Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نازک حالات کے باوجود پاکستان چل رہا ہے،پاکستان آج جس دور سے گزر رہا ہے، اس نے ماضی کے ریکارڈز توڑ دیئے، ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت جانے سے پہلے اصولی بات کی گزشتہ حکومت عدم اعتماد سے ختم کی گئی، سب عوام کے سامنے ہوا،پی ٹی آئی نے جو بیانیہ بنایا ہے، اسے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں پہلے وہ امریکہ کا لیٹر لے آئے کہ دھمکی دی گئی ہے پھر کہا گیا سیاستدان اس سازش کا حصہ ہیں،

    پاکستان کے لیے زیادہ خطرناک عمران خان ہے ہم نے حکومت جانے سے پہلے اخلاقی حمایت کا اعلان کیا تھا ،اب مجھ سے کہا جاتا ہے کہ میں ان کی سپورٹ کر رہا ہوں عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، عمران خان کے پاس کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ وہ عوام کو بتا سکیں، آج چار سال تک کسی پراجیکٹ پر وفاق کی جانب سے ایک انچ کام نہیں ہوا،عدم اعتمادکی تحریک آئین میں ہے کوئی غیرآئینی کام نہیں ایم کیوایم حکومت میں رہتے ہوئے زرداری،شہبازشریف سے ملاقاتیں کرتی رہی،

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض علی وزیر کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان محسن داوڑ، منظورپشتین اورڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا

    رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں جن میں سے دو میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔علی وزیر کے خلاف مقدمات شاہ لطیف اورسہراب گوٹھ کے تھانوں میں درج ہیں

    علی وزیر پر پی ٹی ایم کے کراچی میں پروگرام کے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر جیل میں ہیں،

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد

    پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد

    کراچی : پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے پورٹ قاسم طارق ہوٹل کے قریب بیگ کے اندر سے خاتون کی لاش برآمد کی ۔
    لاش کی اطلاع 15 کو دی گئی ۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے بتایا کہ سفید کلر کی کرولا گاڑی لاش کو پھینک کر گئی ، خاتون کی لاش کو بیگ میں بند کیا گیا تھا ۔ خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات ہیں ۔
    ایس ایچ او ممتاز مروت نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔

  • ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے،سعید غنی

    ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے،سعید غنی

    ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺمیں ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پر ایسی حرکت بری سوچ والے ہی کر سکتے ہیں،عمران خان کو آئین و قانون کے تحت ہٹایا گیا ہے،عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ نے آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کیا،عدم اعتماد جب جمع ہوا تو عمران خان نے شکر ادا کیا،عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ان کو عدم اعتماد کا پتہ تھا، عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا عمران خان اپنی نااہلی سے بچنے کیلئے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتا ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نظر میں ملک کے70 فیصد ووٹرز نے جن کو ووٹ دیا وہ غدار ہے نااہلی ،ہٹ دھرم اور انا پرست عمرا ن خان محب وطن باقی غدار ہے؟ ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے،سابق وزیراعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین کو پامال کیا ہے،15مئی کو کراچی میں بڑا اجتماع کریں گے،جگہ کا اعلان ایک دو دن میں کریں گے، عوامی اجتماع سے چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

  • مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احمد علی ارائیں خون میں لت پت اپنے کمرے میں مردے حالت میں پائے گئے

    مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احمد علی ارائیں خون میں لت پت اپنے کمرے میں مردے حالت میں پائے گئے

    کراچی : پاکپتن۔ ممبر صوبائی مسلم لیگ (ن) میاں نوید علی کے والد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا احمد علی آرائیں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احمد علی ارائیں خون میں لت پت اپنے کمرے میں مردے حالت میں پائے گئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
    پولیس کی فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

  • کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے

    کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے

    کراچی میں سی ویو پر سمندر میں 2 نوجوان ڈوب گئے دونوں کزنز تھے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے ایک نوجوان سونو کی لاش نکال لی ہے جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے ڈوبنے والے دونوں افراد کا تعلق پپری سے ہے دونوں نوجوان اہل خانہ اوردوستوں کےہمراہ پکنک منانےآئےتھے۔

    کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

    دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

    سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی دی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے فوری ایکشن نہیں لیا۔

    عید کی شاپنگ کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان سونو کی لاش ملی جبکہ لاپتا دانیال کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی میں ایدھی کا بحری یونٹ الرٹ کر دیا گیا

    کراچی میں ایدھی کا بحری یونٹ الرٹ کر دیا گیا

    کراچی : کراچی میں ایدھی کا بحری یونٹ الرٹ کر دیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں کراچی میں تیز اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے بحری خدمات کے یونٹ کو فعال کردیا ہے۔
    باخبر ذرائع کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ بحری خدمات کے یونٹ کو فعال کرنے کے فیصلے کے بعد متعدد کشتیاں بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹاور کے علاقے میں واقع ہیڈ آفس پہنچا دی گئی ہیں۔
    ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن انتظامیہ کے شانہ بشانہ اور شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔
    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے ، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج رات سے آئندہ 2 دنوں کے لیے گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گی ۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ عورت زخمی ، بچہ پیٹ میں جاں بحق

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ عورت زخمی ، بچہ پیٹ میں جاں بحق

    کراچی : سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی اللہ والی کے قریب کار پر ڈاکو کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 24 سالہ سویرا کے نام سے کی گئی۔

