Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ،زرداری لاہور پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ،زرداری لاہور پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آصف زرداری لاہور پہنچ گئے.پیپاپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے

    پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرےگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے، قیادت آج لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔

    انہوں نےکہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا۔

    قبل ازیں پی ڈی ایم کے رہنماوں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق صدر مملکت اور پیپلزپارتی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس کے دوران تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی ؤی کے مطابق ٹیلی فون پر رابطے میں تینوں رہنماوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تینوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔ تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اور طے کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کاشکریہ ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ضمنی انتخابات میں شکست کی رپورٹ پیش کردی گئی، عوام نے منحرف ارکان کو قبول نہیں کیا، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسی وجوہات شکست کا باعث بنیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

  • این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

    این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

    سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا لیکن میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں جانے کا پکا ارادہ کیا تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں، نیک نیتی سے کوشش کی کہ میں اور خالد مقبول ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے بتایا کہ این اے 245 کے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی دفتر قائم کردیا ہے۔

    فاروق ستار نے آزاد حیثیت میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے 75 اور 30 امیدوار حیدرآباد سے کھڑے کیے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول میرے گھر آئے اورملاقات کی، 3 جولائی کو دودھ میں مینگنی ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا، میں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن میرے باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ حمایت حاصل کرنے مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد کے پاس جاؤں گا، کیا خالد مقبول صدیقی میری حمایت کریں گے؟فارو ق ستار نے کہا کہ خالد بھائی اب بھی وقت ہے، یہ الیکشن یکجہتی کا ہے، میرا ہاتھ تھامیں اور اس دلدل سے نکلیں۔

  • دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاںبحق مزید 8 کی تلاش جاری

    دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاںبحق مزید 8 کی تلاش جاری

    رحیم یار خان: دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد دریا سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جب کہ ڈوبنے والے مزید 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے جب کہ ریسکیو کارروائیوں میں فوری طور پر 35 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

    پشاورائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد

    قبل ازیں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ایک بارات میں پیش آنے والے المناک حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن اور ایک شیر خوار بچی سمیت کم سے کم چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے-

    یہ المناک واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا تھا جب بارات وادی نیلم کے گاؤں باٹا سے دلہن کو لے کر مظفرآباد جا رہی تھی۔ مظفر آباد سے شمال مشرق میں چالیس کلو میٹر دور نوسیری کے مقام پر بارات میں شامل بدقسمت کار ڈیم میں جا گری کار میں دلہا اویس مغل اور دلہن سفینہ سمیت خاندان کے نو افراد سوار تھے۔

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

    دُلہن اور تین دیگر افراد موقعے پر دم توڑ گئے تھے جب کہ دلہا کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر بعد زخموں کی تاب لاتے وہ بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی لاش تا حال نہیں مل سکی۔

    زیارت سے اغوا سیاحوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

  • منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

    منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : منشیات سپلائی کرنے والے حاضر سروس انٹیلیجنس پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں ایک حاضر سروس پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران 42 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم شعیب جمشید ٹاؤن میں تعینات ہے انٹیلی جنس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں منشیات فروش احمد فراز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار انٹیلی جنس اہلکار پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔

    پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ، دو اہلکار شہید

    قبل ازیں اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کرلی مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    جبکہ سلام آباد ائرپورٹ حکام کے مطابق ابوظبی جانے والے مسافر لالدارخان کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ کی تہوں میں سیاہ رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آیس برآمد کرلی گئی-

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

  • کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    کراچی:مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے-

    باغی ٹی وی: گلستان جوہر،گلشن اقبال،جمشید روڈ پر بارش ہو رہی ہے سندھ اور بلوچستان میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سبی،ہرنائی، نصیر آباد، خضدار،قلات ،لسبیلہ، بارکھان ، مکران اورتربت میں بارش متوقع ہے،آواران،پنجگور، جیوانی اورگوادر میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،راولپنڈی ، گلیات، مری ، جہلم ، اٹک ، لاہور اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، بہاولپور،بہاولنگر، رحیم یار خان اورڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے ،کراچی، ٹھٹھہ ،بدین ،مٹھی،حیدر آباد، سانگھڑ،دادو اور بینظیر آباد میں بارش متوقع ہے،دیر، سوات، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم اوروزیرستان میں بارش کا امکان ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی شہر قائد میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

