Baaghi TV

Category: کراچی

  • بارشیں،سندھ میں 93 اموات اور 59 افراد زخمی ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ

    بارشیں،سندھ میں 93 اموات اور 59 افراد زخمی ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بارشوں کے نقصانات سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو آگاہی دی کہسندھ میں جولائی کے دوران بارشورں کے سلسلہ شروع ہوا،مون سون کا پہلا اسپیل 2 تا 11 جولائی تک جاری رہا، بارشوں کا دوسرا اسپیل 14 تا 18 جولائی تک جاری رہا، تیسرا اسپیل 23 جولائی سے ابتک جاری ہے، سندھ میں ابتک نارمل بارشوں سے 369 فیصد زیادہ ہوئی ہیں، سندھ میں مون سون سیزن میں 48.5 ملی میٹر بارشیں ہوتی ہیں، شہر کراچی میں 556 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، لیکن یکم تا 26 جولائی تک 227.1 ملی میٹر بارشیں ہوئی ہیں جو 369 فیڈ زیادہ ہیں، سندھ کے تقریباً تمام شہروں میں تینوں اسپیل میں بارشیں ہوئی ہیں، ابتک سندھ میں 93 اموات اور 59 افراد زخمی ہوئے ہیں، 93 اموات میں 47 بچے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ بات ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث 35 کراچی واٹر بورڈ کی سیوریج کی لائن کو نقصان پہنچا، 3 پل ضلع غربی اور ملیر میں ٹوٹ گئیں، کراچی میں اہم سڑکیں جس میں ای بی ایم کازوے، کراسنگ کازوے بری طرح متاثر ہیں، صوبے بھر میں 388.5 کلومیٹر مختلف شہروں کو ملانے والی سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، ان 388.5 کلومیٹر میں کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول شامل ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 15547 جزوی طور پر اور 2807 گھر مکمل طرح گرگئے، 89213 ایکڑوں پر فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں،سندھ میں ریلیف کا کام بھی جاری ہے، پی ڈی ایم اے سندھ نے 62 پانی نکاسی کے ہیوی پمپس صوبے بھر میں مختلف جگہوں پر لگائیں ہیں، کراچی شہر میں 30 پمپس لگائے گئے ہیں، 6280 ٹینٹس، 17675 مچھروں کی جالیاں، 20 بوٹس، 3280 جیری کین اور بستر وغیرہ بارش متاثریں کو مہیا کئے ہیں، 300 راشن بیگز اور پکا ہوا کھانا بھی بارش متاثریں میں جہاں ضرورت ہے تقسیم کیا ہے، بلوچستان میں مزید بارشیں ہونگی جس سے حب ڈیم پر دباؤ بڑھے گا، حب ڈیم پر دباؤ بڑھنے کا مقصد کراچی کے غربی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے، کھیر تھر رینج میں مزید بارشوں سے قمبر، شہدادکوٹ،دادو اور جامشورو میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا، گڈو بیراج میں اسوقت نچلے درجے کا سیلاب ہے یعنی 283.4 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 290 سے 340 کیوسک پانی ہونے کی توقع ہے، جب گڈو بیراج میں پانی 400 کیوسک سے بڑھتا ہے تو کچے سے لوگوں کو منتقل کرتے ہیں، سندھ میں بارشوں سے ضایع ہونے ہولی جانوں کیلئے وفاق معاوضہ دینے میں مدد کرے، بلوچستان کے ساتھ بچاء بندوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بچاء بندوں کی مضبوطی سندھ میں پانی آنے سے روکے گی، لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، رائیٹ بینک آؤٹ فال ڈرین کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے، کراچی میں بڑے برساتی نالوں کی اپگریڈیشن کیلئے وفاقی حکومت مددکرے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ زرعی ترقیاتی بینک کو ہدایت دیں کہ آفت زدہ علاقوں میں زرعی قرضوں کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کرے سندھ حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے جا رہی ہے،

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • مشہورزمانہ لیاری گینگ کے سربراہ عزیربلوچ 3 مقدمات سے بری

    مشہورزمانہ لیاری گینگ کے سربراہ عزیربلوچ 3 مقدمات سے بری

    کراچی :سندھ کی دھرتی میں خوف اور دہشت کی علامت جسے دنیا عزیربلوچ کے نام سے جانتی ہے ایک بارپھر سروخرو ہوتے نظرآرہے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےالزام ثابت نہ ہونے پر لیاری گینگ کے اہم کردار عزیربلوچ کو تین مقدمات سے بری کردیا ہے۔

    لیاری گینگ وارکے اہم کردارعزیربلوچ مزید 3مقدمات میں بری کردیا گیا۔ اس کے خلاف 2مقدمات کلری اور ایک مقدمہ کلا کوٹ تھانے میں درج تھا۔ عزیربلوچ کےخلاف قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلےکےمقدمات درج تھے۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے لیاری کےگینگسٹرکے خلاف الزام ثابت کرنےمیں پھرناکامی ظاہر کی گئی۔ عزیربلوچ اب تک 67 میں سے 21مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

    لياری گينگ وار کے سرکردہ کردار عزیربلوچ نے اپنے اقبالی بيان ميں کہا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجےجنہوں نے بلاول ہاؤس کے اطراف 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے۔

    عزیربلوچ کے اقبالی بیان میں بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی رہنما اویس مظفر کو آصف زرداری کے ليے14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی۔ بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلےاورفلیٹ زبردستی خالی کروانے کی آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔

    عذير بلوچ کے بيان ميں سابق صدرآصف زرداری،اویس مظفر،شرجیل میمن، قادر پٹیل اور پيپلزپارٹی کے ديگر رہنماؤں پرسنگين الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

    عذیر بلوچ کے خلاف بیشتر مقدمات میں 2012 سے 2013 تک ہونے والے جرائم شامل ہیں۔3 ماہ قبل عذیربلوچ کے مسلسل بری ہونے سے متعلق عدالت میں پراسیکیوٹر نے انکشافات کيا تھا کہ عذیر بلوچ کے کیسز سے متعلق گواہان و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سرکاری وکيل نے کہا کہ گواہان پراسیکیوشن اور عدالتی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    عذیربلوچ کو رینجرز نے 30 جنوری 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ رینجرز نے اپریل 2017ء میں عذیر بلوچ کو جاسوسی اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزامات پر پاک فوج کے حوالے کر دیا تھا، کور 5 نے عذیر بلوچ کو 3 سال بعد 6 اپریل 2020ء کو پولیس کے سپرد کردیا تھا۔

  • اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی رہنما کو پولیس نے ایک بارپھرگرفتار کرلیا ہے، اس حوالےسے حلیم عادل شیخ کے ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔

    جامشورو سے اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔

    ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔جامشوروسے ملنے والی اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

    دوسری طرف حلیم عادل شیخ کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اپنے جبر سے باز نہیں آرہی ، پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ انہیں پہلے ہی خدشہ تھاکہ سندھ حکومت کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گی ،ادھر جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی ہے ، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینےاینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن سندھ کو مطلوب تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • ڈالرمسلسل مہنگا،236 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

    ڈالرمسلسل مہنگا،236 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

    پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

    امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔

    تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

     

     

    سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

     

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے سبکدوش کرنے کے بعد اور 22 جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے، بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    15 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا لیکن اس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

    گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

    رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 229 روپے 88 پیسے پر آگیا تھا۔

  • پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان

    پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اعلان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔

    پیپلز بس سروس کا روٹ 5 اسٹار چورنگی سے شروع ہو کر کے ڈی اے چورنگی، ناظم آباد عید گاہ، لیاقت آباد 10 نمبر، عیسیٰ نگری، سوک سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم، کارساز، نرسری کورنگی روڈ سے کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بوٹ بیسن، امریکن قونصلیٹ، ماڑی پور، کیماڑی اور لیاری کے علاقوں پر مشتمل روٹ نمبر 11 کے لیے سروے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے نئے روٹ کے آغاز کا بھی اعلان کیا جبکہ ہدایت کی کہ ایک دو روز میں نئے روٹس پر مجھے پروگریس چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی آر ٹیز اور پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کراچی کے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایس ایم ٹی اے بشیر حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر 229.88 روپے پر بند ہوا۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے تک اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔

     

    درآمدی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں 82فیصد تک اضافہ

     

    دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10،20 روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے، بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی اور سیاسی عدم استحکام کے سبب سٹے باز زیادہ متحرک ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کے انتخابی عمل سے متعلق عدالتی فیصلے سے موجودہ حکومت کی ساکھ کمزور ہونے سے سیاسی افق پر صورتحال مزید گھمبیر نظر آرہی ہے۔

  • کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل

    کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل

    کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل
    شہر قائد کراچی کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کبھی ہلکی ،کبھی تیز، بارش کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، کراچی شہر کے کئی انڈر پاسز پانی سے بھر گئے ہیں جنہیں ابھی تک نہیں نکالا جا سکا ہے

    پیر اور منگل کی درمیانی رات بھی شہر قائد کے کئی علاقوں میں بارش برسی تو وہیں منگل کی صبح بھی کراچی کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال ہے اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

    کلفٹن میں سب میرین انڈر پاس میں بارش کاپانی جمع ہے جس کے باعث انڈر پاس بند ہے، خیابان شہباز سے اتحاد جانے اور آنے والے دونوں ٹریک پر پانی ہے، خیابان راحت میں بھی برساتی پانی کھڑا ہے اور نکاسی نہیں ہوسکی ہے جب کہ خیابان راحت کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، بخاری کمرشل ایریا پانی میں ڈوبا ہوا ہے

    بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گرومندر چوک ٹریفک کے لیے بند ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں بدھ تک معتدل اورکہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    شہر قائد میں بارشی پانی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، شہریوں کو دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،شہر قائد میں بارشی پانی کو نکالنے کے لئے سندھ حکومت ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال کر رہی ہے، ٹریکٹر ٹرالی میں بارشی پانی ڈال رہا ہے، اسکی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس کے بعد شہریوں نے سندھ حکومت پرطنز کیا ہے

