Baaghi TV

Category: کراچی

  • چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

    چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

    کراچی: چینی کمپنی یوٹونگ بسز چائنہ نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق سندھ حکومت کے مطابق یہ اہم پیشرفت وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن سے یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang کی ملاقات میں ہوئی۔

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    اس ملاقات میں سروس ہیڈ یوٹونگ Wayner Wang بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ افسران میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران آئندہ ہفتے تک اس ضمن میں ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور طے پایا کہ پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پلانٹ لگایا جائے، پلانٹ لگنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پیٹرول آج سستا ہوجائے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعوی

    دوسری جانب چینی کار ساز کمپنی، گاس آٹو گروپ نے کراچی سپیشل اکنامک زون میں الیکٹرک گاڑیوں کے پروڈکشن پلانٹ کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق یہ پلانٹ پورٹ قاسم، کراچی کے قریب تقریبا 1,000 ایکڑ اراضی پر اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے لگایا جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بجلی کی طرف منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔الیکٹرک گاڑیاں جدید دنیا کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔ پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر میں الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت ایک مکمل طور پر نئی صنعت کھول سکتی ہے اور بہت سی ملازمتیں پیدا کر سکتی ہے۔ پیٹرول کی ریکارڈ بلند قیمت برقی گاڑیوں کیلئےصارفین کی مانگ کو متحرک کرے گی۔ اس میں معیشت کو متحرک کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

    کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج

  • کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج

    کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج

    کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 کے بنگلہ نمبر ای 2 میں قائم نجی اسکول کے کچن میں پڑی دیگ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی-

    کچن میں پڑی دیگ سے خاتون کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی: تاہم اب گلشن اقبال کے نجی اسکول میں اہلیہ کو قتل کرکے لاش دیگ میں ڈال کر چولہے پر پکانے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقتولہ کے شوہر عاشق حسین کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم مقدمے میں اسکول کا تذکرہ نہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مقتولہ نرگس کے بھائی سید مشتاق حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہےمدعی کے مطابق وہ خیبر پختونخوا کے ضلع قرم پاراچنار کے گاؤں بلندخیل کے رہائشی ہیں، ان کے والد سید اسحاق نے مدعی کی بہن نرگس کی شادی 22 سال قبل رضامندی سے ان کے پھوپھی زاد عاشق حسین سے کراچی میں کی تھی جن کے 6 بچے ہیں۔

    مدعی کے مطابق وہ گزشتہ روز کام پر موجود تھا کہ ان کےبھائی ناصر نےفون پر اطلاع دی کہ نرگس کو عاشق حسین نے قتل کر دیا ہے، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ کچن کے ایک جانب چولہے پر دیگ میں میری بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی اور چولہا جل رہا تھا، ٹانگ اور جسم کے دیگر اعضاء بھی کچن میں پڑے تھے۔

    جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    مدعی نے کہا کہ اس کی بھانجی رابعہ نےبتایا کہ رات تقریباً 3 بجےان کے والد اور والدہ کا مکان کی تبدیلی کے سلسلے میں جھگڑا ہوا تھا جس پر والد نے والدہ کو قتل کردیا اور دیگر تین بچوں عارف، مہران اور آمنہ کو لے کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اعضاء کی شکل میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی جب کہ مقدمے کی تحقیقات شروع کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    قبل ازیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ افغان فیملی اسکول میں رہائش پذیر تھی۔ لاش اسے فیملی کی خاتون کی بتائی جاتی ہے شوہر اور تین بچے غائب ہیں پولیس شوہر کا نام سید عاشق حسین ولد سید علی حسین ہے مفرور ہو گیا ، دیگ سے لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا –

    بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

  • عدالت نے اینٹی کرپشن کو حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    عدالت نے اینٹی کرپشن کو حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو زیر التوا انکوائریوں میں حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اینٹی کرپشن انکوائریز اور حراساں کرنے سے متعلق حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں، کتنی انکوائریاں زیر التوا ہیں، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ مجھے اینٹی کرپشن سے معلومات اکٹھی کرنے کی مہلت دیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زیر التوا انکوائریز میں کارروائی سے روک دیتے ہیں سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ایسے تو حلیم عادل شیخ کو مکمل استثنیٰ حاصل ہو جائے گا-