  • بھارتی مسافروں کو لینے دوسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    بھارتی مسافروں کو لینے دوسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافروں کو لینے کے لیے دوسرا طیارا کراچی پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر کی پرواز 6E9001 احمد آباد سے کراچی پہنچی ہے شارجہ سے حیدر آباد دکن کی پرواز 6E1406 کے مسافر متبادل پرواز سے روانہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدر آباد دکن جا رہا تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی-

    سی اے اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مذکورہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا ہے۔

    سی اے اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ مذکورہ بھارتی طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں بھارتی ایئر لاین کے مذکورہ طیارے نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر کراچی میں بحفاظت لینڈ کیا فنی خرابی کا شکار ہونے والا بھارتی طیارہ ایئر بس 320 ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے 5 جولائی کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث منگل کی صبح سوا 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی پی آئی اے انجینئرز نے بوئنگ 737 طیارے کا معائنہ کیا، طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔

    جہاز کے معائنے کے بعد کئی گھنٹے سے زائد وقت سے جہاز میں موجود 138 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا تھاتمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا تھا-

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہ پہر کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا گیا بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

    بعد ازاں 6 جولائی بدھ کی صبح 3 بجے پی آئی اے کے انجینئرز نے بھارتی طیارے کا نقص دور کر دیا تھا یہ طیارہ پرواز SG-9922 کے طور پر کراچی سے صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ٹیک آف کر گیا تھا اور صبح 5 بج کر 35 منٹ پر دہلی لینڈ کر گیا تھا بوئنگ طیارہ محض 3 سال پرانا ہے، جس نے دسمبر 2018ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

  • محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر میں تیزبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر چکا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے گزشتہ روز کراچی میں صرف 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، ملیر، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

    17 جولائی تک مزید بارش، کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ…

    دوسری جانب کراچی میں بارش کی ملی میٹر پیمائش کیلئے مزید 2 رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں لگادی گئی ہیں جس کے بعد شہر قائد میں آبزرویٹریز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    پنجاب ضمنی انتخابات:2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 2 نئی رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں نصب کی گئی ہیں نئے رین گیجز کی تنصیب کے بعد اب بارش کو ملی میٹر میں ناپنے والے آبزرویٹریز کی کل تعداد 18 ہوگئی ہےڈی ایچ اے فیز 2 میں سال 2021 کے آخر میں بارش کی پیمائش بتانے والا آلہ نصب کیا گیا تھا۔

    روجھان : کوہ سلیمان پر ہونے والی طوفانی بارشوں نے ضلع راجن پور میں تباہی مچادی۔

    محکمہ موسمیات کی 3 آبزرویٹریز سے موصول ہونے والا ڈیٹا سرکاری سطح پر شہر کے ریکارڈ کا حصہ بنتا ہے جس میں ماضی کے اولڈ ائیرپورٹ جبکہ بعدازاں نصب ہونے والی پی اے ایف بیس مسرور اور پی اے ایف بیس فیصل رین اسٹیشن شامل ہیں۔

    شدید بارش،پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا

  • پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نسلی اور سیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں حیدرآباد میں بلال کا کا کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستانہ بیانیہ مسترد کرنا انتظامیہ اور تمام ترقی پسند آوازوں کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ حیدر آباد بائی پاس کے قریب 12 جولائی کو رات گئے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر عملے اور نوجوان بلال کاکا کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے بلال جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے بعدازاں شہری بلال کاکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی تھی-

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بلال کاکا کے جسم پرگولی کے نشانات نہیں ملے جبکہ سر پر زیادہ چوٹیں آنے اور پھیپھڑے پھٹنے سے بلال کی موت ہوئی بلال کاکا کے کندھوں،کمر سمیت جسم پر تشدد کے نشانات تھے بلال کو 12 جولائی کی صبح 4 بج کر 25 منٹ پر مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

    علاہ ازیں بلال کاکا کے قتل کے واقعےمیں غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکارو ں کو معطل کردیا گیا تھا ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واردات کے وقت موقع پر موجود پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے کارروائی کیوں نہیں کی اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    بعد ازاں مقتول کے ورثا نےقاسم آباد اور مٹیاری ہالہ بائی پاس پر میت کے ہمراہ احتجاج کیا ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھا کہ 5 نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قتل کے محرکات اور واردات کے موقع پر پولیس موبائل کی کارروائی نہ کرنے تحقیقات کی جائے گی ۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں احتجاج کے دوران بس ٹرمنل پر حملہ آور ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر سے سرکاری اسلحہ، گولیاں اور موبائل فون چھین لیا۔

  • کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،شرجیل میمن

    کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،شرجیل میمن

    کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حیدر آباد واقعہ کو لسانی رنگ نہ دیا جائے،کوئی بھی زبان بولنے والاہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل کے واقعہ میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ عناصر شامل تھے، بعض سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ امن و امان خراب ہو،ہم اس وقت کسی واقعہ کو ہوا نہیں دینا چاہتے،سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ لسانیت پر یقین نہیں رکھتا،جب بھی کوئی واقعہ ہوا سندھ حکومت فوری متحرک ہوئی، عوام کو شرپسندوں سے ہوشیار رہنا چاہیے پاکستان ایک گلدستہ ہے کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں وہ بھائی ہیں شرپسند عناصر امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر سے آگاہ ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی انصاف ہو گا، سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس سے یہ خبریں چلیں،ان میں سے چند اکاؤنٹ ہولڈرز کا ایک ڈیڑھ سال پہلے انتقال ہو چکا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اور انڈیا سے فنڈنگ لی ہے، عمران خان کیخلاف فوری آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،دکانیں بند کرانے والے 28 افراد کو ہم نے گرفتار کر لیے ہیں،

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں گزشتہ روز پرتشدد احتجاج کا معاملہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ کے علاقے میں موجود رہی، پولیس حساس علاقوں میں گشت کرتی رہی،

    قبل ازیں حیدرآباد کے ہوٹل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیے جانے والے شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی  حیدرآباد میں ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے شہری بلال کاکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق بلال کاکا کے جسم پرگولی کے نشانات نہیں ملے جبکہ سر پر زیادہ چوٹیں آنے اور پھیپھڑے پھٹنے سے بلال کی موت ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلال کاکا کے کندھوں،کمر سمیت جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلال کو 12 جولائی کی صبح 4 بج کر 25 منٹ پر مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

  • سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، پولیس و رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کر دیا

    سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، پولیس و رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کر دیا

    سہراب گوٹھ: اندرون سندھ کے واقعہ کے تناظر میں سہراب گوٹھ کے اطراف مشتعل افراد نے گلزار ہجری کے قریب موٹر وے پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث موٹر وے ایم نائن ٹریفک کے لیے معطل ہو گیا۔پولیس اور رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر کردیا اور موٹر وے ایم نائن کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔

    اس سے قبل مشتعل افراد نے ٹریفک پر پتھراؤ کیا، ہنگامہ آرائی کے بعد ٹریفک بند کیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ سے موٹروے جانے اور آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

     

    سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، پولیس و رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کر دیا
    موٹروے پولیس نے جمالی پل کے قریب سے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ ملیر اور کراچی ایسٹ کی پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ پر طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اینٹی رائٹس سامان کے ساتھ سہراب گوٹھ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    الآصف چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گلبرگ سے شفیق موڑ بھیجا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناگن چورنگی اور براک پٹرول پمپ سے یوٹرن لے کر گاڑیاں واپس بھیجی جا رہی ہیں۔ ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