    سویرا کے شوہر ابرار نے بتایا کہ وہ گلستان جوہر کا رہائشی ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور گلشن معمار میں اس کا آفس ہے ، وہ اپنی اہلیہ ، دو سالہ بیٹی اور ساس ، سسر اور سالے کے ہمراہ گلشن معمار سے فالودہ کھا کر ساس ، سسر اور سالے کو چھوڑنے نیو کراچی سندھی ہوٹل میں سسرال جا رہے تھے کہ گلشن معمار سے آتے ہوئے اللہ والی سے کچھ پہلے ایک پلیہ پر سنسان راستے پر دو نقاب پوش افراد کھڑے تھے جن میں سے ایک موٹرسائیکل پر بیٹھا تھا جبکہ دوسرا شخص جو باریش تھا اس کے برابر میں کھڑا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے ان سے کہا تھا کہ کار کو روکنا نہیں کیونکہ اس باریش شخص کے ہاتھ میں پستول ہے کار جیسے ہی ان کے قریب پہنچی تو انہوں نے اشارے سے کار کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کار کو نہ روکتے ہوئے پہلے اس باریش شخص کو ٹکر مار کر گرایا اور اسپیڈ تیز کر دی جس پر وہ شخص دوبارہ کھڑا ہوا اور ایک گولی سامنے سے ونڈ اسکرین پر ماری اور پھر عقب سے کار پر تین مزید فائر کیے۔

    سامنے سے کیا جانے والا فائر ان کے برابر والی سیٹ پر بیٹھی ان کی اہلیہ کے پیٹ میں جا لگی ، خوش قسمتی سے دو سالہ بیٹی جو اپنی ماں کی گود میں بیٹھی تھی وہ بچ گئی ، انہوں نے بتایا کہ چند ہی لمحوں میں سویرا خون سے لت پت ہوگئی جس پر وہ اللہ والی پر ایک پرائیوٹ کلینک لے گئے جہاں ڈاکٹر نے علاج کرنے سے منع کر دیا جس پر وہ نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال گئے وہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دی تاہم خون رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا جس پر وہ عباسی شہید اسپتال آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہونے والی تھی وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی ، سویرا کو آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹر خاتون کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، خاتون کے شوہر ابرار صدیقی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پیٹ میں جو بچی تھی وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    سویرا کو عباسی شہید اسپتال سے اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ معمار سے نیو کراچی کی جانب آنے والی سڑک پولیس نے کرائے پر ڈاکوؤں کو دے رکھی ہے ایک ماہ قبل بھی ڈاکو اسی علاقے میں ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔

    دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ جاں بحق ہوگیا ، خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے ، شوہر کا کہنا تھا کہ پولیس نے معمار سے نیو کراچی آنے والی سڑک ڈاکوؤں کو کرائے پر دی ہوئی ہے جہاں ڈاکو شہریوں کا گھات لگا کر انتظار کرتے ہیں ۔

  • دین کی خاطر شوبز کی دنیا کر خیرباد کہنے والی اداکارہ صنم چوہدری کا عیدالفطر پر پیغام

    دین کی خاطر شوبز کی دنیا کر خیرباد کہنے والی اداکارہ صنم چوہدری کا عیدالفطر پر پیغام

    کراچی: دین اسلام کے لیے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ صنم چوہدری نے عید الفطر پر تمام لوگوں کو خوبصورت پیغام دیا ہے۔

    صنم چوہدری نے عید الفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے تمام مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ’’عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے۔ اگر یہ رمضان میں نے اور آپ نے اپنے ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کرتے ہوئے اور تقویٰ کرتے ہوئے گزارا تو ہی ہم عید کو اس کی اصل روح کے مطابق منا پائیں گے۔

    صنم چوہدری نے کہا ہم نے پورے روزے رکھے اللہ کے لیے سب کو معاف کیا، غریبوں کو کھانا کھلایا، ہم نے اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کی، تو یہ عید کا دن اللہ کا ہم سب پر انعام ہے۔

    صنم چوہدری نے اپنے تمام فالوورز سے سوال کیا تو بتائیں اس عید آپ سب لوگ کیا مانگیں گے؟ ہدایت مانگیں گے، شفا مانگیں گے یا اپنے ملک پاکستان کی ترقی اور سلامتی مانگیں گے۔

    انہوں نے کہا میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اس رمضان کے مہینے میں نے اللہ تعالی سے جو بھی کمٹمنٹ کی ہے، اللہ تعالیٰ مجھے اس پہ ثابت قدمی دے آمین۔ آپ سب کو میری طرف سے دل سے عید مبارک‘‘۔

  • سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    ,کراچی : سندھ کا اگلا گورنر کون ہوگا؟، ایم کیو ایم پاکستان نے تین نام وفاق کو ارسال کردیئے۔

    گورنر سندھ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ اگلا گورنر سندھ کون ہوگا؟، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تین نام وفاق کو بھجوادیئے۔

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کیلئے نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کے نام وفاق کو بھیج دیئے ہیں۔

    وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے دیئے گئے ناموں پر وفاق نے غور شروع کردیا۔ واضح کہ نسرین جلیل اور سابق میئر کراچی وسیم اختر پر کچھ سرکاری حلقوں کو تحفظات ہیں۔

    سابق حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے جا ملی تھی، جس کے بدلے انہیں وفاقی وزارتیں اور کئی دیگر عہدوں کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