Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

    کراچی : : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگیے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

  • ضلع ایسٹ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروشوں سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

    ضلع ایسٹ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروشوں سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

    کراچی : ضلع ایسٹ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروشوں سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

    ذرائع کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دومبینہ منشیات فروش سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ پولیس کے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاکر ولد غلام ، محمد فاروق ولد محمد کالو اورپانوس ولد طارق مسیح شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو تھانہ عزیز بھٹی ، سولجربازار اور گلشن اقبال کی حدود سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوچرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کیا کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے

  • بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے : حافظ نعیم الرحمن

    بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے : حافظ نعیم الرحمن

    کراچی : امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پربھارت میں حکمران پارٹی بی جے پی کے متعصب ہندوںرہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف شہر بھر میں مختلف مساجد کے باہر مظاہرے ہوئے جن سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء ودیگر ذمہ داران کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد چیئرمینز و وائس چیئرمینزنے خطاب کیا۔

    میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پراحتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
    مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مسلم دشمن بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور پاکستان سے بھارتی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندو شر پسند لیڈروں کے خلاف نعرے درج تھے ۔

    نعروں میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، غلامی رسول ؐ میں موت بھی قبول ہے ، حرمت رسول ؐپرجان بھی قربان ہے ،حکمرانو! شرم کرو ڈوب مرو،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو،حکمرانو! بھارت سے دوستی ختم کروشامل تھے ۔اس موقع پر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری پرویز برکت ودیگر بھی موجود تھے ۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ نبی ؐ کی عزت و توقیر مسلمانوں کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے،گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف احتجاج ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے،بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،بی جے پی رہنماوں کے جانب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں،بی جے پی پارٹی دہشت گردہندو تنظیم ہے،’’تحفظ ناموس رسالت ؐ‘‘ کے حوالے سے جلد ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا ،جس میں حکمرانوں کو مجبور کیا جائے گا کہ بھارت سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے۔
    ہندو ایک بزدل قوم ہے جو نبی ؐکی شان میں گستاخی کرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پاس نہیں کرواسکے،ہمارے ملک میںمعاشی بدحالی ہمارے حکمرانوں، وڈیروں اور جاگیرداروں کی وجہ سے ہوئی ہے،اس وقت پورے عالم عرب اور برصغیر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔سید عبد الرشید نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دینے کے لیے تیار ہیں،ہندوستان کے اندر ہندو سرکار کی جانب سے ناموس رسالت کی شان میں ناپاک جسارت کی گئی،امت مسلمہ مودی سرکار کو یہ پیغام دینے چاہتی ہے کہ مسلمان جاگ رہے ہیں، نبی کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مودی سرکار نے اپنے ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے شان رسالت میں گستاخی کی،ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ گستاخ رسول کی صرف اور صرف ایک ہی سزا ہے،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کیا جائے۔

  • شوبز شخصیات بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسردہ

    شوبز شخصیات بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسردہ

    کراچی : ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
    معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا حافظ عامر بھائی، بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا۔اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا۔
    انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے۔اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے۔انہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں ۔

    زارا نور عباس نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ ان کی حالت کیا ہے ۔

    فلمساز و ہدایت کار سید نور نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔اداکار و فلمساز میراج حق نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عامر لیاقت کی لاش کی تصویریں شیئر کرنا بند کر سکتے ہیں کیا آپ میں انسانیت باقی ہے ۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی

    آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی

    کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی۔

    سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال خبریں چل رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ دبئی میں انتقال کر گئے ہیں جس پر اب پارٹی کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ اوور سیز پاکستانیز افضال صدیق نے تمام خبروں کی تدید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر تندرست اور اپنے گھر میں موجود ہیں۔

    افضال صدیقی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پر یقین نہ کریں اور سابق صدر کی صحت کے لیے دعا کریں۔جبکہ اس حوالے سے پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پرویز مشرف کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے ان کے اہلخانہ کو بھی بلایا گیا۔

    جب کہ ڈاکٹرز کا پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

    پرویز مشرف کی صحت کے پیش نظرِ ان کے خاندان کے لوگ بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہ طویل عرصہ سے دبئی میں ہی مقیم ہیں۔پرویز مشرف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پرنہیں ہیں،وہ اپنی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں،پرویز مشرف ایسے مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحتیابی کی طرف واپسی ممکن نہیں۔

  • عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالہ سے عدالت نے سرجن کو حکم دے دیا ہے،سرجن عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی

    کراچی پولیس کیجانب سے عامر لیاقت حسین کے حوالے سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کی کارروائی کا معاملہ پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کریگی عامر لیاقت حسین کے لواحقین اور متعلقہ پولیس نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے

    عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی تو پولیس سرجن نے باڈی کا بیرونی جائزہ رپورٹ سے مشروط کردیا،عدالت نے پولیس سرجن کو حکم دیا کہ میت کا معائنہ کریں، اور رپورٹ مرتب کریں کہ پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے یا نہیں اور رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ عدالت کریگی ،

    عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ چھیپا سرد خانہ پہنچ گئی ہیں، عامر لیاقت کے جنازے کا اعلان آج جمعہ کے بعد کیا گیا تھا تا ہم ابھی تک عامر لیاقت کی میت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، عامر لیاقت کاجنازہ لیٹ ہو گیا ہے، اب عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد عامر لیاقت کا جنازہ اور تدفین کا عمل شروع ہو گا

    رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج سے عدت میں ہیں، دانیہ نے انسٹا گرام پر سٹوریز شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیا ، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کیوں کہ جہاں عدت کا حکم ہے وہیں حق مہر کا بھی، جس پر دانیہ ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج سے عدت میں ہوں

    ایک اور جگہ دانیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو،عامر بھی سن کر روتے تھےمیں بھی رو لوں گی اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

  • 25 مئی کو اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان کے کہنے پر ہُوا،مرتضیٰ وہاب

    25 مئی کو اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان کے کہنے پر ہُوا،مرتضیٰ وہاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 25 مئی کو اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان کے کہنے پر ہُوا،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ڈھونگ سپریم کورٹ میں جمع شدہ رپورٹ میں بے نقاب ہوگیا ہے،ملک میں تماشا بنانے کے بعد خود بنی گالہ کے بِل میں چھُپا بیٹھا ہے، فساد برپا کروانے کے بعد عمران خان گیدڑ کی طرح پہاڑ کی چوٹی پر بل بنا کر بیٹھ گیا،عمران سے اب قوم نہیں اُس کے اپنے کارکن سوال پوچھ رہے ہیں، عمران خان کا اصل احتساب وہ کریں گے جو ان کے ڈھونگ اور ڈراموں میں آئے،اب عمران خان باہر نکلے گا تو اُس کے اپنے ہی لوگ اسکا محاسبہ کریں گے

    قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ صورتحال میں مزید بہتری لائی جاسکے، انہو ں نے کہا کراچی کے انڈسٹریل زونز میں قائم ہونے والے فائر اسٹیشن ان کے اپنے مفاد میں ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، منشیات کی روک تھام کے لئے کارروائی تیز کی جائے، کم عمر بچوں میں سگریٹ کے فروخت پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم بارے لواحقین اور پولیس میں مذاکرات کامیاب

    عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم بارے لواحقین اور پولیس میں مذاکرات کامیاب

    عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم بارے لواحقین اور پولیس میں مذاکرات کامیاب

    رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا نماز جنازہ آج ادا کیا جائے گا

    پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کروانا ضروری ہے، لواحقین کہتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے، عامر لیاقت کی میت چھیپا سردخانے میں رکھی گئی ہے انکے تدفین کے انتظامات بھی رمضان چھیپا کر رہے ہیں، عامر لیاقت کی میت کو چھیپا کی ایمبولنس پر ہی کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر لے جایا جائے گا،

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بغیر موت کی وجہ پتہ نہیں چل سکتی، پولیس نے عامر لیاقت کی میت کے حوالے سے بریگیڈ تھانے میں روزنامچہ درج کر لیا ہے جس میں سرد خانے کو عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے عملے کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بریگیڈ تھانے کے عملے کے علاوہ عامر لیاقت کی میت کسی اور کے حوالے نہ کی جائے اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی

    عامر لیاقت کی تدفین کے لئے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی والے قبرستان میں قبر تیار کر لی گئی ہے، جنازے میں شرکت کے لئے شہری کلفٹن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    دوسری جانب اب یہ اطلاعات آئی ہیں کہ عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم سے متعلق پولیس اورورثاء میں معاملات طے پا گئے جس کے بعد اب عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم نہیں کرایا جائے گا،عامر لیاقت کے بیٹے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں

    علاوہ ازیں اینکر سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین مرحوم کی نہ صرف پوسٹ مارٹم ہونی چاہئے بلکہ مکمل انکوائری بھی ہونی چاہئے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ پاکستانی سازشی تھیوریز سے بھرپور ملک ہے۔ کل کوئی سازشی تھیوری گڑھ کر ان کی وفات کو کوئی بھی غلط رنگ دے سکتا ہے۔

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

  • عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

    عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

    عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی، نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب کلفٹن میں ہو گی، بعد ازاں وہیں تدفین کی جائے گی، نماز جنازہ میں عامر لیاقت کے چاہنے والے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے،عامر لیاقت کو ان کی خواہش کے مطابق والدین کے ساتھ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا

    عامر لیاقت کی گزشتہ روز موت ہوئی تھی،ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے لوگ تعزیت کے لیے 21-خداداد کالونی، کشمیر روڈ آ سکتے ہیں

    دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے بارے میں ابھی بھی معمہ حل نہیں ہوا کہ موت کیسے ہوئی، لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کے کمرے میں جنریٹر چل رہا تھا اورکمرے میں دھواں بھر جانے سے عامر لیاقت کی موت ہوئی، اس حوالہ سے عامر لیاقت کے پڑوسیوں نے نجی ٹی وی سے بات میں انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر جنریٹر چل رہا تھا اور دھوئیں کی بو میرے گھر ت بھی آ رہی تھی، جب واقعہ ہوا تو انکا گھر جنریٹر کے دھویں سے مکمل بھرا ہوا تھا،عامر لیاقت جس علاقے میں رہائش پذیر تھے اس علاقے میں کل جمعرات کو صبح نو بجے سے ایک بجے تک بجلی نہیں تھی، اسکے علاوہ روٹین میں بھی دو سے تین باردو تین گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ایک دن میں ہو رہی تھی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت حسین کو اللہ معاف فرمائے !ان دعائیہ کلمات کا اظہار ماہرقانون چوہدری اعتزاز احسن نے سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ساتھ ایک گفتگو میں کی

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

  • مہاجروں کےمینڈیٹ کا سوداکرنا ایم کیو ایم کا وتیرہ     ،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونےدیں‌گے:مصطفیٰ کمال

    مہاجروں کےمینڈیٹ کا سوداکرنا ایم کیو ایم کا وتیرہ ،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونےدیں‌گے:مصطفیٰ کمال

    کراچی :مہاجروں کےمینڈیٹ کا سوداکرنا ایم کیو ایم کا وتیرہ،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں‌گے:اطلاعات کے مطابق لانڈھی میں قائد کے شہر کے باسیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا یہی وتیرہ ہے کہ وہ ہر بار مہاجروں کے مینڈیٹ کا سودا کرتی ہے اور اپنے حصے کی بوٹی کی خاطر پوری مہاجر قوم کو قربان کر دیتی ہے،ایم کیو ایم آج اسی پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار کا حصہ ہے جن سے مہاجروں کے لیے نیا صوبہ لینا تھا،

          

    ‘میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو’:پاک سرزمین پارٹی کا وزیراعلیٰ‌ ہاؤس پردھرنے کا…

     

    سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ مہنگائی اور بلدیاتی اختیارات پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والی ایم کیو ایم وزارتوں اور حرام کمائی کی خاطر کل عمران خان کی غلط معاشی پالیسیوں کی بھی حصہ دار تھی اور آج پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بھی حصہ ہے، اسی طرح اکتوبر 2013 میں اپنے ہاتھوں سے بلدیاتی اختیارات پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت کو سونپ دیئے اور قوم کے سامنے اختیارات اور وسائل کا رونا روتے رہے لیکن آج پھر اسی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کا طویل…

     

    این اے 240 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لانڈھی میں‌چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا امیدوار برائے حلقہ این اے 240 شبیر احمد قائم خانی کے ہمراہ سیکٹر 4/D, لانڈھی نمبر 6 یوسی 20 میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا

    چیئر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو کراچی کے چوکیدار ایم کیو ایم نے لوٹا ہے،اگر عوام کے حق پر ڈالا گیا تو پی ایس پی سڑکوں پر ہوگی،بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے حیلے بہانے مسترد کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے غیر منتخب کرپٹ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا کر بلدیاتی انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔ جب شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ووٹ مانگنے آئے تھے، ایم کیو ایم کو تب صوبائی اسمبلی کھلوا کر بلدیاتی نظام کی قانون سازی کروانی تھی لیکن تب مہاجروں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی فروخت کر کے اپنی حرام کمائی، وزارتیں اور گورنر شپ کا وعدہ لیا گیا۔

    پاک سرزمین پارٹی کا 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ

    مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ان سب کے خاندان بیرون ملک آباد ہیں یہ لوگ یہاں سے کما کر پیسے باہر بھیجتے ہیں۔عمران خان کی حکومت میں ایم کیو ایم کا وزیر ہی مہاجروں کا نام لے کر حکومت گرانے کے لیے آصف زرداری، شہباز شریف سے مذاکرات کر رہا تھا۔ مہنگائی پر مگرمچھ کے آنسو بہاتی ایم کیو ایم عمران خان کی خراب معاشی پالیسیوں کی حصے دار تھی اور اب پی ڈی ایم کے بھی فیصلوں کیساتھ ہے۔

    ضمنی انتخاب براۓ این اے 240 مییں الیکشن کی ذمہ داریاں نبھانے والے سرکاری ملازمین کوتنبہیہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ
    "کسی بھی قسم کی سیاسی مہم جوئی پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا اور ایم کیو ایم آپ کو بچانے نہیں آئے گی!”

    اس موقع پرسید مصطفیٰ کمال سے پیپلز پارٹی لانڈھی سے تعلق رکھنے والے ذمہ دران احسن انصاری یو سی 20 انچارج،فرخ جنرل سیکریٹری،سہیل عباس جنرل سیکریٹری،عبدالرزاق رابطہ سیکریٹری،عبدالرحمن نائب صدراور عظیم نعمان زوبیر حسنین یوسف نے ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا