Baaghi TV

Category: کراچی

  • عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین وفات پا گئے ہیں

    عامر لیاقت حسین کے ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت رات کو رو رہے تھے، عامر لیاقت کہہ رہے تھے کہ میری بیوی نے مجھ سے بے وفائی کی، ساتھ یہ بھی بول رہے تھے میں مر جائوں گا،میں مر جائوں گا

    عامر لیاقت کا ملازم ہسپتال سے کسی کو فون پر تفصیلات بتا رہے تھے کہ رات کو ہی بول رہا تھا کہ میں مر جاؤں مر جاؤں گا، ملازم کا کہنا تھا کہ رات کو بالکل صحیح تھے، صبح ڈرائیور کی طبیعت خراب ہوئی اسکو باہر لائے اسکو پانی ڈالا، لائئٹ آئی تو جنریٹر بند کیا اور جب عامر لیاقت کو اٹھانا چاہا تو وہ نہیں اٹھے، ایمبولینس منگوائی گئی ، عامر لیاقت کا کوئی اہلخانہ میں سے کوئی فرد موجود نہیں تھا، رات کو عامر لیاقت نے یہ بھی کہا تھا کہ میں صبح اسلام آباد جا رہا ہوں،

    عامر لیاقت کی موت کے بعد انکی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا،

    عامر لیاقت کی وفات کی خبر آئی تو قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افسوسناک خبر ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

    عامر لیاقت حسین کی وفات پر انکی سابق بیوی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، دانیہ جن کی شادی کے چند ماہ بعد طلاق یو گئی تھی نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد انسٹا گرام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللّٰہ پاک عامر کی مغرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

  • عدالت کے چیمبر میں دعا زہرہ کی والدین سے مختصر ملاقات

    عدالت کے چیمبر میں دعا زہرہ کی والدین سے مختصر ملاقات

    عدالت کے چیمبر میں دعا زہرہ کی والدین سے مختصر ملاقات

    دعا زہرا کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے کہا کہ دعا زہرہ جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے،تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا

    دعا زہرا اور اسکے مبینہ شوہر کو عدالت میں پیش کردیا گیا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا ،ہم نے کچھ دستاویزات پیش کرنی ہے ، جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو بھی پیش کرنا ہے ٹرائل کورٹ میں پیش کریں ہمارے پاس بازیابی کا کیس تھا صرف جو اب بچی بازیاب ہو گئی ہے ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ کیس نمٹا دیا جائے اور باقی معاملات کے لیے کیس ٹرائل کورٹ بھیج دیں ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ دعا اور اس کے شوہر کو دس تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا ہے ،کسٹڈی پنجاب پولیس کے حوالے کی جائے تاکہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جا سکے, درخواست گزار نے کہا کہ کیس یہاں چل رہا ہے ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا بیان ہو چکا ہے آپ جذباتی کیوں ہورہے ہیں

    عدالت نے دعا زہرہ کے والد سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ،والد دعا زہرا نے عدالت میں کہا کہ میری شادی کو 17 سال ہوئے ہیں میری بچی کی عمر 17 سال کیسے ہو سکتی ہے ،جسٹس جنید غفار نے کہا کہ ہمارے پاس دعا زہرا کا بیان ہے ،ہم نے سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کو دیکھنا ہے ،آپ ملاقات کرلیں ان سے ہم چیمبر میں ملاقات کراتے ہیں ،عدالت نے حکم دیا کہ تمام افراد کی تلاشی کی جائے چیمبر میں والدین کی دعا زہرا سے ملاقات کرائی جائے ،

    دعا زہرا کی والدین سے چیمبر میں ملاقات کروائی گئی،دعا زہرا کی والدہ ملاقات کے بعد روتی رہی پولیس دعا زہرا کو اپنی تحویل میں لیکر روانہ ہوگئی کچھ دیر بعد آرڈر ہوگا

    دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا تھا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا نے مزید کہا تھا کہ گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں دعا زہرہ نے اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دیا تھا ں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی تھی۔