    بارش سے یوسف گوٹھ جانے والی سڑک متاثر ہوئی ہے شہریوں کو گاڑیاں گزارنے میں دشواری کا سامنا ہے ناگن چورنگی اور فائیو اسٹار چورنگی پر کھڑا پانی کلیئر کروا دیا گیا،بفرزون میں بارش کا پانی اب بھی موجود ہے کراچی کے کئی علاقوں میں دھوپ اور حبس کی کیفیت برقرار ہے شارع فیصل سے متصل نرسری فرنیچر مارکیٹ بھی برساتی پانی سے متاثر ہے

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے,کراچی ملیر ناد علی لیاقت اسکوائر جناح اسکوائر۔لیاقت مارکیٹ اردو نگر اور سعوداباد کھوکھراپار جانے والے روڈ پانی سے بھر گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد روڈوں پر پانی جمع ہو گیا،

    موسلا دھار بارش کے بعد فیڈرل بی ایریا میں بھی تباہی ہوئی ہے،گجر نالہ بپھر جانے سے رحمان آباد واطراف کی آبادی میں پانی داخل ہو چکا ہے،ایف بی ایریا بلاک 5 گلیوں اور مکانات میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے،گجر نالے کا پانی مسجد میں بھی داخل ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،

  • کراچی میں بارش کا سبب بننے والے سسٹم کی بلوچستان میں منتقلی کا امکان

    کراچی میں بارش کا سبب بننے والے سسٹم کی بلوچستان میں منتقلی کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلا دھار بارش کا سبب بننے والے سسٹم کی بلوچستان منتقلی کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت پیر کو شہر کا مطلع کہیں جذوی اور کہیں مکمل ابر آلود رہا، صبح کے وقت مختلف علاقوں قائدآباد، ائرپورٹ، تین تلوارکلفٹن، محمدعلی سوسائٹی، ڈیفنس ویو، شاہراہ فیصل، ڈی ایچ اے، کورنگی، گلشن حدید، سمیت مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، چند ایک علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار پڑی-

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مون سون رین الرٹ کے مطابق شدید مون سون ہواوں کا باعث بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی اور مغربی سندھ پر اب بھی برقرار ہے، جو سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر موسلا دھار بارش کا باعث بنا، یہ کم دباؤ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے زیراثر تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور کشمور جبکہ کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کل اور پرسوں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھ، سجاول، بدین، میرپورخاص،عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ،نواب شاہ،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد خان،دادو،جامشورو،قمبرشہدادکوٹ،لاڑکانہ اور سکھرمیں موسلادھار تیز بارش کے نتیجے میں شہری
    علاقوں میں سیلاب جبکہ نشیبی علاقں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے-

    جبکہ خضدار، لسبیلہ، حب اور کیرتھر رینج کے ساتھ مسلسل شدید بارشیں حب ڈیم پر دباو پیدا کرسکتی ہیں، جس کے سبب دادو، جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلا آنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ حکام سے گذارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ضروری اقدامات کریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کے سسٹم سے ماضی کا کوئی بھی ریکارڈ نہیں ٹوٹا کیونکہ جولائی کے پورے مہینے شہر کے تینوں سرکاری ویدر اسٹیشن جن کا ریکارڈ تاریخ کا حصہ بنتا ہے، اس میں اولڈ ائرپورٹ پر جولائی کے پورے مہینے کی بارشوں کا ریکارڈ 429.3 ملی میٹر ہے جو سن 1967 میں ریکارڈ ہوا۔

    جولائی کے مہینے میں پی اے ایف بیس فیصل پر سب سے زیادہ بارش سن 1967 میں 611 ملی میٹر ریکارڈ ہوچکی ہے، سب سے زیادہ بارش سن 1967میں 611.4ملی میٹر ہے، پی اے ایف بیس مسرور پر جولائی کی زیادہ سے زیادہ بارشوں کا ریکارڈ 509.3 ملی میٹر ہے، جو سن 1967 میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر ان تینوں سرکاری ویدر اسٹیشن پر بارشوں کے 24 گھنٹے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اولڈ ائرپورٹ پر یکم جولائی 1977 کو 207 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 30 جولائی 1967 کو 189.2 ملی میٹر جبکہ پی اے ایف بیس مسرور پر 24 گھنٹوں کی بارشوں کا ریکارڈ 211.3 ملی میٹر ہے جو کہ 26 جولائی سن 1967 کو ریکارڈ ہوئی۔

  • آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیو، گرین رنگوں یا دیگر پولیس لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔

    تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کر گئے

    آئی جی سندھ نے کہا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہےتمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

    14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث یا مرتکب ٹھہرائے جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے، مذکورہ مہم اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔

    شک کئے جانے پر داماد نے سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا

  • دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 23 جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں عدالت پیشی سےقبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے-

    لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی دعا کو پیش کرنےکاحکم دے چکی ہے۔