Baaghi TV

Category: کراچی

  • بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1734533623204999661?s=20
    آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسےمہنگا ہونے کےبعد 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1734542057493180865?s=20
    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اندازہ لگایا کہ مالی سال 24 کی دوسری ششماہی میں افراط زر میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

    تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بعض ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

    اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے، اس سے قبل 30 اکتوبر کو پالیسی بیان میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • بابائے قوم کا یوم ولادت،مزار  کی تزئین و آرائش شروع

    بابائے قوم کا یوم ولادت،مزار کی تزئین و آرائش شروع

    کراچی: بابائے قوم کے یوم ولادت 25 دسمبر کی مناسبت سے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا آغاز کردیا گیا۔

    باغی ٹی و ی: 25 دسمبر کے حوالے پیر کو مزار قائد کی تزئین وآرائش کا آغاز کیا گیا جو اگلے دس روز تک جاری رہے گی پہلے مرحلے میں مزار قائد کے 101 فٹ اونچے اور72 فٹ قطر کے گنبد کو ساتھ اس کی دیواروں کو بھی دھویا گیا اس سے قبل گنبد کی پالش اورمسلسل دھوپ کی وجہ سے چٹخ جانے والے ماربل کے جوڑوں کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا تھا۔

    مزار پر پودوں اور درختوں کی تراش خراش کاعمل بھی جاری ہے 63 ایکڑرقبے پرپھیلے بانی پاکستان کےمزارپرنیم، پیپل، جیٹروفا، جونیپر سمیت مختلف اقسام کے 16 ہزاردرخت موجود ہیں مزار قائد پر 12 برس میں دس ہزارکے لگ بھگ نئے درخت لگائے گئے ہیں تاکہ مزارقائد کے سفید سنگ مرمر کو کاربن ڈائی آکسائیڈ اورگرمی کی شدت سے بچایا جاسکے، گھاس کی کٹائی اور زینوں کی ماربل گھسائی کا کام بھی کیا گیا۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

    اگلے مرحلے میں پاک چین دوستی کی علامت 80 فٹ طویل فانوس کی صفائی کے علاوہ بانی پاکستان کی قبر کے گرد موجود چاندی کی منقش جالیوں کی صفائی اور پالش کی جائیگی جبکہ دروازوں کے رنگ وروغن کا کام مکمل کیا جائے گا، چین کے سابق وزیر اعظم جناب چو این لائی نے اپنے عوام کی طرف سے خاص طور پر مزار قائد کے لیے بطور تحفہ حکومت پاکستان کو 20 جنوری 1971ء کو پیش کیا۔ فانوس کی لمبائی تقریباً پندرہ فٹ ہے اور اس کا وزن تین ٹن ہے فانوس کے نچلے حصے میں لگے ہوئے ستاروں کی تعداد سترہ ہے-

    مزارقائد کے سبزہ زار اور زینوں کی دونوں جانب متعدد اقسام کے خوشنما نئے پودے بھی لگائے جائیں گے۔ 25 دسمبر کو تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوگی جس کے بعدگورنر و وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پرحاضری دیں گی۔

    غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

  • راؤ انوار کے تمام الزامات  بے بنیاد، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا،شازیہ مری

    راؤ انوار کے تمام الزامات بے بنیاد، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا،شازیہ مری

    کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے پی پی قیادت اور سندھ حکومت پر الزامات پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا ردعمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : سیکرٹری اطلاعات پی پی پی پی شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہےکہ راؤ انوار جعلی پولیس مقابلوں کی شہرت رکھنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر ہے، راؤ انوار کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے وہ کوئی اسکرپٹ پڑھ رہا ہو بلاول بھٹو اس وقت سب سے فعال سیاسی رہنما ہیں لیکن کچھ لوگوں کو یہ اچھا نہیں لگ رہا،ایک عرصے سے پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، لیکن پارٹی کی ساکھ کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

    غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا تعلق بڑے سیاستدانوں کے ساتھ ہے انہوں نےدعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے 7 کھرب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جایا گیا 2013 کے بعد سندھ میں پولیس کے ذریعہ لوگوں کے پلاٹس پر قبضے کیے گئے مدینہ میں بھی بلڈنگیں بنوالیں کہ حاجی آتے ہیں تو کرائے پر دے دیں گے 2018 میں جے آئی ٹی کے ذریعے یہ پکڑے گئے تھے، جعلی اکاؤنٹس سے پیسہ باہر لے کر گئے، کوئی فالودے والے تو کوئی کسی کے نام پر تھا جعلی اکاؤنٹس سے بلاول ہاؤس کے کھانوں اورکیک کی ادائیگی ہوئی۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

  • سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ

    سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا۔

    باغی ٹی وی:الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دئیے الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے،الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ہوں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سندھ پر اعتراض کیا تھا،خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کے ممبرنثار درانی بھی پیپلزپارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں لہٰذا دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

    غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

  • شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 15سے17دسمبر تک جاری رہے گا، 15سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہےاسلام آباد کےمختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی متوقع ہے،آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    جماعت اسلامی کا مئیر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ

  • جماعت اسلامی کا مئیر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ

    جماعت اسلامی کا مئیر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ

    سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی کا قبضہ مئیر کا رویہ قوم کے سامنے ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے، کراچی کے عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے، کراچی کی میئر شپ ان شا اللہ عوام کے حقیقی نمائندے کو ملے گی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔
    حافظ نعیم نے کہا کہ ’کے الیکٹرک ’ کراچی کے عوام کی دشمن ہے، بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس جمع کرنا کراچی کے عوام سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی قرارداد میونسپل کارپوریشن کے ووٹ کے بغیر اکثریت سے منظور کی گئی، فاشزم اور بنیاد پرست سوچ جاری نہیں رہ سکتی۔ان شا اللہ عدم اعتماد کا ووٹ میئر کراچی کو گھر بھیج دے گا اور آئندہ میئر کراچی جماعت اسلامی سے ہو گا۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی  قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسوں تک مہنگا ہوکر 283 روپے90 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے،واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا ہے،100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 12 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا، 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

  • کراچی:  پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر  چور سرکاری پستول لے اڑا

    کراچی: پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول لے اڑا

    کراچی: صدر میں پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول اور نقدی لے اڑا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی شاہد خٹک صدر کے علاقے میں سندھ ہائی کورٹ کے قریب قائم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے رکے تھے جب وہ واپس آئے تو ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ملا، گاڑی کے اندر جب انہوں نے دیکھا تو ان کا سرکار ی نائن ایم ایم پستول اور کچھ نقدی بھی غائب تھی، واقعے سے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا گیا ، آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا تھا،وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور آج ڈی جی کسٹمز سے بھی مسلح افراد نے موبائل سے چھین لیا ، اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ڈی جی کسٹمز چہل قدمی کیلیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    مسلح افراد نے ڈی جی کسٹمز سے بھی موبائل چھین لیا

    واقعے کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ملازم کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ جی 11/3 میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے کھڑا تھا اور ڈی جی کسٹم چہل قدمی کیلیے چلے گئے تھے اسی دوران اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے صاحب کا قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے،مدعی نے استدعا کی تھی کہ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے موبائل فون برآمد کروائے۔

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

  • نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سے بہترہوگا ،منظور وسان

    نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سے بہترہوگا ،منظور وسان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال ملک اور سیاست کے لیے 2023 سےبہترہوگا۔

    باغیٹی وی: منظور حسین وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سے بہترہوگا اور2024 ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کےلیے بھی اچھا ثابت ہوگا پی پی پی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا، آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔

    غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ وہ ( مولانا فضل الرحمان) اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے، تاہم ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح کشمیر کمیٹی کےسربراہ بن جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

    انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

  • اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف  کراچی میں ڈاکٹروں کا ’’وائٹ کوٹ مارچ‘‘

    اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف کراچی میں ڈاکٹروں کا ’’وائٹ کوٹ مارچ‘‘

    کراچی: اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں نے ’’وائٹ کوٹ مارچ‘‘ کیا۔

    باغی ٹی وی: نیشنل اسٹیڈیم سگنل تا لیاقت نیشنل اسپتال تک ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی جس میںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ ، نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے ”وائٹ کوٹ مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ڈاکٹرز کا اس نوعیت کا احتجاج نہیں ہوا جس طرح آج کراچی کے ڈاکٹروں نے کیا ہے امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے حکمران اسرائیل کی پشت بانی کررہے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے،حماس چھوٹی جماعت ہے لیکن مضبوط ایمان کے ذریعے اس جنگ کو لڑ رہے ہیں، حماس نے بتایا کہ مزاحمت میں زندگی ہے، 7 اکتوبر کو اسرائیل کو جھٹکا لگا،اسرائیل کی تمام ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے، اسرائیل شکست کھانے کے بعد انتقامی آگ ٹھنڈی کرنے کے لیے بچوں اور اسپتالوں پر بمباری کررہا ہے، 62 دن گزرنے کے باوجود حماس کے مجاہدین سے مقابلہ نہیں کرسکا، 75 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، 18 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔

    مارچ سے خطاب میں نگران وزیر صحت سعد نیاز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری اور دہشت گردی مذہب سے زیادہ مسئلہ انسانیت کا ہے، اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ جس قوم نے آخری جنگ عظیم میں اذیت اٹھائی آج وہی قوم سب سے زیادہ بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے فلسطین میں جاری بمباری و دہشت گردی سے مذہب سے زیادہ مسئلہ انسانیت کا ہے۔ کبھی بھی اسپتالوں، ایمبولینس اور ڈاکٹروں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