    عدالت نے حلیم عادل کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے موکل کیخلاف کتنی انکوائریاں ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کیخلاف 2 انکوائریز زیر التوا ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بتائیں، یہ انکوائریاں کب سے زیر التوا ہیں؟

    وکیل نے موقف دیا کہ یہ انکوائریاں 2019 سے زیر التوا ہیں-

    جس پر عدالت نے ریمارکس دیئےکہ 3 اگست تک حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی نہ کی جائےاور یہ فیصلہ صرف زیر التوا انکوائریز پر لاگو ہوگا جبکہ دیگر کیسز میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے 3 اگست تک اینٹی کریشن حکام دسےجواب طلب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کیخلاف انکوائریز کی تفصیلات طلب کرلیں اور عدالت نے زیر التوا انکوائریز میں اینٹی کرپشن کو حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

  • 24 جولائی کو انتخاب کے لیے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، مصطفیٰ کمال

    24 جولائی کو انتخاب کے لیے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی:چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 24 جولائی کو انتخاب کے لیے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے این اے 245 کے لیے سید حفیظ ہیں، ہمیں ووٹ دے کر ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے، پہلے پی ایس ایس بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی پھر این اے کی سیٹ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چودہ سال سے پیپلز پارٹی حکمرانی کر رہی ہے، پولیس اور پولنگ اسٹیشن والے مل کر پیپلز پارٹی کے نشان پر ٹھپے لگا رہے ہیں، اس شہر کا جو چوکیدار ہے اسی نے شہر کو بیچ دیا ہے، پیپلز پارٹی کو مسلسل فنڈ مل رہے ہیں مگر یہ ہمیں نہیں دیتے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نہیں بدلنا ہے، ان حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، صرف پی ایس پی ہی ایک ایسی منظم جماعت ہے جو بغیر ہتھیار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

    پی ایس پی کے چیئرمین نے کہا کہ شہر میں بارشوں کے باعث کئی جانوں کا نقصان ہوا، میں بارش ہونے سے پہلے نالوں کی صفائی کرواتا تھا، پانی کے جعلی ہائی ڈرنٹس بنا کر ہمارہ پانی ہی ہمیں پیچا جا رہا ہے، کراچی کا تین سو ارب بنتا ہے اور کاغذ میں 38ارب کا بجٹ آتا ہے۔

  • جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی: جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے سی ٹی ڈٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی، خودکش حملے میں زخمی ہونے والے اور واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 ڈمی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں گھر کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی انتہائی اہم شہادتیں قبضے میں لی گئیں ملنے والے 2 ہینڈ گرینڈ، ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے خودکش حملے سے قبل چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

  • توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم،وزیراعلیٰ سندھ برس پڑے

    توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم،وزیراعلیٰ سندھ برس پڑے

    توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم،وزیراعلیٰ سندھ برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں3 گھنٹوں میں 127 ملی میٹر بارش ہوئی،کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے 2020 میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی تھیں،جس دن بارش ہوئی اس دن الائشیں اٹھانے میں بڑی مشکلات پیش آئیں،عید کے دن میں شہر میں کوئی پانی نہیں تھا،عید کے روز شام سے اگلے دن تک شدید بارش ہوئی،بارش کی وجہ سے بہت زیادہ پانی تھا موسم میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں ضلع جنوبی میں ایک دن میں 132 ملی میٹر بارش ہوئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ سارے افسران عید پر گھروں کو چلے گئے ،ایڈ منسٹریٹر ،کمشنر سمیت تمام افسران کراچی میں ہی موجود تھے ،الیکشن کے نزدیک دوسروں کو گندا کرنے کیلئے یہ اس طرح کرتے ہیں،اب یہی لوگ بیٹھ کر زہر اگل رہے ہیں،پی ٹی آئی خود کو بہت بڑی جماعت کہتی ہے لیکن وہ ہے نہیں،جو ساڑھے 3 سال وزیراعظم رہے وہ ایک دن کراچی میں نہیں گزارا ،توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم،چینی ،آٹا تم چوری کروا ور چور ہم،نور ی آباد پاور پلانٹ کبھی بند نہیں ہوا اس پر کیس بنا گیا،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل صبح تک پانی صاف تھا،پوری سندھ حکومت عید سے پہلے سے سڑکوں پر ہے،برسات کا ایک اور اسپیل کل سے آنا ہے،اس کے لیے ہم نے نالوں کو ابھی سے صفائی کرنی ہے،آج ایک صاحب نے کہا کراچی میں ایمرجنسی لگا دو،2007 میں بارشوں کے دوران 228 افراد جاں بحق ہوئے تھے ،2009 میں بارش کے دوران 50 افراد جاں بحق ہوئے میڈیا وہ بات نہ کریں جس سے انتشار پھیل جائے، میڈیا کو چاہیے کہ حقیقت کو سامنے لائیں،لوکل گورنمنٹ کی بلڈنگ نالے کے اوپر بنی ہے،کیا یہ عمارت 10،5یا 20سال پہلے بنی تھی؟سپریم کورٹ کی پارکنگ نالے پر میں نے بنائی ہے؟نالوں کے اوپر دکانیں بنی ہوئی ہیں وہ کیا میں نے بنائی ہیں،کیا ان دکانوں کو یا جو تعمیرات ہوئی ہے ان سب کو گرا دوں؟

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ خود "بے آبرو” ہو گئی،کہتی ہیں دو افراد آئے منہ پر ہاتھ رکھا اور پھر…

    حریم شاہ پر تشدد سے قبل ایسا کیا کام کیا گیا کہ حریم شاہ کہیں کی نہ رہی

  • کراچی کے میوہ شاہ  قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

    کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

    کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی کے قدیم باسیوں میں صرف پارسی، ہندو، سکھ اور عیسائی ہی نہیں بلکہ یہودی بھی شامل تھے-

    باغی ٹی وی : جن کے آثار میوہ شاہ میں موجود ان کے قبرستان میں آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں نجی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق شہر کے تاریخی ورثے میں صرف برطانوی دور کی عمارتیں نہیں بلکہ میوہ شاہ قبرستان میں یہودی مذہب کےماننے والوں کی 5 ہزار قبریں بھی ہیں جہاں 19ویں صدی سے لے کر 50 کی دہائی تک یہودی گھرانے اپنے پیاروں کو دفناتے تھے۔

    کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں سولومن ڈیوڈ روڈ ایک صدی قبل موجود تھے سولومن ڈیوڈ 1902 میں کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایک آفیشل تھے جنہوں نے کراچی کے واحد یہودی ہیکل کی بنیاد رکھی تھی۔

    وہ بھی انہی 5 ہزار قبروں کے درمیان دفن ہیں۔ ان مقبروں کو سنبھالنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ قبروں کا دورہ تو کرتے ہیں لیکن ان قبروں کی حفاظت کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا۔

    یہودی تو عرصہ ہوا یہ سرزمین چھوڑ گئے لیکن ان کے بعد پیچھے رہ جانے والی یہ نشانیاں گواہ ہیں کہ کراچی کی رونقوں کو سنبھالنے میں کئی اقوام، کئی مذاہب اور کئی ثقافتوں کی محنت شامل ہے جسے محفوظ رکھنا اب حکومت کی ذمہ داری ہے-

  • کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،آئندہ تین روز میں مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،آئندہ تین روز میں مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    مون سون کے پہلے اسپیل میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی-

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سب سےکم سطح 229 ہے،حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 15.5 پوائنٹ کااضافہ ہوا اضافے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 337.5 تک پہنچ گئی بارشوں سےقبل حب ڈیم میں پانی 322 پوائنٹ پرموجود تھا-

