Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

    کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

    کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر، فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پولیس محمد شاہ کے مطابق یہ جدید نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈیجیٹل جرمانوں کے اجراء کو یقینی بنائے گا، جس سے شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔پیر محمد شاہ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 97 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے مینوئل چالان سسٹم بند کر دیا گیا ہے، اور اگر یہ نظام جاری رہتا تو جرمانوں کی رقم 1 ارب 10 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کے لیے ڈیجیٹل نگرانی اور شفاف نظام کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے یکم اکتوبر تک 12 لاکھ 4 ہزار 14 چالان کیے گئے، جب کہ 3 ہزار 370 افراد کو مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا

    صدر آصف زرداری کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی منظوری

    چراٹ میں پاک فوج اور قازقستان کی مشترکہ مشق "دوستاریم 5” اختتام پذیر

    عمران خان نے کہا تھا ہر بات کی ذمہ داری امریکا پر ڈالوں گا،سی آئی اے کے سابق چیف کے انکشافات

    شمالی وزیرستان میں 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، خودکش گاڑی تباہ

  • سربراہ پاک بحریہ کااگلے مورچوں کا دورہ، 3 جدید ہوورکرافٹ پاک میرینز میں شامل

    سربراہ پاک بحریہ کااگلے مورچوں کا دورہ، 3 جدید ہوورکرافٹ پاک میرینز میں شامل

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔”

    پاک بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاک میرینز میں 3 جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ نئے ہوورکرافٹ کم گہرے پانی، ریتیلے اور دلدلی ساحلی علاقوں میں بیک وقت مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جہاں روایتی کشتیوں کی کارکردگی محدود ہوتی ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی صلاحیت پاک میرینز کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہے اور بحریہ کی دفاعی قوت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔

    ایڈمرل نوید اشرف نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کے جدید خطوط پر استوار ہونے اور سمندری سرحدوں خصوصاً کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کا تحفظ صرف عسکری ضرورت نہیں بلکہ قومی خودمختاری اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔”

    نیول چیف نے زور دیا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند کے خطے میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے، اور قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ "ہماری دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں.

    پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 100 فلسطینی شہید

    پی ایس ایل ،نئے فرنچائز معاہدوں کی تیاری ،دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

  • عزم ہے  کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے،شرجیل میمن

    عزم ہے کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی،سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو،پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا،ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کم ہوں، سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں شہر کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ شہری کم خرچ میں ایئر کنڈیشن بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کر سکیں، یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا،

    دوسری جانب صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے مین روڈ گھارو کیٹی بندر روڈ سے احمد زنگیانی بروسر کالونی وایہ عبداللہ شورو 17 کلو میٹر سڑک کا افتتاح کردیا۔صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے سندھ فلڈ ریھیبیلیٹیشن پروجیکٹ کے تحت 105 موری شورو اسٹاپ مریدانی چوک سے گاؤں عالم جت ، نور محمد جت ، پریو جت ، 12 کلو میٹر سڑک کا ترقیاتی کام مکمل ہونے پر افتتاح کیا

  • سابق ایم پی اے کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد

    سابق ایم پی اے کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد

    سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی قانونی نقص ثابت نہیں کر سکا۔ نیب پراسیکیوٹر صرف فیصلے کے ایک پیراگراف میں نمبر کی غلطی دکھا سکا۔ متن میں شواہد یا قانونی تشریح میں کوئی خامی نہیں پائی گئی۔،عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں،نیب نے عدالت کو بتایا کہ اللّٰہ ڈنو خان بھیو پر 48 ملین روپے کنٹریکٹرز سے وصولی کا الزام تھا، جس پر ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری کیا گیا تھا،نیب نے بریت کے خلاف اپیل کی جو عدالت نے مسترد کر دی

