امیدوار مد مقابل ہیں۔ این اے 230 پر 25 امیدوار الیکشن لڑیں گے،این اے 235 میں 24 امیدوار میدان میں ہونگے، این اے 236 پر 35 امیدوار لڑیں گے، این اے 237 پر 38 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 238 پر 25 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 239 پر 19 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 240 میں 19 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 241 پر 38 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 242 پر 29 امیدوار ہیں، این اے 244 پر 24 امیدوار جب کہ این اے 245 پر 24 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