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید بارش ہوئی تو حب ڈیم کاپانی اوورفلو ہو جائے گا، اوورفلوہونےکےبعد پانی کار ساو گڈانی کی جانب ہوجائےگا،حب ڈیم اوورفلوہونےمیں صرف 1.5کااضافہ باقی ہے،ڈیم میں پانی کی سطح کی آخری حد339پوائنٹ تک ہے-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز میں شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کئی علاقوں میں موسلام دھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایم ڈی واسا کے مطابق اب تک 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور واسا کا عملہ و مشینری نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

    واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے اور پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن کی کئی گلیاں ڈوب گئیں اور پاکستان ٹاؤن زون فائیو کی سوسائٹی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا پاکستان ٹاون کی گلی نمبر 65 مکمل ڈوب گئی پانی گھروں میں داخل ہونے سے گاڑیوں کو نقصان ہو گیا –

    میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے اور بارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔ عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

    پشاور اور مضافات میں گہرے بادلوں کا راج،موسم خوش گوار ہو گیا دینہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی بارش شروع ہوتے ہی علاقہ بھر میں بجلی غائب ہو گئی کھاریاں اور پنڈادنخان میں موسلا دھا ربارش ہوئی-

    ملتان ، آج سے جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا-

    میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ارش سے نشیبی علاقے زیرآب ،گلیاں پانی سے بھر گئیں عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی کہا کہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ ضروری احتیاطی اقدامات کریں خطرے سے دوچارعلاقہ مکینوں کا محفوظ انخلا یقینی بنایا جائے ہنگامی مشینری اور نکاسی آب کے آلات دستیابی یقینی بنائی جائےمقامی آبادی کو اربن فلڈنگ و احتیاطی تدابیر سے آگاہ رکھا جائے،سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک و ادویات کی پیشگی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی متعلقہ حکام سیاحوں کو بھی موسمی حالات اور راستوں کی صورت حال سے آگاہ رکھیں،عوام غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے گریز کریں،

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری کھڈامارکیٹ کے قریب عمارت گرگئی،لبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ملبےتلے دب کرایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا ،عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی پولیس کے مطابق عمارت کی گیلری کاکچھ حصہ دوروزقبل بارش کےدوران گراتھا-

    کرک میں احمد آباد،بابل خیل سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھرووں اور دکانوں میں داخل گیا عوام اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے درجنوں دکانیں اور مکانات منہدم،تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں –

    قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ بھی دی گئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں –

  • قبرستان سے ملنے والی گلا کٹی لاش کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

    قبرستان سے ملنے والی گلا کٹی لاش کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار

    حیدرآباد:ایس ایچ او انسپیکٹر عمران رشید شیخ کی SIP سیف اللہ گل اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی

    گزشتہ دنوں لطیف آباد نمبر 9 میں قائم قدیم قبرستان ماکھن شاہ میں ایک شخص کی گلا کٹی نعش برآمد ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی جس پر B-سیکشن پولیس نے بروقت وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پولیس تحویل میں لیکر جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے

    ابتدائی تفتیش کے مطابق فوتی کی شناخت اکرم ولد نذیر احمد راجپوت سے ہوئی جوکہ پیشے سے گورکن تھا اور قبرستان کے قریب کوٹھڑی میں رہائش پذیر تھا

    ایس ایچ او تھانہ B-سیکشن اور SIP سیف اللہ گل نے اس بلائنڈ مرڈر کیس کی باریک بینی سے تفتیش کی اور دوران تفتیش تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بالآخر اس واردات میں ملوث مرکزی ملزم بنام اشہد سواتی پٹھان کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں قتل کی اس واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا ساتھی فوتی سے 1 لاکھ روپے رقم لوٹ رہے تھے تو مزاحمت اور شور مچانے پر ہم نے فوتی کا قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے

    بی سیکشن پولیس نے قتل کی اس واردات کا مقدمہ فوتی کے بھائی محمد اعظم کی مدعیت میں درج کرلیا123/2022 u/s 302,34 PPC گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے