Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی:میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    کراچی:میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ نے دہم جماعت جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات نہم و دہم 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات اور قائم مقام سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق کی بھرپور معاونت وماہرانہ مشاورت سے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات نہم و دہم برائے سال 2022ء کے نتائج کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

    اعلامیے کے مطابق نتائج ثانوی بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 16 ہزار 880 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 16 ہزار 454 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں باغِ ہالار گرلز سیکنڈری اسکول نشتر روڈ کی مدحت بنت محمد اسلم رول نمبر 554226 نے 92 فیصد نمبرز حاصل کے ساتھ پہلی، ٹریو گائیڈ گرامر سیکنڈری اسکول لیاری کی حافظہ منہال اعجاز پاریکھ بنت اعجاز رو ل نمبر 556222 نے 91.63 فیصد نمبرز حاصل کرکے دوسری جبکہ سٹیزن سیکنڈری اسکول گرلز کیمپس باتھ آئی لینڈ کی حبا ضیاء بنت محمد ضیاء الرحمٰن رول نمبر 554268 نے 91.27 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جنرل گروپ ریگولر میں 11 ہزار 258 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 2976 طلباء اور 8282 طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 76.72 فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 255 اے ون گریڈ، 1438 اے گریڈ، 2563 بی گریڈ، 2781 سی گریڈ، 1363 ڈی گریڈ اور 68 نے ای گریڈ حاصل کیا۔

    پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5622 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 5417 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 3912 طلباء اور 1710 طالبات شامل ہیں۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 55.34 فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 36 اے ون گریڈ، 233 اے گریڈ، 824 بی گریڈ، 1137 سی گریڈ، 586 ڈی گریڈ اور 30 نے ای گریڈحاصل کیا۔

    میٹرک امتحانات میں تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 69.69 فیصد رہا۔

    ثانوی بورڈ کے مطابق سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات میں کمل کمار ولد اشوک کمار نے 90.8 فیصد نمبرز کے ساتھ پہلی، مریم عزیز بنت عزیز احمد نے 89 فیصد نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فرح بنت اسرار احمد نے 88.8 فیصد نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق ابصاء اسکول ڈیفنس کورنگی روڈ سے ہے۔

    صوبہ بھر میں قلیل مدت میں سب سے پہلے نتائج کے اجراء پر چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات کی شب و روز محنت اور قائم مقام سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق کی ماہرانہ مشاورت کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات ادا کئے جبکہ رزلٹ کمیٹی کے تمام اراکین نے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق کیلئے تعریفی سند بھی جاری کی۔

  • سندھ :مون سون بارشوں کی دوران جاں بحق افراد کی 100 ہوگئی

    سندھ :مون سون بارشوں کی دوران جاں بحق افراد کی 100 ہوگئی

    کراچی :سندھ میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں کے دوران 100 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے اجری رپورٹ کے مطابق 20 جون سے 29 جولائی تک صوبے بھر میں ہونے والی بارشوں کے دوران حادثات و واقعات میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں میں 51 بچے، 43 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔
    سندھ میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 41 کراچی میں ہوئیں جب کہ 10 کا تعلق ملیر سے تھا۔

    رواں برس مون سون سیزن کے دوران اب تک سندھ میں خلاف توقع کئی 500 فیصد زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے، صرف کراچی میں جولائی کے مہینے میں بارش کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔کراچی کے کئی علاقوں میں صرف ایک ماہ کے دوران 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں بھی مون سون بارشوں کے کچھ اسپیل آئیں گے۔ 6 اگست کو بارش برسانے کا طاقتور سسٹم سندھ میں داخل ہوگا جو ناصرف سندھ بلکہ بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے بلوچستان روانہ

    ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل اور سیلاب نے تباہی مچا دی، بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقوں سے ہزاروں افراد متاثر ہو گئے، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں۔

    بلوچستان میں بارشیں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی، لسبیلہ شدید متاثر، سینکڑوں مکانات زمین بوس، چاغی ، احمد وال، دالبندین میں سلابی ریلے سے مزید کئی فٹ ریلوے ٹریک بہہ گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل، حب ندی میں پھنسے 3 افراد کو بچالیا گیا، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    یرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب زدگان سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ…