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

  • دعا زہرا کی عمر کیا ہے؟رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشاف

    دعا زہرا کی عمر کیا ہے؟رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشاف

    کراچی سے لاپتادعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا ہے۔دعا زہرا کی عمر 16 سال سے کم ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ کل صبح پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے ٹیسٹ کرانےکا حکم دیا تھا۔

     

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کا اس وقت حکم دیا تھا جب لڑکی نے 18 سال کا ہونے کا دعویٰ کیا۔ دعا زہرہ نے جب سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

    عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا کہ وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے زہرہ کی عمر کا تعین کرے گی۔

    دعا زہرہ رواں سال اپریل میں شاہ فیصل کالونی، گولڈ ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ دعا کے والد سید مہدی علی کاظمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپنی بیٹی کو تلاش کرنے میں مدد دینے کیلئے پوسٹ کی گئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لڑکی کی گمشدگی کا واقعہ خبروں کی زینت بنا۔

    دعا زہرہ نے بھی متعدد ویڈیو پیغامات جاری کئے جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے ظہیر سے شادی کیلئے اپنی مرضی سے والدین کا گھر چھوڑا، اس نے اپنے والدین کی جانب سے بتائی گئی عمر کے برعکس دعویٰ کیا تھا کہ وہ شادی کی قانونی عمر کو پہنچ چکی تھی۔

    دعا زہرہ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب

    جب بھی عدالت ایس او پیز کے مطابق عمر کے تعین کا حکم دیتی ہے، پولیس سرجن ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیتا ہے۔ پولیس سرجن کی نگرانی میں عمر کی تشخیص کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے جس کے ممبران میں ریڈیولوجسٹ اور ایگزامننگ میڈیکولیگل آفیسر بھی شامل ہوتے ہیں۔

    دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے معاملے میں میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا، سب سے جونیئر ویمن ایم ایل او کو دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا کام سونپا گیا۔

    پولیس سرجن ایچ سرٹیفکیٹ (پی ایس اے سی) کا مطلب یہ ہے کہ یہ سند پولیس سرجن کی جانب سے جاری کی گئی ہے، میڈیکو لیگل آفیسر کی جانب سے نہیں، اس کے علاوہ ناصرف جاری کی گئی سند پولیس سرجن کی غیر موجودگی میں بنائی گئی بلکہ اس پر پولیس سرجن کے دستخط بھی موجود نہیں۔

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے…

    گذشتہ روز دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو انتہائی سخت سکیورٹی میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم تھا جیسے ہی دعا بازیاب ہو پیش کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی 10 جون کو دعا کو طلب کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے 2 روز میں طبی ٹیسٹ کرانےکا حکم دیتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

  • والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا، دعا نے عدالت میں کہا ہے کہ میری عمر 18 برس ہے، مجھے کسی نے بھی اغوا نہیں کیا میں اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتی ہوں اور ساتھ رہنا چاہتی ہوں

    دوران سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی عمر کم ہے اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہوا ہے جس پر جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی لڑکی بیان دے گی اوراغوا کا مقدمہ ختم ہو جائے گا عدالت نے دعا زہرہ سےحلف لینے کی ہدایت کی ،عدالت میں بیان دیتے ہوئے دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ کہ میرا نام دعا زہرہ ہے والد کا نام مہدی کاظمی ہے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیعمرکیا ہے جس پر دعا زہرہ نے کہا کہ میری عمر18سال ہے،عدالت نے پھر سوال کیا کہ آپ کے والد نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ ظہیر نے آپ کو اغوا کیا ہے جس پر دعازہرہ نے کہا کہ نہیں ظہیر نے مجھے اغوا نہیں کیا ظہیر کے ساتھ رہتی ہوں لیکن مکان کا نمبر معلوم نہیں ہے عدالت نے دوبارہ پوچھا کہ پولیس نے آپ کو کہاں سے بازیاب کرایا ہے جس پر دعازہرہ نے جواب دیا کہ مجھے پولیس نے چشتیاں سے بازیاب کرایا ہے میں ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں

    جسٹس جنید عفار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچی کی بازیابی سے متعلق درخواست تو غیر موثر ہو چکی ہے بچی ہمارے سامنے کھڑی ہے وہ خود کہہ رہی ہے کہ اغوا نہیں کیا گیا ،دعا زہرہ کے والد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دعا کے برتھ سرٹیفکیٹ میں تاریخ پیدائش 27 اپریل 2008 ہے جس کے مطابق لڑکی کی عمر 14 سال اور کچھ دن بنتی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکی کی عمرکے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا حکم دے رہے ہیں ،جسٹس جنید نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ لاہور میں کیا کیس ہے جس پرایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں لڑکے کے والدین نے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی ہے اس صوبے میں کوئی جرم نہیں ہوا شادی پنجاب میں ہوئی ہے بچی اپنی مرضی سے گئی ہے یہاں کوئی جرم نہیں ہوا پنجاب پولیس نے دعا اور ظہیر کو پیش کرنا ہے ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے درخواست کی کہ ظہیر کو ہماری حفاظتی تحویل میں دیا جائےجس پر عدالت نے کہا کہ ملزم ظہیر کی کسٹڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے

    دعا زہرہ کے والد کے وکیل نے عدالت سے استدعا کیکہ 10 منٹ کیلئے دعا کو اپنے والدین سے ملنے دیا جائے جس پرعدالت نے دعا سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے والدین سے ملنا چاہتی ہیں ؟جس پر دعا زہرہ نے جواب دیا کہ میں اپنے والدین سے نہیں ملنا چاہتی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر لڑکی ملنا نہیں چاہتی تو ہم کیسے زبردستی کر سکتے ہیں والدین کھڑے ہیں پریشان ہیں لیکن ہم نے قانون کو دیکھنا ہے ،عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کیلئے 2روز میں طبی ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ،تفتیشی افسر کو حکم دیا کے لڑکی کی عمر کا تعین کیا جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی اس دوران دعا زہرہ ثناء شیلٹر ہوم میں رہیں گی

    دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا تھا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا نے مزید کہا تھا کہ گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں دعا زہرہ نے اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دیا تھا ں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی تھی۔

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • حکومتی سخت فیصلوں کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی

    حکومتی سخت فیصلوں کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی

    حکومت کے سخت فیصلوں کے باعث ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ تمام کرنسیوں کی نسبت پاکستانی روپیے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ہفتہ وار کرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے سخت فیصلوں کے بعد جہاں گزشتہ ہفتے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، وہیں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی امید نے ڈالر کو تنزلی سے دوچار کر دیا ہے، برآمدی آمدنی بڑھانے کے عمل سے ڈالر کی رسد بڑھی اور رسد بڑھنے سے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کی بازگشت بھی رہی۔

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے دیگر عالمی اداروں سے نئے پیکیجز ملنے کی بھی توقعات پیدا ہوئی ہیں، جب کہ حکومت کے سخت فیصلوں سے درآمدات میں ممکنہ کمی بھی ڈالر کی تنزلی کا باعث بنی ہے.گزشتہ ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199اور 198روپے سے نیچے آگئے، اور ڈالر کے اوپن ریٹ بھی 201، 200 اور 199روپے سے نیچے آگئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.83 روپے گھٹ کر 197.92 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے گھٹ کر 198.50 روپے کی سطح پر آگئی۔

    ڈالر کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3روپے گھٹ کر 249.02روپے
    ہوگئے، اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 4روپے گھٹ کر 249روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.53روپے گھٹ کر 212.92روپے ہوگئی، اور اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 3روپے گھٹ کر 212روپے ہوگئی۔اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 49 پیسے گھٹ کر 52.76روپے ہوگئی، اور اوپن مارکیٹ سعودی ریال کی قدر 50پیسے کم ہوکر 52.50روپے ہوگئی۔

  • ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 197 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر برقرار ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈيکس 943 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 290 پر آگيا۔

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1532679815408623616/photo/1

    معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےلیے 6ارب ڈالر کا قرض موقوف رکھے جانے اور ایک ارب ڈالر کی قسط کے عدم اجراء سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1867ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

    عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 139100 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 119256روپے ہوگئی۔

    تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، بلڈرز جب پزیشن لیتے ہیں نقشے میں فائر فائٹنگ کے آپشن دیتے ہیں ، کچھ بلڈرز ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرتے۔
    میڈیا سے گفتگومیں ،شرجیل میمن نے کہاکہ ایسے واقعات پر وزیراعلی سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے ، رپورٹ کی روشنی میں ایسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔آگ لگنے کی وجہ سے جن کا نقصان ہوا ان کا ازالہ بھی کیاجائے گا اور بلڈنگ کو دوبارہ چیک کیا جائے گا کہ رہنے کے قابل ہے یا نہیں.
    خیال رہے کراچی کی جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں چوبیس گھنٹے بعد بھی آگ پر مکمل قابونہ پایا جا سکا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک بیسمنٹ میں لگی آگ کوبجھانے کی کوشش جاری ہے، آگ کی شدت سے گرائونڈ فلور کا کچھ حصہ بھی متاثرہوا ہے، دھویں کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔حکام نے کہا کہ بلڈنگ کے چوتھے فلورتک آگ پہنچنے کی اطلاعات غلط ہیں، بیسمنٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سے دھواں کئی منزلوں تک پہنچ چکا ہے۔دوسری جانب ٹریفک حکام نے اطراف کی اہم سڑکوں کورکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیا، کشمیر روڈ سے جیل چورنگی آنے والی سڑک اور شاہراہ قائدین سے جیل چورنگی جانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔

  • کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی ، مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی ، مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی : سپراسٹور میں لگنے والی آگ نے مکینوں کے خواب بھی جلا ڈالے، عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ بے بس نظر آئے ، مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے مکینوں کے خواب بھی جلا ڈالے اور عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر مکین بے بسی کی تصویر نظرآئے۔

    سپراسٹورمیں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد عمارت کے مکین دربدر ہوگئے، کچھ نے رشتے داروں کے گھر عارضی پناہ لے لی تو کچھ پناہ کیلئے جگہ جگہ مارے مارے پھررہے ہیں۔مکینوں نے الزام عائد کیا کہ آگ بجھانے کا عمل دیرسے شروع کیا گیا، عمربھرکی جمع پونجی تھی، ہمارا کیا ہوگا۔عمارت کے مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، عمارت کھڑی ہونے سے پہلے بلڈنگ لاز پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، جلد از جلد آگ پر قابو پایا جائے اور ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔یس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کا ڈھانچہ اور ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہی، بیسمنٹ اور پہلی منزل کی دیواریں توڑدی گئی ہیں۔

  • پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    کراچی : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
    ذرائع کے مطابق حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔
    ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا، رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملیین تک پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، جنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنے آئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے سات کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے . انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا
    یہ زبان ایک پاکستانی کی بلکہ مودی کی ہے ،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو.

    آصف زرداری نے کہا کہ اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی اور إِنْ شَاءَ ٱللَّٰهُ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا،سابق صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی ہدایت دی کہ عمران خان کے اس ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں.

    قبل ازیں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ’اگر ہم دیوالیہ کر جاتے ہیں تو پاک فوج ہِٹ ہوگی، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سے ایٹمی پروگرام لے لیا جائے گا.پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں.

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ذہنی بیمار شخص ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے، یہ شخص کہتا ہے پاکستان جام کردو۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اداروں سے ایسی سپورٹ کسی کو نہیں ملی، آج یہ اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    سینیتر سحر کامران نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی قومی سلامتی اور یکجہتی کے لئے خطرہ ہے۔
    افواج پاکستان کی تباہی کی سوچ، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں سازشی بیانات اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش عمران خان کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے، جسے پوری قوم ناکام بنائے گی،انشااللہ انہوں نے کہا کہ ایسے ذہنی مریض کا فوری علاج لازم ہے۔