  • گھریلو ملازم کروڑوں کا مالک، چوری کی رقم سے جائیدادیں اور گاڑیاں خرید لیں

    گھریلو ملازم کروڑوں کا مالک، چوری کی رقم سے جائیدادیں اور گاڑیاں خرید لیں

    شہرِ قائد کے پوش علاقے ڈیفنس سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم واجد کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق محض 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والا یہ ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے چار بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے ہیں۔ مزید انکشاف ہوا کہ واجد نے چوری کی رقم سے کراچی میں فلیٹ، ہری پور اور اسلام آباد میں پلاٹس خرید رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کی ملکیت میں ایک مسافر وین بھی ہے جو ہری پور روٹ پر چلتی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا ہے۔تحقیقات کے مطابق واجد کو ڈیفنس کے رہائشی بزرگ جوڑے نے آٹھ برس قبل ملازمت پر رکھا تھا۔ بزرگ جوڑے کا بیٹا اور بیٹی بیرونِ ملک مقیم ہیں جو والدین کے اخراجات کے لیے ہر ماہ بھاری رقم پاکستان بھیجتے تھے۔ واجد نے طویل عرصے تک اعتماد حاصل کر کے گھر کے تمام معاملات، حتیٰ کہ بینک اکاؤنٹس اور لاکرز تک رسائی حاصل کر لی۔

    پولیس کے مطابق چار سال قبل بزرگ مرد کے انتقال کے بعد واجد گھر میں موجود معمر خاتون کی دیکھ بھال کرتا رہا، اور اسی دوران اس نے گھر سے رقوم اور قیمتی سامان چوری کرنا شروع کر دیا۔گزشتہ روز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ وہ کئی برسوں سے گھر سے رقم اور زیورات چوری کرتا رہا اور انہی پیسوں سے جائیدادیں اور گاڑیاں خریدیں۔پولیس نے ملزم کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات مزید تیز کر دی ہیں، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھی بھی جلد گرفتار ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس واجد کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر چکی ہے۔

  • کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

    کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے، اور شہر کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر کیا جا رہا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی کی سطح 260 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق اے کیو آئی کے پیمانے پر 150 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر تک آلودگی کو ’’مضرِ صحت‘‘، 200 سے 300 کو ’’شدید مضرِ صحت‘‘ اور 300 سے زائد کو ’’انتہائی خطرناک‘‘ تصور کیا جاتا ہے۔

    ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں جانے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کے اندر ہوا صاف رکھنے کے لیے ایئر پیوریفائرز کا استعمال یقینی بنائیں۔ادھر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ صنعتی دھوئیں، کچرا جلانے اور گاڑیوں کے دھوئیں نے شہر کی فضا کو مزید آلودہ کر دیا ہے، جبکہ مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتِ حال بدتر ہوتی جا رہی ہے

    اسرائیلی ڈرون حملہ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کمانڈر سمیت دو افراد شہید

    25 اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس معطل ہونے کا امکان

    خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

  • انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،اسٹارم فائبر کا اعلان

    انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،اسٹارم فائبر کا اعلان

    انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارم فائبر نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔

    کمپنی کے مطابق سروسز 27 اکتوبر 2025 کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نے مختلف آئی ایس پیز پر رفتار میں کمی اور براؤزنگ مسائل کی شکایات کی تھیں۔ ابتدائی طور پر خرابی کی وجہ سب میرین کیبل میں نقص کو قرار دیا گیا تھا، تاہم وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے یا متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔

    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اس وقت بتایا تھا کہ مسئلہ ایمیزون کلاؤڈ سروسز کی عالمی بندش کے باعث پیدا ہوا، تاہم متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے سروس پرووائیڈرز نے انہیں کیبل نقصان کی اطلاع دی تھی۔اسٹارم فائبر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 60 فیصد سے زائد متاثرہ بینڈوِڈتھ پہلے ہی بحال کر لی گئی ہے، جبکہ متبادل کیبلز کے ذریعے اضافی بینڈوِڈتھ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ کے راستے فراہم کی جا رہی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ازسرِ نو ترتیب دے کر اور گنجائش میں اضافہ کر کے مصروف اوقات میں کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی.