    ادھر مسلسل طوفانی بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ملتان میں قاسم بیلہ کی متعدد بستیاں زیر آب آگئیں، سیکڑوں ایکڑ پر فصلوں اور آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، اوچ شریف میں بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

    سیلاب ریلوے ٹریک بہا لے گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل

    راجن پور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 75 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ،ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، 27 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

  • سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے سی آر کے نام پر وفاقی حکومت جھوٹ بول رہی ہے،کراچی سرکلرریلوے کے اسٹیشنزپرکام نہیں ہوا ،غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگایا ہوا ہے، رولز کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ایکشن نہیں لے رہا، کے الیکٹرک مافیا بنا ہوا ہے، فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے،

    امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی سیاسی پارٹی کراچی کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں الیکشن سے پہلے بھی شہرکی بری حالت تھی، پیپلزپارٹی کے ایڈمنسٹریٹر سیاسی بنیاد پربھرتی ہیں افسوس کی بات ہے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے،اس وقت ضروری ہے کہ فوری طور پربلدیاتی الیکشن ہوں،

    نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ہر فیصلے پر عدالت سے اسٹے لے لیتا ہے، جبری طریقے سے بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگانا قابل قبول نہیں،بلدیاتی انتخابات کیلئے دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپے جائیں،کراچی کے ووٹ اب فروخت نہیں ہوں گے،

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دو اگست کو سماعت کرے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان پر اجلاس

    درخواست گزار روشن علی نے دہری شہریت کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ سے مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔عدالت نے منگل کے روز سماعت مقرر کرتے ہوئے مقدمےکے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

    مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے گی،خرم شیرزمان

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نااہلی کیس میں فریقین سے معاونت طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ دہری شہریت کے باعث ہونے والی نااہلی تاحیات یا عارضی مدت کے لیے ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ، جس میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت دہری شہریت اور اقامہ رکھنے پر مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    عدالت نے تنازع میں شامل فریقین سے اس سوال سے متعلق بھی تیاری کرنے کا کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر نااہل شخص کو دوبارہ الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

    روشن علی نامی شہری کی جانب سے اقامے اور دہری شہریت پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

  • کراچی:نا اہل افراد کی پولیس میں بھرتیوں کاانکشاف

    کراچی:نا اہل افراد کی پولیس میں بھرتیوں کاانکشاف

    کراچی :پولیس میں نااہل لوگوں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ عامتہ الناس کا کہنا ہےکہ کراچی میں جرائم کیسے کم ہوں گے؟ جب نااہل لوگ بھرتی ہوں گے۔ کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں پولیس میں سپاہیوں کی اہلیت پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو رشوت کے عوض بھرتیاں کی جاتی ہیں

    شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی

    اب تو یہ بھی باتیں زبان زدعام ہیں کہ کراچی پولیس میں بھرتی کےلیے ان نوجوانوں کے پاس دستاویزات ہوں یا نہ ہوں، تحریری امتحان پاس کرنے کی مطلوبہ اہلیت ہو یا نہ ہو۔ وہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں اس اعتماد کے ساتھ پہنچتے ہیں کہ ان کو پورا یقین ہوتا ہےکہ وہ واپسی پر پولیس میں بھرتی ہونے کا لیٹرلے کرآئیں گے ، خواہ ان کو لیٹر بھی پڑھنا نہ آتا ہو،بعض تو ایسے بھی ہیں جو کہ اپنا نام بھی صیح طور پر پڑھ نہیں سکتے

    کراچی پولیس چیف کا عہدہ ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کے حوالے کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ایجنٹس کے ذریعے بھی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، خلاف ضابطہ بھرتیوں کے دھندے میں صرف مرد نہیں خواتین ایجنٹس بھی سرگرم ہیں، جن کے نزدیک تحریری امتحان میں ناکامی تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی پولیس میں بھرتیوں کے نظام میں کرپشن صرف تحریری امتحان تک محدود نہیں ہے، بلکہ جسمانی ٹیسٹ میں ناکام امیدوار بھی فائل کو پہیئے لگا کر بھرتی ہورہے ہیں۔ ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیا گیا جس کی ٹانگ میں حادثے کے بعد راڈ ڈلی ہوئی تھی۔

  • وفاق چاہے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتا ہے ،شرجیل میمن

    وفاق چاہے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتا ہے ،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جو شخص مخالفین کو چورکہتا تھا ان کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے کیا خبر دی

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ جا کر اس ادارے کے خلاف کیس کریں ،وفاق چاہے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتا ہے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،فارن فنڈنگ سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدالت میں موجود ہے اس پر فیصلہ سنایا جائے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایاجائے،بہروپیے کے چہرے سے نقاب اتاراجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے، اکبر ایس بابر نے عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی بات کی جو حقیقت ہے ہم لاڈلے کو نہیں مانتے ، ہم ایک ملک میں دو پارٹیوں کے لیے الگ الگ قانون نہیں چاہتے وزیراعظم سے پی ٹی آئی فنڈنگ تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہیں،

    دوسری جانب  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں فرخ حبیب نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب آفس جیل روڈ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف فارن فنڈنگ کیس نہیں ہے ،غلط پروپیگنڈا ہے، ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے 12 اور پیپلز پارٹی نے 11 اکاؤنٹس چھپائے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا ، الیکشن کمیشن ان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک نہ کرے الیکشن کمیشن نے برابری کی بنیاد پر اسکروٹنی کرنی ہے۔ نیشنل پارٹی پر فارن فنڈنگ کیس میں پابندی لگی تھی، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتی۔

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ 2008 سے 2013 کے دوران ہم برسراقتدار نہیں تھے، الیکشن کمیشن کہہ چکا کہ یہ فارن فنڈنگ کیس نہیں، لیکن اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پیش نہیں کر رہی الیکشن کمیشن کو جے یو آئی سے بھی پوچھنا چاہئے، جے یو آئی کو لیبیا نے فنڈنگ کی تھی الیکشن کمیشن تمام کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے۔ عارف نقوی اوورسیز پاکستانی ہیں، انہوں نے 20 ملین پاؤنڈ نواز شریف اور شہباز شریف کو دیئے، عارف نقوی نے نوازشریف کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا تھا۔ عارف نقوی نے خیراتی پروگرام کا پیسہ جمع کرکے پاکستان بھیجا ان کے بھیجے گئے پیسے کا ریکارڈ موجود ہے

    علاوہ ازیں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ فنانشل ٹائمز کے آرٹیکل کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف نے ممنوعہ فارن فنڈنگ لی اور قانون کو دھوکہ دینے کے لیے ابراج کے عارف نقوی کے ذریعے ان فنڈز کی پاکستان میں منی لانڈرنگ کی۔ ابھی یہ عمران خان کی کرپشن کا پہلا قطرہ سامنے آیا ہے، مزید راز کھلیں گے تو لوگ حیران رہ جائیں گے۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

  • عمران خان جھوٹ بھی بولتے ہیں اور یوٹرن بھی لیتے ہیں، ناصر حسین شاہ

    عمران خان جھوٹ بھی بولتے ہیں اور یوٹرن بھی لیتے ہیں، ناصر حسین شاہ

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ کے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی افغان شہری امن خرا ب کرنے میں ملوث پایا گیا تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی،ان کے خلاف کارروائی بھی ہوگی اور اس کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا،عمران خان جھوٹ بھی بولتے ہیں اور یوٹرن بھی لیتے ہیں، عمران خان صاحب پرویز الہٰی کو پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے،اب مجبوری میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،پی ٹی آئی پانی کا بلبلہ ہے کچھ عرصہ میں دیکھنا کیا ہوتا ہے ،سندھ میں 6 ہزار227 نشستوں پر الیکشن ہو رہا تھا،انہوں نے کتنے لوگوں کو ان سیٹوں پر ٹکٹ دی،فواد چودھری سمیت سب سندھ آجائیں ،ان کے جلسوں میں ڈانس اور گانے بھی چلتے ہیں اور شرعی باتیں بھی کرتے ہیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

    خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کئی رہنما پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے تھے اور کررہے ہیں سندھ حکومت نے کسی ایک شخص کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا پیپلز پارٹی کبھی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،لیز پر دی جانے والی زمینوں پر فارم ہاوس بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے،جن کے خلاف کارروائی کی گئی، ان کا ہمیشہ یہی رویہ ہے،ہم انہیں آفر دیتے ہیں سرکاری زمینیں واپس کر د یں، لوگوں کے پیسے دے دیں، سارے شواہد موجود ہیں تو عدالت فیصلہ کردے اگر یہ سب جائز ہے، زمینیں سرکار کو اور لوگوں کو پیسے واپس کر دیں، حکومت کیس واپس لے لی گی،عمران خان خود انکوائری کر لے، مجھے تو ویسے اس پر ٹکے کا یقین نہیں، آصف زرداری جلد پاکستان میں ہوں گے، آصف زرداری کے آتے ہی عمران خان کا زوال شروع ہوجائے گا، سندھ کو فتح کرنے کی باتیں نئے نئے سیاستدانوں کے بیان ہیں،موسٹ ویلکم عمران خان سندھ آئیں، ان کے پاس تو امیدوار بھی نہیں، سندھ میں شوق سے سیاست کرے، جلسے کرے،سندھ کے عوام کو پتہ ہے کس نےسندھ کی ترقی کے لیے کام کیا،

  • معروف اینکرعامرلیاقت کی قبرکشائی کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع

    معروف اینکرعامرلیاقت کی قبرکشائی کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع

    کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے معروف اینکر عامر لیاقت مرحوم کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیخلاف حکم امتناع میں 10 دن کی توسیع کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت کے ورثا کی درخواست نمٹا دی ہے، اور عامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع کردی ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار جوڈیشل میجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔

    پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہو گی

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم کے اندرونی حصوں کا جائزہ لیے بغیر موت کا تعین نہیں ہوسکتا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مرحوم کے ورثا کو کسی پر شبہ نہیں اور وہ پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے ہیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جس کو سنادیا گیا۔عدالت نےعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف عامرلیاقت کے بیٹے احمد عامر اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عامر لیاقت کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست کے ساتھ ایک فتویٰ بھی منسلک کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قبر سے لاش کو نکالنا غیر شرعی ہے اور ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا، لیکن ورثاء کے انکار کے بعد ان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔

    عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ نے بھی اپنے مرحوم شوہر کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کردی تھی، دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ شاہ پوسٹ مارٹم کیس میں فریق بن گئی ہیں۔

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عدالت کےروبرو دانیہ شاہ کے وکیل نےکہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں دوران سماعت سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوسٹ مارٹم فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ضرورت ہے۔

  • قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی سے روس کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

    قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی سے روس کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

    قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی سے روس کے نئے قونصل جنرل اینڈرے فیڈورف کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے،سندھ ۔یں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، قائم مقام گورنر سندھ نے نئے قونصل جنرل کو کراچی میں دوبارہ تعیناتی پر خوش آمدید کہا. قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ آپ کی کاوشوں سے صوبہ سندھ میں روس کے صنعت کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا. حکومت آپ کے فرائض میں ادائیگی کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، صوبہ میں متبادل توانائی،واٹر ٹریٹمنٹ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری نمایاں مواقع موجود ہیں وفاقی حکومت سے باہمی اقتصادی تعاون میں اضافہ کے لئے اقدامات کی درخواست کروں گا، روس نے ہمیشہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی مدد کی ہے،اسٹل ملز اس کی واضح مثال ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو روس سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے تھے، چیرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہشمند ہیں، انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اجلاس کرکے اس،ضمن میں مزید پیش رفت کی حاسکتی ہے

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    قونصل جنرل روس کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کار صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خوہشمند ہیں، سینٹ پیٹرز برگ کے صنعت کاروں کا وفد سندھ کا دورہ کر چکا ہے،اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھائیں گے،کراچی میں گذشتہ تعیناتی کی خوشگوار یادیں ہیں،

  • حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

    حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

    صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دہا

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن ملیر کا نیا مقدمہ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پہنچایا گیا تھا،

    تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر زمینوں کی جعلی انٹریاں کروائی ،ملزمان نے 1991 میں اپنے فرنٹ مین قصر حسین کے نام زمینوں کی جعلی انٹریاں کی،ملزمان نے اراضی پولٹری فارمنگ کیلئے 30سالہ لیز پر لی تھی،حلیم عادل شیخ نے جعل سازی سے زمین اپنے نام کروائی

    عدالت پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ زرداری فورس مجھے ہتھکڑیاں لگا کر گھوما رہی ہے ،بکتر بند میں اے سی تک نہیں سخت گرمی میں لایا گیا،

    دوسری جانب اپوزشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف درخواست داٸرکر دی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی

    واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا. حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا تھا ۔پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”