    اسرائیلی ڈرون حملہ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کمانڈر سمیت دو افراد شہید

    25 اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس معطل ہونے کا امکان

    خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

  • تمام پاکستانی  پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں،بلاول

    تمام پاکستانی پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں،بلاول

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےا انسداد پولیو کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا.

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت ملک میں پہلی بار انسدادِ پولیو کی جامع مہم کا آغاز کیا گیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی صحت اور بہبود کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے، پولیو کا خاتمہ صرف مہم نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے، پولیو کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز خصوصاً خواتین ویکسینیٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں،ہیلتھ ورکرز مشکلات کے باوجود ہمت اور جذبے کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی ہیں، ہر بچے کے صحت مند زندگی کے حق کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے، تمام پاکستانی پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں،آئیے مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کریں جہاں کوئی بچہ پولیو کا شکار نہ ہو، ایک ایسا پاکستان جو مضبوط، صحت مند اور اُمید سے روشن ہو

  • حکومت فنونِ لطیفہ، فلم،میڈیا کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ،شرجیل میمن

    حکومت فنونِ لطیفہ، فلم،میڈیا کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے چار فلمی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے ، اجلاس میں ان منصوبوں کی تفصیلات، مواد، اور ان کے سماجی و ثقافتی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،بورڈ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے تحت تیار کی جانے والی نئی دستاویزی اور فیچر فلموں کے آئندہ مراحل، ان کی مارکیٹنگ، نمائش، اور عوامی رسائی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا

    شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت ثقافت، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے، محکمہ اطلاعات کے یہ منصوبے نہ صرف صوبے کے مثبت تشخص کو نمایاں کریں گے ،ان منصوبوں سے نوجوان فلم سازوں اور اداکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لا سکیں، سندھ حکومت فنونِ لطیفہ، فلم، اور میڈیا کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے تاکہ ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے،

    مکمل ہونے والے منصوبوں کو حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،آئندہ فلمی منصوبوں کے لیے تجاویز بھی بورڈ کو پیش کی جائیں گی

  • آرٹسٹ ہمارا سرمایہ، سندھ حکومت مکمل مدد کرے گی،  سید ذوالفقار علی شاہ

    آرٹسٹ ہمارا سرمایہ، سندھ حکومت مکمل مدد کرے گی، سید ذوالفقار علی شاہ

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے غریب مستحق فنکاروں، اداکاروں، ادیبوں اور شاعروں کیلئے بنائے گئے نئے انڈومنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں بورڈ میمبران کی شرکت مالی مدد کیلئے درخواستوں پر مدد کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ ، احمد شاہ، مہتاب اکبر راشدی، نورالہدی شاہ، ڈی جی کلچر حبیب اللہ میمن نے شرکت کی،معروف سنگر صنم ماروی، رجب فقیر، معروف اداکار احسن خان، ایوب کھوسو، سید امجد علی شاہ، یوسف بشیر، ممتاز بخاری، نور چاکرانی،عرفان سموں نے شرکت کی،بورڈ ممبران نے مستحق فنکاروں آرٹسٹوں شاعروں ادیبوں کے کیسز میں مالی مدد کی منظوری دی،بورڈ ممبران کی جانب سے تمام مستحقین کیلئے نظام کو مزید شفاف اور بہتر بنانے پر تجاویز دی گئی

    سید ذوالفقار علی شاہ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انڈومنٹ بورڈ میمبران کا آج پہلا اجلاس منعقد ہوا ہے 600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی جن میں جانچ پڑتال کے بعد مستحقین کی مدد کیلئے ممبران نے تجاویز دی،تمام ممبران کی جانب سے مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئیں،ہر شعبے کے نمائندہ ممبران موجود ہیں جنہوں نے اس عمل کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے،مستحقین تک ان کا حق پہچانے کیلئے ہم اس عمل میں مزید بہتریاں لائیں گے،آرٹسٹ ہمارا سرمایہ ہیں سندھ حکومت ان کی مکمل مدد کرے گی،